#6000

مصنف : مختلف اہل علم

مشاہدات : 5944

مختصر سیرت خلفائے راشدین ( مختلف علمائے کرام کے کلام سے )

  • صفحات: 39
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 975 (PKR)
(ہفتہ 18 جنوری 2020ء) ناشر : توحید خالص ڈاٹ کام

اسلام کی ابتدائی تاریخ کے خلفاء اربعہ کو’’خلفائے راشدین ‘‘ کہا جاتا ہے ۔یہ خلفاء کرام عہد نبوت میں ہی ہر   لحاظ سے دیگر صحابہ کرام ﷢  کےمقابلے میں ایک امتیازی شان  و مقام رکھتےتھے ۔تمام صحابہ کرام ﷢ کو عمومی طور پر اور خلفائے راشدین ﷢ کو خصوصی طور پر ، امت میں جو مقام و مرتبہ حاصل ہے ، اس کے بارے میں صرف اتنا کہہ دینا کافی ہے کہ انبیاء کرام ﷩ کے بعدیہ مقدس ترین جماعت تھی جس نے خاتم الانبیاء محمد رسول اللہ ﷺکی رسالت کی تصدیق کی ، آپﷺ کی دعوت پر لبیک کہا ، اپنی جان و مال سے آپﷺکا دفاع کیا ، راہِ حق میں بے مثال قربانیاں دیں ، نبی اکرم ﷺ کے اسوۂ حسنہ کی بے چوں وچراں پیروی کی اور آپﷺ کی رحلت کے بعد اپنے عقیدہ وعمل کے ذریعے اس آخری دین اور اس کی تعلیمات کی حفاظت کی۔صحیح احادیث میں خلفائے راشدین﷢کے جو فضائل بیان ہوئے ہیں ، وہ ہمارے لیے کافی ہیں۔اس لیے کہ جہاں ہم ان کے ذریعے صحابہ کرام﷢کے حقیقی مقام و مرتبہ کو جان سکتے ہیں وہیں ان کی عقیدت میں غلو کے فساد سے بھی محفوظ رہ سکتے ہیں۔ زیر  نظرکتابچہ’’مختصر سیرت خلفائے راشدین‘‘جناب طارق علی بروہی﷾ کا مرتب کردہ ہے ۔فاضل مرتب نے  مختلف  علماء کرام کے بیانات  اور تحریروں سے  مختصراً خلفاء راشدین(سیدنا ابو صدیق،سیدعمرفاروق،سیدنا عثمان غنی،سید علی ﷢) کے فضائل ومناقب اورسیرت کے  متعلق مواد  کو اخذ  کر کے  مرتب کیا اور  افادۂ عام کے لیے اسکا اردو ترجمہ کیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ ان کی اس کاوش کو قبول فرمائے  اور اسے ان کےمیزانِ حسنات میں  اضافہ کا ذریعہ بنائے اور ہمیں خلفائے راشدین کی سیرت کو اختیار کی توفیق دے ۔(آمین) (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

مختصر سیرت خلیفہ اول سیدنا ابو بکر صدیق ﷜

2

نام

2

القاب

2

آپ﷜ کے فضائل

4

مختصر سیرت امیر المؤمنین سیدنا عمر بن خطاب ﷜

15

نام

16

لقب

16

آپ﷜ کا قبول اسلام

16

آپ﷜ کے فضائل

18

خلافت و کارنامے

24

شہادت

26

سیرت خلفائے راشدین سیدنا عثمان وعلی ؓ

27

خلیفہ راشدین سیدنا عثمان بن عفان ﷜

30

خلیفہ راشدین سیدنا علی بن ابی طالب ﷜

34

تصدیق نامہ

39

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 42547
  • اس ہفتے کے قارئین 339525
  • اس ماہ کے قارئین 1393025
  • کل قارئین110714463
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست