#5998

مصنف : قاری محمد طاہر الرحیمی

مشاہدات : 12209

جمال القرآن مع شرح کمال الفرقان

  • صفحات: 292
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 7300 (PKR)
(جمعرات 16 جنوری 2020ء) ناشر : مکتبہ مدنیہ لاہور

تلاوت ِقرآن کا  بھر پور اجروثواب اس  امر پرموقوف ہے  کہ تلاوت پورے قواعد وضوابط اور اصول وآداب کے ساتھ کی جائے قرآن کریم  کی تلاوت  کا صحیح  طریقہ جاننا اورسیکھنا علم تجوید کہلاتا ہے  ہرمسلمان کے لیے ضروری ہے کہ  وہ علم تجوید کے بنیادی قواعد سے آگاہی  حاصل کرے ۔ کیونکہ  قرآن کریم اللہ تعالیٰ کی  وہ عظیم الشان کتاب ہے کہ ہر مسلمان پراس کتاب کو صحیح پڑھنا لازمی اور ضروری ہے جس  کاحکم  ورتل القرآن ترتیلا سے واضح ہوتا ہے۔ اس قرآنی حکم کی تکمیل اور تجویدکوطالب تجوید کےلیے  آسان اورعام فہم بناکر پیش کرناایک استاد کے منصب کا  اہم فریضہ ہے ۔ایک اچھا استاد جہاں اداء الحروف کی طرف توجہ دیتا ہے ۔ وہیں وہ اپنے  طالب علم کو  کتاب کےذریعے بھی مسائل تجوید ازبر کراتا ہے۔علم تجوید قرآنی علوم کے بنیادی علوم میں سے ایک  ہے  ۔ اس علم کی تدوین کا آغاز دوسری صدی کے  نصف سے ہوا۔ائمۂ حدیث وفقہ کی طرح تجوید وقراءات کے ائمہ کی بھی  ایک طویل لسٹ ہے  اور تجوید وقراءات کے موضوع    پرماہرین تجوید وقراءات  کی بے شمار کتب موجود ہیں ۔   جن سے استفادہ کرنا اردو دان طبقہ کے لئے اب  نہایت سہل اور آسان ہو گیا ہے ۔ عرب قراء کی طرح برصغیر پاک وہند کے علماء  کرام اور  قراءعظام  نے  بھی  علم تجوید قراءات  کی اشاعت وترویج کےلیے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں ۔پاکستان میں دیوبندی قراء کرام کےعلاوہ  سلفی قراء عظام  جناب قاری یحییٰ رسولنگری، قاری محمداریس العاصم ،قای محمد ابراہیم میرمحمدی  حفظہم اللہ اور ان کےشاگردوں کی  تجوید قراءات کی نشرواشاعت میں  خدمات  قابل تحسین ہیں  ۔مذکورہ قراء کی تجوید وقراءات کی کتب کے  علاوہ  جامعہ لاہور الاسلامیہ کے کلیۃ القرآن ومجلس التحقیق الاسلامی ،لاہور  کے زیر نگرانی شائع ہونے  والے  علمی مجلہ  رشد کےعلم ِتجویدو  قراءات  کے موضوع پر تین ضخیم  جلدوں  پر مشتمل قراءات نمبرز  اپنے  موضوع  میں انسائیکلوپیڈیا کی حیثیت رکھتے ہیں ۔جس میں  مشہور قراء کرام کے   تحریر شدہ مضامین ، علمی  مقالات  اور حجیت  قراءات پر    پاک وہند کے  کئی  جیدمفتیان کرام کے فتاوی ٰ جات بھی شامل ہیں اور اس میں  قراءات کو عجمی فتنہ قرار دینے والوں کی  بھی خوب خبر لیتے ہوئے  ان کے  اعتراضات کے  مسکت جوابات دیئے گئے ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’ جمال القرآن مع  شرح کمال الفرقان   ‘‘محترم مولانا اشرف علی تھانوی  صاحبکی تصنیف ہے ۔جمال القرآن  کی شرح کمال  الفرقان  استاذ القراء  مولانا  قاری محمد طاہر رحیمی کی تحریر کردہ ہے ۔جمال القرآ ن علم تجوید کی ابتدائی کتاب ہےشائقین علم تجوید کے لئے یہ ایک مفید اور شاندار کتاب ہے۔شارح جمال القرآن جناب قاری طاہر رحیمی صااحب نے اس شرح میں  ہر ہر  مضمون ،قاعدہ  اور تنبیہ پر حاشیہ کا نشان دے کر بقدر ضرورت اس کی پوری تفصیل  بیان کردی ہے اور بعض لمعات کےآخر میں ان کے مناسب بعض مضامین ضروریہ  بعنوان تکملہ درج کردئیے  ہیں ۔نیز ہر لمعہ کےآخر میں مختصر لفظوں میں اس کا جامع خلاصہ بھی تحریر کردیا ہے ۔ (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

عرض حال

2

تعارف مؤلف حضرت حکیم الامت تھانوی

3، 4

دیباچہ و مقدمہ از مؤلف

5

مشورہ مفید ہ

7

پہلا لمعہ: تجوید کی تعرف میں

7

مخرج و صفت کی مختصر تعریف

8

تلاوت کے مختصر محاسن و مصائب

9

فائدہ علم تجوید کے متعلق نو چیزوں کے بیان میں

9

وجوب تجوید پر دلائل

10

دوسرا لمعہ : تجوید کی ضد

11

لحن جلی سے فساد صلوٰۃ

13

لحن خفی کی دو قسمیں

14

خلاصہ لمعہ دوم

15

تیسرا لمعہ: تعوذ و بسلمہ کا محل

17

شروع تلاوت و بیان سورت کا حکم

17

فائدہ 1: تعوذ و بسلمہ کا سر و جہر

18

فائدہ 2: وصل اور فصل کی بحث میں

19

خلاصہ لمعہ سوم

20

چوتھا لمعہ : مخارج حروف کے بیان میں

21

الف و ہمزہ میں چھ فروق

24

حروف مدہ کے سات نام

24

دانتوں کی تعداد اور ترتیب و اسماء و وجہ تسمیہ وغیرہ

27

مخرج 8 کی مکمل تشریح

29

ضاد کا صحیح تلفظ

30

فتویٰ علماء حرمین شریفین

31

صحت و فساد صلوٰۃ کا حکم

31

نون و راء کے مخرج میں تین فرق

32

نقشہ مخارج حروف

37

پانچواں لمعہ: حروف کی صفات لازمہ اور ان صفات کے معانی و حروف

38

جدول حروف صفات لازمہ

41

کاف و تا کے متعلق ایک شبہ کی تقریر

45

حروف شبیہ مستعلیہ کا ذکر

48

حروف صغیر کے متعلق ایک عجیب انکشاف

52

قلقلہ کے پانچ درجات

54

تکرر را کے متعلق تین چیزیں

56

استطالت مد تفشی میں وجہ فرق

59

مسئلہ زلۃ القاری کا اہم خلاصہ

65

خلاصہ لمعہ پنجم

68

نقشہ صفات لازمہ

69

چھٹا لمعہ : صفات محسنہ مجلیہ کے بیان میں

70

صفات عارضہ مجلیۃ کی وجہ تسمیہ

71

صفات عارضہ کے آٹھ حروف

71

خلاصہ لمعہ ششم

73

ساتواں لمعہ : لام کے قاعدوں میں

73

خلاصہ لمعہ ہفتم

75

آٹھواں لمعہ : راء کے قاعدوں میں

75

قواعد راء کے متعلق تین بنیادی باتیں

76

پہلا قاعدہ را متحرکہ کا

76

راء مشددہ کا حکم

77

دوسرا قاعدہ راء ساکن ما قبل متحرک کا

77

فِرْقٍ کی راء کا حکم

80

تیسرا قاعدہ راء ساکن ماقبل ساکن کا

81

یَسر کی وقفی راء کا حکم

82

چوتھا قاعدہ راء ممالہ کا

84

پانچوان قاعدہ راء مرامہ کا

86

خلاصہ لمعہ ہشتم

87

نواں لمعہ : میم ساکن و مشدد کے قاعدوں میں غنہ فرعی

88

الف کی دریافت کا طریقہ

89

حکم دوم اخفاء شفوی

90

غنہ کے پانچ درجات

92

خلاصہ لمعہ ہفتم

94

دسواں لمعہ : نون ساکن و مشدد کے قاعدوں میں

94

حکم اول غنہ فرعیہ

95

نون و میم مشدد تین کے متعلق پانچ امور

95

حکم سوم ادغام

97

ادغام کا مفہوم  مع وجوہ ادغام

97، 98

ادغام کامل بلاغنہ کی تشریح

101

حکم چہارم اقلاب مع وجہ

103

حکم پنجم اخفاء حقیقی

104

تفہیم اخفاء بالتمثیل

110

خلاصہ لمعہ دہم

110

گیارہواں لمعہ: الف، واؤ اور یاء کے قاعدوں میں

111

نقشہ مد اصلی و مد فرعی

115

مد متصل کی تعریف اور اس کے متعلق ایک حدیث

116

مد مقطعات کی تفصیل و تعریف و تقسیم مع مجموعات

125

مد عارض کی تعریف

130

بد عارض لازم و متصل کا حکم

122

تساوی مدات عارضیہ وقفیہ

122

مدلین عارض کی تعریف

138

مقدار کشش مد لین عارض

136

مد کی اولی دو قسمیں

138

درجات تفخیم حروف مفخم

141

مد تسکین کی بحث مع دلائل

150

خلاصہ لمعہ یازدہم

153

مد کے متعلق پانچ معلوماتی فوائد

154

بارہواں لمعہ: ہمزہ کے قاعدوں میں

155

تسہیل کی تعریف اور اس کی دو قسمیں

156

ہمزہ وصلی کی حرکت

158

خلاصہ لمعہ دوا زدہم

161

تیرہواں لمعہ : وقف کرنے کے بیان میں

161

علم اوقاف کی اہمیت

164

وسط کلمہ پر وقف کا ناجائز ہونا

167

رسم کے موافق وقف کرنا

168

الفات محذوفہ فی الحالین

170

تماثل فی الرسم کا قاعدہ

174

وقف بالاسکان کی اصالت کی چھ وجہ

176

اشحام کی چار قسمیں

180

روم  و اشمام  کے چار فوائد استعمال

180

تتمہ کیفیات وقف

180

المد و الوقف

187

خلاصہ لمعہ سیز دہم

189

چودہوں لمعہ : فوائد متفرقہ ضروریہ کے بیان میں

193

سکتہ کے متعلق ایک شبہ مع جواب

199

عجیب و غریب توجہیات

207

حصہ نظم

 

رسالہ تجوید والقرآن ( نظم )

216تا 225

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 61109
  • اس ہفتے کے قارئین 358087
  • اس ماہ کے قارئین 1411587
  • کل قارئین110733025
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست