#7338

مصنف : ابو خزیمہ علی مرتضیٰ طاہر

مشاہدات : 844

اساس الاطفال

(ابو خزیمہ علی المرتضٰی طاہر)
  • صفحات: 52
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2080 (PKR)
(جمعرات 01 اگست 2024ء) ناشر : دار المصنفین لاہور

دین و شریعت میں اولاد کی تربیت ایک فریضہ کی حیثیت رکھتی ہے ۔ کیونکہ جس طرح والدین کے اولاد پر حقوق ہیں اسی طرح اولاد کے والدین پر حقوق ہیں اور جیسے اللہ تعالیٰ نے ہمیں والدین کے ساتھ نیکی کرنے کا حکم دیا ہے ایسے ہی اس نے ہمیں اولاد کے ساتھ احسان کرنے کا بھی حکم دیا ہے ۔ان کے ساتھ احسان اور ان کی بہترین تربیت کرنا دراصل امانت صحیح طریقے سے ادا کرنا ہے۔ اللہ تعالیٰ کی بےشمار نعمتوں میں سے ایک بہت بڑی نعمت اولاد بھی ہے ۔ اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ اگر اولاد کی صحیح تربیت کی جائے تو وہ آنکھوں کا نور اور دل کا سرور بھی ہوتی ہے ۔ لیکن اگر اولاد بگڑ جائے اور اس کی صحیح تربیت نہ کی جائے تو وہی اولاد آزمائش بن جاتی ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’اساس الاطفال‘‘ فضیلۃ الشیخ ابو خزیمہ علی مرتضیٰ طاہر حفظہ اللہ کا مرتب شدہ ہے ۔یہ کتاب بچوں کو اسلامی راہ پر استوار کرنے کے لیے ایک اہم کاوش ہے اور مساجد تعلیمی اداروں کے ابتدائی طلباء کے لیے بےمثال تحفہ ہے ۔فاضل مرتب نے اس کتاب میں نماز، آداب قرآن اور حدیث کے علاوہ سیرت النبیﷺ اور سیرت صحابہ رضی اللہ عنہم کا عنوان شامل کیا گیا ہے تاکہ شروع سے ہی بچے کا تعلق اسلام، قرآن حدیث اور تاریخ اسلام کے ساتھ بن جائے ۔ اللہ تعالیٰ مصنف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عامۃ الناس کے لیے نفع بخش بنائے ۔ آمین (م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

بنیاد پر محنت کیجیے

 

5

پیارے نبیﷺ کی نماز

 

6

آداب زندگی

 

17

قرآنی نصیحتیں

 

33

گلدستہ احادیث

 

35

سیرت النبیﷺ

 

38

نبوت کے بعد مکی دور

 

40

مدنی دور

 

42

خلافت راشدہ

 

44

سیرت صحابہ رضی اللہ عنہم

 

45

اہل بیت رضی اللہ عنہم

 

47

اسلامی کیلنڈر

 

48

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 42985
  • اس ہفتے کے قارئین 42985
  • اس ماہ کے قارئین 42985
  • کل قارئین104914106
  • کل کتب8769

موضوعاتی فہرست