#4507

مصنف : حافظ عاطف وحید

مشاہدات : 6250

انسداد سود کا مقدمہ اور وفاقی شرعی عدالت کے 14 سوال

  • صفحات: 78
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3510 (PKR)
(منگل 21 مارچ 2017ء) ناشر : انجمن خدام القرآن، لاہور

سود کو عربی زبان میں ”ربا“کہتے ہیں، جس کا لغوی معنیٰ زیادہ ہونا، پروان چڑھنا، او ر بلندی کی طرف جانا ہے ۔ اور شرعی اصطلاح میں ربا (سود) کی تعریف یہ ہے کہ: ” کسی کو اس شرط کے ساتھ رقم ادھار دینا کہ واپسی کے وقت وہ کچھ رقم زیادہ لے گا “۔سرمایہ دارانہ نظام زندگی کے مختلف شعبوں میں جو بگاڑ پیدا کیا ہے اس کا سب سے بڑا سبب سود ہے۔ ہماری معاشی زندگی میں سود کچھ اس طرح رچا بسا دیاگیا ہے کہ لوگ اس کو معاشی نظام کا ایک لازمی عنصر سجھنے لگے ہیں اور اس کےبغیر کسی معاشی سرگرمی کو ناممکن سمجھتے ہیں وجہ یہ ہے کہ اب وہ امت مسلمہ جس کو اللہ تعالیٰ نےاپنی کتاب میں سود مٹانے کے لیے   مامور کیا تھا جس کو سودخوروں سےاعلان جنگ کرنے کا حکم دیا تھا۔ اب اپنی ہر معاشی اسکیم میں سود کوبنیاد بناکر سودخوری کے بڑے بڑے ادارے قائم کررکھے ہیں اور سودی نظام کو استحکام بخشا جار ہا ہے ۔جس کے نتیجے میں امت مسلمہ کو معاشی اور اقتصادی تباہ کاریوں کا سامنا بھی کرنا پڑھ رہا ہے۔ سودخواہ کسی غریب ونادار سے لیاجائے یا کسی امیر اور سرمایہ دار سے، یہ ایک ایسی لعنت ہے جس سے نہ صرف معاشی استحصال، مفت خوری، حرص و طمع، خود غرضی، شقاوت و سنگدلی، مفاد پرستی، زر پرستی اور بخل جیسی اخلاقی قباحتیں جنم لیتی ہیں بلکہ معاشی اور اقتصادی تباہ کاریوں کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے، اس لیے دینِ اسلام اسے کسی صورت برداشت نہیں کرتا۔ شریعت ِاسلامیہ نے نہ صرف اسے قطعی حرام قرار دیاہے بلکہ اسے اللہ اور اس کے رسول کے ساتھ جنگ قرار دیاہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ انسداد سود کامقدمہ اور وفاقی شرعی عدالت کے 14 سوال‘‘ فیڈرل شریعت کورٹ کے سود کیس کی سماعت کے لیے جاری کردہ چودہ سوالات پر مشتمل ایک سوالنامہ کے تفصیلی جوابات پر مشتمل ہے ان سوالات کا تفصیلی جواب تنظیم اسلامی پاکستان کے امیر جناب حافظ عاطف وحید (انچارج شبعہ تحقیق قرآن اکیڈمی، لاہور ) نے تیار کر کے کورٹ میں جمع کروایا۔ عامۃ الناس کے استفادے کے لیےانہوں نے اسے کتابی صورت میں شائع کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کومرتب کرنے والے احباب اور ناشرین کی اس   کاوش کو قبول فرمائے اور ہماری معیشت کو سود جیسی لعنت سے محفوظ فرمائے۔ (آمین) م۔ا)

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 37419
  • اس ہفتے کے قارئین 462909
  • اس ماہ کے قارئین 1663394
  • کل قارئین113270722
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست