#6131

مصنف : ڈاکٹر رفیق زکریا

مشاہدات : 4188

محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور قرآن

  • صفحات: 402
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 10050 (PKR)
(جمعرات 09 جولائی 2020ء) ناشر : مشتاق بک کارنر لاہور

رہبر ِ انسانیت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ قیامت تک آنے والےانسانوں کےلیےاسوۂ حسنہ ہیں ۔ حضرت  محمد ﷺ ہی اللہ  تعالیٰ کے بعد ،وہ کامل  ترین ہستی ہیں جن کی زندگی  اپنے اندر انسانیت کے لیے  مکمل  رہنمائی کا پور سامان رکھتی ہے ۔  آج  انسانیت کےپاس آسمانی ہدایت کا یہی  ایک نمونہ باقی ہے۔ جسے  قرآن مجید نےاسوۂ حسنہ قراردیا اور اس اسوۂ حسنہ کےحامل کی سیرت سراج منیر بن کر ظلمت کدۂ عالم میں روشنی پھیلارہی ہے  ۔گزشتہ چودہ صدیوں  میں اس  ہادئ کامل ﷺ کی سیرت وصورت پر ہزاروں کتابیں اورلاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں ۔اورکئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کےلیےمعرض وجود میں آئے  ۔اور پورے عالمِ اسلام  میں  سیرت  النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر سالانہ کانفرنسوں اور سیمینار کا انعقاد کیا  جاتاہے   جس میں  مختلف اہل علم  اپنے تحریری مقالات پیش کرتے ہیں۔ ہنوذ یہ سلسلہ جاری وساری ہے ۔

زیر نظر  کتاب ’’ محمد ﷺ اور قرآن‘‘  ڈاکٹر رفیق زکریا کی انگریزی کتاب MUHAMMAD AND THE QURAN کا اردو ترجمہ  ہے۔ ڈاکٹر رفیق زکریا نے یہ کتاب بدنام زمانہ معلون  سلمان رشدی کی کتابSATANIC VERSES کے جواب میں تحریرکی ۔ سلمان رشدی نے اپنی  کتاب ناول کے انداز میں لکھی  اور اس میں اسلام ،قرآن اور سول اللہ ﷺ کاانتہائی بے ہودہ ، واہیات اور گستاخانہ انداز میں مضحکہ  اڑایا تھا اس کتاب کے خلاف امت مسلمہ نے  تحریر  وتقریر،جلسے ،جلوس، احتجاج کی صورت میں  شدید ردّ عمل کا اظہار کیا۔   ڈاکٹر رفیق زکریا  نے سلمان رشدی کی کتاب کاجواب کا مدلّل ،  منطقی  اور عالمانہ انداز میں  انگریزی  میں ہی   دیا۔موصوف نےاپنی اس کتاب   میں انتہائی مدلل اورمنطقی انداز میں  نہ صرف اس کتاب کی بیہودگیوں کاجواب دیا  بلکہ یہودیوں اور عیسائیوں نے پچھلی کئی صدیوں میں اسلام کے بارے میں جو غلط فہمیاں پھیلائی تھیں انہیں بھی دور کرنےکی کامیاب کوشش کی ہے ۔نیزفاضل مصنف نے  اس کتاب میں  حیات محمدﷺ غزوات و سرایا ، ازواج مطہرات کے علاوہ سیدناآدم ﷤ سے سید نا محمد ﷤ تک اللہ تعالیٰ کے بھیجے ہوئے تمام پیغمبروں کے وہ قصے نقل کیے  ہیں جنہیں قرآن مجید پیش کرتا ہے ۔الغرض ڈاکٹر رفیق زکریا صاحب کی یہ تصنیف  سلمان رشدی کی کتاب ’’ شیطانی آیات‘‘ کامدلل اور عالمانہ جوا  ب ہے ۔ ڈاکٹرمظہر محی الدین  نے اردو داں طبقے کے لیے  اسے اردوقالب میں ڈھالا ہےاللہ تعالیٰ مصنف ومترجم کی اس کاوش کوان کی نجات کا ذریعہ بنائے ۔ (م۔ا) 

عناوین

صفحہ نمبر

حرف آغاز

5

عرض مترجم

21

مقدمہ

24

باب اول

 

غزوات وسرایا

59

ازواج مطہرات

81

باب دوم

 

چند منتخبہ آیات اور ان کا خلاصہ

104

باب سوم

 

واقعات انبیاء کرام(سیدنا آدم﷤ سے سیدنا عیسیٰ ﷺ﷤ تک)

327

باب چہارم

 

ترتیب قرآن کریم

378

حیات محمدﷺ تاریخ وار جائزہ

386

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 41198
  • اس ہفتے کے قارئین 466688
  • اس ماہ کے قارئین 1667173
  • کل قارئین113274501
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست