کل کتب 6741

دکھائیں
کتب
  • 1226 #6099

    مصنف : قاری محمد ابراہیم میر محمدی

    مشاہدات : 4260

    الباقیات الصالحات شرح المختارات من اصول القراءت

    (جمعرات 21 مئی 2020ء) ناشر : کلیۃ القرآن الکریم والتربیۃ الاسلامیہ قصور
    #6099 Book صفحات: 74

    قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی مقدس ومکرم کتاب ہے۔ جو جن وانس کی ہدایت ورہنمائی کے لیے  نازل کی گئی ہے ۔ اس کا پڑھنا باعث اجراوثواب ہے اوراس پر عمل کرنا تقرب الی اللہ او رنجاتِ اخروی کا ذریعہ ہے ۔ اس کی تلاوت باعث اجروثواب اسی وقت ہوگی  کہ جب اس کی تلاوت آدابِ تلاوت کو ملحوظ ِخاطر رکھ کر کی جائے ۔آداب تلاوِت  میں  سے  یہ ہے کہ قرآن مجید کی تعلیم اور تلاوت خالصۃً اللہ کی رضا کے لیے  ہو جس میں ریا کاری کا دخل نہ ہو ۔ قرآن مجیدکی تلاوت پر مداومت (ہمیشگی) کی جائے تا کہ بھولنے نہ پائے ۔تلاوت کئے ہوئے حصہ کو سمجھنا اور اس پر عمل کرنا  ضرور ی ہے ۔قرآن مجید طہارت کی حالت میں با وضوء ہو کر پڑھا جائے ۔تلاوت شروع کرنے سے پہلے تعوذ اور بسملہ پڑھنا واجب ہے ۔ دورانِ تلاوت اللہ کے عذاب سے ڈر کر رونا اور  عذاب والی آیا ت پر اللہ کی پناہ مانگنا اور رحمت والی آیات پر اللہ سے دعاء کرنا  مستحب ہے ۔سجدہ والی آیات کی تلات کرتے وقت سجدۂ تلاوت کر نا مسنون ہے ۔جب کوئی تلاوت کررہا ہو  تو  مکمل  خاموشی او رغور سے سننا چاہیےاور جب  خود تلاوت کریں تودل میں خیال ہوکہ اللہ  تعالیٰ سے  ہم  کلام ہیں اس لیے  نہایت ادب ،سلیقے   اور ترتیل سے  ٹھر ٹھر کر  قرآن مجید کی تلاوت کی جائے تاکہ اللہ تعالیٰ تلاوت کرنے والے پر خوش ہو ۔ زیر کتاب ’’  الباقیات الصالحات شرح  المختارات من اصول القراءات ‘‘ شیخ القراء والمجودین فضیلۃ الشیخ قاری محمد ابراہیم میر محمدی ﷾  کے مرتب کردہ  کتابچہ  بعنوان  المختارات من اصول القراءات کا آسان فہم ترجمہ وشرح ہے ۔ قاری صاحب   نے اس مختصر رسالہ  میں قرآن  مجید کی تلاوت وقراءات کے بنیادی اصول وضوابط کو  103 اشعار کی صورت میں پیش کیا ہےمبتدی طلبہ طالبات  ان ابیات؍اشعار  کو یاد کر کے  قرآن مجید کی تلاوت اور قراءات کےاصول وضوابط کو ازبر کرسکتےہیں۔ طلبہ وطالبات کی آسانی کےلیے  مرتب کتابچہ  ہذا کےشاگرد رشید جناب قاری  اختر اقبال صاحب نے اسے اردو قالب میں ڈھالا ہے ۔مترجم نے  اس کتابچہ کا ترجمہ  پشتوزبان میں بھی  کیا ہے ۔اللہ تعالیٰ مترجم   کی اس کاوش کو قبول فرمائے ۔ اور مرتب کی خدمتِ  قرآن کے سلسلے میں  تمام تدریسی وتصنیفی جہود کو قبول فرمائے اور انہیں ایمان وسلامتی  اور  صحت وعافیت والی زندگی دے ۔(آمین)(م۔ا)

  • 1227 #6098

    مصنف : حافظ غلام مصطفیٰ بن عبد الحمید

    مشاہدات : 5432

    جرح و تعدیل کا ابتدائی قاعدہ ( سوالاً جواباً )

    (بدھ 20 مئی 2020ء) ناشر : سلفی ریسرچ انسٹیٹیوٹ قصور
    #6098 Book صفحات: 14

    رواۃِ حدیث کے حالات ا ن کے  رہن سہن ،ان کا نام نسب،اساتذہ وتلامذہ،عدالت وصداقت اوران کے درجات کا پتہ چلانے کے علم کو  ’’علم جرح وتعدیل ‘‘ اور ’’علم  اسماء رجال ‘‘کہتے ہیں علم اسماء رجال میں راویانِ حدیث  کے عام حالات پر  گفتگو کی جاتی ہے  اور علم  جرح وتعدیل میں رواۃ ِحدیث کی  عدالت وثقاہت اور ان کے مراتب پر بحث کی جاتی  ہے یہ دونوں علم ایک دوسرے  کےلیے لازم ملزوم ہیں   جرح  سے مراد روایانِ حدیث کے وہ  عیوب بیان کرنا ہے جن کی وجہ سےان کی عدالت ساقط ہوجاتی ہےاوران کی روایت کردہ حدیث ردّکرجاتی ہے۔  تعدیل  سےمراد  روائ  حدیث  کے عادل ہونے کے بارے  میں بتلانا اور حکم  لگانا کہ  وہ  عادل  یاضابط ہے اس موضوع پر ائمہ حدیث  اوراصولِ حدیث کے ماہرین  نے  کئی کتب تصنیف کی ہیں لیکن یہ  کتب   زیادہ تر عربی زبان میں ہیں۔   زیر نظر کتابچہ ’’ جرح وتعدیل کا   ابتدائی قائدہ سوالاً جواباً‘‘  فاضل  نوجوان مولانا  محمد ابراہیم بن بشیر الحسینوی ﷾  ( فاضل جامعہ لاہور الاسلامیہ ،مرکز التربیۃ الاسلامیہ ،فیصل آباد ،رئیس ابن حنبل اوپن یونیورسٹی،مدیر دار ابن بشیر للنشر واالتوزیع)  کے  دوران کلاس جرح وتعدیل کےمتعلق طلبا کےسوالات کےجوابات کی کتابی صورت ہے۔موصوف کے ہونہار دوشاگردوں  نے اپنے شیخ محترم ابن بشیر حسینوی کے   جرح وتعدیل  کے متعلق تدریسی افادات  کو  افادۂ عام کےلیے مرتب کردیا ہے ۔یہ کتابچہ مدارس دینیہ  میں  زیر تعلیم درجہ  رابعہ کے طلباء  وطالبات کے  لیے  جرح وتعدیل  کے  نصاب  کےطور پر نصاب میں  شامل کیے جانے کے لائق ہے۔مولانا ابن بشیر حسینوی صاحب  نےکم عمری   میں ہی  علوم حدیث میں مہارت حاصل کر تھی اور تحقیق   وتصنیف کا ذوق رکھتے  تھے  یہی وجہ اب وہ  دسیوں کتب کے مصنف  ،محقق،مترجم  کے علاوہ ناشر بھی ہیں ۔بالخصوص علوم حدیث  کے موضوع پر متعدد کتب کے مصنف ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کی تحقیقی وتصنیفی ،تدریسی ودعوتی  جہود کو شرف ِقبولیت  سے نوازے اور اس میں مزید خیر وبرکت فرمائے ۔آمین(م۔ا) 

  • 1228 #6097

    مصنف : ڈاکٹر حافظ محمد زبیر

    مشاہدات : 4809

    اسلامی نظریہ حیات

    (منگل 19 مئی 2020ء) ناشر : دار الفکر الاسلامی، لاہور
    #6097 Book صفحات: 132

    اس دنیا میں انسان کا وجود کسی اتفاق یا حادثے کا نتیجہ نہیں بلکہ خالق وحدہ لاشریک کی ایک بامقصد تخلیق کا ظہور ہے۔اور انسان کی تخلیق کا اصل مقصد یہ ہے کہ وہ اپنی عبادت اور بہترین عمل کے ذریعے اپنے خالق کا شکر ادا کرے۔ اسلامی  نظریہ حیات ہی وہ واحد نظریہ ہے کہ جس میں انسانی زندگی کی ابتداء وانتہاء ،مقصدِ زندگی ،طرزِحیات، تاریخ ، لسانیات ، علمیت ،اور اخلاقیات وغیرہ کے بارے  اس قدر تفصیلی اور واقعی معلومات موجود ہیں کہ اس پر "Theory of  Everything"   کا اطلاق نہیں ہوسکتا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب’’اسلامی نظریہ حیات‘‘معروف مذہبی سکالر  ڈاکٹر حافظ محمد زبیر ﷾(فاضل جامعہ لاہور الاسلامیہ ،لاہور ،مصنف کتب کثیرہ،اسسٹنٹ پروفیسر کامساٹس یونیورسٹی،لاہور) کی کاوش ہے ڈاکٹر صاحب  نے اسلامی ضابطہ حیات کی روشنی میں اسلام کا عالمی نقطہ نظر اصولی انداز میں اس طرح پیش   کرنے کی کوشش کی ہےیہ دین کی روایتی فکرکا ایک جامع اور مختصر بیانیہ بن جائے۔اس بیانیے کا ہرہر جملہ ایک ایسی فکر کا حامل ہے کہ جس میں کسی فتنے کا ردّ موجود ہے  یا کسی اہم سوال کاجواب پوشیدہ ہے اورمتن کا  ہر جملہ دوسرے کےساتھ نہ صرف لفظاً ومعناً مربوط ہے بلکہ اس کے لیے ایک دلیل بھی ہے ۔بیانیئے کا متن اگرچہ مختصر ہےلیکن حواشی میں بیانیہ کی دلیل اور استدلال تفصیل کے ساتھ کتاب وسنت سے نقل کردیا  گیا ہے۔ڈاکٹر حافظ زبیر صاحب  کےمرتب کردہ  جدید اسلوب پر مشتمل  عقیدہ کا یہ مختصر بیانیہ(متن) وحواشی  کی تفہیم تفصیلی  شرح  کی متقاضی ہے۔جیسے  عقیدہ کے دو مشہور متون ’’ متن العقیدہ الطحاویۃ  ‘‘ اور  ’’ عقیدہ واسطیہ‘‘ کی  تفہیم وتوضیح کےلیے  شروح لکھی گئی ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مصنف  کی تمام تدریسی  ، تحقیقی وتصنیفی کاوشوں کو شرفِ قبولیت سے نوازے۔آمین (م۔ا)

  • 1229 #6096

    مصنف : علی مرتضٰی طاہر

    مشاہدات : 2873

    ایمانی بہار کا پیغام ماہ صیام

    (پیر 18 مئی 2020ء) ناشر : مکتبہ دار الاصلاح لاہور
    #6096 Book صفحات: 82

    رمضان المبارک کے  روضے رکھنا اسلام کےبنیادی ارکان میں سے ہے  نبی کریم ﷺ نے ماہِ رمضان اور اس میں کی  جانے والی عبادات  ( روزہ ،قیام  ، تلاوت قرآن ،صدقہ خیرات ،اعتکاف ،عبادت  لیلۃ القدر وغیرہ )کی  بڑی فضیلت بیان کی   ہے ۔روزہ  کے  احکام ومسائل  سے   ا گاہی  ہر روزہ دار کے لیے  ضروری ہے  ۔لیکن افسوس روزہ رکھنے والے بیشتر لوگ ان احکام ومسائل سےلا علم ہوتے ہیں،بلکہ بہت سے افراد تو ایسے بھی ہیں جو بدعات وخرافات کی آمیزش سے  یہ عظیم عمل برباد کرلینے تک پہنچ جاتے ہیں ۔   کتبِ احادیث میں ائمہ محدثین نے   کتاب الصیام  کے نام سے باقاعدہ عنوان قائم کیے  ۔ اور کئی  علماء اور اہل علم نے    رمضان المبارک  کے احکام ومسائل وفضائل کے  حوالے  سے کتب تصنیف کی  ہیں ۔ زیر نظر کتاب’’ایمانی بہارکا  پیغا م  ماہ صیام ‘‘  جناب علی  مرتضیٰ طاہر صاحب کی کاوش ہے اس کتاب میں انہو ں  ماہِ رمضان کے روضوں کی  اہمیت  وفرضیت، خصوصیات رمضان،روزے کےفوائد ،فضائل اورثمرات،روزہ دار کےلیے جائز وناجائز امور کے  علاوہ  رمضان المبار ک کے دیگر  جملہ احکام  ومسائل کو قرآن وسنت کی روشنی میں آسان فہم انداز میں بیان کیا ہے ۔اللہ تعالیٰ مصنف کی اس کاوش کو شرفِ قبولیت  سے نوازے اور ان  کے لیے صدقہ جاریہ بنائے ۔(آمین) (م۔ا)

  • 1230 #6095

    مصنف : پروفیسر محمد رفیق چودھری

    مشاہدات : 3872

    حدیث وحی ہے

    (اتوار 17 مئی 2020ء) ناشر : مکتبہ قرآنیات لاہور
    #6095 Book صفحات: 66

    قرآن  کریم  تمام شرعی دلائل کا مآخذ  ومنبع ہےقرآن مجید نے سنت نبویہ کو شریعت ِاسلامیہ کا مصدرِ ثانی مقرر کیا ہے ۔  قرآن مجید کے ساتھ  سنت نبویہ کوقبول کرنےکی تاکید وتوثیق کے لیے  قرآن مجید میں بے  شمار قطعی دلائل موجود ہیں۔امت مسلمہ کا اس بات بر ہمیشہ اتفاق اوراجماع رہا ہےکہ قرآن مجید کےعلاوہ حدیث وسنت بھی وحی کا درجہ رکھتی ہےاور رسول اللہ ﷺ پر قرآن کےعلاوہ بھی وحی نازل ہوتی تھی۔لیکن ماضی کےخوارج اورکچھ معتزلہ کی طرح بعض جدید دور کے گمراہ لوگوں نے بھی حدیث وسنت کے وحی ہونے کا انکار کیا ہے اورایک غلط اور گمراہ کن مؤقفااختیار کیا ہے کہ حضورﷺ پر قرآن کےعلاوہ اور کوئی نازل نہیں ہوتی تھی۔ زیر نظر کتاب ’’حدیث وحی ہے‘‘محترم پروفیسر مولانا محمد رفیق چودھری ﷾ (مصنف ومترجم کتب کثیرہ) کی تصنیف ہےموصوف نے اس مختصر  کتاب میں عام فہم انداز میں عمومی عقلی اور قرآنی دلائل کے ساتھ ساتھ احادیث صحیحہ سے ایسے تفصیلی دلائل فراہم کیے ہیں جن سے یہ حقیقت بالکل واضح ہوجاتی ہےکہ قرآن مجید کےعلاوہ حدیث وسنت بھی وحی  ہےاور نبی اکرمﷺ پر قرآن کے علاوہ بھی وحی کانزول ہوتاتھا جسے وحی غیر متلو  کہاجاتا ہے  اور قرآن مجید وحی متلوہے ۔پوری امت کےلیے  دونوں قسم وحیوں کی اطاعت اورپیروی لازمی ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اپنی اطاعت کے  ساتھ ساتھ اپنے رسول ﷺ کی اطاعت کرنے کا حکم بھی دیا ہے ۔فاضل مصنف کتاب ہذا کے علاوہ کئی دینی کتب کے مصنف ومترجم ہیں  جن میں تفسیر البلاغ، قرآن کریم کا اردو  وانگلش ترجمہ بھی شامل ہے ۔ اللہ تعالیٰ ان کی تدریسی وتعلیمی اور تحقیقی وتصنیفی خدمات کو قبول فر ما ئے(آمین) ( م۔ ا)

  • 1231 #6094

    مصنف : عبد الولی عبد القوی

    مشاہدات : 3531

    حقیقت شرک ( عبد الولی عبد القوی )

    (ہفتہ 16 مئی 2020ء) ناشر : انجمن اصلاح معاشرہ انڈیا
    #6094 Book صفحات: 146

    شرک ایک ایسی لعنت ہے جو انسان کوجہنم کے گڑھے میں پھینک دیتی ہے  قرآن کریم میں شرک کوبہت بڑا ظلم قرار دیا گیا ہے ۔ قیامت کے روزہ عقیدہ توحید کی موجودگی میں اعمال کی کوتاہیوں اور لغزشوں کی معافی تو  ہوسکتی ہے لیکن شرک کی غلاظت وگندگی کے ہوتے ہوئے آسمان وزمین کی وسعتوں کےبرابر اعمال بھی بے  کاروعبث ہوگے ۔شرک اس طرح انسانی  عقل کوماؤف کردیتا ہےکہ انسان کوہدایت گمراہی اور گمراہی  ہدایت نظر آتی ہے  ۔نیز  شرک اعمال  کو ضائع وبرباد کرنے  والا اور ثواب سے محروم  کرنے والا ہے ۔ پہلی  قوموں کی  تباہی  وبربادی کاسبب  شرک  ہی  تھا۔ مقام ِافسوس ہے کہ اسلامی معاشرہ کے اکثر افراد توحید کی لذتوں سے بے بہرہ  ہیں  مشرکانہ عقائد واعمال کے اسیر ہوچکے ہیں تو حید کی جگہ شرک اور سنت کی جگہ بدعت نے لے لی ہے ۔اس طرح کی ابتر صورت حال میں عوام الناس کو اسلام کے چشمہ صافی سے متعارف کرانے کی ضرورت ہے ۔اور بادۂ نبوت کے جرعہ نوشوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ امت کےسامنے شر ک کی مذمت اور توحید کی فضیلت کو   واضح کریں۔تا کہ لوگوں کا رشتہ اللہ کی کتاب  قرآن کریم اور سول اللہ ﷺ کے فرامین سے براہ راست قائم ہوجائے ۔شرک وبدعت   کے خاتمہ  اور اثباتِ توحید میں عرب وعجم کےبے  شمارعلماء نے گراں قدر کتابیں تصنیف  فرمائی  ہیں۔ جناب عبد الولی  عبدالقوی﷾ (مکتب دعوۃوتوعیۃالجالیات ،سعودی عرب )کی زیر کتاب بعنوان’’ حقیقت شرک‘‘ اسی سلسلہ کی کڑی ہے ۔یہ کتاب  حسب ذیل چھ  فصلوں پر مشتمل ہے

    شرک کی تعریف، مذمت اور انواع واحکام                                    ۔کلمہ گومشرکین کے یہاں شرک اکبر کے مظاہر ۔

    بعض شرکیہ اقوال وافعال۔                                                        وسیلہ اور شفاعت۔

    اللہ کا مختلف اسلوب اور پیرائے میں اہل شرک  کودعوت توحید۔           انتشار شرک کے اسباب ومحرکات

    مرتب کتاب ہذا اس  کتاب کےعلاوہ تقریبا ایک درجن کتب کے مترجم ومرتب ہیں۔ اللہ تعالیٰ مصنف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے لوگوں کے لیےنفع بخش بنائے ۔آمین (م۔ا)

  • 1232 #6093

    مصنف : ابوالاسجد محمد صدیق رضا

    مشاہدات : 2301

    فصل الکلام فی جواب تفہیم الکلام

    (جمعہ 15 مئی 2020ء) ناشر : مکتبہ الاسجد کراچی
    #6093 Book صفحات: 334

    جماعت المسلمین رجسٹرڈ 1975 میں کراچی میں مسعود، احمد صاحب نے بنائی ان کا یہ خیال ہے کہ انہوں نے اپنی جماعت کی بنیاد بخاری مسلم کی صحیح حدیث پر رکھی ہے۔ دراصل انہوں نے اس حدیث کو لیکر بہت سے علمی مغالطے دئیے ہیں حتیٰ کہ اس حدیث کے دیگر طرق کو یکسر نظر انداز کردیا۔ جب اہل علم نے وہ احادیث ان کے سامنے رکھی بالخصوص سنن ابی داؤد میں مروی خلیفہ والی حدیث تو یہ حدیث کے مطابق مفہوم اپنانے کے بجائے زبردستی اسے ضعیف ثابت کرنے پر تل گئے اور حدیث زیر بحث کے سند و متن پر مختلف مغالطے دینے لگے۔ محمد صدیق رضا نے اس جدید فرقہ کا بھرپور علمی تعاقب کیا اور اس حوالے سے وہ کئی ایک مضامین لکھ چکے ہیں جو ملک کے علمی اور تحقیقی رسالوں میں شائع بھی ہوئے  جن میں رجسٹرڈ جماعت کے مغالطوں کے علمی اور تحقیقی جوابات دئیے ہیں۔ زیر نظر کتاب سے آپ پر اس کی حقیقت خوب واضح ہو جائے گی۔اس میں مسعود صاحب اور ان کی ٹیم نے سنن ابی داؤد وغیرہ میں مذکور حدیث کی سند و متن پر جتنے اعتراضات کئیے ہیں ان سبھی کا تعاقب خود انہی کے مسلمہ اصول و ضوابط سے کیا گیا ہے۔(ع۔م)

  • 1233 #6092

    مصنف : ڈاکٹر عبید الرحمن محسن

    مشاہدات : 4266

    مریضوں کے حقوق و فرائض اور کورونا مریض کے بارے میں اسلامی تعلیمات

    (جمعرات 14 مئی 2020ء) ناشر : جامعہ کمالیہ راجووال
    #6092 Book صفحات: 70

    دینِ اسلام دین رحمت ہے اور ایسا کامل  واکمل دین ہے جس سے  ہمیں زندگی کے ہرہر مسئلے کےمتعلق بینادی راہ ہنمائی ملتی ہے ۔اسلامی تعلیمات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بیماری تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے نویدِ رحمت ہوتی ہے ۔ بیماری سے مومن کے گناہ معاف ہوتے ہیں اور مریض کی عاجزی اور تسبیح و تہلیل قبول فرما کر اللہ تعالیٰ اسے جنت عطا کرنے کا فیصلہ کر دیتا ہے۔ مریض کے حقوق وفرائض سے متعلق قرآن وسنت اور اسلاف   سے ملنے والی ہدایات ہمارے لیے  قابل فخر ہیں۔لیکن موجود  حالات میں  دنیا بھرمیں  کورونا مریضوں کے ساتھ اس وقت جو سلوک کیا جارہاہے  وہ نہ صرف دینِ اسلام بلکہ عام انسانی رویوں کے بھی منافی ہے۔ اللہ تعالیٰ امت مسلمہ کو اس  موذی عالمی وبا سے محفوظ فرمائے ۔(آمین) زیر نظر کتاب’’مریضوں کے حقوق وفرائض اور کورونا کے بارے میں اسلامی تعلیمات‘‘ولی کامل مولانا محمد یوسف راجووالوی مرحوم کے فرزندارجمندمعروف واعظ وخطیب پروفیسر ڈاکٹر عبید الرحمٰن محسن ﷾(مہتمم دار الحدیث الجامعہ الکمالیہ ،راجووال،خطیب جامع مسجد اسحاق یوکے سنٹر،لاہور) کی کاوش ہے ۔موصوف نے  اس مختصر کتابچہ میں  عامۃ الناس کی ضروریات کومدنظر رکھتے ہوئے صرف  انتہائی بنیادی  اور اہم معلومات یکجا کردی ہیں۔تاکہ معاشرے میں کرونا  مریضوں سےمتعلق جو افراط وتفریط دیکھنے میں آرہا ہے  اسے اعتدال میں لایا جاسکے ۔اور اس پھیلتی ہوئی  مرض میں  ہم اسلامی  اقدار کا تحفظ کر  کے متوازن، معتدل اور عدل وانصاف پر مبنی رحمدلانہ رویوں کی تشکیل کر سکیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اسلام کی پاکیزہ تعلیمات پرعمل کرنےکی توقیق دے اور اس کتابچہ کو مصنف کےلیے صدقہ جاریہ  اور ذخیرۂ آخرت بنائے ۔آمین)۔ (م۔ا)

  • 1234 #6091

    مصنف : ڈاکٹر محمد امین

    مشاہدات : 3625

    حکومت کا یکساں قومی نصاب قابل رد ہے ایک تجزیہ ایک مطالعہ

    (بدھ 13 مئی 2020ء) ناشر : تحریک اصلاح تعلیم ٹرسٹ لاہور
    #6091 Book صفحات: 172

    تحریک انصا ف کی حکومت نے اپنے دور حکومت میں یکساں نصاب تعلیم کا اعلان کیا ہے۔ اس کتاب کے مرتب ڈاکٹر محمد امین کے مطابق یہ نصاب اسلام او رنظریہ پاکستان کے بجائے ملحدانہ مغربی فکر و تہذیب کے بنیادی نظریے ہیومنزم پر مبنی ہےجو کفر و شرک ہے اور کوئی مسلمان اس کو تسلیم نہیں کر سکتا۔ اور اس کے خلاف بات کرنا اور لوگوں کو آگاہی فراہم کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ یہ کتاب ان مضامین کا مجوعہ ہے جو پروفیسر ملک محمد حسین صاحب، ڈاکٹر محمد امین، مولانا زاہد الراشدی اور دوسرے بہت سے احباب نے پچھلے چند ماہ میں حکومت کے مجوزہ یکساں نصاب کے خلاف لکھے۔ اگر حکومت یکساں نصاب کے حوالے سے سنجیدہ ہے تو  اس ضمن میں یہ پہلو پیش نظر رہنا چاہیے کہ اس کی بنیاد اسلام اور نظریہ پاکستان پر ہو۔(ع۔ا)

  • 1235 #6090

    مصنف : ڈاکٹر محمد امین

    مشاہدات : 3706

    مدرسہ ڈسکورسز مطالعہ و تجزیہ

    (منگل 12 مئی 2020ء) ناشر : مکتبہ البرہان لاہور
    #6090 Book صفحات: 152

    کچھ عرصہ قبل پاکستان میں مدرسہ ڈسکورسز کے نام سے ایک پروگرام کا آغاز کیا گیا تھا۔ امریکہ کی سب سے بڑی کیتھولک یونیورسٹی نوٹرڈیم جو امریکی صوبے انڈیانا میں واقع ہے، دراصل اس پروگرام کی محرک ہے۔ اس یونیورسٹی کے ایک ذیلی ادارے کے پروفیسر ابراہیم موسیٰ جو اصلاً جنوبی افریقہ سے تعلق رکھتے ہیں، مدرسہ ڈسکورسز کے ذمہ دارے بنائے گئے ہیں۔ اس پروگرام کے دوسرے ذمہ دار پروفیسر ماہان مرزا ہیں۔ نوٹرڈیم یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر اس پروگرام کا تعارف کراتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ ’’اس پروگرام کا مقصد علماء کو پلورلزم، جدید سائنس اور جدید فلسفہ سے آراستہ کرنا ہے۔‘‘ اس کتاب میں مدرسہ ڈسکورسز سے متعلق لکھے جانے والے مختلف اہل قلم کے وقیع مضامین کو جمع کیا گیا ہے۔ جس میں ڈاکٹر محمد امین صاحب کے دو مضامین ’علماء کرام کے تساہل اور علمی کمزروی کی وجہ‘ اور ’مدرسہ ڈسکورسز کے حامی بالواسطہ تجدد کو فروغ دے رہے ہیں‘ شامل ہیں۔ ڈاکٹر صاحب کے نزدیک مدرسہ ڈسکورسز کے دانشور دین کے مسلمہ عقائد و مفاہیم کی تعبیر یوں کر رہے ہیں کہ وہ مغربی سیکولر فکر و تہذیب کے مطابق ہو، کیونکہ جمہور اہل سنت کے افکار ان کے نزدیک غلط اور جمود زدہ ہیں۔ اسی موضوع پر لکھے جانے والے چند دیگر سکالرز کے مضامین کو بھی شامل کتاب کیا گیا ہے۔ (ع۔ا)

  • 1236 #6089

    مصنف : ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی

    مشاہدات : 10273

    17 رمضان یوم الفرقان

    (پیر 11 مئی 2020ء) ناشر : البدر یونانی شفاخانہ اعظم گڑھ انڈیا
    #6089 Book صفحات: 11

    نبی کریم ﷺ کی سیرت مبارکہ کا ایک بہت بڑا حصہ غزوات اور مغازی پر مشمل ہے اسلام اور کفر کے درمیان پہلا معرکہ جنگ بدر کی صورت میں 17؍ رمضان المبارک سن 2ہجری بروز جمعہ لڑا گیا ہے ۔اس غزوہ میں اللہ تعالیٰ کی تائید و نصرت سے کفار کو شکت فاش ہوئی اور مسلمان سرخرو رہے ۔ اس جنگ نے مشرکین مکہ کا غرور خاک میں ملا دیا ۔ان کے ستر بڑے بڑے سردار مارے گئے اور تقریبا اتنے ہی گرفتار ہوئے۔ چودہ مسلمان بھی خلعت شہادت زیب تن کر کے جنت کے مکیں ہوئے ۔نبی کریم ﷺ نے کفار کی لاشوں کو ایک بڑے گڈھے میں ڈالوا دیا شہدائے بدر کو دفن کیا تین دن بدر میں قیام کے بعد بہت سا مال غنیمت حاصل کر کے مدینہ منورہ کو واپس لوٹے ۔بدر کی جنگ میں مشرکین مکہ کو بدترین شکست اور ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑا تھا اس شکست اور ذلت کا خیال کسی بھی لمحے ان کا پیچھا نہیں چھوڑتا تھا۔ پورے خطۂ عرب میں کفار کی شہرت خاک میں مل گئی تھی ۔ اور وہ بدلہ لینے کے لیے مرے جا رہے تھے ۔انہوں نے مکہ مکرمہ جا کر اعلان کر دیا تھا کہ بدر کے مقتولین پر نہ تو کوئی روئے اور نہ ان پر مرثیہ خوانی کرے ہم مسلمانوں سے اس کا بدلہ لے کر رہیں گے ۔ سیرت و غزوات النبی ﷺ پر باقاعدہ سینکڑوں مستقل کتب لکھی گئی ہیں اور ہنوز یہ سلسلہ جاری و ساری ہے۔ محترم جناب ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی صاحب (اعظم گڑھ،انڈیا) نے زیر نظر مختصر کتابچہ بعنوان ’’17؍رمضان یوم الفرقان‘‘ میں حق و باطل کے اولین معرکہ بدر کے اسباب، اس کے لیے مسلمانوں کی تیاری، مقام بدر کی طرف سفر،غزوہ بدر کے مکمل احوال کی مختصراً بہترین منظر کشی کی ہے ۔ اسلام اور کفر کے درمیان ’’ یوم الفرقان‘‘ چونکہ 17 رمضان کو پیش آیا اسی مناسبت سے کتابچہ ہذا کو 17 رمضان المبارک کو کتاب و سنت سائٹ پر پبلش کیا گیا ہے ۔(م۔ا)

  • 1237 #6088

    مصنف : ڈاکٹر محمد امین

    مشاہدات : 12224

    اسلام اور رد مغرب

    (اتوار 10 مئی 2020ء) ناشر : مکتبہ البرہان لاہور
    #6088 Book صفحات: 215

    اسلام اورمغربی تہذیب کی کشمکش صدیوں سے جاری ہے۔ مغربی تہذیب کو اپنانے  کے حوالے سے عالم اسلام میں تین مختلف مکاتب فکرپائے جاتے ہیں۔بعض نے مغربی تہذیب کومکمل طور پر اپنا طر زِ حیات بنالیا،توبعض  نے درمیانی راہ  نکال کر اس سےایک طرزِ مفاہمت پیدا کرلی۔صرف چند صاحب کرداراور باحمیت کردار  ایسے ہیں، جنہوں نے کامل بصیرت اور گہرےادراک کے ساتھ اس تہذیب کاپُرزور ردّ  کر کے مخالفین کے منہ بند کر دئیے۔ مغربی  تہذیب کا ردّ کرنے والوں میں ڈاکٹر  محمد امین صاحب کی  کاوش لائق تحسین ہے ۔ زیر نظر کتاب’’اسلام اور ردّمغرب ‘‘ مولانا ڈاکٹر محمد امین صاحب (مدیر ماہنامہ  البرہان ،لاہور ؛ ناظم اعلیٰ ملی مجلس شرعی ،پاکسان ) کی تصنیف ہے جوکہ تین ابواب پر مشتمل ہے جن کےعنوانات حسب ِذیل ہیں ۔باب اول: مغربی  تہذیب کے قابل ردّ ہونے کے شرعی وعقلی دلائل ،باب دوم :ردّ مغربی تہذیب کے موقف پر اشکلات  واعتراضات کاجائزہ،باب سوم: ردّ مغربی فکر وتہذیب کےتقاضے۔فاضل مصنف نے اس  کتاب میں  دلائل  سے اس با ت کو  خوب واضح کیا ہے کہ  مغربی تہذیب خلافِ اسلام   ہے اور اس کاردّ شرعاً واجب ہے اور اس کا ہماری دنیا اور آخرت سے گہرا تعلق  ہے ۔ڈاکٹر صاحب اس کتاب سے قبل بھی اسلام اور مغربی تہذیب کے حوالے سے دو کتابیں(اسلام اور تہذیب  مغرب کی کشمکش ،اسلام اور مغربی فکر وتہذیب میں تصورات واصطلاحات  کا تقابلی  مطالعہ )‘‘  پیش کرچکے ہیں ڈاکٹر آمین صاحب کتاب ہذا کے علاوہ  تقریبا بیس  کے قریب  تعلیمی وفکری کتب کے  مصنف  ہیں۔ موصوف کے ادارہ محدث  ،جامعہ لاہور الاسلامیہ،لاہور کے بانی  ڈاکٹر حافظ عبد الرحمٰن مدنی ﷾ اور ان کے صاحبزدگان سے  درینہ تعلقات  ہیں ۔ڈاکٹر صاحب  نے اپنی تصنیفات  کتاب وسنت  سائٹ پر پبلش کرنے کے لیے خود عنائت کی ہیں اللہ تعالیٰ  ان کی تدریسی ، تحقیقی وتصنیفی  اور صحافتی خدمات  کو قبول فرمائے  اور انہیں امن وسلامتی  ، صحت وعافیت والی  لمبی  زندگی دے ۔آمین( م۔ا)

  • 1238 #6087

    مصنف : عبد الولی عبد القوی

    مشاہدات : 7375

    روزہ کے احکام و مسائل کتاب وسنت کی روشنی میں

    (ہفتہ 09 مئی 2020ء) ناشر : انجمن اصلاح معاشرہ انڈیا
    #6087 Book صفحات: 226

    رمضان المبارک کے  روضے رکھنا اسلام کےبنیادی ارکان میں سے ہے  نبی کریم ﷺ نے ماہِ رمضان اور اس میں کی  جانے والی عبادات  ( روزہ ،قیام  ، تلاوت قرآن ،صدقہ خیرات ،اعتکاف ،عبادت  لیلۃ القدر وغیرہ )کی  بڑی فضیلت بیان کی   ہے ۔روزہ  کے  احکام ومسائل  سے   ا گاہی  ہر روزہ دار کے لیے  ضروری ہے  ۔لیکن افسوس روزہ رکھنے والے بیشتر لوگ ان احکام ومسائل سےلا علم ہوتے ہیں،بلکہ بہت سے افراد تو ایسے بھی ہیں جو بدعات وخرافات کی آمیزش سے  یہ عظیم عمل برباد کرلینے تک پہنچ جاتے ہیں ۔   کتبِ احادیث میں ائمہ محدثین نے   کتاب الصیام  کے نام سے باقاعدہ عنوان قائم کیے  ۔ اور کئی  علماء اور اہل علم نے    رمضان المبارک  کے احکام ومسائل وفضائل کے  حوالے  سے کتب تصنیف کی  ہیں ۔ زیر نظر کتاب’’روزہ کے احکام ومسائل کتاب وسنت کی روشی میں ‘‘جناب عبد الولی  عبدالقوی﷾ (مکتب دعوۃوتوعیۃالجالیات ،سعودی عرب )کی کی کاوش ہے ۔یہ کتاب دس فصلوں پر مشتمل ہے۔فاضل مرتب  نے  اس کتاب میں  روزہ اور اس کے بعض ضروری احکام ومسائل کو قرآن  وحدیث کے واضح دلائل کی روشنی میں  جمع کرنے  بھر پور کوشش کی ہے ۔مرتب کتاب ہذا اس  کتاب کےعلاوہ تقریبا ایک درجن کتب کے مترجم ومرتب ہیں۔ اللہ تعالیٰ مصنف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے لوگوں کے لیےنفع بخش بنائے ۔(آمین)(م۔ا)

  • 1239 #6086

    مصنف : سید حسین مدنی

    مشاہدات : 3218

    تراویح تحقیق و تقلید کے تناظر میں ( جدید ایڈیشن )

    (جمعہ 08 مئی 2020ء) ناشر : نا معلوم
    #6086 Book صفحات: 24

    نمازِ تراویح نبی کریم ﷺ کی سنت مبارکہ ہے اورصحیح احادیث سے ثابت ہے۔سیدہ  عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریمﷺ  نے ایک رات مسجد میں نماز اداکی، لوگوں نے بھی آپﷺ کے ساتھ نماز پڑھی، پھر آپﷺنے دوسری رات نماز پڑھی اور لوگوں کی بھی کثیر تعداد نے آپﷺ کے ساتھ نماز ادا کی، پھر لوگ اسی طرح تیسری یا چوتھی رات میں بھی جمع ہوئے لیکن رسول اللہﷺتشریف نہ لائے اور جب صبح ہوئی تو آپ ﷺنے فرمایا:’’تم لوگوں نے جو کیا میں نے اسے دیکھا ہے اور گھر سے میں اس لیے نہیں نکلا کہ مجھے یہ خدشہ لاحق ہوا کہ کہیں اس نماز کو تم پر فرض قرار نہ دے دیا جائے۔صحیح احادیث  کے مطابق  رکعاتِ تراویح کی مسنون تعداد بشمول وتر گیارہ ہے ۔  مسنون رکعات تراویح کے احکام ومسائل کتب حدیث وفقہ میں موجود ہیں  اوراس کے متعلق  ائمہ محدثین  اورعلمائے عظام کی بیسیوں کتب موجود ہیں ۔ زیر نظر  مختصر کتابچہ’’تراویح تحقیق وتقلید کےتناظر میں ‘‘سید حسین مدنی ﷾ کا مرتب شدہ ہے۔فاضل مرتب  نےاس کتابچہ میں اس بات کو  واضح کیا ہے کہ  تراویح کی نماز بالاتفاق ثابت ہےبلکہ اسے باجماعت ادا کرنا اجماع  صحابہ سے ثابت ہے اور اس پر بغیر علم اعتراضات کرنا اسلام کےایک نمایاں شعار کو مٹانا ہے۔تراویح کی ساری رکعات ایک  ہی انداز سے ادا نہیں کرنی چاہیے بلکہ ابتدائی طویل اور اختتامی مختصر ہوں۔علم وتحقیق کی روشنی میں رسول اللہ ﷺ اور کسی بھی صحابی سے بیس رکعات تراویح  کا اداکرنا ثابت نہیں ہے اور افضل یہ ہےکہ تراویح گیارہ رکعات اداکی جائے ۔اللہ تعالیٰ مرتب کی اس کاوش کو قبول فرمائے ۔آمین (م۔ا)

  • 1240 #6085

    مصنف : شاہد حمید

    مشاہدات : 4204

    قادیانیت ایک فتنہ

    (جمعرات 07 مئی 2020ء) ناشر : بک کارنر شو روم جہلم
    #6085 Book صفحات: 714

    اسلامی تعلیمات کے مطابق نبوت ورسالت کا سلسلہ سیدنا آدم ﷤ سے شروع ہوا اور سید الانبیاء  خاتم المرسلین سیدنا محمد ﷺ پر ختم ہوا اس کے  بعد جوبھی نبوت کادعویٰ کرے گا وہ  دائرۂ اسلام سے خارج ہے  ۔قادیانیت اسلام کے متوازی ایک ایسا مصنوعی مذہب ہے جس کا مقصد اسلام دشمن سامراجی طاقتوں کی سرپرستی میں اسلام کی بنیادوں کو متزلزل کرنا  ہے۔قادیانیت کے یوم پیدائش سے لے کر  آج تک  اسلام  اور قادیانیت میں جنگ جار ی ہے یہ جنگ گلیوں ،بازاروں سے لے کر حکومت کے ایوانوں اور عدالت کےکمروں تک لڑی گئی اہل علم  نے  قادیانیوں کا ہر میدان میں تعاقب کیا تحریر و تقریر ، سیاست و  قانون اور عدالت میں  غرض کہ ہر میدان  میں انہیں شکستِ فاش دی ۔ زیر نظر کتاب ’’قادیانیت ایک فتنہ‘‘ بک کارنر ،جہلم   کے بانی  جناب شاہد حمید صاحب کی  مرتب شدہ ہے ۔یہ کتاب عقیدۂ ختم نبوت پر علمائے اسلام کی تحقیقی کتب ورسائل کا انسائیکلوپیڈیا ہے ۔فاضل مصنف  کا اس کتاب کو مرتب کرنے کامقصد کافروں کی اسلام کے خلاف سازشوں کے بےنقاب کرنا ہے  کیونکہ اس فتنہ کی سرکوبی کےلیے ہر ممکن کوشش کرنا ہر مسلمان کا اولین ایمانی فریضہ ہے۔ اللہ تعالیٰ مصنف کی اس کاوش کو قبول فرمائے ۔آمین ( م۔ا)

  • 1241 #6084

    مصنف : ڈاکٹر عبد الرزاق بن عبد المحسن البدر

    مشاہدات : 3336

    وباء سے بچاؤ کے لیے دس نصیحتیں ( کورونا )

    (بدھ 06 مئی 2020ء) ناشر : المجلس الاسلامی باکستان
    #6084 Book صفحات: 12

    کورونا وائرس کی وجہ سے اس وقت پوری دنیا مشکل کا شکار ہے۔  اس وبائی مرض  نے  نظامِ حیات تباہ کر کےرکھ دیا ہے  ہنستے کھیلتے شہر وایرانی کا منظر پیش کررہے ہیں  اور انسانوں کو گھروں تک محدود کردیا ہے ۔ہر طرف  نفسا نفسی اور افراتفری کا عالم ہے ۔جنگلی جانوروں نےشہروں میں بسیرا شروع کردیا ہے ۔یہ ایک آزمائش بھی ہے اور عذاب کی صورت بھی ہو سکتی ہے۔ کورونا کی وجہ سے اس وقت دنیا بھر کے حالات بالکل بدل گئے ہیں۔ جن ممالک   میں اس وائرس کی وبا شدت اختیار کر چکی ہے وہاں لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ ایسے میں بہت سے شرعی مسائل نے بھی جنم لیا ہے۔ ان میں سے ایک یہ ہے کہ کیا اس وبا کی صورت میں مسجد جا کر نماز ادا کرنی چاہیے یا نہیں۔ بہت سے عرب ممالک میں اس وقت مساجد نماز کے لیے بند کی جا چکی ہیں اور عرب علماء کی اکثریت اس رائے سے متفق ہے۔ البتہ پاک و ہند میں اس پر علماء کی مختلف آراء پائی جاتی ہیں۔اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر علماء کرام کی  مختلف پہلوؤں(جمعہ وجماعت  کےلیےمساجد کوبند کرنے کی پابندی،کورونا وائرس کی حقیقت، کورونا مریضوں کےشرعی حقوق  وفرائض)   پر مختلف  تحریریں  آچکی ہیں جنہیں بعض احباب  نے  کتابی صورت میں مرتب  کر کے  سوشل میڈیا پر وائرل  بھی کیا ہے ۔ واٹس ایپ ، فیس بک  کی ان تحریروں کو کچھ وقت کے بعد بوقت ضرورت  تلاش کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔لہذا ان تحریروں کو   محفوظ کرنے کی خاطر انہیں  کتاب وسنت سائٹ پر پبلش کیا جارہا ہے   تاکہ بوقت ضرورت  انہیں نیٹ سے تلاش  کر کے ان سے استفادہ  کیا جاسکے ۔مستقبل میں 2020ء کا سال ’’ عام الوباء‘‘  کے نام سے موسوم کیا جائے گا۔اہل قلم اس کی سال کی ہولناکیاں اور بھیانک واقعات ونوازل  کو کتابی صورت میں مرتب کرتے رہیں گے ۔اللہ تعالیٰ امت مسلمہ کو اس  موذی عالمی وبا سے محفوظ فرمائے ۔(آمین) زیر نظر کتابچہ ’’ وبا سے بچاؤ کےلیے دس نصیحتیں‘‘ فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق بن عبدالمحسن البدر (مدرس مسجد نبوی) کی موجود وباء (کورونا) سے  لوگوں کے مابین بے چینی  واضطراب کورفع کرنے کےلیے  بیان کی گئی دس مفید نصیحتوں کا اردو ترجمہ ہے۔ڈاکٹر مسعود عبد الرشید اظہر ﷾ نے شیخ  کی نصیحتوں کا اردو ترجمہ کرکے افادۂ عام کےلیے  کتابچہ کی صورت میں مرتب کردیا ہے۔اللہ تعالیٰ  اسے امت مسلمہ کےلیےنفع بخش بنائے ۔(آمین)  (م۔ا) 

  • 1242 #6083

    مصنف : ڈاکٹر محمد مشتاق احمد

    مشاہدات : 4027

    وبائی امراض اور جمعہ و جماعت پر بابندی دلائل اور اصولی تجزیہ ( کورونا )

    (منگل 05 مئی 2020ء) ناشر : حارث پبلیکیشنز
    #6083 Book صفحات: 41

    کورونا وائرس کی وجہ سے اس وقت پوری دنیا مشکل کا شکار ہے۔  اس وبائی مرض  نے  نظامِ حیات تباہ کر کےرکھ دیا ہے  ہنستے کھیلتے شہر وایرانی کا منظر پیش کررہے ہیں  اور انسانوں کو گھروں تک محدود کردیا ہے ۔ہر طرف  نفسا نفسی اور افراتفری کا عالم ہے ۔جنگلی جانوروں نےشہروں میں بسیرا شروع کردیا ہے ۔یہ ایک آزمائش بھی ہے اور عذاب کی صورت بھی ہو سکتی ہے۔ کورونا کی وجہ سے اس وقت دنیا بھر کے حالات بالکل بدل گئے ہیں۔ جن ممالک   میں اس وائرس کی وبا شدت اختیار کر چکی ہے وہاں لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ ایسے میں بہت سے شرعی مسائل نے بھی جنم لیا ہے۔ ان میں سے ایک یہ ہے کہ کیا اس وبا کی صورت میں مسجد جا کر نماز ادا کرنی چاہیے یا نہیں۔ بہت سے عرب ممالک میں اس وقت مساجد نماز کے لیے بند کی جا چکی ہیں اور عرب علماء کی اکثریت اس رائے سے متفق ہے۔ البتہ پاک و ہند میں اس پر علماء کی مختلف آراء پائی جاتی ہیں۔اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر علماء کرام کی  مختلف پہلوؤں(جمعہ وجماعت  کےلیےمساجد کوبند کرنے کی پابندی،کورونا وائرس کی حقیقت، کورونا مریضوں کےشرعی حقوق  وفرائض)   پر مختلف  تحریریں  آچکی ہیں جنہیں بعض احباب  نے  کتابی صورت میں مرتب  کر کے  سوشل میڈیا پر وائرل  بھی کیا ہے ۔ واٹس ایپ ، فیس بک  کی ان تحریروں کو کچھ وقت کے بعد بوقت ضرورت  تلاش کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔لہذا ان تحریروں کو   محفوظ کرنے کی خاطر انہیں  کتاب وسنت سائٹ پر پبلش کیا جارہا ہے   تاکہ بوقت ضرورت  انہیں نیٹ سے تلاش  کر کے ان سے استفادہ  کیا جاسکے ۔مستقبل میں 2020ء کا سال ’’ عام الوباء‘‘  کے نام سے موسوم کیا جائے گا۔اہل قلم اس کی سال کی ہولناکیاں اور بھیانک واقعات ونوازل  کو کتابی صورت میں مرتب کرتے رہیں گے ۔اللہ تعالیٰ امت مسلمہ کو اس  موذی عالمی وبا سے محفوظ فرمائے ۔(آمین) زیر نظر رسالہ ’’  وبائی امراض  اور جمعہ و جماعت پر پابندی دلائل اور اصولی تجزیہ‘‘ڈاکٹر محمد مشتاق صاحب(ڈائریکٹر جنرل ،شریعہ اکیڈمی،اسلام آباد)  کے  فیس بک پر آٹھ اقساط میں شائع ہونے والے  مضمون کی کتابی صورتی ہے ۔ یہ مضمون اپنے اندر نہایت وقیع مباحث رکھتا ہے ڈاکٹر مشتاق صاحب  نےاس میں رسالہ  میں  باجماعت نماز اور جمعہ پر پابندی سے اتفاق نہ کرنے والے   علمائے کرام کے موقف کی   عمدہ نمائندگی  کی ہے۔ جناب فہد حارث صاحب نے  ڈاکٹر محمد مشتاق صاحب سے اجازت لے کر ان کےمضمون کو ایک جگہ یکجا کر کتابی شکل میں مرتب کردیا ہے ۔اور  جو علمائے کرام  باجماعت نماز اور جمعہ پر پابندی کے جواز کے قائل ہیں ان کے موقف کو بھی اس میں شامل کردیا ہے۔ جواز کے قائلین کا مقدمہ سب سے عمدہ انداز میں  جناب  ڈاکٹر  حافظ طاہر اسلام عسکری اور حافظ ابو یحییٰ نورپوری حفظہما اللہ نے فیس بک پر نشر کردہ اپنی ایک تحریر میں  پیش کیا تھا۔ فہد حارث صاحب نے رسالہ ہٰذا میں ان دونوں حضرات کی تحاریر بھی شامل کردی ہیں۔ (م۔ا)

  • 1243 #6082

    مصنف : ڈاکٹر حافظ محمد زبیر

    مشاہدات : 3476

    پی ڈی ایف کتابوں کی شرعی حیثیت فقہ اسلامی اور معاصر قوانین کے تناظر میں

    (پیر 04 مئی 2020ء) ناشر : دار الفکر الاسلامی، لاہور
    #6082 Book صفحات: 31

    پچھلے دنوں میں یہ بحث بہت زور و شور سے جاری رہی ہے کہ مصنف یا پبلشر کی اجازت کے بغیر پی ڈی ایف کتاب کو شیئر کرنا جائز ہے یا نہیں؟ یہ مختصر کتابچہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ ڈاکٹر حافظ محمد زبیر صاحب کا اس سلسلے میں نقطہ نظر یہ ہے کہ ایک بندے نے جب ہارڈ کاپی خرید لی تو اب وہ اس کا مالک بن گیا اب ایسے وہ کسی ہدیہ بھی دے سکتا ہے، فوٹو کاپی کروا کے مفت بانٹ بھی سکتا ہے اور اگر وہ اسے تجارتی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کرتا تو اس کے حق استعمال پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی۔ کتابچہ میں حافظ صاحب نے اپنے موقف کے حق میں بہت سے دلائل کا سہارا لیا ہے۔ کتابچہ کے مطالعہ سے دوسرے موقف کے حاملین کی آرا بھی سامنے آ جائیں گی۔(ع۔ا)

  • 1244 #6081

    مصنف : حافظ ضیاء اللہ برنی روپڑی

    مشاہدات : 3605

    اعلامیہ علمائے اہل حدیث ازالہ شبہات اور اہل علم کی ذمہ داری ( کورونا )

    (اتوار 03 مئی 2020ء) ناشر : نا معلوم
    #6081 Book صفحات: 44

    کورونا وائرس کی وجہ سے اس وقت پوری دنیا مشکل کا شکار ہے۔  اس وبائی مرض  نے  نظامِ حیات تباہ کر کےرکھ دیا ہے  ہنستے کھیلتے شہر وایرانی کا منظر پیش کررہے ہیں  اور انسانوں کو گھروں تک محدود کردیا ہے ۔ہر طرف  نفسا نفسی اور افراتفری کا عالم ہے ۔جنگلی جانوروں نےشہروں میں بسیرا شروع کردیا ہے ۔یہ ایک آزمائش بھی ہے اور عذاب کی صورت بھی ہو سکتی ہے۔ کورونا کی وجہ سے اس وقت دنیا بھر کے حالات بالکل بدل گئے ہیں۔ جن ممالک   میں اس وائرس کی وبا شدت اختیار کر چکی ہے وہاں لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ ایسے میں بہت سے شرعی مسائل نے بھی جنم لیا ہے۔ ان میں سے ایک یہ ہے کہ کیا اس وبا کی صورت میں مسجد جا کر نماز ادا کرنی چاہیے یا نہیں۔ بہت سے عرب ممالک میں اس وقت مساجد نماز کے لیے بند کی جا چکی ہیں اور عرب علماء کی اکثریت اس رائے سے متفق ہے۔ البتہ پاک و ہند میں اس پر علماء کی مختلف آراء پائی جاتی ہیں۔اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر علماء کرام کی  مختلف پہلوؤں(جمعہ وجماعت  کےلیےمساجد کوبند کرنے کی پابندی،کورونا وائرس کی حقیقت، کورونا مریضوں کےشرعی حقوق  وفرائض)   پر مختلف  تحریریں  آچکی ہیں جنہیں بعض احباب  نے  کتابی صورت میں مرتب  کر کے  سوشل میڈیا پر وائرل  بھی کیا ہے ۔ واٹس ایپ ، فیس بک  کی ان تحریروں کو کچھ وقت کے بعد بوقت ضرورت  تلاش کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔لہذا ان تحریروں کو   محفوظ کرنے کی خاطر انہیں  کتاب وسنت سائٹ پر پبلش کیا جارہا ہے   تاکہ بوقت ضرورت  انہیں نیٹ سے تلاش  کر کے ان سے استفادہ  کیا جاسکے ۔مستقبل میں 2020ء کا سال ’’ عام الوباء‘‘  کے نام سے موسوم کیا جائے گا۔اہل قلم اس کی سال کی ہولناکیاں اور بھیانک واقعات ونوازل  کو کتابی صورت میں مرتب کرتے رہیں گے ۔اللہ تعالیٰ امت مسلمہ کو اس  موذی عالمی وبا سے محفوظ فرمائے ۔(آمین) زیر نظر کتابچہ بعنوان ’’ اعلامیہ علمائے  اہل حدیث  ازالہ شبہات اور اہل علم کی ذمہ داری ‘‘   حافظ ضیاء اللہ برنی روپڑی  (شیخ الحدیث  جامعہ شیخ الاسلام ابن تیمیہ،لاہور)کا مرتب کردہ ہے۔یہ کتابچہ  کورونا وائر اور نماز باجماعت ومساجد کےبارے میں احیتاط کی جائز وناجائز حدود کے  متعلق  علمائے  اہل  حدیث  کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ اور اس اعلامیہ پر کیے  گئے اعتراضات  کے جوابات  پر مشتمل ہے۔برنی صاحب  نے  ’’ اعلامیہ علمائے اہل حدیث ‘‘  پر وارد اعتراضات   کے جوابات   ’’ازالہ شبہات اور اہل علم کی ذمہ داری ‘‘ کےعنوان سےتحریر کر کے اس کتابچہ میں شامل کردئیے ہیں ۔(م۔ا)

  • 1245 #6080

    مصنف : منیر احمد علوی

    مشاہدات : 3256

    احمدیت اسلام کیوں نہیں ؟

    (ہفتہ 02 مئی 2020ء) ناشر : شبان ختم نبوت پاکستان
    #6080 Book صفحات: 239

    اسلامی تعلیمات کے مطابق نبوت ورسالت کا سلسلہ سیدنا آدم ﷤ سے شروع ہوا اور سید الانبیاء  خاتم المرسلین سیدنا محمد ﷺ پر ختم ہوا اس کے  بعد جوبھی نبوت کادعویٰ کرے گا وہ  دائرۂ اسلام سے خارج ہے  ۔ ختم نبوت ناصرف اسلام کی روح ہے  بلکہ وہ بنیادی عقیدہ  ہے جس پر تمام امت مسلمہ کا روزِ اول سے اتفاق، اتحاد اوراجماع ہے ۔قادیانیت اسلام کے متوازی ایک ایسا مصنوعی مذہب ہے جس کا مقصد اسلام دشمن سامراجی طاقتوں کی سرپرستی میں ا سلام کی بنیادوں کو متزلزل کرنا  ہے۔قادیانیت کے یوم پیدائش سے لے کر  آج تک  اسلام  اور قادیانیت میں جنگ جار ی ہے یہ جنگ گلیوں ،بازاروں سے لے کر حکومت کے ایوانوں اور عدالت کےکمروں تک لڑی گئی اہل علم  نے  قادیانیوں کا ہر میدان میں تعاقب کیا تحریر و تقریر ، سیاست و  قانون اور عدالت میں  غرض کہ ہر میدان  میں انہیں شکستِ فاش دی ۔مولانا منیر احمد علوی صاحب کی زیر  نظر کتاب بعنوان’’احمدیت اسلام کیوں نہیں؟‘‘ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے ۔یہ کتاب دراصل  صاحب تصنیف کے ایک سکول وکالج فیلو مسعود احمد اور جماعت احمدیہ کے احباب کے دعوے کا طویل جوابی بیانیہ  ہے ۔مولانا منیر احمد علوی نے اپنی اس شاہکار تحقیقی تصنیف میں بڑی  در دمندی اور خلوص کے ساتھ  قرآنی  ونبوی اسلوب میں اسلام کی  دعوت دیتے ہوئے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے آبا ء واجداد کے باطل عقائد کی اندھی اور جامد تقلید کو چھوڑ کر غور وفکر اور تحقیق کی کوشش کریں تو اسلام کے نورِ ہدایت سے ان کے  قلوب منور ہوجائیں گے۔فاضل مصنف نے اس کتاب میں مناظرانہ انداز کی بجائے  داعیانہ اسلوب اختیار  کیا ہے۔ قادیانیت کے ردّ میں یہ  داعیانہ اسلوب  تحریر ناواقفیت کی بناپر قادیانیت سے وابستہ لوگوں کےلیے  بہت مفید ہے ۔ یہ کتاب احمدی احباب کےلیے چشم کشا حقائق پر مبنی ایک نہایت اہم تحریر ہے ۔اللہ تعالیٰ مصنف کی اس کاوش کو شرف قبولیت سے  نوازے اور اسے   قادیانیت واحمدیت سےمنسلق لوگوں کے لیےنفع بخش بنائے ۔ آمین  ( م۔ا)

  • 1246 #6079

    مصنف : حافظ نثار مصطفٰی

    مشاہدات : 11857

    مداح رسول صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ کے نعتیہ اشعار میں موجود نقوش سیرت

    (جمعہ 01 مئی 2020ء) ناشر : مرکزی جمعیت اہل حدیث، سیالکوٹ
    #6079 Book صفحات: 45

    امام الانبیاء سیدنا محمد رسول اللہﷺسے محبت جزو ایمان ہے اس کےبغیر ایمان کاتصور بھی نہیں کیا جاسکتا محبت کےجذبات شعرونظم کے پیکر میں ڈھلتے ہیں تو انہیں نعت کہا جاتا ہے۔عربی زبان میں نعت کے لیے لفظ "مدحِ رسول" استعمال ہوتا ہے۔ رسول اکرم ﷺ کی مدح وستائش اور آپ ﷺ کے اوصاف کریمہ کابیان باعث شادابی ایمان ہے ۔لیکن نعت کہنے والا اللہ اور بندے میں یعنی خالق اور مخلوق میں فرق وامتیاز کو ہر  حال میں ملحوظ رکھے ورنہ وہ الحاد، شر ک  میں مبتلا ہوجائے گا۔ اسلام کی ابتدائی تاریخ میں کئی صحابہ کرام نے نعتیں لکھیں ہنوز یہ سلسلہ جاری و ساری ہے۔ اصحاب النبی ﷺ  میں حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ پہلے نعت گو شاعر اور نعت خواں تھے۔سیدنا حسان بن ثابت کا نعتیہ کلام ’’ دیوان  حسان ‘‘ کے نام سے مدون شکل میں موجود ہے جس کا اردو ترجمہ بھی ہوچکا ہے ۔اس کے  علاوہ  بھی کئی نعتیہ مجموعے موجود ہیں لیکن اکثرمیں مبالغہ آرائی اور شرک کی آمیزش    ہے۔ زیر نظرکتابچہ’’مداحِ رسولﷺسیدنا حسان بن ثابت ﷜ کے نعتیہ اشعار میں موجود نقوش سیرت‘‘  جناب ڈاکٹر  حافظ نثار مصطفیٰ ( ایم فل علوم اسلامیہ۔ خطیب جامع مسجد محمدی اہلحدیث اُگو کی سیالکوٹ)کی کاوش ہے  فاضل مصنف نے اس  مختصر سی کتاب میں مداح رسولﷺ سیدنا حسان بن ثابت﷜ کا تعارف اوران کے نعتیہ اشعار میں موجود نقوش سیرت کو یکجا کر کے بیان کیا ہے ۔موصوف نے اس کے علاوہ بھی صحابہ کرام ﷢ کے نعتیہ کلام پر  علمی وتحقیقی کتب مرتب کیں ہیں جو کہ  کتاب وسنت سائٹ پر موجود ہے  ۔ اللہ تعالیٰ   مصنف کی جہود کو شرف ِقبولیت سے نوازے ا ور ان کے زورِ قلم اضافہ فرمائے ۔ یہ اس کتاب کا غیر مطبوع ایڈیشن ہے (آمین) (م۔ا)

  • 1247 #6078

    مصنف : شعبہ علمی اسلام سوال و جواب سائٹ

    مشاہدات : 2518

    اسلام اور سابقہ ادیان میں ’’ یوم عاشوراء ‘‘ ( کا ثبوت )

    (جمعرات 30 اپریل 2020ء) ناشر : اسلام سوال و جواب سائٹ
    #6078 Book صفحات: 35

    یومِ عاشورا 10محرم الحرام کو کہا جاتا ہے۔یوم عاشوراء کا روزہ  گزشتہ ایک سال کے گناہوں کا کفارہ بن جاتا ہے؛ کیونکہ فرمان نبوی ﷺ ہےکہ : ’’ مجھے اللہ تعالی سے امید ہے کہ یومِ عاشوراء  کا روزہ  گزشتہ  ایک سال کے گناہوں کا کفارہ بن جائے گا ‘‘(صحیح مسلم: 1162) ۔ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی ﷺ مدینہ منورہ تشریف لائے، اور یہودیوں کو دیکھا کہ وہ یوم عاشوراء کا روزہ رکھتے تھے، تو آپ ﷺ  نے فرمایا: یہ روزہ کیوں رکھتے ہو؟ تو انہوں نے کہا: اس لئے کہ یہ خوشی کا دن ہے، اس دن میں اللہ تعالی نے بنی اسرائیل کو دشمن سے نجات دلائی تھی، تو اس خوشی  میں  موسی ﷤ نے روزہ رکھا۔ تو آپ ﷺ  نے فرمایا: میں موسی ﷤کیساتھ تم سے زیادہ تعلق رکھتا ہوں تو آپ ﷺ  نے خود بھی روزہ رکھا، اور روزہ رکھنے کا حکم بھی دیا۔(صحیح بخاری:1865) زیر نظر کتابچہ’’ اسلام اور سابقہ ادیان میں یوم عاشوراء کا ثبوت اور  رافضیوں کی طرف س اسے اموی بدعت قرار دینے پر ان کی تردید‘‘  جناب عزیز الرحمن  ضیا اللہ سنابلی  کی کاوش ہے  جسے انہوں نے’’ اسلام سوال وجواب سائٹ ‘‘سے اخذ کر کے مرتب کیا ہے ۔اس میں دلائل  کی روشنی میں  رافضیوں  کےاس دعوہ کی تردید کی گئی ہے کہ بنو امیہ کے کچھ خلفاء نےاسے ماہ محرم میں منتقل کیا ہے۔اللہ تعالیٰ مرتب کی اس کاو ش کو قبول فرمائے اور اسے عامۃ الناس کی اصلاح کا ذریعہ بنائے ۔(آمین)(م۔ا)

  • 1248 #6077

    مصنف : ڈاکٹر محمد بن علی بن صالح غامدی

    مشاہدات : 4635

    عشرہ مبشرہ کے علاوہ جنت کی خوشخبری پانے والے صحابہ

    (بدھ 29 اپریل 2020ء) ناشر : مبرۃ الآل والاصحاب، کویت
    #6077 Book صفحات: 140

    انبیاء  کرام﷩ کے  بعد  صحابہ کرام ﷢ کی   مقدس  جماعت تمام  مخلوق سے  افضل  اور اعلیٰ ہے یہ عظمت اور فضیلت صرف صحابہ کرام﷢ کو ہی  حاصل  ہے  کہ اللہ  نے   انہیں دنیا میں  ہی  مغفرت،جنت اور اپنی رضا کی ضمانت دی ہے  بہت سی  قرآنی آیات اور احادیث اس پر شاہد ہیں۔صحابہ کرام  سے محبت اور  نبی کریم  ﷺ نے  احادیث مبارکہ  میں جوان کی افضلیت  بیان کی ہے ان کو تسلیم   کرنا  ایمان کاحصہ ہے ۔بصورت دیگرایما ن ناقص ہے ۔ صحابہ کرام ﷢ کے ایمان  ووفا کا انداز اللہ کو اس قدر  پسند آیا کہ اسے   بعد میں آنے والے  ہر ایمان  لانے والے  کے لیے کسوٹی قرار  دے  دیا۔ صحابہ کرام ﷢ میں دس ایسے خوش نصیب  جلیل  القدر صحابہ  ہیں جن کو نبی کریم ﷺ نےدنیا میں جنت کی بشارت دی ان صحابہ کرام کو عشرہ مبشرہ کہا جاتا ہے ۔احادیث میں عشرہ مبشرہ صحابہ  کےعلاوہ بھی کچھ ایسے  صحابہ کرام کاذکر  ہےکہ جن کو نبی  کریم ﷺ نےاپنی زبان رسالت سےجنت کی خوشخبری سنائی ۔ زیر نظر کتاب’’ عشرہ مبشرہ کےعلاوہ جنت کی خوشخبری پانے والے صحابہ‘‘ ڈاکٹر محمد بن علی بن صالح غامدی کی عربی تصنیف من بشر بالجنة من غیر العشره   کا ترجمہ ہے۔مصنف نے اس کتاب میں   صحیح احادیث کی روشنی میں عشره مبشره   صحابہ کرام کے  علاوه 21 ایسے صحابہ  کرام  اور7 صحابیات کا تذکرہ کیا ہےکہ جن کےحق میں بزبانِ رسالت جنت کی خوشخبری وارد ہوئی ہے ۔جناب عبید اللہ بن مظفر الحسن نےاس کتاب کو اردو قالب میں ڈھالنے کی سعادت حاصل کی ہے ۔اللہ تعالیٰ مصنف ،مترجم وناشرین کی اس کاوش کو قبول فرمائے ۔(م۔ا)

  • 1249 #6076

    مصنف : ابو عدنان محمد منیر قمر

    مشاہدات : 2979

    تمباکو نوشی شریعت اسلامیہ کی نظر میں

    (منگل 28 اپریل 2020ء) ناشر : مکتبہ کتاب وسنت ریحان چیمہ ڈسکہ
    #6076 Book صفحات: 105

    تمباکو نوشی ہمار ے انسانی معاشرے کی ایک بڑی کمزوری ہے ، اس کے  کئی جسمانی وذہنی نقصانات  ہیں  لیکن اس کے باوجود  ایک  بڑے طبقہ میں  اس کا  استعمال  مدتوں سے مختلف شکلوں میں جاری ہے   تمباکو نوشی ،سگریٹ نوشی ان ممنوعات میں سے ہے جو خبیث، نقصان دہ اورگندی ہونے کی وجہ سے ناجائز ہیں۔ قرآنِ مجید میں اللہ تعالی کا ارشادہے:وَيُحِلُّ لَهُمُ الطَّيِّبَاتِ وَيُحَرِّمُ عَلَيْهِمُ الْخَبَآئِثَ. (الأعراف: 157) ’’ (نبی مکرم ﷺ) ان (اہلِ ایمان) کے لیے پاکیزہ صاف ستھری چیزیں حلال بتاتے ہيں اورخبائث کو حرام کرتے ہيں۔‘‘سگریٹ نوشی سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات واضح ہیں حتی کہ سگریٹ بنانے والے بھی ہر ڈبی پر 'مضر صحت ہے' لکھ کر اس سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں آگاہ کرتے ہیں۔ زیر نظر کتامب’’ تمباکو نوشی شریعت اسلامیہ کی نظر میں  ‘‘ابو عدنان محمد منیر قمر﷾(مترجم ومصنف کتب کثیرہ کی  متحدہ عرب امارات کی ریاست ام القیوین کے ریڈیو اسٹیشن کی اردو سروس  سے  1989ء،1990ء میں     تمباکو نوشی  کے موضوع پر نشر ہونے   والی  ریڈیائی تقاریر کا مجموعہ ہے ۔جسے بعد ازاں   غلام مصطفی فاروق صاحب  نے کتابی صورت  مرتب کیا ہے۔مولانا منیر قمر ﷾ نےاس کتاب میں کتاب وسنت ، فقہاء اربعہ   کے اقوال اور کبار علمائے کرام کے فتاوی جات  کے علاوہ  تمباکو نوشی  کے بارے میں بعض سروے رپوٹس  کی روشنی میں  تمباکو نوشی  کے روحانی وجسمانی اور مادی نقصانات ومضمرات کو سہل انداز  میں پیش کیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ      مصنف  کی تمام دعوتی وتبلیغی  ، تحقیقی وتصنیفی کاوشوں کو شرفِ قبولیت سے نوازے ۔(آمین)(م۔ا)

  • 1250 #6075

    مصنف : ابو عدنان محمد منیر قمر

    مشاہدات : 2598

    سال نو کا آغاز و پیغامات اور تذکرہ چند بدعات کا

    (پیر 27 اپریل 2020ء) ناشر : مکتبہ کتاب و سنت، ڈسکہ سیالکوٹ
    #6075 Book صفحات: 62

    دنیا کےتمام  مذاہب اور قوموں میں تہوار اور خوشیاں منانے کے مختلف طریقے ہیں ۔ہر  ایک  تہوار  کا کوئی نہ کوئی پس منظر ہے اور  ہر تہوار کوئی نہ کوئی پیغام دے کر جاتا ہے جن  سےنیکیوں اور برائیوں کو ختم کرنے کی دعوت ملتی ہے ۔ لیکن لوگوں میں بگاڑ آنےکی وجہ سے  ان میں ایسی بدعات وخرافات بھی شامل ہوگئی ہیں کہ ان کا اصل مقصد ہی فوت جاتا ہے ۔جیسے   جیسے دنیا ترقی کی منازل طے کرتی گئی انسانوں نےکلچر اور آرٹ کےنام سے نئے نئے  جشن  اور تہوار وضع کیےانہی میں سے ایک نئے سال کاجشن ہے ۔ زیر نظر کتابچہ’’ سال نو کا آغاز  اور چند بدعات ‘‘  ابو عدنان محمد منیر قمر﷾(مترجم ومصنف کتب کثیرہ )  کے سعودی ریڈیو مکہ  مکرمہ سے ہفتہ و ار پروگرام ’’ اسلام اور ہماری دنیا‘‘ میں  1423ھ کو ماہِ محرم کے چار ہفتوں  میں پیش کیے گئے   پروگرام کی کتابی صورت ہے ۔ جسے مولانا کی صاحبزادی  نےافادۂ عام کے لیے مرتب  کیا ہے ۔مولانا محمد منیر قمر﷾ نے اس رسالہ میں  اسلامی سالِ نو کے آغاز پر صحیح طرزِ عمل ،ہلال محرم  اور سال نو کے پیغامات کے علاوہ  ماہ  محرم اور  ماہ صفر میں   پاک وہند میں رائج بدعات   اوران کی حقیقت کو اضح کیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ      مصنف  کی تمام دعوتی وتبلیغی  ، تحقیقی وتصنیفی کاوشوں کو شرفِ قبولیت سے نوازے ۔(آمین)(م۔ا)

< 1 2 ... 47 48 49 50 51 52 53 ... 269 270 >

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 12420
  • اس ہفتے کے قارئین 226576
  • اس ماہ کے قارئین 175747
  • کل قارئین101736263
  • کل کتب8723

موضوعاتی فہرست