#6148

مصنف : ابو یحیٰ

مشاہدات : 9456

آخری جنگ ( شیطان کے خلاف انسان کا اعلان جنگ )

  • صفحات: 332
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 8300 (PKR)
(پیر 27 جولائی 2020ء) ناشر : نا معلوم

شیطان سے انسان کی دشمنی سیدنا آدم ﷤کی تخلیق کےوقت سے چلی آرہی  ہے۔ قرآن مجید میں  بار بار اللہ تعالیٰ نے اس کی طرف  توجہ دلائی ہے  کہ  شیطان مردود سےبچ کر رہنا  یہ   تمہارا کھلا دشمن ہے  ۔ارشاد باری تعالی  إِنَّ الشَّيْطَانَ لَكُمْ عَدُوٌّ فَاتَّخِذُوهُ عَدُوًّا ’’ یقیناًشیطان تمہارا دشمن ہے  تم اسے دشمن ہی سمجھو ۔‘‘  اللہ کریم نے شیطان کوقیامت تک  کے لیے  زندگی دے کر انسانوں کے دل میں وسوسہ ڈالنے کی قوت دی ہے  اس عطا شدہ قوت  کے بل بوتے پر شیطان نے اللہ تعالیٰ  کوچیلنج کردیا کہ وہ آدم ﷤ کے بیٹوں کو اللہ کا باغی ونافرمان  بناکر جہنم کا ایدھن بنادے گا ۔لیکن اللہ کریم  نے شیطان کو جواب دیا کہ  تو لاکھ  کوشش کر کے دیکھ لینا حو میرے مخلص بندے ہوں گے  وہ تیری پیروی نہیں کریں گے   او رتیرے دھوکے میں  نہیں آئیں گے۔ابلیس کے وار سے   محفوظ  رہنے کےلیے  علمائے اسلام اور صلحائے ملت نے کئی کتب تالیف کیں او ردعوت وتبلیغ اوروعظ وارشاد کےذریعے  بھی راہنمائی فرمائی۔جیسے  مکاید الشیطان از امام ابن ابی الدنیا، تلبیس ابلیس از امام ابن جوزی،اغاثۃ  اللہفان من  مصاید الشیطان از امام ابن  قیم الجوزیہ  ﷭ اور اسی طرح اردو زبان میں بھی متعدد کتب موجود ہیں ۔ زیر نظر کتاب’’ آخری جنگ (شیطان کے خلاف انسان کا اعلان جنگ)‘‘ جناب ابو یحییٰ صاحب  کی ناول کے انداز میں آسان فہم دلچسپ تصنیف ہے۔اس  کتاب میں صاحب کتاب نے  آسان فہم انداز میں اس بات کو واضح کیا ہے  انسان کا  ابلیس سے  جنگ  کاآغاز  اس وقت ہوا جب اس نے ہمارے باپ سیدنا آدم ﷤ کوسجدہ کرنے سے انکار کردیا۔شیطان اور انسان کی اس جنگ میں امت مسلمہ  ایک انتہائی اہمیت کاحامل گروہ ہے ۔ وہ اگر اپنی ذمہ داری کو محسوس کریں تو انسانیت کی بڑی تعداد کو شیطان کے چنگل سے چھڑا سکتے ہیں۔اگر وہ ایسا نہیں کریں گے تو وہ   گویا خود شیطان کے مشن میں اس کے مدد گار بن جائیں گے۔شیطان کے شر سے بچنے کا طریقہ صرف یہی ہے کہ لوگ قرآن  مجید کو اپنی خواہشات اور تعصبات پر ترجیح دینے لگیں۔چنانچہ انسان اور شیطان کی اس جنگ میں ا مت مسلمہ کی اہمیت اور شیطان کاطریقہ کار ہی  صاحب   تحریر کے  زیر تبصرہ  ناول’’  آخری جنگ‘‘ کامرکزی خیال ہے ۔اللہ تعالیٰ ہمیں  ہمارے ازلی دشمن شیطان  کی فریب کاریوں سےمحفوظ فرمائے ۔آمین (م۔ا) 

اس کتاب کی فہرست موجود نہیں

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 6428
  • اس ہفتے کے قارئین 164960
  • اس ماہ کے قارئین 1684033
  • کل قارئین115576033
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست