#3609

مصنف : ڈاکٹر محمد امین

مشاہدات : 3950

شاتم رسول کو مارنے والے کی سزا کا شرعی حکم ممتاز قادری کیس کے تناظر میں

  • صفحات: 43
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 860 (PKR)
(پیر 11 اپریل 2016ء) ناشر : مکتبہ البرہان لاہور

نبی  کریمﷺکی عزت، عفت، عظمت اور حرمت اہل ایمان کاجزوِلاینفک ہے اور حب ِرسولﷺایمانیات میں سے ہے اور آپ کی شانِ مبارک پر حملہ اسلام پر حملہ ہے۔عصر حاضر میں کفار ومشرکین کی جانب سے نبوت ورسالت پر جو رکیک اور ناروا حملے کئےجارہے ہیں، دراصل یہ ان کی شکست خوردگی اور تباہی و بربادی کے ایام ہیں۔گستاخ رسول کی سزا ئے موت ایک ایسا بین  امر ہے کہ جس کے ثبوت کے لئے قرآن و حدیث میں بے شمار دلائل موجود ہیں۔ نبی کریم ﷺ کی عظمت و توقیر مسلمان کے ایمان کا بنیادی جزو ہے اور علمائے اسلام دور صحابہ سے لے کر آج تک اس بات پر متفق رہے ہیں کہ آپ ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کرنیوالا آخرت میں سخت عذاب کا سامنا کرنے کے علاوہ اس دنیا میں بھی گردن زدنی ہے۔ خود نبی رحمت ﷺ نے اپنے اور اسلام کے بے شمار دشمنوں کو (خصوصا فتح مکہ کے موقع پر)معاف فرمادینے کیساتھ ساتھ ان چند بدبختوں کے بارے میں جو نظم و نثر میں آپ ﷺ کی ہجو اور گستاخی کیا کرتے تھے، فرمایا تھا کہ:اگر وہ کعبہ کے پردوں سے چمٹے ہوئے بھی ملیں تو انہیں واصل جہنم کیا جائے۔اور گستاخ رسول کو قتل کرنے والے کو شرعا کوئی سزا نہیں دی جائے گی۔لیکن افسوس کہ اسلام کے نام پر حاصل کئے جانے والے ملک پاکستان  کی عدالتیں توہین رسالت کے معاملے پر کوتاہی اور غیر شرعی فیصلے صادر کر رہی ہیں۔ زیر تبصرہ کتابچہ"شاتم رسول کو مارنے والے کی سزا کا شرعی حکم، ممتاز قادری کیس کے تناطر میں"محترم ڈاکٹر محمد امین صاحب کی تصنیف ہے جس میں انہوں نے ممتاز قادری کیس کے حوالے سے پاکستانی عدالتوں سے صادر ہونے والے غیر شرعی فیصلوں  کے اسباب کا جائزہ لیا ہے اور ممتاز قادری کا بھرپور دفاع کیا ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے آمین(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

مبحث اول ۔اسلام کاقانون توہین رسالت اوراس میں شاتم رسول اللہ ﷺکومارنے والے کی سزا کاشرعی حکم

5

مبحث دوم ۔قانون توہین رسالت کی حکمتیں او رجواز

5

مبحث سوم ۔قانون توہین رسالت اور مغرب

15

مغربی تہذیب کی فکری بنیادیں خلاف مذہب اور اسلام ہیں

15

مغربی ممالک کی اسلام ومسلم دشمنی

18

مبحث چہارم ۔مغربی فکر تہذیب سے مرعوبیت ار مغربی ممالک کے دباؤ کےاثرات

21

پاکستان کی عدلیہ انتظامیہ اور مقتنہ کے غیر شرعی فیصلے

22

پاکستان کےجدید تعلیم یافتہ حضرات کے اعتراضات وشبہات

22

پہلااعتراض :انسانی جان مقدس ہے لہذا شاتم رسول کو سزائے موت دینا غلط ہے

23

دوسرا اعتراض :شاتم رسول کوقتل کرنا قانون ہاتھ میں لینے کے مترادف ہے

24

تیسرا اعتراض :یہ قتل کرنے کاکھلا لائسنس ہے

26

چوتھا اعتراض :اس کی وجہ تحمل وبرادشت او روارداری کی کمی ہے

27

پانچواں اعتراض :یہ انتہا پسندی کی اور دہشت گر دی ہے

29

چھٹا اعتراض :شاتم رسول کی سزائے موت کافیصلہ حنفی فقہ کے مطابق نہیں

30

مبحث پنجم ۔قانون توہین رسالت کے غلط استعمال کاشکوہ

34

غیر مسلموں کی طرف سے

35

بعض مسلمانوں کی طرف سے

35

اسلام کے قانون توہین رسالت کاممتاز حسین قادری کیس پر اطلاق

36

حاصل بحث

39

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 47028
  • اس ہفتے کے قارئین 277767
  • اس ماہ کے قارئین 1951718
  • کل قارئین113559046
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست