#6608

مصنف : ڈاکٹر علی محمد الصلابی

مشاہدات : 5394

خلفائے رسول صلی اللہ علیہ وسلم شخصیت حالات زندگی عہد خلافت

  • صفحات: 791
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 31640 (PKR)
(بدھ 26 جنوری 2022ء) ناشر : الفرقان ٹرسٹ، مظفر گڑھ

اسلام کی ابتدائی تاریخ کے خلفاء اربعہ کو’’خلفائے راشدین ‘‘ کہا جاتا ہے ۔یہ خلفاء کرام عہد نبوت میں ہی ہر   لحاظ سے دیگر صحابہ کرام    کےمقابلے میں ایک امتیازی شان  و مقام رکھتےتھے ۔تمام صحابہ کرام   کو عمومی طور پر اور خلفائے راشدین   کو خصوصی طور پر ، امت میں جو مقام و مرتبہ حاصل ہے ، اس کے بارے میں صرف اتنا کہہ دینا کافی ہے کہ انبیاء کرام ﷩ کے بعدیہ مقدس ترین جماعت تھی جس نے خاتم الانبیاء محمد رسول اللہ ﷺکی رسالت کی تصدیق کی ، آپﷺ کی دعوت پر لبیک کہا ، اپنی جان و مال سے آپﷺکا دفاع کیا ، راہِ حق میں بے مثال قربانیاں دیں ، نبی اکرم ﷺ کے اسوۂ حسنہ کی بے چوں وچراں پیروی کی اور آپﷺ کی رحلت کے بعد اپنے عقیدہ وعمل کے ذریعے اس آخری دین اور اس کی تعلیمات کی حفاظت کی۔صحیح احادیث میں خلفائے راشدین کے جو فضائل بیان ہوئے ہیں ، وہ ہمارے لیے کافی ہیں۔اس لیے کہ جہاں ہم ان کے ذریعے صحابہ کرام کے حقیقی مقام و مرتبہ کو جان سکتے ہیں وہیں ان کی عقیدت میں غلو کے فساد سے بھی محفوظ رہ سکتے ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’ نو جوانوں کا تربیتی  نصاب خلفاء رسولﷺ‘‘ معرورف مؤرخ سیرو  سوانح نگار  ڈاکٹر  علی محمد الصلابی  نے  چار صد  کتب سے استفادہ  کر کے مرتب کی ہے۔یہ کتاب دکتور صلابی کی  خلفائے اربعہ  کے متعلق مفصل کتابوں کا خلاصہ ہے  لیکن  کمال یہ ہےکہ خلاصہ بھی ایسا کیا گیا ہے کہ کوئی موضوع تشنہ نہیں چھوڑا گیا ، گویا چاروں کتابوں کے جملہ عنوانات کو  اختصار  کے ساتھ اس میں سمو دیا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ  ہمیں خلفائے رسولﷺ کی سیرت کو اختیار کرنے کی توفیق دے ۔(آمین)  (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ

35

عرض ناشر

35

سیدنا ابوبکر صدیقؓ مکہ میں

39

وفات نبوی اور سقیفہ بنو ساعدہ

73

لشکر اسامہ اور مرتدین سے جہاد

96

دور صدیقی کی فتوحات خلافت عمر اور ابوبکر ؓ کی وفات

118

سیدنا عمر بن خطاب ؓ

143

سیدنا عمر بن خطابؓ مکہ میں

143

سیدنا عمر بن خطاب کی قرآنی اور نبوی تربیت

153

خلافت کے لیے نامزدگی نظام حکومت کے اصول اور معاشرتی زندگی

198

وزارت خزانہ وزارت عدل اور عہد فاروقی میں ان کی ترقی

256

گورنران ریاست کے ساتھ فاروقی طرزعمل

268

فتوحات شام مصر اور لیبیا

298

سیدنا عمر فاروقؓ کی زندگی کے آخری ایام

321

سیدنا عثمان بن عفان ؓ

361

سیدنا عثمان بن عفان ؓ مکہ و مدینہ میں

361

ذوالنورین ؓ کا استخلاف

387

سیدنا عثمان بن عفان ؓ کے دور خلافت میں مال و قضا کے ادارے

415

عہد عثمانی کی فتوحات

430

عثمان ؓ کے دور خلافت میں صوبوں کا نظام

450

فتنہ قتل عثمانؓ کے اسباب

456

سیدنا عثمان بن عفان ؓ کا قتل

469

سیدنا علی بن ابو طالبؓ

517

سیدنا علی بن ابو طالبؓ  مکہ میں

517

سیدنا علی بن ابو طالبؓ  خلفائے راشدین کے عہد میں

553

بیعت علی بن ابی طالبؓ اہم اوصاف حمیدہ اور معاشرتی زندگی

585

امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب ؓ کے عہد میں ادارہ مالیات محکمہ قضاء اور آپ کے بعض فقہی اجتہادات

608

معرکہ جمل و صفین اور تحکیم

620

خوارج کے بارے میں علی ؓ کا موقف

709

مصادر و مراجع

771

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 20084
  • اس ہفتے کے قارئین 445574
  • اس ماہ کے قارئین 1646059
  • کل قارئین113253387
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست