#6086

مصنف : سید حسین مدنی

مشاہدات : 3652

تراویح تحقیق و تقلید کے تناظر میں ( جدید ایڈیشن )

  • صفحات: 24
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 600 (PKR)
(جمعہ 08 مئی 2020ء) ناشر : نا معلوم

نمازِ تراویح نبی کریم ﷺ کی سنت مبارکہ ہے اورصحیح احادیث سے ثابت ہے۔سیدہ  عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریمﷺ  نے ایک رات مسجد میں نماز اداکی، لوگوں نے بھی آپﷺ کے ساتھ نماز پڑھی، پھر آپﷺنے دوسری رات نماز پڑھی اور لوگوں کی بھی کثیر تعداد نے آپﷺ کے ساتھ نماز ادا کی، پھر لوگ اسی طرح تیسری یا چوتھی رات میں بھی جمع ہوئے لیکن رسول اللہﷺتشریف نہ لائے اور جب صبح ہوئی تو آپ ﷺنے فرمایا:’’تم لوگوں نے جو کیا میں نے اسے دیکھا ہے اور گھر سے میں اس لیے نہیں نکلا کہ مجھے یہ خدشہ لاحق ہوا کہ کہیں اس نماز کو تم پر فرض قرار نہ دے دیا جائے۔صحیح احادیث  کے مطابق  رکعاتِ تراویح کی مسنون تعداد بشمول وتر گیارہ ہے ۔  مسنون رکعات تراویح کے احکام ومسائل کتب حدیث وفقہ میں موجود ہیں  اوراس کے متعلق  ائمہ محدثین  اورعلمائے عظام کی بیسیوں کتب موجود ہیں ۔ زیر نظر  مختصر کتابچہ’’تراویح تحقیق وتقلید کےتناظر میں ‘‘سید حسین مدنی ﷾ کا مرتب شدہ ہے۔فاضل مرتب  نےاس کتابچہ میں اس بات کو  واضح کیا ہے کہ  تراویح کی نماز بالاتفاق ثابت ہےبلکہ اسے باجماعت ادا کرنا اجماع  صحابہ سے ثابت ہے اور اس پر بغیر علم اعتراضات کرنا اسلام کےایک نمایاں شعار کو مٹانا ہے۔تراویح کی ساری رکعات ایک  ہی انداز سے ادا نہیں کرنی چاہیے بلکہ ابتدائی طویل اور اختتامی مختصر ہوں۔علم وتحقیق کی روشنی میں رسول اللہ ﷺ اور کسی بھی صحابی سے بیس رکعات تراویح  کا اداکرنا ثابت نہیں ہے اور افضل یہ ہےکہ تراویح گیارہ رکعات اداکی جائے ۔اللہ تعالیٰ مرتب کی اس کاوش کو قبول فرمائے ۔آمین (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

پیش لفظ

2

تراویح کی اصطلاح

3

باجماعت نماز تراویح کو نبیﷺ نے بہتر قراردیا

4

رسول اللہﷺ نےخود نماز تراویح کی امامت کی

4

رسول اللہﷺ نےنماز تراویح کی فضیلت بیان فرمائی

5

نماز تراویح کا وقت؟

5

نماز تراویح کی کتنی رکعتیں ثابت ہیں؟

6

رکعات تراویح اور اجماع امت

7

رکعات تراویح اور علماء کا موقف

7

نماز تراویح کیسے ادا کرنی چاہیے؟

8

تراویح اور ختم قرآن

9

دعائے قنوت کب پڑھیں؟

12

دعائے قنوت میں ہاتھ اٹھانا اور مقتدی کا آمین کہنا

13

نماز تراویح کے درمیان درس کا حکم؟

14

بیس رکعات والی ساری مرفوع وموقوف روایات کا مختصر سا علمی جائزہ (ابن عباسؓ سے مرفوع روایت عمر﷜ سے موقوف روایات دیگر صحابہ علی’’ ابی‘ اور ابن مسعود﷢ سے موقوف روایات

15

وضاحت

19

خلاصہ بحث

20

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 27429
  • اس ہفتے کے قارئین 452919
  • اس ماہ کے قارئین 1653404
  • کل قارئین113260732
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست