کل کتب 6741

دکھائیں
کتب
  • 1176 #6151

    مصنف : حافظ محمد شریف

    مشاہدات : 13580

    امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ اور علم کلام ( ایک تحقیقی و تنقیدی جائزہ مقالہ پی ایچ ڈی )

    (جمعرات 30 جولائی 2020ء) ناشر : شعبہ علوم اسلامیہ جامعہ پنجاب
    #6151 Book صفحات: 339

    شیخ الاسلام والمسلمین امام ابن تیمیہ(661۔728ھ) کی شخصیت محتاجِ تعارف نہیں۔ آپ ساتویں صدی ہجری کی عظیم شخصیت تھے،آپ بہ یک وقت مفکر بھی تھے اور مجاہد بھی ، آپ نے  جس طر ح اپنے قلم سے باطل کی سرکوبی کی۔ اسی طرح اپنی تلوار کو بھی ان کے خلاف خو ب استعمال کیا ۔ اورباطل افکار وخیالات کے خلاف ہردم سرگرم عمل او رمستعد رہے جن کے علمی کارہائے نمایاں کے اثرات آج بھی پوری آب وتاب سے موجود ہیں۔امام صاحب علوم اسلامیہ کا بحر ذخار تھے اور تمام علوم وفنون پر مکمل دسترس اور مجتہدانہ بصیرت رکھتے تھے۔آپ نے ہر علم کا مطالعہ کیا اور اسے قرآن وحدیث کے معیار پر جانچ کر اس کی قدر وقیمت کا صحیح تعین کیااورمتکلمین، فلاسفہ اور منطقیین  کا خوب ردّ کیا ۔امام ابن  تیمیہ کی  حیات وخدمات  کےحوالے سے   عربی زبان میں  کئی  کتب اور یونیورسٹیوں میں ایم فل  ، پی ایچ ڈی  کے  مقالہ جات لکھے جاچکے ہیں ۔ اردو زبان میں  امام صاحب کے حوالے    سے کئی کتب اور  رسائل وجرائد میں  سیکڑوں مضامین ومقالات شائع  ہوچکے ہیں ۔ زیر نظر تحقیقی مقالہ بعنوان’’امامابن تیمیہ اور علم کلام (ایک تحقیقی وتنقیدی جائزہ)‘‘ حافظ محمد شریف(اسسٹنٹ  پروفیسر گورنمنٹ کالج ،گوجرانوالہ ) کا وہ تحقیقی مقالہ ہے جسے انہوں نے شعبہ علوم اسلامیہ ،جامعہ پنجاب میں پیش کر کےڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ۔یہ مقالہ پانچ ابواب پر مشتمل ہے۔پہلا باب  امام ابن تیمیہ کی زندگی کے حوالے سے مختصر  حالات وواقعات پرمشتمل ہے۔جس میں آپ کی پیدائش،پرورش، تعلیم وتربیت،دینی اور علمی خدمات وغیرہ کا تذکرہ ہے۔ دوسرے  باب میں  آغاز سےامام ابن تیمیہ تک تمام ادوار کےعلم کلام کامختصر جائزہ پیش کیا گیاہے۔نیزعلم کلام کی تعریف، موضوع ،غرض وغایت اور شرعی حیثیت  سے متعلق مختصرا بحث کی گئی ہے۔اور تیسرا باب فرق  باطلہ کے افکار ونظریات کےردّ پر مشتمل ہے۔چوتھے باب میں منطق کی تعریف، اصطلاحات، مناطقہ پر امام صاحب کی  تنقیدات کو پیش کیا گیا ہے۔آخری باب میں امام صاحب کے بیان کردہ کلامی مسائل کو دو فصلوں میں تقسیم  کر کے  تحقیقی جائزہ پیش کیاگیا ہے۔(م۔ا)

  • 1177 #6150

    مصنف : محمد بن سلیمان المہنا

    مشاہدات : 5089

    چالیس حدیثیں برائے اطفال

    (بدھ 29 جولائی 2020ء) ناشر : نا معلوم
    #6150 Book صفحات: 131

    اولاد کی  تربیت صالح ہوتو ایک نعمت ہے وگرنہ یہ ایک فتنہ اور وبال بن جاتی ہے ۔ دین وشریعت میں اولاد کی تربیت ایک فریضہ کی حیثیت رکھتی ہے ۔ کیونکہ جس طرح  والدین کے اولاد پر حقوق ہیں اسی طرح اولاد کےوالدین پر حقوق ہیں اور جیسے اللہ تعالیٰ نے ہمیں والدین کےساتھ نیکی کرنے کا حکم دیا ہے  ایسے  ہی اس نے ہمیں اولاد کےساتھ احسان کرنے کا بھی حکم دیا ہے ۔ان کے ساتھ احسان اور ان کی بہترین تربیت کرنا دراصل امانت صحیح طریقے سے ادا کرنا ہے  اورانکو آزاد چھوڑنا اور ان کے حقوق میں کوتاہی کرنا دھوکہ اور خیانت ہے۔ کتاب وسنت کے دلائل میں اس بات کا  واضح حکم ہے کہ اولاد کے ساتھ احسان کیا  جائے  ۔ ان کی امانت کوادا کیا جائے ، ان کوآزاد چھوڑنے  اوران کےحقوق میں کتاہیوں سے بچا جائے ۔ اس بات میں  کوئی شک نہیں  کہ اگر اولاد کی صحیح تربیت  کی جائے  تو وہ آنکھوں کا نور اور دل کا سرور بھی  ہوتی ہے ۔ لیکن اگر اولاد بگڑ جائے  اور اس کی صحیح تربیت نہ کی جائے  تو وہی اولاد آزمائش بن جاتی ہے ۔ والدین اپنے بچوں کے مستقبل کےبارے  میں بہت سہانے خواب دیکھتے ہیں اور اپنا مال ودولت  بھی کھلے  دل سے ان کی تعلیم پر خرچ کرتے ہیں مگردین  کے  لحاظ سے   ان کی تربیت کا پہلو بہت کمزور رہ جاتا ہے ۔نتیجتاً اولاد صدقہ جاریہ بننے کی بجائے نافرمان بن جاتی ہے۔والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے  بچوں  کوانکے پچپن میں ہی اخلاقیات کی تربیت کےساتھ ساتھ مسنون دعائیں،قرآنی آیات وسورتیں او راحادیث نبویہ    پڑھا ئیں اور زبانی یاد کرائیں تاکہ ان کی صحیح تربیت ہوسکے ۔زیر نظر کتابچہ ’’ چالیس حدیثیں برائے اطفال‘‘مشہور سعودی عالم  فضیلۃ الشیخ محمدبن سلیمان المھنا حفظہ اللہ   کے تربیت اولاد سےمتعلق  مرتب  شدہ رسالہ الأربعون الوالدانية  کا سلیس اردو ترجمہ ہے۔شیخ موصوف نے اس  کتابچہ میں  مختلف موضوعات (عقائد،عبادات،معاملات،اخلاق اورآداب  وغیرہ) سے متعلق چالیس صحیح احادیث    کو  مختصر ومفید شرح کےساتھ جمع کیا ہے۔یہ کتاب اگرچہ چھوٹے بچوں کےلیے مرتب کی گئی لیکن سبھی  عمر کے  لوگوں کےلیے یہ کتاب نفع بخش ہے اور ہرشخص کو ان  تعلیمات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔شفیق الرحمٰن ضیاء اللہ مدنی صاحب نےاس کتاب کی افادیت کے پیش  نظر اسے اردو قالب میں ڈھالا ہے تاکہ اردو دان طبقہ بھی اس سے  مستفید ہوسکے ۔اللہ تعالیٰ مصنف ومترجم کی اس کاوش کو قبول فرمائے  اور عامۃ الناس کےلیے نفع بخش بنائے ۔(آمین   )یہ اس کتاب کا انٹرنیٹ ایڈیشن ہے  ۔  مترجم نے کتاب وسنت سائٹ پر پبلش  کرنے کے لیے اس کی  پی ڈی ایف فائل ادارہ محدث کوخود بھیجی  ہے ۔(م۔ا)

  • 1178 #6149

    مصنف : عبد السلام بن صلاح الدین مدنی

    مشاہدات : 4929

    عشرہ ذی الحجہ اور قربانی فضائل ومسائل

    (منگل 28 جولائی 2020ء) ناشر : دعوت وتوعیۃ الجالیات ربوہ۔ریاض
    #6149 Book صفحات: 54

    اللہ تعالیٰ نے انسان کو اپنی عبادت کے لیے پیدا کیا ہے ۔ اس کے لیے کچھ ایسے مواسم کا انتخاب فرمایا ہے جن میں عبادت باقی  ایام کی بہ نسبت زیادہ افضل ہوتی ہے‘انہی  مواسم میں سےذوالحجہ کے پہلے عشرہ میں عبادت کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ بعض اہل علم کے نزدیک ذوالحجہ کے پہلے دس دن رمضان کے آخری دس دنوں  سے بھی افضل ہیں۔ زیر نظر کتابچہ بعنوان’’عشرہ ذی الحجہ اور قربانی  فضائل ومسائل ‘‘  مولا السلام بن صلاح  الدین  مدنی(داعی ومترجم جمعیۃ  الدعوۃ  والارشاد،طائف) کا مرتب شدہ ہے اس کتابچہ میں انہوں نے عشرۂ ذی الحجہ کے   فضائل،اس میں کرنے کے کام اور قربانی کے احکام ومسائل کو قرآن وسنت کی روشنی میں آسان فہم انداز میں پیش کیا ہے اللہ تعالیٰ مرتب کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عامۃ الناس کےلیے نفع بخش بنائے ۔(م۔ا)

  • 1179 #6148

    مصنف : ابو یحیٰ

    مشاہدات : 8020

    آخری جنگ ( شیطان کے خلاف انسان کا اعلان جنگ )

    (پیر 27 جولائی 2020ء) ناشر : نا معلوم
    #6148 Book صفحات: 332

    شیطان سے انسان کی دشمنی سیدنا آدم ﷤کی تخلیق کےوقت سے چلی آرہی  ہے۔ قرآن مجید میں  بار بار اللہ تعالیٰ نے اس کی طرف  توجہ دلائی ہے  کہ  شیطان مردود سےبچ کر رہنا  یہ   تمہارا کھلا دشمن ہے  ۔ارشاد باری تعالی  إِنَّ الشَّيْطَانَ لَكُمْ عَدُوٌّ فَاتَّخِذُوهُ عَدُوًّا ’’ یقیناًشیطان تمہارا دشمن ہے  تم اسے دشمن ہی سمجھو ۔‘‘  اللہ کریم نے شیطان کوقیامت تک  کے لیے  زندگی دے کر انسانوں کے دل میں وسوسہ ڈالنے کی قوت دی ہے  اس عطا شدہ قوت  کے بل بوتے پر شیطان نے اللہ تعالیٰ  کوچیلنج کردیا کہ وہ آدم ﷤ کے بیٹوں کو اللہ کا باغی ونافرمان  بناکر جہنم کا ایدھن بنادے گا ۔لیکن اللہ کریم  نے شیطان کو جواب دیا کہ  تو لاکھ  کوشش کر کے دیکھ لینا حو میرے مخلص بندے ہوں گے  وہ تیری پیروی نہیں کریں گے   او رتیرے دھوکے میں  نہیں آئیں گے۔ابلیس کے وار سے   محفوظ  رہنے کےلیے  علمائے اسلام اور صلحائے ملت نے کئی کتب تالیف کیں او ردعوت وتبلیغ اوروعظ وارشاد کےذریعے  بھی راہنمائی فرمائی۔جیسے  مکاید الشیطان از امام ابن ابی الدنیا، تلبیس ابلیس از امام ابن جوزی،اغاثۃ  اللہفان من  مصاید الشیطان از امام ابن  قیم الجوزیہ  ﷭ اور اسی طرح اردو زبان میں بھی متعدد کتب موجود ہیں ۔ زیر نظر کتاب’’ آخری جنگ (شیطان کے خلاف انسان کا اعلان جنگ)‘‘ جناب ابو یحییٰ صاحب  کی ناول کے انداز میں آسان فہم دلچسپ تصنیف ہے۔اس  کتاب میں صاحب کتاب نے  آسان فہم انداز میں اس بات کو واضح کیا ہے  انسان کا  ابلیس سے  جنگ  کاآغاز  اس وقت ہوا جب اس نے ہمارے باپ سیدنا آدم ﷤ کوسجدہ کرنے سے انکار کردیا۔شیطان اور انسان کی اس جنگ میں امت مسلمہ  ایک انتہائی اہمیت کاحامل گروہ ہے ۔ وہ اگر اپنی ذمہ داری کو محسوس کریں تو انسانیت کی بڑی تعداد کو شیطان کے چنگل سے چھڑا سکتے ہیں۔اگر وہ ایسا نہیں کریں گے تو وہ   گویا خود شیطان کے مشن میں اس کے مدد گار بن جائیں گے۔شیطان کے شر سے بچنے کا طریقہ صرف یہی ہے کہ لوگ قرآن  مجید کو اپنی خواہشات اور تعصبات پر ترجیح دینے لگیں۔چنانچہ انسان اور شیطان کی اس جنگ میں ا مت مسلمہ کی اہمیت اور شیطان کاطریقہ کار ہی  صاحب   تحریر کے  زیر تبصرہ  ناول’’  آخری جنگ‘‘ کامرکزی خیال ہے ۔اللہ تعالیٰ ہمیں  ہمارے ازلی دشمن شیطان  کی فریب کاریوں سےمحفوظ فرمائے ۔آمین (م۔ا) 

  • 1180 #6147

    مصنف : مفتی رفیع عثمانی

    مشاہدات : 23144

    آدم علیہ السلام سے محمد صلی اللہ علیہ وسلم تک

    (اتوار 26 جولائی 2020ء) ناشر : ایوب پبلیکیشنز دیوبندانڈیا
    #6147 Book صفحات: 130

    ساری امت اس بات پر متفق ہے کہ کائنات کی افضل اور بزرگ ترین ہستیاں انبیاء ﷩ ہیں ۔جن  کا مقام   عام انسانوں سے بلند ہے ۔ اس کا سبب یہ ہے کہ  اللہ تعالیٰ  نے انہیں اپنے  دین کی تبلیغ کے لیے  منتخب فرمایا لوگوں کی ہدایت ورہنمائی کےلیے انہیں مختلف علاقوں اورقوموں کی طرف مبعوث فرمایا۔اور انہوں  نے  بھی تبلیغ دین  اوراشاعتِ توحید کےلیے  اپنی زندگیاں وقف کردیں۔ اشاعت ِ حق کے لیے  شب رروز انتھک محنت و کوشش کی  اور عظیم قربانیاں پیش   کر کے پرچمِ اسلام بلند کیا ۔قرآن  کریم میں اللہ تعالیٰ نے  جابجا ان پاکیزہ نفوس کا واقعاتی انداز میں ذکر فرمایا ہے ۔ جس کا مقصد محمد ﷺ کو سابقہ انبیاء واقوام کے حالات سے باخبر کرنا، آپ کو تسلی دینا اور لوگوں کو عبرت ونصیحت پکڑنے کی دعوت دینا ہے  کتب  حدیث  وتفسیر اور تاریخ میں انبیاء ﷺ کےقصص وواقعات بیان کیے گئے  ہیں۔انبیاء کے واقعات وقصص پر مشتمل  مستقل کتب بھی موجود ہیں۔ زیر نظرکتاب ’’آدم﷤ سے محمدﷺ تک ‘‘ مفتی محمد رفیع عثمانی صاحب کی مرتب شدہ ہے۔انہوں  نےاس کتاب میں  آسان فہم اندازمیں   انسان ونبی  اول سیدنا  آدم ﷤ سے  لے کر آخر الزمان خاتم النبیین سیدنا محمد ﷺ تک تمام انبیاء کرام کے مختصراً  حالات وواقعات اس کتاب میں جمع کردئیے ہیں ۔بچوں اوربڑوں کو قرآن  مجید سے واقف کرانے اور شوق دلانے کےلیے یہ  بہترین کتاب ہے۔(م۔ا)

  • 1181 #6146

    مصنف : نعیم الغفور

    مشاہدات : 5498

    قربانی وعید کے احکام و مسائل قرآن وسنت کی روشنی میں

    (ہفتہ 25 جولائی 2020ء) ناشر : نا معلوم
    #6146 Book صفحات: 200

    قربانی و عیدین کے سے متعلقہ بے شمار سوالات لوگوں کے ذہنوں میں پیدا ہوتے ہیں۔ اسی اعتبار سے ان موضوعات پر بہت سے اہل قلم نے کتب تحریر فرمائیں ہیں۔ ان میں سے بہت کتاب و سنت ڈاٹ کام پر موجود بھی ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب اس موضوع پر ایک عمدہ اضافہ ہے۔ قریب دو سو صفحات پر مشتمل یہ کتاب نوجوان مصنف نعیم الغفور کی تصنیف ہے۔ کتاب میں کوشش کی گئی ہے کہ ہر مسئلہ کو وضاحت کے ساتھ آسان انداز میں پیش کیا جائے تاکہ ایک عام قاری بھی مکمل استفادہ کر سکے۔ اس اعتبار سے یہ کتاب ایک انسائیکلوپیڈیا کی حیثیت رکھتی ہے موضوع سے متعلقہ تمام چیزوں کا احاطہ کیے ہوئے ہے۔ اللہ تعالیٰ مصنف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسی طرح دین کی خدمت جاری رکھنے کی توفیق عطاء فرمائے۔ (ع۔ا)

  • 1182 #6145

    مصنف : عبد السلام بن صلاح الدین مدنی

    مشاہدات : 4239

    بدعات اور ان کی ہلاکت خیزیاں

    (جمعہ 24 جولائی 2020ء) ناشر : شعبہ نشر و اشاعت، امام ابن باز تعلیمی و رفاہی سوسائٹی، جھار کھنڈ
    #6145 Book صفحات: 369

    دینِ اسلام  ایک سیدھا اور مکمل دستورِ حیات ہے جس کو اختیار کرنے میں  دنیا وآخرت کی کامرانیاں پنہاں ہیں  ۔ یہ ایک  ایسی روشن شاہراہ ہے جہاں رات دن کا کوئی فرق  نہیں  اور نہ ہی اس میں کہیں پیچ خم ہے ۔ اللہ  تعالیٰ نے اس دین کو انسانیت کے لیے پسند فرمایا اوررسول پاکﷺ کی زندگی  ہی میں  اس کی  تکمیل فرمادی۔عقائد،عبادات ، معاملات، اخلاقیات ، غرضیکہ جملہ شبہائے زندگی میں کتاب وسنت ہی  دلیل ورہنما ہے ۔ صحابہ کرام    نے کتاب وسنت کو جان سے  لگائے رکھا ا  ن کے معاشرے میں کتاب وسنت کو قیادی حیثیت حاصل رہی  اور وہ  اسی شاہراہ پر گامزن رہ کر دنیا وآخرت کی کامرانیوں سے ہمکنار ہوئے ۔ لیکن جو  ں جوں زمانہ گزرتا  گیا لوگ  کتاب وسنت  سے دور ہوتے گئے  اور بدعات وخرافات نے ہر شعبہ میں اپنے  پاؤں جمانے شروع کردیئے اور  اس  وقت بدعات وخرافات  اور علماء سوء نے پورے  دین کو  اپنی  لپیٹ میں لے رکھا ہے ۔ دنیا بھر بالخصوص برصغیر پاک وہند کے اندر مروجہ وبدعات وخرافات ایک ایسا کینسر ہے جو ہمارے اعمال کو ہلاک  وبرباد اور غارت کررہا ہے۔جید اہل  علم نے   بدعات  اور اس  کے  نقصانات  سے  روشناس کروانے کے لیے   اردو  وعربی زبان میں متعدد چھوٹی  بڑی کتب   لکھیں  ہیں جن کے  مطالعہ سے اہل اسلام  اپنے  دامن کو   بدعات سے  خرافات سے بچا سکتے ہیں ۔زیر نظر کتاب’’بدعات اور ان کی ہلاکت خیزیاں‘‘ مولانا عبد السلام صلاح الدین مدنی حفظہ اللہ کی   علمی وتحقیقی کاوش ہے ۔ یہ کتاب اپنے موضوع میں ایک کافی اورشافی کتاب ہے فاضل مصنف نے اس کتاب میں قرآن وسنت  اور سلف صالحین وائمہ دین کے اقوال کی روشنی میں  اتباع سنت کی اہمیت اوربدعت کی ہلاکت خیزیوں کو اجاگر کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے  اور ہمارے اسلامی معاشرے میں موجود تقریباً تمام بدعتوں کاشرعی پوسٹ مارٹم کرتے ہوئےاسلامی سماج میں رائج بدعات کی  خطرناکیوں اورہلاکت خیزیوں کوتفصیلاً بیان کیا ہے   ۔شیخ احمد مجتبیٰ السلفی المدنی حفظہ  اللہ کی نظرثانی اور مراجعت سےکتاب کی  افادیت دوچند ہوگئی ہے۔  اللہ   تعالیٰ مصنف  وناشر کی اس علمی وتحقیقی   کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عوام الناس کی اصلاح  کا ذریعہ بنائے (آمین) (م۔ا) 

  • 1183 #6144

    مصنف : فیروز اختر ندوی

    مشاہدات : 3474

    ہندوستان اور علم حدیث تیرہویں اور چودہویں صدی ہجری میں

    (بدھ 22 جولائی 2020ء) ناشر : مرکزالشیخ ابن الحسن الندوی مظفر پور اعظم گڑھ
    #6144 Book صفحات: 765

    دینِ  اسلام کا دوسرا بڑا ماخذ حدیث رسول ﷺ ہے  جو بذریعہ وحی آپﷺ کو عطا کیاگیا ۔اللہ تبارک وتعالیٰ نے اس کی حفاظت کے لیے وہی بڑے اسباب وذرائع پیدا فرمائے  جوقرآن  حکیم کے لیے  پیدا کیے ۔ یعنی  حفظ  وکتابت نبی اکرم ﷺ نے صحابہ کرام  کو اپنی احادیث کو حفظ کرنے اور لکھنے کا حکم  بھی دیا۔اور پھر صحابہ کرام کےبعد  بھی احادیث  کو زبانی  یاد کرنے اور  لکھنے کا عمل جاری رہا ۔اور اسی  طرح  صحابہ کرام سےلے کر تدوین  حدیث کے دور تک  حفاظتِ حدیث یہ کام جاری رہا۔محدثین نے  باقاعدہ   اسماء علم الرجال کے فن کو وضع کیا  اور یہ صرف امت محمد یہ کی خصوصیت ہے۔اس سے پہلے کسی بھی نبی کی امت نے یہ کام سرانجام نہیں دیا کہ ہر حدیث کی سند اور راوی کے حالات قلمبند کیے اور اس میں کمال دیانت داری کا مظاہر ہ کیا ۔بڑے بڑ ے  ائمہ محدثین نے   اس میں  کارہائے نمایاں سر انجام  دیے  اور بڑی بڑی ضخیم کتب اس فن میں  مرتب کیں۔علم حدیث کے ترویج واشاعت میں برصغیر پاک وہند کے علما کی جہود ومساعی بھی ناقابل فراموش ہیں۔بالخصوص کتبِ حدیث کی اشاعت  اور شروحات   وتراجم حدیث  میں علمائے برصغیر  کا کردار بڑا اہم ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’ ہندوستان اور علم حدیث  تیرہویں اور چودہویں صدی ہجری میں ‘‘ مارچ 2007ء میں جامعہ اسلامیہ، اعظم گڑھ میں منعقد ہونے والے دوروزہ عالم مذاکرۂ علمی میں مختلف اہل علم کی طرف سےپیش کیے گئے مقالات کی کتابی صورت ہے ۔ان مقالات کو مولانا فیروز اختر ندوی صاحب  نے افادۂ عام کے لیے بڑی عرق ریزی او رمحنت سے    مرتب  کیا ہے۔اس مجموعہ میں  تیرہویں اور چودہویں صدی ہجری کی بیشتر اہم شخصیات کی حدیثی خدمات کا تذکرہ موجود ہے۔اس مجموعہ میں میں شامل دو اہم مقالے’’ہندوستان میں علم حدیث از سید محمد رابع حسنی ندوی ‘‘ اور ’’ہندوستان اور علم حدیث از ڈاکٹر تقی الدین ندوی ‘‘ بہت بیش قیمت اور جامع ہیں۔جن میں ابتدائے اسلام سے موجودہ دور تک کی حدیثی خدمات پر اختصار لیکن جامعیت کےساتھ روشنی ڈالی گئی ہے ۔جن مقالات میں خدمت حدیث کی کسی خاص نوعیت اور جہت کو نمایاں کیاگیا ہے  فاضل مرتب  نے ان کو ’’ہندوستان اور علم حدیث ‘‘ کےعنوان کے  تحت  پیش کیا ہے  اور جن مقالات میں ہندوستانی محدثین کی شخصی حدیثی خدمات کا تفصیلی تذکرہ  وتعارف کرایا گیا ہےان کو ’’ممتاز محدثین عظام اور جلیل القدراساتذۂ حدیث ‘‘ کے زمرہ میں شامل کیا ہے۔کتاب کا عنوان تو’’ ہندوستان اور علم حدیث  تیرہویں اور چودہویں صدی ہجری میں‘‘ ہے لیکن یہ کتاب تیرہویں اور چودہویں صدی ہجری کے کئی نامور اہل حدیث   اساتذۂ حدیث  ومحدث دوراں  کےذکر سےخالی ہے۔( م۔ا)

  • 1184 #6143

    مصنف : زاہد صدیق مغل

    مشاہدات : 6045

    مقالات تفہیم مغرب کلامیات وعلمیات

    (منگل 21 جولائی 2020ء) ناشر : لیگسی بک لاہور
    #6143 Book صفحات: 370

    سرمایہ دارانہ نظام ایک معاشی و معاشرتی نظام ہے جس میں سرمایہ بطور عاملِ پیدائش نجی شعبہ کے اختیار میں ہوتا ہے۔اشتراکی نظام کے برعکس سرمایہ دارانہ نظام میں نجی شعبہ کی ترقی معکوس نہیں ہوتی بلکہ سرمایہ داروں کی ملکیت میں سرمایہ کا ارتکاز ہوتا ہے اور امیر امیر تر ہوتا چلا جاتا ہے۔ جدید دانشوروں کے مطابق آج سرمایہ دارانہ نظام اپنے اختتام کی طرف بڑھ رہا ہے اور ایک متبادل نظام کی آوازیں شدت سے اٹھنا شروع ہو گئیں ہیں۔مختصراًسرمایہ دارانہ نظام یہ کہتا ہے کہ ذاتی منافع کے لئے اور ذاتی دولت و جائیداداور پیداواری وسا‏‏ئل رکھنے میں ہر شخص مکمل طور پر آزاد ہے، حکومت کی طرف سے اس پر کوئی پابندی نہیں ہونی چاہیے۔ زیر نظر  کتاب’’ مقالات تفہیم مغرب کلامیات وعلمیات ‘‘  معروف دانشور وسکالر زاہد صدیق  مغل کے   مختلف موضوعات پر مشتمل ان کے تحریر کردہ مقالات  کامجموعہ ہے۔اس کتاب میں انہوں  نے ان فکری بنیادوں وعملی تجربات کاجائزہ لیا ہے  جو بیسویں صدی میں مسلم تجدد اورترمیمیت پسندوں کی جانب سے وضع کیے گئے ہیں۔صاحب کتاب کا بنیادی استدلال یہ ہےکہ اس طریقہ سے اسلامی انفرادیت ، معاشرت اوراسلامی نظام  اقتدار استوار نہیں ہوتا بلکہ عملاً اسلامی ترمیم پسندی اور اسلامی جدیدیت پسندی سے ایک ہی نتیجہ برآمد ہوتا ہے اوروہ ہے سرمایہ دارنہ نظام  زندگی میں اسلامی شخصیت، معاشرت اور اقتدار کامغلوب  ادغام  (م۔ا)

  • 1185 #6142

    مصنف : خالد بن عبد الرحمٰن الشایع

    مشاہدات : 5147

    حسن خاتمہ اور سوء خاتمہ کے علامات و اسباب

    (پیر 20 جولائی 2020ء) ناشر : المکتب التعاونی للدعوۃ والارشاد وتوعیۃ الجالیات، ریاض
    #6142 Book صفحات: 28

    حسن خاتمہ يہ ہے كہ بندے كو موت سے قبل ايسے افعال سے دور رہنے كى توفيق مل جائے جو اللہ رب العزت كو ناراض اورغضبناك كرتے ہيں، اور پچھلے كيے ہوئے گناہوں اور معاصى سے توب و استغفار كى توفيق حاصل ہو جائے، اور اس كے ساتھ ساتھ اعمال خير كرنا شروع كردے، تو پھر اس حالت كے بعد اسے موت آئے تو يہ حسن خاتمہ ہو گاسیدنا.انس بن مالك﷜ بيان كرتے ہيں كہ رسول كريم ﷺ نےفرمايا:’’ جب اللہ تعالى ٰاپنے بندے سے خير اور بھلائى چاہتا ہے تو اسے استعمال كر ليتا ہے‘‘تو صحابہ كرام رضی اللہ عنہم  نے عرض كيا: اسے كيسے استعمال كر ليتا ہے؟تو رسول كريمﷺ نے فرمايا:’’ اسے موت سے قبل اعمالِ صالحہ كى توفيق عطا فرما ديتا ہے‘‘(مسند احمد: 11625 ، السلسلۃ  احادیث الصحيحۃ: 1334 ) اور سوء خاتمہ یہ ہےکہ انسان کی وفات رب تعالیٰ سے اعراض ورو گردانی ، اس کی ناراضگی کے کاموں پر عمل اور اس کے حقوق  واجبات کوضائع وبرباد کرتے ہوئے ہو۔ناگہانی موت اسلام میں قابل مذمت ہے کیونکہ وہ انسان کواچانک اپنے چنگل میں لے لیتی ہے اوراسے مہلت نہیں دیتی , اوربسا اوقات وہ معصیت میں گرفتارہوتا ہے تواسکا خاتمہ بھی معصیت پرہوتا ہے۔اس لیے بندے کوچاہئے کہ ہرلمحہ سوء خاتمہ سے ڈرتا رہے۔زیر نظر کتابچہ ’’حسنِ خاتمہ اور سوء خاتمہ  کے علامات  واسباب‘‘شیخ خالد عبد الرحمٰن الشائع کے مرتب  کردہ عربی رسالہ بعنوان علامات وأسباب حسن الخاتمة وسوء الخاتمة کا اردو  ترجمہ ہے ۔اس مختصر رسالہ میں مرتب نے  حسنِ خاتمہ اوراس  کی علامات ،نشانیاں و اسباب اور سوء  خاتمہ  کے اسباب وعلامات  کو  پیش کیا ہے ۔ اس رسالہ   کی افادیت کے پیش نظر   جناب محمد طیب  محمد  خطاب بھوار وی ﷾نے اسے اردو قالب میں ڈھالا ہے ۔اللہ تعالیٰ اس کتابچہ کو  اہل ایمان کےلیے نفع بخش بنائے  اور مترجم وناشر کی اس کاوش کوقبول فرمائے اور ہمارا  خاتمہ ایمان کی حالت میں ہو۔(م۔ا)

  • 1186 #6141

    مصنف : قاری اشرف علی تھانوی

    مشاہدات : 0

    جمال القرآن مع حواشی جدیدہ و تحقیقات مفیدہ

    (اتوار 19 جولائی 2020ء) ناشر : مکتبہ نعیمیہ مردان
    #6141 Book صفحات: 78

    تلاوت ِقرآن کا  بھر پور اجروثواب اس  امر پرموقوف ہے  کہ تلاوت پورے قواعد وضوابط اور اصول وآداب کے ساتھ کی جائے قرآن کریم  کی تلاوت  کا صحیح  طریقہ جاننا اورسیکھنا علم تجوید کہلاتا ہے  ہرمسلمان کے لیے ضروری ہے کہ  وہ علم تجوید کے بنیادی قواعد سے آگاہی  حاصل کرے ۔ کیونکہ  قرآن کریم اللہ تعالیٰ کی  وہ عظیم الشان کتاب ہے کہ ہر مسلمان پراس کتاب کو صحیح پڑھنا لازمی اور ضروری ہے جس  کاحکم  ورتل القرآن ترتیلا سے واضح ہوتا ہے۔ اس قرآنی حکم کی تکمیل اور تجویدکوطالب تجوید کےلیے  آسان اورعام فہم بناکر پیش کرناایک استاد کے منصب کا  اہم فریضہ ہے ۔ایک اچھا استاد جہاں اداء الحروف کی طرف توجہ دیتا ہے ۔ وہیں وہ اپنے  طالب علم کو  کتاب کےذریعے بھی مسائل تجوید ازبر کراتا ہے۔علم تجوید قرآنی علوم کے بنیادی علوم میں سے ایک  ہے  ۔ اس علم کی تدوین کا آغاز دوسری صدی کے  نصف سے ہوا۔ائمۂ حدیث وفقہ کی طرح تجوید وقراءات کے ائمہ کی بھی  ایک طویل لسٹ ہے  اور تجوید وقراءات کے موضوع    پرماہرین تجوید وقراءات  کی بے شمار کتب موجود ہیں ۔   جن سے استفادہ کرنا اردو دان طبقہ کے لئے اب  نہایت سہل اور آسان ہو گیا ہے ۔ عرب قراء کی طرح برصغیر پاک وہند کے علماء  کرام اور  قراءعظام  نے  بھی  علم تجوید قراءات  کی اشاعت وترویج کےلیے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں ۔پاکستان میں دیوبندی قراء کرام کےعلاوہ  سلفی قراء عظام  جناب قاری یحییٰ رسولنگری مرحوم، قاری محمداریس العاصم ،قای محمد ابراہیم میرمحمدی  حفظہم اللہ اور ان کےشاگردوں کی  تجوید قراءات کی نشرواشاعت میں  خدمات  قابل تحسین ہیں  ۔مذکورہ قراء کی تجوید وقراءات کی کتب کے  علاوہ  جامعہ لاہور الاسلامیہ کے کلیۃ القرآن ومجلس التحقیق الاسلامی ،لاہور  کے زیر نگرانی شائع ہونے  والے  علمی مجلہ  رشد کےعلم ِتجویدو  قراءات  کے موضوع پر تین ضخیم  جلدوں  پر مشتمل قراءات نمبرز  اپنے  موضوع  میں انسائیکلوپیڈیا کی حیثیت رکھتے ہیں ۔جس میں  مشہور قراء کرام کے   تحریر شدہ مضامین ، علمی  مقالات  اور حجیت  قراءات پر    پاک وہند کے  کئی  جیدمفتیان کرام کے فتاوی ٰ جات بھی شامل ہیں اور اس میں  قراءات کو عجمی فتنہ قرار دینے والوں کی  بھی خوب خبر لیتے ہوئے  ان کے  اعتراضات کے  مسکت جوابات دیئے گئے ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’ جمال القرآن مع  حواشی جدیدہ وتحقیقات مفیدہ   ‘‘محترم مولانا اشرف علی تھانوی  رحمہ اللہ کی علم تجوید کی ابتدائی کتاب ہےشائقین علم تجوید کے لئے یہ ایک مفید اور شاندار کتاب ہے۔اس  کتاب کی افادیت کے پیش نظر کئی قراء نےاس کے حواشی  تحریر کیے ہیں۔قاری اختر اقبال (فاضل قراءات عشرہ متواترہ ومخصص فی القرءات العشر)  نے  پہلی بار  کتاب  جمال القرآن  کے متن  میں موجود  تمام آیات کی  تحقیق وتخریج کےعلاوہ  جمال القرآن  پر جدید حواشی بھی تحریر کیے ہیں اور  کتاب کے آخر میں امام عاصم کی سند پر بحث کی ہے۔(م۔ا)

  • عمرہ قدم بقدم

    (ہفتہ 18 جولائی 2020ء) ناشر : نا معلوم
    #6140 Book صفحات: 156

    حج وعمرہ ایک ایسی عبادت ہے جو روئے زمین پرسوائے مکہ مکرمہ خانہ کعبہ کے کہیں اورادا نہیں ہو سکتی۔یہ عبادت جس کے ادا کرنے کا ایک مخصوص طریقہ ہے، مخصوص جگہ پر مخصوص لباس میں ادا کی جاتی ہے۔ عمرہ کو حج اصغر بھی کہتے ہیں۔حج مخصوص دنوں میں ادا کیا جا تا ہے لیکن عمرہ پورے سال میں کسی بھی وقت اداکیا جا سکتا ہے۔صرف عمرے  کی ادائیگی  اکثر علماءکےنزیک فرض یا واجب نہیں تاہم مستحب  ہےمگر جب اس کا احرام باندھ  لیا جائے توحج کی طرح اس کو پورا کرنا فرض ہوتا ہے ۔فرمان نبوی ﷺ کےمطابق ایک عمرہ دوسرے عمرہ کےدرمیانی گناہوں کاکفارہ ہےاور نبی کریم ﷺ نےفرمایا :’’رمضان میں عمرہ کرنا میرے ساتھ حج کرنےکے برابر ہے‘‘۔حج وعمرہ کے احکام    ومسائل کے متعلق اب تک اردو و عربی زبان میں چھوٹی بڑی بیسیوں کتب طبع ہوچکی  ہیں۔ زیر نظر کتاب’’عمرہ قدم بقدم‘‘مکتب توعیۃا الجالیات،سعودی عرب کی مرتب شدہ گرانقدر کتاب’’العمرة خطوة ... خطوة‘‘  کااردو ترجمہ ہے۔اس کتاب کی افادیت کے پیش نظر  جناب ابوعدنان محمد طیب السلفی صاحب نے اسے اردو قالب میں ڈھالا ہے۔اس کتاب میں     عمرہ کے آغاز یعنی  سفر کی تیاری سے واپسی تک  عمرہ  کےمکمل طریقہ اورجملہ احکام ومسائل کو آسان فہم انداز میں پیش کیا ہے۔ اللہ  تعالیٰ مرتبین ،مترجم وناشرین کی  اس عمدہ کاو ش کوقبول فرمائے ۔ ( آمین )  اس کتاب میں عمرہ زائرین کےلیے  وہ تمام چیزیں پیش کردی گئی ہیں  جو سنت نبوی ﷺ کےمطابق عمرہ کی ادائیگی میں  معاون ومدد گار ہوسکتی ہیں۔ (  م۔ا)

  • 1188 #6138

    مصنف : مفتی جمیل احمد تھانوی

    مشاہدات : 3272

    توہین رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اس کی شرعی سزا

    (جمعرات 16 جولائی 2020ء) ناشر : ادارہ اسلامیات انار کلی ،لاہور
    #6138 Book صفحات: 98

    رسول  کریم ﷺ کی عزت،عفت، عظمت اور حرمت اہل ایمان  کا  جز وِلاینفک ہے اور  حبِ رسول ﷺ ایمانیات میں  سے  ہے اور آپ کی شانِ مبارک  پر  حملہ اسلام پر حملہ ہے۔نبی کریم ﷺ کی توہین کرنے والے کی سز ا  قتل کے  حوالے   سے کتبِ احادیث اورتاریخ وسیرت   میں  بے  شمار واقعات موجود ہیں  اور   شیخ االاسلام اما م ابن تیمیہ ﷫نے اس  موضوع پر  الصارم المسلول  علی شاتم الرسول ﷺ کے  نام سے  مستقل کتاب  تصنیف فرمائی ہے2005ء میں ڈنمارک،  ناروے وغیرہ کے بعض آرٹسٹوں نے آپ ﷺ کی ذات گرامی کے بارے میں خاکے بنا کر آپﷺ کامذاق  اڑایا۔جس سے  پورا عالم ِاسلام مضطرب اور دل گرفتہ  ہوا ۔تونبی کریم ﷺ سے عقیدت ومحبت کے  تقاضا کو سامنے رکھتے ہواہل ایما ن سراپا احتجاج بن گئے ۔    علماء  ،خطباء  حضرات اور قلمکاروں  نے  بھر انداز میں    اپنی تقریروں اور تحریروں کےذریعے  نبی کریمﷺ کے   ساتھ  عقیدت ومحبت کا اظہار کیا ۔اور بعض  رسائل وجرائد کے   حرمت ِرسول کے  حوالے سے   خاص نمبر ز  اور  کئی نئی کتب  بھی  شائع  ہوکر عوام کے ہاتھوں میں پہنچ چکی  ہیں یہ کتاب بھی اسے سلسلے  کی ایک کڑی ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’توہین رسالت اور اس کی سزا‘‘ مولانامفتی جمیل احمد تھانوی کی تصنیف ہے۔یہ کتاب اپنے موضوع پر اہم فقہی دستاویز  ہے جس میں قرآن وسنت اور فقہ اسلامی کے مستند حوالوں سے توہین رسالت کی سزا اوراسےسے متلق شرعی احکام  تفصیل سے  بیان کیے گئے  ہیں۔( م۔ا)

  • 1189 #6137

    مصنف : محمد امین محمدی

    مشاہدات : 5018

    تحریک پاکستان میں علماء اہل حدیث کا کردار

    (بدھ 15 جولائی 2020ء) ناشر : دار المسلمین اردو بازار لاہور
    #6137 Book صفحات: 848

    تحریکِ پاکستان اس تحریک کو کہتے ہیں جو برطانوی ہند میں مسلمانوں نے ایک آزاد وطن کے لیے چلائی جس کے نتیجے میں پاکستان قائم ہوا۔تحریک پاکستان اصل میں مسلمانوں کے قومی تشخص اور مذہبی ثقافت کے تحفظ کی وہ تاریخی جدو جہد تھی جس کا بنیادی مقصد مسلمانوں کے حقوق کا تحفظ اور بحیثیت قوم ان کی شناخت کو منوانا تھا ۔ جس کے لیے علیحدہ مملکت کا قیام از حد ضروری تھا ۔قیامِ پاکستان کا قیام اس طویل جدوجہد کا ثمر ہے جو مسلمانانِ برصغیر نے اپنے علیحدہ قومی تشخص کی حفاظت کے لیے شروع کی۔قیام پاکستان  وتحریک پاکستان میں اہل حدیث   قائدین  اور علمائے اہل حدیث کی جدوجہد اور خدمات بھی ناقابل فراموش ہیں ۔تحریک پاکستان میں علمائے اہل حدیث نے  جومثالی کردار ادا کیا وہ تاریخ کا سنہری باب  ہے۔مولانا شورش کاشمیری﷫ نے اسی قافلہ آزادی کے علمبرداروں کےبارے میں لکھا تھا کہ چھ لاکھ علمائے اہل  حدیث کو تختۂ دار پر لٹکایا گا تھا۔تحریک پاکستان میں علمائے اہل حدیث کاکردار ایک طویل داستان ہے۔مسلک اہل حدیث  کے مختلف رسائل وجرائد میں ’’ تحریک پاکستان میں علمائے اہل حدیث  کاکردار‘‘ کےعنوان سے مختلف قلم کار  گاہے گاہےلکھتے رہتے ہیں۔مولانا  محمد امین  محمدی صاحب نے زیر نظر کتاب بعنوان ’’ تحریک پاکستان میں علمائے اہل حدیث  کاکردار‘‘  میں  قیام پاکستان کےسلسلے علمائے اہل حدیث کی خدمات کی پوری داستان کو یکجا کر کےاس کتاب میں سمو دیا ہے عصر حاضر میں  جس کی اشد ضرورت تھی مولانا امین محمدی صاحب  نےاس ضرورت کو حتی الوسع پورا کرنے کی بھرپور کوشش کر کے نوجوان نسل کے سامنے تحریک آزادی میں علمائے  اہل حدیث  کی خدمات کا خاکہ  پیش کر کے اس موضوع بر قلم اٹھانے والوں کوایک مضبوط بنیاد فراہم کردی ہے۔یہ کتاب اپنے موضوع   میں بڑی جامع او رمعلوماتی  ہےجس  سےعام قارئین بھی مستفید ہوسکتے ہیں۔اللہ تعالی ٰمصنف کی اس کاوش کو قبول فرمائے ۔(م۔ا)

  • 1190 #6136

    مصنف : ابو عدنان محمد طیب السلفی

    مشاہدات : 3638

    سنن متروکہ ( السنن المتروکہ باللغۃ الاردیۃ)

    (منگل 14 جولائی 2020ء) ناشر : المکتب التعاونی للدعوۃ والارشاد وتوعیۃ الجالیات، ریاض
    #6136 Book صفحات: 209

    اصطلاحاً سنت اسے کہتے ہیں جس کے کرنے پر ثواب ملے اور نہ کرنے پر گناہ نہ ہو۔پھر سنت کی دو قسمیں ہیں۔سنت عبادت اور سنت عادت۔سنت عبادت وه سنتیں ہیں جن کا تعلق عبادات سے ہے اور جنہیں ثواب حاصل کرنے کے لیے کیا جاتا ہے اور نبی کریم ﷺ بھی اسی لیے کرتے تھے مثلاً نماز، روزے، زکاۃ، صدقے، حج، والدین کے ساتھ حسن سلوک وغیرہ کی سنتیں۔اور سنت عادت وہ سنتیں ہیں جو نبی کریم ﷺ کے وہ افعال تھے جو آپ کا مزاج اور آپ کی عادت تھے مثلاً کھانے پینے اور لباس وغیرہ کی سنتیں۔ ان میں آپ ﷺ کا عمومی عمل آپ کے پاکیزہ مزاج کی وجہ سے تھا۔ ان پر اس وجہ سے عمل کرنا کہ یہ آپ ﷺ کی پسند اور طریقہ تھا۔فرائض اور واجبات کے ترک پر گناہ ہوتا ہے سنت کے ترک پر نہیں ہوتا۔ البتہ بعض علماء یہ کہتے ہیں کہ مستقل سنت چھوڑنے والا خلاف مروت کام کرتا ہے اور یہ شفاعت سے محرومی کا سبب ہے۔مسلمانوں کےموجودہ حالات پر نگاہ ڈالی تو معلوم ہے کہ بہت ساری سنتیں آج مسلمانوں نے چھوڑرکھی ہیں بعض تو ان سنتوں سے بالکل ناواقف ہیں اوربعض ان سنتوں سے واقف تو ہیں لیکن ان پر عمل کرنے والےکو بے وقوف بےسمجھتے ہیں زیرنظر کتاب ’’سنن متروکہ ‘‘ کی تصنیف ہے ۔ صاحب کتاب نے اس کتاب میں رسول اللہ اکرم ﷺ سے  مروی احادیث  کی روشنی میں  ایسی سنتوں کو بیان کیا ہے کہ جن کو عموماً بھلادیا گیا ہے  ۔آج ضرورت ہے کہ ان چھوڑی ہوئی سنتوں کو زندہ کیا جائے اور یہ سنتیں اس وقت تک زندہ نہ ہوں گی جب تک  ان متروکہ سنن پر عمل نہ کیا جائے  اوراپنی عملی زندگی میں اس کو نافذ نہ کیا جائے ۔ فاضل مرتب اس  کتاب کے  علاوہ  درجن سے زائد کتب کے مترجم ،مصنف ومرتب ہیں اللہ تعالیٰ فاضل مرتب کی تمام تحقیقی وتصنیفی  اور تبلیغی خدمات کو قبول فرمائے ۔(آمین)(م۔ا)

  • 1191 #6135

    مصنف : ابو عدنان محمد طیب السلفی

    مشاہدات : 3507

    سنن فطرت

    (پیر 13 جولائی 2020ء) ناشر : المکتب التعاونی للدعوۃ والارشاد وتوعیۃ الجالیات، ریاض
    #6135 Book صفحات: 176

    سنن فطر ت  سے مراد وہ تمام امور ہیں  جوتمام تر نبیوں کی ہمیشہ سے سنّت رہی ہے ، اور اِن کاموں کا کرنا تمام شریعتوں میں مُقرر رہا ہے ، گویا کہ یہ ایسے کام ہیں جو اِنسان کی جبلت (فِطرت ،گُھٹی )میں ہیں۔نبی ﷺ نےاپنی امت کو جن فطری امور پر عمل پیرا رہنے کی تاکید کی  ہےان میں سنن فطرت بھی شامل ہیں۔ نبی کریم ﷺ نےفرمایا: خَمْسٌ مِنَ الفِطْرَةِ: الخِتَانُ، وَالِاسْتِحْدَادُ، وَنَتْفُ الإِبْطِ، وَتَقْلِيمُ الأَظْفَارِ، وَقَصُّ الشَّارِبِ’’پانچ کام فِطرت میں سے ہیں (۱) ختنہ کرنا ، اور ، (۲) شرم گاہ کے اوپری حصے کے بال اُتارنا ، اور ، (۳) بغلوں کے بال اُکھیڑنا ، اور ، (۴)ناخن کُترنا (کاٹنا ) ، اور ، (۵)مُونچھیں کُترنا ( کاٹنا۔‘‘(صحیح بخاری:5889)فطرتی امور کی تعداد کے متعلق روایات میں مختلف عددوں کا بیان ہے، صحیح بخاری ہی کی ایک روایت میں ایک، دوسری میں تین اور تیسری میں پانچ سنن کا تذکرہ موجود ہے، اسی طرح صحیح مسلم میں بھی ایک روایت میں پانچ اور دوسری میں دس کا تذکرہ ہے۔ تو یہ مختلف رویات میں مختلف عدد کا ذکر ہے۔ حافظ ابن حجر امام ابن العربی کے حوالے سے نقل کرتے ہیں کہ تمام روایات کہ اکٹھا کرنے سے ان سنن فطرت کی تعداد تیس تک جا پہنچتی ہے۔ زیرنظر کتاب’’سنن ِ فطرت‘‘ابو عدنان محمدطیب السلفی صاحب کی مرتب شدہ ہے موصوف  نے  اس  کتاب میں اسلامی فطرت، لفظ ’’ فطرت‘‘ کی علمی وشرعی تحقیق  اوربحوالہ آٹھ احادیث سنن فطرت    درج کرنے کےبعد قرآن وسنت،اقوال صحابہ وائمہ محدثین اور فتاویٰ جات کی روشنی میں دس امور فطرت(مسواک کرنا ، ختنہ کرنا،داڑھی بڑھانا، مونچھیں کانٹا، زیر ناف کےبال مونڈنا، بغلوں کے بال اکھاڑنا، ناخن تراشنا، انگلیوں کے جڑوں کا دھونا،استنجاء ک رنا،ناک میں پانی ڈال کر ناک صاف کرنا) تفصیل سے بیان کیا ہے۔  فاضل مرتب اس  کتاب کے  علاوہ  درجن سے زائد کتب کے مترجم ،مصنف ومرتب ہیں اللہ تعالیٰ فاضل مرتب کی تمام تحقیقی وتصنیفی  اور تبلیغی خدمات کو قبول فرمائے ۔(آمین)(م۔ا)

  • 1192 #6134

    مصنف : محمد بن جمیل زینو

    مشاہدات : 4391

    شمائل محمدی

    (اتوار 12 جولائی 2020ء) ناشر : المکتب التعاونی للدعوۃ والارشاد وتوعیۃ الجالیات، ریاض
    #6134 Book صفحات: 156

    انسانیت کے انفرادى معاملات سے لے کراجتماعى بلکہ بین الاقوامى معاملات اورتعلقات کا کوئی ایسا گوشہ نہیں کہ جس کے متعلق پیارے پیغمبرﷺ نے راہنمائی نہ فرمائی ہو، کتبِ احادیث میں انسانى زندگی کا کوئی پہلو تشنہ نہیں ہے یعنى انفرادى اور اجتماعی سیرت واخلاق سے متعلق محدثین نے پیارے پیغمبر ﷺ کے فرامین کی روشنى میں ہر چیز جمع فرمادی ہے۔کتب ِ سیرت او رکتب ِ شمائل میں فرق یہ ہے  کہ کتب سیرت میں نبی کریم ﷺ سے متعلق ہر بات خوب وضاحت سے بیان کی جاتی ہے ۔ مثلاً ہجرت جہاد وقتال ،غزوات ، دشمن کی طرف سے مصائب وآلام، امہات المومنین کابیان اور صحابہ کرام ﷢ کے تذکرے وغیرہ ۔جبکہ شمائل وخصائل کی کتب میں صرف آپﷺ  کی ذاتِ بابرکت ہی موضوع ہوتی  ہے ۔ اسی لیے امام ترمذی  نے اس موضوع پر الگ سے کتاب  تصنیف کی  ہیں۔ شمائل ترمذی  پا ک وہند میں  موجو د درسی جامع ترمذی کے آخر میں  بھی مطبوع ہے۔   جسے  مدارسِ اسلامیہ  میں  طلباء کو سبقاً پڑھایاجاتا ہے ۔ اور اسے شمائل محمدیہ کےنام سے  الگ بھی شائع کیا  گیا ہے  علامہ شیخ  ناصر الدین البانی  ﷫  وغیرہ  نے اس پر تحقیق وتخریج  کا کام بھی کیا ہے ۔اور کئی  اہل علم نے اسے  اردو دان طبقہ کے لیے  اردوزبان میں منتقل کیا ہے۔ زیر نظر کتاب’’شمائل محمدیہ‘‘ سعودی عرب کے  معروف عالم   شیخ محمدبن جمیل زینوحفظہ اللہ(مدرس دار الحدیث خیریہ ،مکہ مکرمہ) کی عربی  تصنیف   قطوف من الشمائل المحمديةو الأخلاق النبوية والأداب الإسلامية کا سليس اردو ترجمہ ہے  ۔فاضل مولف نے اس کتاب کو تین حصوں میں تقسیم کیا ہے ۔پہلا حصہ شمائل محمد ی(عادات  وخصائل) سےمتعلق ہے دوسرا حصہ اخلاقیات اور تیسرا آداب سےمتعلق ہے۔الغرض اس کتاب میں نبی کریم ﷺ کی سیرت وکردار کوبہت ہی خوبصورت اسلوب میں مرتب کیاگیا ہے اوررسول اللہﷺ کی زندگی کاتقریبا ہر پہلوموضوع بحث بنایاگیا۔ترجمہ کی سعادت  ابو عدنان محمدطیب السلفی صاحب نےحاصل کی ہے  فاضل مترجم اس  کتاب کے  علاوہ  درجن سے زائد کتب کے مترجم ،مصنف ومرتب ہیں اللہ تعالیٰ ان کی تمام تحقیقی وتصنیفی  اور تبلیغی خدمات کو قبول فرمائے ۔(آمین) قطوف من الشمائل المحمديةوالأخلاق النبوية والأداب الإسلامية  کا زیر تبصرہ ترجمہ مکتب تعاونی  سعودی عرب  کی طرف سے مطبوع ہے پاکستان میں اس کتاب کا ترجمہ  معروف عالم دین مترجم ومصنف کتب کثیرہ  ابو ضیاء محمود احمدغضنفر مرحوم نے کیا جسے  ’’ الفلاح پبلی کیشنز،لاہور نے شائع کیا ہے ۔یہ بھی کتاب وسنت سائٹ پر موجود ہے۔ شمائل نبوی  سے متعلق  امام ترمذی کی  شمائل ترمذی کی شرح  خصائل نبوی(مطبوعہ انصار السنۃ،لاہور) اور شمائل سراج منیر(مطبوعہ مکتبہ قدوسیہ،لاہور ) بھی  انتہائی اہم  اور لائق مطالعہ ہیں (م۔ا)

  • 1193 #6133

    مصنف : مفتی عظمت اللہ سعدی

    مشاہدات : 3013

    قادیانیوں کا کفر کے اندھیروں سے اسلام کی روشنیوں تک

    (ہفتہ 11 جولائی 2020ء) ناشر : ادارہ تحقیقات اسلامیہ جامعہ عظمۃ المدارس العربیہ خیبر پختونخواہ
    #6133 Book صفحات: 116

    اسلامی تعلیمات کے مطابق نبوت ورسالت کا سلسلہ سیدنا آدم ﷤ سے شروع ہوا اور سید الانبیاء  خاتم المرسلین سیدنا محمد ﷺ پر ختم ہوا اس کے  بعد جوبھی نبوت کادعویٰ کرے گا وہ  دائرۂ اسلام سے خارج ہے  ۔ ختم نبوت ناصرف اسلام کی روح ہے  بلکہ وہ بنیادی عقیدہ  ہے جس پر تمام امت مسلمہ کا روزِ اول سے اتفاق، اتحاد اوراجماع ہے ۔قادیانیت اسلام کے متوازی ایک ایسا مصنوعی مذہب ہے جس کا مقصد اسلام دشمن سامراجی طاقتوں کی سرپرستی میں ا سلام کی بنیادوں کو متزلزل کرنا  ہے۔قادیانیت کے یوم پیدائش سے لے کر  آج تک  اسلام  اور قادیانیت میں جنگ جار ی ہے یہ جنگ گلیوں ،بازاروں سے لے کر حکومت کے ایوانوں اور عدالت کےکمروں تک لڑی گئی اہل علم  نے  قادیانیوں کا ہر میدان میں تعاقب کیا تحریر و تقریر ، سیاست و  قانون اور عدالت میں  غرض کہ ہر میدان  میں انہیں شکستِ فاش دی۔بے شمار لوگ   ایسے  ہیں جو قادیانی   مبلغین سے متاثر ہو  کر مرتد  ہوگئے  تھے لیکن جب قادیانیت کا کفر ان پر واضح ہوا تووہ  قادیانیت پر لعنت بھیج کر دوبارہ  قادیانیت کے کفر کےاندھیروں سے نکل اسلام  کی روشنی میں  آچکے ہیں اللہ انہیں استقامت عطا فرمائے ۔آمین زیر نظر کتاب’’قادیانیت اورمرزائیت  کے اندھیروں سے اسلام کی روشنیوں تک‘‘مولانا مفتی عظمت اللہ سعدی کی تصنیف ہے ۔یہ کتاب سابقہ قادیانیوں ،مرزائیوں اور ہندوؤں کی قبول اسلام کے دل چونکا دینے والی ایمان افروز واقعات اور حیرت انگیز انکشافات مشتمل  ہے۔قادیانی  ملعون مسلمانوں کو کیسے قادیانی کرتے ہیں کیا کیا حربے استعمال کرتے ہیں ۔اور جو قادیانی مسلمان ہونا چاہتے ہیں ان پر کیا کیا ظلم ڈھاتے ہیں یہ سب آپ کو اس کتاب میں ملیں گے ۔ اس کتاب کامطالعہ کریں  اور قادیانیوں کی ہر چال سے  واقفیت حاصل کریں۔  ( م۔ا)

  • 1194 #6132

    مصنف : محمد بن جمیل زینو

    مشاہدات : 3058

    نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ حج اور حج و عمرہ کے اہم مسائل

    (جمعہ 10 جولائی 2020ء) ناشر : المکتب التعاونی للدعوۃ والارشاد وتوعیۃ الجالیات، ریاض
    #6132 Book صفحات: 108

    بیت اللہ کا حج  ارکانِ اسلام میں ایک اہم ترین  رکن ہے۔ بیت اللہ کی زیارت او رفریضۂ حج کی ادائیگی ہر صاحب ایمان کی تمنا اورآرزو ہے۔ ہر صاحب استطاعت مسلمان پر  زندگی میں ایک دفعہ فریضہ حج کی ادائیگی فرض ہے، اور اس کے انکار ی کا ایمان کامل نہیں ہے اور وہ دائرہ اسلام سےخارج ہے۔ اجر وثواب کے لحاظ سے یہ رکن بہت زیادہ اہمیت کاحامل ہے تمام كتبِ حديث وفقہ میں اس کی فضیلت اور احکام ومسائل کے متعلق ابو اب قائم کیے گئے ہیں اور تفصیلی مباحث موجود ہیں ۔حدیث نبوی ہے کہ آپ  ﷺنےفرمایا "الحج المبرور لیس له جزاء إلا الجنة "حج مبرور کا ثواب جنت کے  سوا کچھ نہیں ۔حج وعمرہ کے احکام    ومسائل کے متعلق اب تک اردو و عربی زبان میں چھوٹی بڑی بیسیوں کتب لکھی جاچکی ہیں۔ زیر نظر کتاب’’نبی کریم ﷺ کا طریقۂ حج اورحج وعمرہ کےاہم مسائل‘‘ سعودی عرب کے  معروف عالم   شیخ محمدبن جمیل زینوحفظہ اللہ(مدرس دار الحدیث خیریہ ،مکہ مکرمہ) کی حج وعمرہ کےمسائل اور مدینہ منورہ کی زیارت کے آداب پر مشتمل عربی  تصنیف صفة حجة النبيﷺ کا سليس اردو ترجمہ ہے۔یہ کتاب  اختصاراور جامعیت کے لحاظ سے اپنے موضوع پر تمام ضروری معلومات فراہم کرتی ہے بلکہ حجاج کرام کو جن  خارجی مشکلات ومسائل سے سابقہ پیش آتا ہے ان کا بھی حل اس میں موجود ہے  ابوعدنان محمد طیب سلفی (بھواروی )  صاحب نے اس کتاب کی افادیت کے پیش نظر اسے اردو قالب میں ڈھالا ہے۔ فاضل مترجم اس  کتاب کے  علاوہ  درجن سے زائد کتب کے مترجم ،مصنف ومرتب ہیں۔ اللہ تعالیٰ  مصنف ومترجم کی تمام تحقیقی وتصنیفی  اور تبلیغی خدمات کو قبول فرمائے۔ (آمین) (م۔ا) 

  • 1195 #6131

    مصنف : ڈاکٹر رفیق زکریا

    مشاہدات : 3680

    محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور قرآن

    (جمعرات 09 جولائی 2020ء) ناشر : مشتاق بک کارنر لاہور
    #6131 Book صفحات: 402

    رہبر ِ انسانیت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ قیامت تک آنے والےانسانوں کےلیےاسوۂ حسنہ ہیں ۔ حضرت  محمد ﷺ ہی اللہ  تعالیٰ کے بعد ،وہ کامل  ترین ہستی ہیں جن کی زندگی  اپنے اندر انسانیت کے لیے  مکمل  رہنمائی کا پور سامان رکھتی ہے ۔  آج  انسانیت کےپاس آسمانی ہدایت کا یہی  ایک نمونہ باقی ہے۔ جسے  قرآن مجید نےاسوۂ حسنہ قراردیا اور اس اسوۂ حسنہ کےحامل کی سیرت سراج منیر بن کر ظلمت کدۂ عالم میں روشنی پھیلارہی ہے  ۔گزشتہ چودہ صدیوں  میں اس  ہادئ کامل ﷺ کی سیرت وصورت پر ہزاروں کتابیں اورلاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں ۔اورکئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کےلیےمعرض وجود میں آئے  ۔اور پورے عالمِ اسلام  میں  سیرت  النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر سالانہ کانفرنسوں اور سیمینار کا انعقاد کیا  جاتاہے   جس میں  مختلف اہل علم  اپنے تحریری مقالات پیش کرتے ہیں۔ ہنوذ یہ سلسلہ جاری وساری ہے ۔

    زیر نظر  کتاب ’’ محمد ﷺ اور قرآن‘‘  ڈاکٹر رفیق زکریا کی انگریزی کتاب MUHAMMAD AND THE QURAN کا اردو ترجمہ  ہے۔ ڈاکٹر رفیق زکریا نے یہ کتاب بدنام زمانہ معلون  سلمان رشدی کی کتابSATANIC VERSES کے جواب میں تحریرکی ۔ سلمان رشدی نے اپنی  کتاب ناول کے انداز میں لکھی  اور اس میں اسلام ،قرآن اور سول اللہ ﷺ کاانتہائی بے ہودہ ، واہیات اور گستاخانہ انداز میں مضحکہ  اڑایا تھا اس کتاب کے خلاف امت مسلمہ نے  تحریر  وتقریر،جلسے ،جلوس، احتجاج کی صورت میں  شدید ردّ عمل کا اظہار کیا۔   ڈاکٹر رفیق زکریا  نے سلمان رشدی کی کتاب کاجواب کا مدلّل ،  منطقی  اور عالمانہ انداز میں  انگریزی  میں ہی   دیا۔موصوف نےاپنی اس کتاب   میں انتہائی مدلل اورمنطقی انداز میں  نہ صرف اس کتاب کی بیہودگیوں کاجواب دیا  بلکہ یہودیوں اور عیسائیوں نے پچھلی کئی صدیوں میں اسلام کے بارے میں جو غلط فہمیاں پھیلائی تھیں انہیں بھی دور کرنےکی کامیاب کوشش کی ہے ۔نیزفاضل مصنف نے  اس کتاب میں  حیات محمدﷺ غزوات و سرایا ، ازواج مطہرات کے علاوہ سیدناآدم ﷤ سے سید نا محمد ﷤ تک اللہ تعالیٰ کے بھیجے ہوئے تمام پیغمبروں کے وہ قصے نقل کیے  ہیں جنہیں قرآن مجید پیش کرتا ہے ۔الغرض ڈاکٹر رفیق زکریا صاحب کی یہ تصنیف  سلمان رشدی کی کتاب ’’ شیطانی آیات‘‘ کامدلل اور عالمانہ جوا  ب ہے ۔ ڈاکٹرمظہر محی الدین  نے اردو داں طبقے کے لیے  اسے اردوقالب میں ڈھالا ہےاللہ تعالیٰ مصنف ومترجم کی اس کاوش کوان کی نجات کا ذریعہ بنائے ۔ (م۔ا) 

  • 1196 #6130

    مصنف : غلام مصطفی ظہیر امن پوری

    مشاہدات : 6399

    مقالات السنہ

    (بدھ 08 جولائی 2020ء) ناشر : نا معلوم
    #6130 Book صفحات: 601

    انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا اب دعوت و تبلیغ کا  ایک مستقل پلیٹ فارم بن چکا ہے،  اور اس میدان کے بھی کچھ شہسوار ایسے  ہیں، جن کی  دعوت و تبلیغ سرحدی حدود قیود سے ماورا ہو کر روشنی کی طرح  اطراف و اکنافِ عالم میں ہم زبانوں کی آنکھوں کو خیرہ کر رہی ہے، مولانا غلام  مصطفیٰ ظہیر امن پوری صاحب(مدیر ماہنامہ السنۃ،جہلم) بھی انہیں نوجوان  علمائے کرام میں سے ایک ہیں، جنہیں اللہ تعالیٰ نے  دین کی ترویج اور نشر واشاعت کے لیے جدید وسائل و ذرائع کو استعمال کرنے کا سلیقہ عطا فرمایا ہوا ہے،   فیس بک، واٹس ایپ، اردو فورمز وغیرہ پر علمی و دعوتی مضامین تحریر کرنا، صارفین کے سوالات کو سننا، اور اہتمام سے جواب لکھنا آپ  کی شخصیت کا نمایاں پہلو ہے،مولانا  امن پوری صاحب ماہنامہ السنہ میں بیسیوں علمی  وتحقیقی مضامین لکھنے کےعلاوہ  تقریبا دس اہم علمی کتابوں پر تحقیق  وتخریج کا کام کرچکے ہیں اور  20 کےقریب مستقل کتب تصنیف کرچکے ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’ مقالات السنۃ‘‘  مولانا غلام مصطفی ظہیر  امن پوری ﷾  کے تحریر کردہ 37 ؍علمی و تحقیقی مضامین کامجموعہ ہے ۔اس کتاب میں انہوں نے اصول محدثین کی روشنی میں بعض خودساختہ نظریات کی حقیقت کو آشکار کیا ہے۔مولاناامن  پوری صاحب نے  صرف دلیل پر تبصرہ کیا ہے کیونکہ جب دلیل کی بنیاد نہ ہو تواس پر کھڑی کی گئی عمارت خودبہ خود زمین بوس ہوجاتی ہے۔اللہ تعالیٰ مولانا کی تحقیق وتصنیفی  ،تدریسی وتبلیغی  اورصحافتی  جہود کو قبول فرمائے اور ان کی  زندگی میں خیر وبرکت فرمائے ۔(آمین) ( م۔ا )

  • 1197 #6129

    مصنف : عبد الوارث گل ( سابقہ وارث مسیح)

    مشاہدات : 3115

    کرسمس کی حقیقت تاریخ کے آئینے میں ( جدیدایڈیشن )

    (منگل 07 جولائی 2020ء) ناشر : ادارہ حقوق الناس ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور
    #6129 Book صفحات: 50

    کرسمس دو الفاظ کرائسٹ او ر ماس کا مرکب ہے کرائسٹ مسیح کو کہتے ہیں  اور ماس  کا مطلب اجتماع، اکٹھا ہونا ہے  یعنی مسیح کے لیے  اکٹھا ہونا گویا کرسمس سے مراد سیدنا عیسیٰ ؑ  کا یومِ ولادت منانا ہے  دنیا کے مختلف خطوں میں کرسمس کو مختلف ناموں سے یاد کیا جاتا  ہے اور عالمِ عیسائیت میں بڑے بڑے مسیحی فرقے  اس  دن کو کرسمس  کے  نام   سے ایک مقدس  مذہبی  تہوارکے طور پر   بڑی دھوم دھام  سے  مناتے ہیں اور اس میں مختلف بدعات و خرافات  کی جاتی  ہیں ۔ یہ تہوار سیدنا﷤  کے سوا تین صد سال بعد  کی اسی  طرح کی اختراع ہے جیسے اہل  تشیع  نے سانحہ کربلا کے تین صدیاں بعد بغداد میں تعزیے کاپہلا جلوس نکالا  یا  اربل  میں ساتویں صدی ہجری میں شاہ مظفر الدین کوکبوری نے میلاد النبی کا جشن منانے کا آغاز کیا۔ایک مسلمان  کا  کسی مسیحی کو اس موقع پر مبارکباد دینا یا  ان تہواروں میں شرکت کرنا شرعی اعتبار سے  قطعاً جائز نہیں ۔ زیر نظر کتابچہ ’’کرسمس کی حقیقت  تاریخ  کے آئینے میں ‘‘ محترم عبدالوارث گل  ( جو کہ مسیحیت کے  خارزار سے گلشن اسلام  میں آئے  ہیں ) کی  اہم تحریر ہے  جس میں انہوں نے  تاریخ کےآئینے میں  کرسمس کی حقیقت اور   اس کی شرعی  حیثیت  کو دلائل  سے واضح کیاہے  جس سے  صدق  دل  سے اسلام  کے جشمہ صافی سے اپنی  پیاس  بجھانے  کی جستجو کرنے  والوں کو  بے جا  مشرکانہ  رسوم اوربدعات سے کنارہ کشی کرنے کی رہنمائی ملتی ہے  ۔مرتب کی یہ کاوش انسانیت کی بہت بڑی خدمت ہے ۔یہ کتابچہ پہلے  بیس صفحات  میں شائع ہوا تھا  بعد  اس میں مزید کچھ اضافہ جات او رپروفیسر محمد یحییٰ جلال پوری،محسن فارانی  اور مولانا خاور رشید بٹ  صاحب  کی اس کتابچہ پر نظر ثانی سے اس کی افادیت دوچند ہوگئی ہے۔اللہ تعالیٰ محترم عبد الوارث کے علم وعمل  میں اضافہ فرمائے  اور اس کتابچہ کو عوام الناس کے لیے  نفع بخش بنائے  (آمین) (م۔ا)

  • 1198 #6128

    مصنف : محمد اسحاق بھٹی

    مشاہدات : 3150

    برصغیر میں اہل حدیث کی سرگزشت تنظیم تبلیغ تدریس

    (پیر 06 جولائی 2020ء) ناشر : المکتبہ السلفیہ شیش محل روڈ، لاہور
    #6128 Book صفحات: 348

    ماضی کو یادرکھنا اور اس کاذکر کرتے رہنا اسلاف کی محبت کا وہ فیض ہےجس کے عام کرنے سے فکر نکھرتی ،نسلیں سنورتیں اور  جماعتیں تشکیل پاتی ہیں۔مولانا اسحاق بھٹی مرحوم نے  برصغیر کے جلیل القدر  علمائے اہل حدیث کے حالاتِ زندگی  او ر  ان کےعلمی  وادبی کارناموں کو کتابوں میں محفوظ کردیا ہے مولانا  محمداسحاق بھٹی مرحوم تاریخ وسیر کے ساتھ ساتھ  مسائل فقہ  میں بھی نظر رکھتے ہیں  مولانا صاحب نے تقریبا    30 سے  زائدکتب تصنیف کیں ہیں  جن میں  سے 26 کتابیں سیر واسوانح سے تعلق رکھتی ہیں۔برصغیر میں  علم فقہ سے لے کر برصغیر میں اہل حدیث کی سرگزشت تک خدماتِ اہل حدیث کو  مولانا اسحاق بھٹی مرحوم  نے اپنی کتب محفوظ کردیا ہے۔تاکہ نئی نسل جان سکے کہ ہم کیا تھے اور کیا بن رہے ہیں اور کس طرف جارہے ہیں ؟ ہمارے بزرگ کیا تھے  اور ان کی خدمات کیا تھیں؟مولانا اسحاق بھٹی  رحمہ اللہ  نے اپنی زیر نظرتصنیف ’’برصغیر میں اہل حدیث کی سرگزشت‘‘  میں آل انڈیا اہل حدیث کانفرنس  کےقیام (1906ء) سے لے کر پاکستان کی مرکزی  جمعیت اہل حدیث کے قیام (1948ء)تک کے  تمام پہلوؤں کو موقع کی مناسبت سے کہیں اختصار اور کہیں تفصیل کےساتھ  بیان کردیا  ہے۔ یہ کتاب تینتیس ؍33 ابواب پر مشتمل ہے ۔اس کتاب کےایک  باب میں پاکستان کے موجودہ دور  کے مدارس اہل حدیث کاذکرکیا ہےاور آخری باب میں ہندوستان کے مدارس اہل حدیث کا ذکر  ہے۔اللہ تعالیٰ مولانا اسحاق بھٹی رحمہ اللہ کی مرقد پر اپنی رحمت کی برکھا  برسائے اور ان کی   تصنیفی وصحافتی  جہودکو قبول فرمائے ۔(آم۔ا)

  • 1199 #6127

    مصنف : مختلف اہل علم

    مشاہدات : 2752

    الانتقاد اشاعت خاص امام ابو الطیب شمس الحق عظیم آبادی

    (اتوار 05 جولائی 2020ء) ناشر : مکتبہ دار الاحسن کراچی
    #6127 Book صفحات: 130

    علامہ  شمس الحق عظیم آبادی( 1273ھ ؍ 1857ء -1911ء ؍ 1329ھ) عالم اسلام کے مشہور عالم، مجتہد و محدث تھے۔ وہ عظیم آباد پٹنہ میں پیدا ہوئے۔ ان کا شمار سید نذیر حسین محدث دہلوی اور شیخ حسین بن محسن یمانی کے خاص تلامذہ میں ہوتا ہے۔ وہ اہل حدیث مسلک کے اکابر علما میں نمایاں مقام کے حامل تھے۔ ان کی تصانیف حدیث سے پورے عالم اسلام نے استفادہ کیا اور حدیث کا کوئی طالب علم ان کی خدمات سے مستغنی نہیں رہ سکتا۔ ان کی زندگی کا بیشتر حصہ پٹنہ کے اطراف میں واقع ایک بستی ڈیانواں میں گزرا اسی لیے انہیں ’’ محدث ڈیانوی ‘‘ بھی کہا جاتا ہے اور وہ ڈیانوی کی صفت نسبتی سے بھی معروف ہیں ۔ موصوف کی مشہور تصانیف میں ’’ غایۃ المقصود شرح سنن ابی دادو ‘‘، ’’ عون المعبود علی سنن ابی داود ‘‘، ’’ التعلیق المغنی شرح سنن الدارقطنی ‘‘، ’’ رفع الالتباس عن بعض الناس ‘‘، ’’ اعلام اھل العصر باحکام رکعتی الفجر ‘‘ وغیرہ شامل ہیں ۔  ان کا انتقال مارچ 1911ء / 1329ھ کو ڈیانواں میں ہوا۔کئی اہل علم    سوانح نگاروں نے علامہ شمس الحق عظیم آبادی  ﷫  کی حیات  وخدمات  کے متعلق مستقل کتب تصنیف کی ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’ الانتقاد ‘‘ مولانا محمد تنزیل الصدیقی الحسینی صاحب (مدیر مجلہ الواقعہ ،کراچی ) کےکتابی سلسلے ’’ الانتقاد ‘‘ کا پہلا شمارہ اگست 2010ء ہے جو کہ علامہ شمس الحق عظیم آبادی ﷫ کی حیات وخدمات پ مشتمل ہے۔ تنزیل الصدیقی صاحب نے اس اشاعت خاص میں محدث عظیم آبادی  کی زندگی کےایسے کئی گوشے  جمع کردئیے ہیں جو پہلی بار یکجا قرطاس ِابیض پر منتقل کیے گئے ہیں ان کی زندگی کےمختلف گوشے،ان کی تصانیف کی تعداد، ان کےتلامذۂ کرام  كا تذکرہ اس اشاعت خاص   میں شامل ہے۔اللہ تعالیٰ محدث ڈیانوی ﷫ کی مرقد پر اپنی رحمت  کی برکھا برسائے اورانہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے ۔آمین (م۔ا)

  • 1200 #6126

    مصنف : شاہ عبد العزیز دہلوی

    مشاہدات : 4993

    عجالہ نافعہ

    (ہفتہ 04 جولائی 2020ء) ناشر : دار ابن بشیر للنشر و التوزیع
    #6126 Book صفحات: 104

    علم حدیث سے مراد ایسے  معلوم قاعدوں اور ضابطوں  کا  علم ہے  جن کے  ذریعے سے کسی  بھی حدیث کے راوی یا متن کے حالات کی اتنی معرفت حاصل ہوجائے    کہ آیا راوی یا اس کی حدیث  قبول کی جاسکتی ہے یا نہیں۔اور علم  اصولِ حدیث ایک ضروری علم  ہے ۔جس کے بغیر حدیث  کی معرفت ممکن نہیں احادیث نبویہ کا مبارک علم پڑہنے پڑھانے میں بہت سی اصطلاحات  استعمال ہوتی ہیں جن سے طالب علم کواگاہ ہونا از حدضرورری ہے  تاکہ  وہ اس  علم   میں کما حقہ درک حاصل   کر سکے ، ورنہ  اس کے فہم  وتفہیم  میں  بہت سے الجھنیں پید اہوتی ہیں اس موضوع پر ائمہ فن وعلماء حدیث نے مختصر   ومطول دسیوں  کتابیں تصنیف فرمائی ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’ عجالہ نافعہ‘‘ شاہ عبد العزیز محدث دہلوی  ﷫ کا دو صد سال پہلے لکھا گیا علوم حدیث پر نایاب رسالہ ہے ۔ شاہ صاحب  نےیہ رسالہ فارسی میں تحریر کیا   تھا اس کی افادیت کے پیش نظر  ڈاکٹر حافظ عبد الرشید اظہر ﷫ نے اس  رسالے کا عربی ترجمہ کیا  اورمولانا عبد الحلیم چشتی نے  اس کا اردو ترجمہ  و فوائد تحریر کیے ۔ڈاکٹر عبدالغفار صاحب نے  فارسی ،عربی  اوراردو تینوں سے استفادہ کر کے  اس  رسالے کاسلیس اردو ترجمہ کیا ہے  اور بعض قیمتی  بحوث بطور مقدمہ تحریر فرمائیں ۔اس مختصر رسالے میں  شاہ عبد العزیز محدث دہلوی ﷫ نے  مصطلحات حدیث اور اس کی اقسام ومراتب حدیث اور حدیث کی تنقید کے اصول وقواعدنہایت خوش اسلوبی کے ساتھ بیان کیے  ہیں۔ہمارے  دوست نوجوان عالم دین    مولانا ابن بشیر حسینوی صاحب کی ڈاکٹر عبد الغفار صاحب کے ترجمہ کی  مراجعت اور اس پر  تعلیقات سے   اس کی افادیت دو چند ہوگئی ہے ۔اللہ تعالیٰ مترجم وناشرین کی اس کاوش کو قبول فرمائے ۔ آمین (م۔ا) 

< 1 2 ... 45 46 47 48 49 50 51 ... 269 270 >

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 8939
  • اس ہفتے کے قارئین 223095
  • اس ماہ کے قارئین 172266
  • کل قارئین101732782
  • کل کتب8723

موضوعاتی فہرست