ابو خزیمہ علی مرتضیٰ طاہر

  • نام : ابو خزیمہ علی مرتضیٰ طاہر

کل کتب 3

  • 1 #6096

    مصنف : ابو خزیمہ علی مرتضیٰ طاہر

    مشاہدات : 3320

    ایمانی بہار کا پیغام ماہ صیام

    (پیر 18 مئی 2020ء) ناشر : مکتبہ دار الاصلاح لاہور
    #6096 Book صفحات: 82

    رمضان المبارک کے  روضے رکھنا اسلام کےبنیادی ارکان میں سے ہے  نبی کریم ﷺ نے ماہِ رمضان اور اس میں کی  جانے والی عبادات  ( روزہ ،قیام  ، تلاوت قرآن ،صدقہ خیرات ،اعتکاف ،عبادت  لیلۃ القدر وغیرہ )کی  بڑی فضیلت بیان کی   ہے ۔روزہ  کے  احکام ومسائل  سے   ا گاہی  ہر روزہ دار کے لیے  ضروری ہے  ۔لیکن افسوس روزہ رکھنے والے بیشتر لوگ ان احکام ومسائل سےلا علم ہوتے ہیں،بلکہ بہت سے افراد تو ایسے بھی ہیں جو بدعات وخرافات کی آمیزش سے  یہ عظیم عمل برباد کرلینے تک پہنچ جاتے ہیں ۔   کتبِ احادیث میں ائمہ محدثین نے   کتاب الصیام  کے نام سے باقاعدہ عنوان قائم کیے  ۔ اور کئی  علماء اور اہل علم نے    رمضان المبارک  کے احکام ومسائل وفضائل کے  حوالے  سے کتب تصنیف کی  ہیں ۔ زیر نظر کتاب’’ایمانی بہارکا  پیغا م  ماہ صیام ‘‘  جناب علی  مرتضیٰ طاہر صاحب کی کاوش ہے اس کت...

  • 2 #7338

    مصنف : ابو خزیمہ علی مرتضیٰ طاہر

    مشاہدات : 1665

    اساس الاطفال

    (جمعرات 01 اگست 2024ء) ناشر : دار المصنفین لاہور
    #7338 Book صفحات: 52

    دین و شریعت میں اولاد کی تربیت ایک فریضہ کی حیثیت رکھتی ہے ۔ کیونکہ جس طرح والدین کے اولاد پر حقوق ہیں اسی طرح اولاد کے والدین پر حقوق ہیں اور جیسے اللہ تعالیٰ نے ہمیں والدین کے ساتھ نیکی کرنے کا حکم دیا ہے ایسے ہی اس نے ہمیں اولاد کے ساتھ احسان کرنے کا بھی حکم دیا ہے ۔ان کے ساتھ احسان اور ان کی بہترین تربیت کرنا دراصل امانت صحیح طریقے سے ادا کرنا ہے۔ اللہ تعالیٰ کی بےشمار نعمتوں میں سے ایک بہت بڑی نعمت اولاد بھی ہے ۔ اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ اگر اولاد کی صحیح تربیت کی جائے تو وہ آنکھوں کا نور اور دل کا سرور بھی ہوتی ہے ۔ لیکن اگر اولاد بگڑ جائے اور اس کی صحیح تربیت نہ کی جائے تو وہی اولاد آزمائش بن جاتی ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’اساس الاطفال‘‘ فضیلۃ الشیخ ابو خزیمہ علی مرتضیٰ طاہر حفظہ اللہ کا مرتب شدہ ہے ۔یہ کتاب بچوں کو اسلامی راہ پر استوار کرنے کے لیے ایک اہم کاوش ہے اور مساجد تعلیمی اداروں کے ابتدائی طلباء کے لیے بےمثال تحفہ ہے ۔فاضل مرتب نے اس کتاب میں نماز، آداب قرآن اور حدیث کے علاوہ سیرت النبیﷺ اور سیرت صحابہ رضی اللہ عنہم...

  • 3 #7397

    مصنف : ابو خزیمہ علی مرتضیٰ طاہر

    مشاہدات : 2377

    تقابل ادیان عالم

    (جمعہ 04 اکتوبر 2024ء) ناشر : مکتبہ دار الاصلاح لاہور
    #7397 Book صفحات: 241

    تقابل ادیان بے حد دلچسپ اہم اور افادیت کا حامل موضوع ہے کہ جس کے مطالعہ سے تمام مذاہب کی خوبیوں سے آشنا ہوا جا سکتا ہے۔اور تقابل ادیان سے مراد دنیا میں پائے جانے والے مشہور مذاہب اور معروف ادیان کی تعلیمات کا غیر متعصبانہ تقابل اور غیر جانب دارانہ موازنہ کرنا ہوتا ہے، نیز تمام مذاہب کی خوبیوں کا کھلے دل سے اعتراف کرنا، اسی طرح مختلف مذاہب کے بنیادی عقائد عبادات اور رسوم و عادات کا ایسا عادلانہ جائزہ لینا جس سے ہر ایک مذہب کی قدر و قیمت ، خوبیاں اور خامیاں پوری طرح واضح ہو جائیں ، تقابل ادیان“ کہلاتا ہے۔ زیر نظر کتاب ’’تقابل ادیان عالم ‘‘ ابو خزیمہ علی مرتضیٰ طاہر حفظہ اللہ کی کاوش ہے ۔یہ کتاب انہوں نے انتہائی آسان اور عام فہم اسلوب ،وفاق المدارس السلفیہ، پاکستان کی ہدایات اور تجاویز کی روشنی میں الشہادۃ العالمیۃ کا امتحان دینے والے طلباء و طالبات کے لیے مرتب کی ہے۔جسے انہوں نے قرآنی آیات اور احادیث سے مزین کیا ہے اور تمام تر نصوص کی تخریج بھی کی ہے۔ہر باب کے آغاز میں باب کا مکمل تعارف پیش کیا ہے اور آخر میں مش...

کل کتب 1

  • 1 #5209

    مصنف : ابو خزیمہ علی مرتضیٰ طاہر

    مشاہدات : 12255

    سنن جامع ترمذی مترجم مع فوائد و توضیح جلد اول

    dsa (منگل 20 فروری 2018ء) ناشر : دار الحمد لاہور
    #5209 Book صفحات: 586

    شریعت محمدی ﷺ میں دو بنیادی مآخذ ہیں۔ ایک قرآن مجید اور دوسرا مآخذ سنت نبویہﷺ۔ قرآن مجید میں اصول اور حدیث رسولﷺ میں ان کی تشریح وتوضیح پائی جاتی ہے۔ لیکن فتنوں کے اس دور میں شیطان نے اللہ کے راستے سے روکنے کے لیے ہر طرف بے راہ روی کے جال بچھا رکھے ہیں۔ کہیں انکارِ حدیث تو کہیں تجدد کی آڑ میں دین کی نت نئی تاویلات۔ کہیں مستشرقین کی تلبیسات تو کہیں اپنوں کی نفس پرستی‘ ایسے پر فتن دور میں سنت رسولﷺ کا احیاء سعادت ہی نہیں‘ فرض بھی ہے۔زیرِ تبصرہ کتاب  کا مقصدبھی احیائے دین اور احیائے سنت ہے۔ اصلاً کتاب عربی زبان میں ہے جس کی وقتاً فوقتاً اور نت نئی تشریحات وتوضیحات ہو رہی ہیں کیونکہ یہ کتاب ایک منفرد اور نمایاں مقام رکھتی ہے اور یہ کتاب جامع ہونے کے ساتھ ساتھ سنن بھی ہے۔ اس کتاب میں  میں ترجمے کی سلاست کو ملحوظ رکھنے کے ساتھ ساتھ مشکل الفاظ کے معانی بیان کرنے کے ساتھ ان کی وضاحت بھی ہے اور افادۂ عام کے لیے توضیحی فوائد بھی درج کیے گئے ہیں۔ احادیث کو بیان کرنے سے قبل کتاب کا تعارف اور ہر باب اور اس سے متعلق احادیث کا ترجمہ‘ امام ترمذ...

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 73006
  • اس ہفتے کے قارئین 152125
  • اس ماہ کے قارئین 1671198
  • کل قارئین115563198
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست