#2024

مصنف : محمد اسماعیل سلفی

مشاہدات : 14048

واقعہ افک

  • صفحات: 54
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1080 (PKR)
(اتوار 26 اکتوبر 2014ء) ناشر : ندوۃ المحدثین گوجرانوالہ

واقعہ افک سیرت نبوی کا ایک اہم واقعہ ہے۔ یہ منافقین کی طرف سے خانوادہ نبوی کو نشانہ بنانے کی سب سے بڑی کوشش تھی جس میں سیدہ عائشہ پر بدکاری کی تہمت لگائی گئی۔اس الزام کی بنا پر سیدہ اور ان کے گھر والے خصوصاً ان کے والد حضرت ابو بکر ؓاور سب سے بڑھ کر ان کے شوہر رسول خدا نبی کریم ﷺ سخت ذہنی اذیت سے دوچارہوگئے ۔ اس دوران میں تمام مسلمان بھی گومگو اور باہمی اختلاف و انتشار کی کیفیت میں مبتلا رہے۔ایک مہینے تک بہتان تراشی اور ایذا رسانی کا یہ سلسلہ جاری رہا۔اس کے بعد کہیں جاکر سورہ نور کی ابتدائی آیات  میں حضرت عائشہ کی براء ت اللہ تعالیٰ نے خود نازل کی اور یہ طوفان تھما۔اس کے بعد تہمت لگانے والے مسلمانوں کو اسی اسی کوڑے مارے گئے ،جو تہمت لگانے کی شرعی سزا ہے۔یہ ایک صحیح اور ثابت شدہ واقعہ ہے جس کا تذکرہ قرآن مجید اور متعدد احادیث صحیحہ کے اندر موجود ہے۔مگر بعض عقل پرستوں کو یہ واقعہ سمجھ نہیں آتا ،وہ اس کے راویوں پر مختلف قسم کے اعتراضات کر کے ان احادیث کو سرے سے ہی اڑا دیتے ہیں۔زیر تبصرہ کتاب"واقعہ افک"جماعت اہل حدیث کے معروف عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمد اسماعیل سلفی ﷫ کی گرانقدر تصنیف ہے ۔جس میں انہوں نے ادارہ طلوع اسلام کی جانب سے اس واقعہ اور اس واقعہ کے راویوں پراٹھائے گئے اعتراضات کا مدلل اور دندان شکن جواب دیا ہے۔اللہ تعالی ان کی ان جلیل القدر خدمات کو قبول فرمائے ،اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

واقعہ افک کے متعلق نئی ریسرچ

 

7

مضمون کے تین حصے

 

7

ثقات الاوہام

 

8

حدیث افک اور امام زہری

 

10

طرق حدیث الافک

 

11

زہری اور روایت بالمعنی

 

17

ادراج

 

18

قاتلین عثمان ؓاور جنگ جمل

 

19

منافقین کا اطمینان

 

20

وضع حدیث کا زمانہ

 

21

قاتلین عثمان ؓکون تھے

 

21

حدیث افک کتب حدیث میں

 

25

درایت کا صحیح مفہوم

 

27

دس درایتی شبہات

 

28

اہم واقعات کا بھولنا

 

29

بھول انسانی فطرت ہے

 

31

ایک گذارش

 

43

دوسری حدیث

 

44

 

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 21318
  • اس ہفتے کے قارئین 432199
  • اس ماہ کے قارئین 313991
  • کل قارئین106980753
  • کل کتب8796

موضوعاتی فہرست