#2771

مصنف : امین احسن اصلاحی

مشاہدات : 14492

اقسام القرآن ( اصلاحی )

  • صفحات: 62
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2480 (PKR)
(ہفتہ 14 نومبر 2015ء) ناشر : انجمن خدام القرآن، لاہور

اقوامِ عالم کے ہاں قسم اصل میں تاکید کے اسلوبوں میں سے ایک اسلوب ہے اسلام سے قبل عربوں کےمعاشرے میں قسم کو بہت اہمیت حاصل تھی عہدِ اسلامی میں بعض نامناسب یعنی شرکیہ قسمیں ممنوع ہوگئیں البتہ بعض جو شرک اور دوسرے شوائب سے پاک تھیں جاری رہیں اور شرع میں قابل لحاظ ہوئیں قرآن مجید میں اللہ تعالی نے دلیل وحجت کے کمال اوراس کی پختگی کے لیے قسم کا ذکر فرمایا ہے کسی مسئلے میں مخاطب کے اطمینان کے دو طریقے ہیں ایک تو شہادت دوسرا قسم۔ قرآن مجید میں یہ دونوں طریقے استعمال ہوئے ہیں۔ اس موضوع پر عربی   زبان میں التبیان فی اقسام القرن ،امعان فی اقسام القرآن، آیات القسم من القرآن االکریم قابل ذکر کتابیں ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب’’ اقسام القرآن ‘‘علامہ حمید الدین فراہی کی بلند پایہ علمی کتاب ’’الامعان فی اقسام القرآن ‘‘ کا اردوترجمہ ہےجو کہ ان کی تفسیر’’ نظام القرآن وتاویل الفرقان بالفرقان‘‘ کے مقدمہ کا ایک جز وہے۔ یہ کتاب ان قسموں کےبیان میں ہےجوقرآن مجید میں وارد ہیں۔ اس میں قرآن مجید کی تمام اصول مباحث کی تفصیل پیش کردی گئی ہے۔ کتاب ہذا کا اردو ترجمہ صاحب تفسیرتدبرقرآن مولانا امین احسن اصلاحی نے کیا ہے۔

عناوین

صفحہ نمبر

تمہید

 

قرآن مجید کی قسموں کے متعلق تین شہبے

5

امام رازیؒ کا جواب

6

علامہ ابن قیمؒ کا مسلک

10

اس کتاب کا طریق جواب

13

قسم کی ضرورت، اس کی تاریخ، اس کے طریقے اور اس کا ابتدائی مفہوم

14

قسم کے لیے مقسم بہ ضروری چیز نہیں

19

قسم کا اصلی مفہوم، جب کہ مقسم بہ موجود ہو۔

22

قسم مقسم بہ یا مخاطب یا متکلم کی تعظیم کے پہلو سے

24

قسم مقسم بہ کی تقدیس کے پہلو سے

26

قسم بغرض استدلال

33

قسم بہ طور استدلال ڈیوس تھینیز کے کلام میں

36

استدلالی قسموں میں دلیلی کا پہلو

38

بعض دلائل قرآن مجید سے

40

صحیح پہلو کے مخفی رہنے کے اسباب

43

قسم کی بلاغتیں

53

مستحسن اور غیر مستحسن قسموں کا بیان

53

انجیل میں قسم کھانے کی ممانعت اور اس کی توضیح

55

پیروان مسیح کے ساتھ ان احکام کے مخصوص ہونے کی حکمت

58

بہ لحاظ موقع مستحسن اور غیر مستحسن الفاظ کا فرق

61

خاتمۂ کتاب

66

 

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 42589
  • اس ہفتے کے قارئین 407875
  • اس ماہ کے قارئین 407875
  • کل قارئین112015203
  • کل کتب8872

موضوعاتی فہرست