#1681

مصنف : ڈاکٹر علی محمد الصلابی

مشاہدات : 14195

فکر خوارج خطرناک فتنوں کی حقیقت

  • صفحات: 706
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 21180 (PKR)
(پیر 09 جون 2014ء) ناشر : الفرقان ٹرسٹ، مظفر گڑھ

ہر وہ شخص جو کسی ایسے امام کے خلاف خروج (بغاوت)کرے جس پرمسلمانوں کی جماعت متفق ہو خارجی کہلاتا ہے خواہ یہ خروج صحابہ کرام ،تابعین یا بعدکے زمانےکے خلفاءکے خلاف ہو ۔او رخوارج وہ لوگ ہیں جوکبیرہ گناہوں کی بنا پر اہل ایمان کو کافر شمار کرتے ہیں اور اپنی عوام پر ظلم وزیادتی کرنے والے امرء المسلمین پروہ خروج وسرکشی کرتے ہیں۔خوارج کی مذمت میں نبی کریم ﷺ سے بہت ساری احادیث وارد بھی ہوئی ہیں ۔ اور اہل علم نے ان کے عقاید ونظریات پر مستقل کتب بھی تصنیف کیں جن میں خوارج کی مختلف تعریفیں بیان کی ہیں جنہیں زیر تبصرہ کتاب میں ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔زیر نظر کتاب '' فکر خوارج'' سعودی عرب میں عصر حاضر کے ایک بڑے نامور عالم،ادیب،مؤرخ ڈاکٹر فضیلۃ الشیخ علی بن محمد الصلابی ﷾ کی عربی تصنیف فكر الخوارج والشيعه في ميزان اهل السنة والجماعة کا اردو ترجمہ ہے ۔فاضل مصنف نے اس میں خارجیوں او ر رافضی شیعوں کے انحراف اور انکی فکر وسوچ کےطریق ومسلک کے بارے او ر اسی طرح امیر المومنین حضرت علی کے عہد خلافت میں ان دونوں فرقوں کی اٹھان اوران کے بارے میں حضرت علی ﷺ کے موقف اور عصر حاضر میں ا ن کے اہل اسلام اوراہل السنۃ والجماعۃکے ساتھ تنازعات پر تفصیلی گفتگو کی ہے اور ان احادیث نبویہ ﷺکا بھی ذکر کیا جو ان کی مذمت کو شامل ہیں ۔اور خارجیوں کے ساتھ سیدنا عبداللہ بن عباس کے مناظرہ اور سیدنا علی کا ان کے ساتھ جنگ کرنے کے اسباب کو بھی بیان کیاہے ۔ڈاکٹر صلابی﷾ اس کتاب کے علاوہ مختلف عناوین پرمشتمل بیسیوں کتب کے مصنف ہیں دکتور موصوف کو تاریخ اور الفرق والادیان پر پوری دسترس حاصل ہے مملکت سعودیہ میں بالخصوص اور دیگرعرب ممالک میں بالعموم ا ن کی کتابوں کو بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے اللہ مصنف اور ناشرین کتاب کی مساعی جمیلہ کو شرف قبولیت سے نوازے اور اس کتاب کوعوام کےلیےنفع بخش بنائے (آمین) (م۔ا)

 

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

عرض ناشر

 

13

سچی فکر و نظر

 

19

امن و عدل کا ضامن علم وحی و نظام اسلام

 

20

علم و معرفت کے ہوتے ہوئے جان بوجھ کر حق سے عداوت کا انجام

 

25

گمراہوں و گنہگاروں کا تزکیہ وتعلیم

 

27

طاغوت کی پوجا سے روکنا

 

28

بد اعمالیوں پر سزا

 

28

عدل و انصاف

 

29

نبی ختم الرسل ﷺ کی بعثت کی مزید خصوصی صفات

 

29

دنیا جہان کے لیے رحمت

 

29

ساری دنیا کے لیے تاقیامت آخری رسول

 

30

دین حنیف اسلام کی تکمیل

 

31

وحی کا آغاز

 

35

تکمیل شریعت و غلبہ اسلام

 

37

نبی کریم ﷺ کی جہد مسلسل

 

39

صحابہ کرام ؓ کی تعریف و توصیف قرآن و حدیث میں

 

41

جزیرہ عرب سے باہر غلبہ اسلام کی ابتداء

 

45

دور خلافت

 

46

خلافت فاروقی کا آغاز و اختتام

 

49

خلافت عثمانی کا آغاز

 

51

مقدمہ کتاب

 

61

عصر حاضر میں خارجیوں کے انحراف و تنازعات کے اسباب

 

64

اہل تشیع کا فرقہ رافضیہ

 

64

صحیح منہج

 

65

اصل منہج

 

67

گزارش و استدعا

 

70

پہلا باب خوارج

 

71

فصل اول خوارج کی ابتدا و نوپیدی اور ان کی پہچان

 

71

فصل ثانی خوارج کی مذمت میں وارد احادیث صحیحہ

 

78

تیسری فصل خوارج کا حروراء کی طرف سمٹنا اور عبداللہ بن عباس ؓ کا ان سے مناظرہ

 

87

چوتھی فصل باقی خوارج کے ساتھ مناظرہ کے لیے امیر المومنین سیدنا علی ؓکا خود نکلنا

 

96

پانچویں فصل جنگ نہروان 38ھ

 

106

چھٹی فصل امیر المومنین سیدنا علی ؓکے معرکوں کے فقہی اخبار منقولہ

 

118

ساتویں فصل خوارج کی اہم نشانیاں

 

126

آٹھویں فصل خوارج کی بعض اعتقادی آراء

 

138

نویں فصل خوارج کی بعض صحابہ کے متعلق طعن و تشنیع اور کافر قرار دینا

 

160

دسویں فصل عصر حاضر میں خوارج کے گمراہ کن راستے اور جھگڑوں والی راہیں

 

169

دوسرا باب شیعہ اپنی تاریخ ، نظریات وافکار اور افعال کے آئینہ میں

 

223

فصل اول شیعہ کا لغوی و اصطلاحی معنی اور ’’ رفض‘‘ کا لغوی و اصطلاحی معنی

 

223

فصل ثانی روافض شیعہ کا آغاز اور ان کی نشوونما میں یہود کا کردار

 

236

فصل ثالث روافض شیعہ کے مرحلہ وار ادوار

 

250

فصل رابع رافضی شیعہ کے عقائد میں سے اہم ترین عقیدہ امامت

 

264

پانچویں فصل قرآن کریم کے بارے میں امامی روافض شیعہ کا موقف

 

491

چھٹی فصل صحابہ کرام ؓ کے بارے میں امامی روافض شیعہ کا موقف

 

542

ساتویں فصل نبی مکرمﷺ کی سنت واحادیث مبارکہ کے متعلق روافض کا موقف

 

605

آٹھویں فصل روافض شیعہ کے ہاں تقیہ کا حکم

 

619

نویں فصل امام مہدی  کے بارے میں شیعہ اور اہل السنہ کے نظریات میں بنیادی فرق

 

633

دسویں فصل روافض شیعہ کے نزدیک موت کے بعد واپس دنیا میں آنے کا عقیدہ

 

643

گیارہویں فصل روافض کا اللہ اور اس کے کسی حکم کے متعلق پہلے سے لاعلم ہونے کا عقیدہ

 

652

بارہویں فصل اہل بیت کے متعلق شیعہ روافض کا موقف

 

668

تیرہویں فصل اہل السنہ اور شیعہ روافض کے درمیان قربت کی راہ پیدا کرنے والا نقطہ نظر

 

675

مصادر و مراجع

 

694

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 52323
  • اس ہفتے کے قارئین 349301
  • اس ماہ کے قارئین 1402801
  • کل قارئین110724239
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست