#6919

مصنف : ڈاکٹر محمد امین

مشاہدات : 3507

ٹرانس جینڈر قانون اس کی حقیقت اور شرعی حیثیت

  • صفحات: 464
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 18560 (PKR)
(منگل 07 فروری 2023ء) ناشر : مکتبہ البرہان لاہور

ٹرانس جینڈر انگریزی زبان کے دو کلمات trans اور gender  کا مجموعہ ہے، ٹرانس trans کا معنی ہے تبدیل کرنا  اور gender سے مراد ہے جنس، گویا ٹرانس جینڈر پرسن، transgender person سےوہ مرد یا عورت مراد  ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے مرد یا عورت پیدا کیالیکن وہ اللہ کے فیصلے پر ناخوش ہیں اور اپنی  پیدائشی جنس تبدیل کرکے مرد سے عورت یا عورت سے مرد بننا چاہتے ہیں. ان میں سے بعض ہارمون تھراپی یا سرجری وغیرہ کروا جسمانی خد وخال بدل لیتے ہیں اور بعض اپنی طرز گفتگو، لباس، عادات وغیرہ تبدیل کرکے اپنی پسند کے مطابق جنس کا اظہارgender expression کرتے ہیں. پاکستانی پارلیمنٹ نے 2018 میں خواجہ سرا اور خُنثی کی آڑ میں اس غیر انسانی رویے کو قانونی تحفظ فراہم کرتے ہوئے transgender persons Right protection act منظور کیا ہے . جوکہ  سراسر غیر اسلامی، اور غیر انسانی ہے ایکٹ ہے۔ زیر نظر کتاب’’ ٹرانس جینڈر قانون اس کی حقیقت اور شرعی حیثیت‘‘ پروفیسر ڈاکٹر محمد امین  صاحب (جنرل سیکریٹری ملی مجلس شرعی پاکستان،مدیر ماہنامہ البرہان ،لاہور  ) کی مرتب شدہ ہے  جوکہ چودہ فصلوں پر مشتمل ہے ۔یہ کتاب  ٹرانس جینڈر سے متعلق  ان مضامین کا مجموعہ ہے  جو  15دسمبر 2022ء تک دینی جرائد، اخبارات اورسوشل میڈیا میں شائع ہوئے ۔فاضل مرتب  نے اس کتاب میں  ٹرانس جینڈر ایکٹ کے بارے میں علماء کرا م ، اسلامی سکالرز، صحافیوں اور اہل دانش، قانونی ماہرین اور طبی معالجین کا موقف پیش کیا   ہے  بطور معلومات اس کتاب  میں   اس  قانون کی حمایت کرنے والوں کا موقف بھی دیا دیا ہے اور دینی مدارس کے فتاویٰ جات، دینی تنظیموں کی قرار دادیں،اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے ، سپریم کورٹ کے فیصلے، وفاقی شرعی عدالت کی کاروائی اور صوبائی اسمبلیوں میں پیش کی جانے والی قراردادیں اور  سینٹ وقومی اسمبلی کی کاروائیوں کا بھی ذکر کردیا ہے۔(م۔ا)

پیش لفظ

10

اصطلاحات کا مسئلہ

14

پہلی فصل ٹرانس جینڈر ایکٹ 2018ء ہے کیا؟

23

دوسری فصل اسلامی سکالرز کا موقف

43

فکری مضامین

166

تیسری فصل ایکٹ کے بارے میں علماء کرام کی رائے

185

چوتھی فصل اہل علم و دانش کا موقف

260

پانچویں فصل میڈیکل ڈاکٹرز کی رائے

305

چھٹی فصل ماہرین قانون کی رائے

330

ساتویں فصل فتاویٰ جات

342

آٹھویں فصل سیاسی جماعتوں / دینی سیاسی جماعتوں کا کردار

368

نویں فصل ٹرانس جینڈر قانون سے متعلق کتب کا تعارف

377

دسوین فصل حامیوں کا نقطہ نظر

382

گیارہویں فصل دینی جماعتوں اور اداروں کی قراردادیں

404

بارہویں فصل عدالتیں اور اسلامی نظریاتی کونسل

411

تیرہویں فصل قانون ساز ادارے

428

چودہویں فصل ٹرانس جینڈر قانون کے نتائج

447

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 45598
  • اس ہفتے کے قارئین 471088
  • اس ماہ کے قارئین 1671573
  • کل قارئین113278901
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست