مکتبہ دار الاصلاح لاہور

  • نام : مکتبہ دار الاصلاح لاہور
  • ملک : لاہور پاکستان

کل کتب 3

  • 1 #5968

    مصنف : سعید بن علی بن وہف القحطانی

    مشاہدات : 6089

    گانا اور آلات موسیقی قرآن و سنت اور اقوال صحابہ ؓ کی روشنی میں

    (منگل 17 دسمبر 2019ء) ناشر : مکتبہ دار الاصلاح لاہور
    #5968 Book صفحات: 136

    اسلام میں ہر اس چیز کی روک تھام کی گئی ہے جس سے اخلاقی بگاڑ پیدا ہوتا ہو۔ذہنی انتشار اور اخلاقی بگاڑ پیدا کرنے والی مختلف چیزوں میں سے ایک موسیقی ہے جس کو لوگوں نے جواز بخشنے کے لیے روح کی غذا تک کے قاعدے کو لاگو کرنے کی کوشش کی ہے جبکہ اسلام میں موسیقی اور گانے بجانے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ نبی کریم ﷺ نے واضح الفاظ میں اس حوالے سے وعید کا تذکرہ کیاہے۔ فرمانِ رسولﷺ ہے:’’ میرى امت میں سے ایسے لوگ ضرور پیدا ہونگے جو شرمگاہ [زنا] ’ ریشم ’ شراب اور گانا وموسیقی کو حلال کرلیں گے‘‘ یہ دل میں نفاق پیدا کرنے اور انسان کو ذکرالٰہی سے دور کرنے کا سبب ہے۔ ارشادِباری تعالیٰ ہے:﴿وَمِنَ النّاسِ مَن يَشتَر‌ى لَهوَ الحَديثِ لِيُضِلَّ عَن سَبيلِ اللَّهِ بِغَيرِ‌ عِلمٍ وَيَتَّخِذَها هُزُوًا ۚ أُولـٰئِكَ لَهُم عَذابٌ مُهينٌ﴾( سورة القمان)’’ لوگوں میں سے بعض ایسے بھی ہیں جو لغو باتو ں کو مول لیتے ہیں تاکہ بے علمی کے ساتھ لوگوں کو اللہ کی راہ سے بہکائیں اور اسے مذاق بنائیں۔ یہی وہ لوگ ہیں جن...

  • 2 #6096

    مصنف : ابو خزیمہ علی مرتضیٰ طاہر

    مشاہدات : 3329

    ایمانی بہار کا پیغام ماہ صیام

    (پیر 18 مئی 2020ء) ناشر : مکتبہ دار الاصلاح لاہور
    #6096 Book صفحات: 82

    رمضان المبارک کے  روضے رکھنا اسلام کےبنیادی ارکان میں سے ہے  نبی کریم ﷺ نے ماہِ رمضان اور اس میں کی  جانے والی عبادات  ( روزہ ،قیام  ، تلاوت قرآن ،صدقہ خیرات ،اعتکاف ،عبادت  لیلۃ القدر وغیرہ )کی  بڑی فضیلت بیان کی   ہے ۔روزہ  کے  احکام ومسائل  سے   ا گاہی  ہر روزہ دار کے لیے  ضروری ہے  ۔لیکن افسوس روزہ رکھنے والے بیشتر لوگ ان احکام ومسائل سےلا علم ہوتے ہیں،بلکہ بہت سے افراد تو ایسے بھی ہیں جو بدعات وخرافات کی آمیزش سے  یہ عظیم عمل برباد کرلینے تک پہنچ جاتے ہیں ۔   کتبِ احادیث میں ائمہ محدثین نے   کتاب الصیام  کے نام سے باقاعدہ عنوان قائم کیے  ۔ اور کئی  علماء اور اہل علم نے    رمضان المبارک  کے احکام ومسائل وفضائل کے  حوالے  سے کتب تصنیف کی  ہیں ۔ زیر نظر کتاب’’ایمانی بہارکا  پیغا م  ماہ صیام ‘‘  جناب علی  مرتضیٰ طاہر صاحب کی کاوش ہے اس کت...

  • 3 #7397

    مصنف : ابو خزیمہ علی مرتضیٰ طاہر

    مشاہدات : 2415

    تقابل ادیان عالم

    (جمعہ 04 اکتوبر 2024ء) ناشر : مکتبہ دار الاصلاح لاہور
    #7397 Book صفحات: 241

    تقابل ادیان بے حد دلچسپ اہم اور افادیت کا حامل موضوع ہے کہ جس کے مطالعہ سے تمام مذاہب کی خوبیوں سے آشنا ہوا جا سکتا ہے۔اور تقابل ادیان سے مراد دنیا میں پائے جانے والے مشہور مذاہب اور معروف ادیان کی تعلیمات کا غیر متعصبانہ تقابل اور غیر جانب دارانہ موازنہ کرنا ہوتا ہے، نیز تمام مذاہب کی خوبیوں کا کھلے دل سے اعتراف کرنا، اسی طرح مختلف مذاہب کے بنیادی عقائد عبادات اور رسوم و عادات کا ایسا عادلانہ جائزہ لینا جس سے ہر ایک مذہب کی قدر و قیمت ، خوبیاں اور خامیاں پوری طرح واضح ہو جائیں ، تقابل ادیان“ کہلاتا ہے۔ زیر نظر کتاب ’’تقابل ادیان عالم ‘‘ ابو خزیمہ علی مرتضیٰ طاہر حفظہ اللہ کی کاوش ہے ۔یہ کتاب انہوں نے انتہائی آسان اور عام فہم اسلوب ،وفاق المدارس السلفیہ، پاکستان کی ہدایات اور تجاویز کی روشنی میں الشہادۃ العالمیۃ کا امتحان دینے والے طلباء و طالبات کے لیے مرتب کی ہے۔جسے انہوں نے قرآنی آیات اور احادیث سے مزین کیا ہے اور تمام تر نصوص کی تخریج بھی کی ہے۔ہر باب کے آغاز میں باب کا مکمل تعارف پیش کیا ہے اور آخر میں مش...

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 85458
  • اس ہفتے کے قارئین 411071
  • اس ماہ کے قارئین 1930144
  • کل قارئین115822144
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست