مکتبہ البرہان لاہور

  • نام : مکتبہ البرہان لاہور
  • ملک : لاہور

کل کتب 5

  • 1 #3609

    مصنف : ڈاکٹر محمد امین

    مشاہدات : 4005

    شاتم رسول کو مارنے والے کی سزا کا شرعی حکم ممتاز قادری کیس کے تناظر میں

    (پیر 11 اپریل 2016ء) ناشر : مکتبہ البرہان لاہور
    #3609 Book صفحات: 43

    نبی  کریمﷺکی عزت، عفت، عظمت اور حرمت اہل ایمان کاجزوِلاینفک ہے اور حب ِرسولﷺایمانیات میں سے ہے اور آپ کی شانِ مبارک پر حملہ اسلام پر حملہ ہے۔عصر حاضر میں کفار ومشرکین کی جانب سے نبوت ورسالت پر جو رکیک اور ناروا حملے کئےجارہے ہیں، دراصل یہ ان کی شکست خوردگی اور تباہی و بربادی کے ایام ہیں۔گستاخ رسول کی سزا ئے موت ایک ایسا بین  امر ہے کہ جس کے ثبوت کے لئے قرآن و حدیث میں بے شمار دلائل موجود ہیں۔ نبی کریم ﷺ کی عظمت و توقیر مسلمان کے ایمان کا بنیادی جزو ہے اور علمائے اسلام دور صحابہ سے لے کر آج تک اس بات پر متفق رہے ہیں کہ آپ ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کرنیوالا آخرت میں سخت عذاب کا سامنا کرنے کے علاوہ اس دنیا میں بھی گردن زدنی ہے۔ خود نبی رحمت ﷺ نے اپنے اور اسلام کے بے شمار دشمنوں کو (خصوصا فتح مکہ کے موقع پر)معاف فرمادینے کیساتھ ساتھ ان چند بدبختوں کے بارے میں جو نظم و نثر میں آپ ﷺ کی ہجو اور گستاخی کیا کرتے تھے، فرمایا تھا کہ:اگر وہ کعبہ کے پردوں سے چمٹے ہوئے بھی ملیں تو انہیں واصل جہنم کیا جائے۔اور گستاخ رسول کو قتل کرنے والے کو شرعا کوئی سزا نہی...

  • 2 #6090

    مصنف : ڈاکٹر محمد امین

    مشاہدات : 4110

    مدرسہ ڈسکورسز مطالعہ و تجزیہ

    (منگل 12 مئی 2020ء) ناشر : مکتبہ البرہان لاہور
    #6090 Book صفحات: 152

    کچھ عرصہ قبل پاکستان میں مدرسہ ڈسکورسز کے نام سے ایک پروگرام کا آغاز کیا گیا تھا۔ امریکہ کی سب سے بڑی کیتھولک یونیورسٹی نوٹرڈیم جو امریکی صوبے انڈیانا میں واقع ہے، دراصل اس پروگرام کی محرک ہے۔ اس یونیورسٹی کے ایک ذیلی ادارے کے پروفیسر ابراہیم موسیٰ جو اصلاً جنوبی افریقہ سے تعلق رکھتے ہیں، مدرسہ ڈسکورسز کے ذمہ دارے بنائے گئے ہیں۔ اس پروگرام کے دوسرے ذمہ دار پروفیسر ماہان مرزا ہیں۔ نوٹرڈیم یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر اس پروگرام کا تعارف کراتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ ’’اس پروگرام کا مقصد علماء کو پلورلزم، جدید سائنس اور جدید فلسفہ سے آراستہ کرنا ہے۔‘‘ اس کتاب میں مدرسہ ڈسکورسز سے متعلق لکھے جانے والے مختلف اہل قلم کے وقیع مضامین کو جمع کیا گیا ہے۔ جس میں ڈاکٹر محمد امین صاحب کے دو مضامین ’علماء کرام کے تساہل اور علمی کمزروی کی وجہ‘ اور ’مدرسہ ڈسکورسز کے حامی بالواسطہ تجدد کو فروغ دے رہے ہیں‘ شامل ہیں۔ ڈاکٹر صاحب کے نزدیک مدرسہ ڈسکورسز کے دانشور دین کے مسلمہ عقائد و مفاہیم کی تعبیر یوں کر رہے ہیں کہ وہ مغربی سیکولر فکر...

  • 3 #6088

    مصنف : ڈاکٹر محمد امین

    مشاہدات : 13605

    اسلام اور رد مغرب

    (اتوار 10 مئی 2020ء) ناشر : مکتبہ البرہان لاہور
    #6088 Book صفحات: 215

    اسلام اورمغربی تہذیب کی کشمکش صدیوں سے جاری ہے۔ مغربی تہذیب کو اپنانے  کے حوالے سے عالم اسلام میں تین مختلف مکاتب فکرپائے جاتے ہیں۔بعض نے مغربی تہذیب کومکمل طور پر اپنا طر زِ حیات بنالیا،توبعض  نے درمیانی راہ  نکال کر اس سےایک طرزِ مفاہمت پیدا کرلی۔صرف چند صاحب کرداراور باحمیت کردار  ایسے ہیں، جنہوں نے کامل بصیرت اور گہرےادراک کے ساتھ اس تہذیب کاپُرزور ردّ  کر کے مخالفین کے منہ بند کر دئیے۔ مغربی  تہذیب کا ردّ کرنے والوں میں ڈاکٹر  محمد امین صاحب کی  کاوش لائق تحسین ہے ۔ زیر نظر کتاب’’اسلام اور ردّمغرب ‘‘ مولانا ڈاکٹر محمد امین صاحب (مدیر ماہنامہ  البرہان ،لاہور ؛ ناظم اعلیٰ ملی مجلس شرعی ،پاکسان ) کی تصنیف ہے جوکہ تین ابواب پر مشتمل ہے جن کےعنوانات حسب ِذیل ہیں ۔باب اول: مغربی  تہذیب کے قابل ردّ ہونے کے شرعی وعقلی دلائل ،باب دوم :ردّ مغربی تہذیب کے موقف پر اشکلات  واعتراضات کاجائزہ،باب سوم:...

  • 4 #6398

    مصنف : ڈاکٹر محمد امین

    مشاہدات : 6233

    اسلامی علوم میں تحقیق اصول ترجیحات اور معیار

    (اتوار 20 جون 2021ء) ناشر : مکتبہ البرہان لاہور
    #6398 Book صفحات: 284

    دور ِحاضر میں اصول تحقیق ایک فن سے ترقی کرتاہوا ایک اہم علم کی صورت اختیار کرچکا ہے ۔ عالمِ اسلام کی تمام یونیورسٹیوں ، علمی اداروں ، مدارس اور کلیات میں  تمام علوم پر تحقیق زور شور سے جاری ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ اصول تحقیق کا مادہ تمام عالمِ اسلام کی یونیورسٹیوں میں عموماً ا ور برصغیر کی جامعات اور متعدد اداروں میں خصوصاً نصاب کے طور پر پڑھایا جاتا ہے ۔ان تمام اداروں میں بھی جہاں گریجویٹ اوراس کے بعد کی کلاسوں میں مقالہ لکھوایا جاتا ہے  یا ایم فل وڈاکٹریٹ کی باقاعدہ کلاسیں ہوتی ہیں وہاں تحقیق نگاری یا اصول تحقیق کی بھی باقاعدہ تدریس ہوتی ہے تحقیق واصول تحقیق پر متعدد کتب موجود ہیں ۔ زیر نظر کتاب’’اسلام علوم میں تحقیق‘‘ وطن عزیز  کی معروف شخصیت ڈاکٹر  محمد امین  کی مرتب شدہ ہے  فاضل مرتب نے اس  کتاب میں معروف شخصیات(سیدابوالاعلیٰ مودودی،ڈاکٹرنجات اللہ صدیقی،ڈاکٹر رفیع الدین،ڈاکٹر محمدالغزالی ) وغیرہ کی  اسلامی علوم...

  • 5 #6919

    مصنف : ڈاکٹر محمد امین

    مشاہدات : 3608

    ٹرانس جینڈر قانون اس کی حقیقت اور شرعی حیثیت

    (منگل 07 فروری 2023ء) ناشر : مکتبہ البرہان لاہور
    #6919 Book صفحات: 464

    ٹرانس جینڈر انگریزی زبان کے دو کلمات trans اور gender  کا مجموعہ ہے، ٹرانس trans کا معنی ہے تبدیل کرنا  اور gender سے مراد ہے جنس، گویا ٹرانس جینڈر پرسن، transgender person سےوہ مرد یا عورت مراد  ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے مرد یا عورت پیدا کیالیکن وہ اللہ کے فیصلے پر ناخوش ہیں اور اپنی  پیدائشی جنس تبدیل کرکے مرد سے عورت یا عورت سے مرد بننا چاہتے ہیں. ان میں سے بعض ہارمون تھراپی یا سرجری وغیرہ کروا جسمانی خد وخال بدل لیتے ہیں اور بعض اپنی طرز گفتگو، لباس، عادات وغیرہ تبدیل کرکے اپنی پسند کے مطابق جنس کا اظہارgender expression کرتے ہیں. پاکستانی پارلیمنٹ نے 2018 میں خواجہ سرا اور خُنثی کی آڑ میں اس غیر انسانی رویے کو قانونی تحفظ فراہم کرتے ہوئے transgender persons Right protection act منظور کیا ہے . جوکہ  سراسر غیر اسلامی، اور غیر انسانی ہے ایکٹ ہے۔ زیر...

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 3077
  • اس ہفتے کے قارئین 161609
  • اس ماہ کے قارئین 1680682
  • کل قارئین115572682
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست