#6077

مصنف : ڈاکٹر محمد بن علی بن صالح غامدی

مشاہدات : 4251

عشرہ مبشرہ کے علاوہ جنت کی خوشخبری پانے والے صحابہ

  • صفحات: 140
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4200 (PKR)
(بدھ 29 اپریل 2020ء) ناشر : مبرۃ الآل والاصحاب، کویت

انبیاء  کرام﷩ کے  بعد  صحابہ کرام ﷢ کی   مقدس  جماعت تمام  مخلوق سے  افضل  اور اعلیٰ ہے یہ عظمت اور فضیلت صرف صحابہ کرام﷢ کو ہی  حاصل  ہے  کہ اللہ  نے   انہیں دنیا میں  ہی  مغفرت،جنت اور اپنی رضا کی ضمانت دی ہے  بہت سی  قرآنی آیات اور احادیث اس پر شاہد ہیں۔صحابہ کرام  سے محبت اور  نبی کریم  ﷺ نے  احادیث مبارکہ  میں جوان کی افضلیت  بیان کی ہے ان کو تسلیم   کرنا  ایمان کاحصہ ہے ۔بصورت دیگرایما ن ناقص ہے ۔ صحابہ کرام ﷢ کے ایمان  ووفا کا انداز اللہ کو اس قدر  پسند آیا کہ اسے   بعد میں آنے والے  ہر ایمان  لانے والے  کے لیے کسوٹی قرار  دے  دیا۔ صحابہ کرام ﷢ میں دس ایسے خوش نصیب  جلیل  القدر صحابہ  ہیں جن کو نبی کریم ﷺ نےدنیا میں جنت کی بشارت دی ان صحابہ کرام کو عشرہ مبشرہ کہا جاتا ہے ۔احادیث میں عشرہ مبشرہ صحابہ  کےعلاوہ بھی کچھ ایسے  صحابہ کرام کاذکر  ہےکہ جن کو نبی  کریم ﷺ نےاپنی زبان رسالت سےجنت کی خوشخبری سنائی ۔ زیر نظر کتاب’’ عشرہ مبشرہ کےعلاوہ جنت کی خوشخبری پانے والے صحابہ‘‘ ڈاکٹر محمد بن علی بن صالح غامدی کی عربی تصنیف من بشر بالجنة من غیر العشره   کا ترجمہ ہے۔مصنف نے اس کتاب میں   صحیح احادیث کی روشنی میں عشره مبشره   صحابہ کرام کے  علاوه 21 ایسے صحابہ  کرام  اور7 صحابیات کا تذکرہ کیا ہےکہ جن کےحق میں بزبانِ رسالت جنت کی خوشخبری وارد ہوئی ہے ۔جناب عبید اللہ بن مظفر الحسن نےاس کتاب کو اردو قالب میں ڈھالنے کی سعادت حاصل کی ہے ۔اللہ تعالیٰ مصنف ،مترجم وناشرین کی اس کاوش کو قبول فرمائے ۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

فہرست موضوعات

3

مقدمہ

6

اہل بیت کون؟

8

صحابہ کرام کون ہیں؟

19

1۔ اصیرم بنی عبدالاشہل﷜

31

2۔ بلال بن رباح﷜

35

3۔ثابت بن قیس﷜

38

4۔جعفر بن ابو طالب﷜

42

5۔حارثہ بن سراقہ﷜

46

6۔حذیفہ بن الیمان﷜

48

7۔نواسہ رسول اللہﷺ حسن بن علی﷜

53

8۔نواسہ رسول اللہﷺ حسین بن علی﷜

57

9۔ذکوان بن عبد قیس انصاری خزرجی﷜

59

10۔زید بن حارثہ﷜

61

11۔سعد بن معا﷜

66

سلمان فارسی﷜

69

عبداللہ بن رواحہ﷜

76

عبداللہ بن سلام﷜

79

عبداللہ بن عمرو بن حرام﷜

82

عکاشہ بن محصن ﷜

86

عمار بن یاسر﷜

89

عمرو بن جموح﷜

92

یاسر بن عاصر عنسی حلیف آل مخزوم﷜

95

مالک بن سنان خدری﷜

96

ابوالد حداح انصاری﷜

98

خدیجہ بن خویلدؓ

101

رمیصاء بن ملحانؓ

106

حفصہ بنت عمرؓ

109

سمیہ بنت خباط ،ام عامرؓ

111

عائشہ بنت ابوبکر صدیقؓ

113

فاطمہ بنت محمدؓ

119

ام زفرالحبشیہؓ

126

خلاصہ کلام

128

مراجع ومصادر

129

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 39199
  • اس ہفتے کے قارئین 232461
  • اس ماہ کے قارئین 1260626
  • کل قارئین96912470

موضوعاتی فہرست