#5128

مصنف : ڈاکٹر عبد الرؤف

مشاہدات : 12772

بچوں کے لیے حدیث

  • صفحات: 155
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3875 (PKR)
(پیر 08 جنوری 2018ء) ناشر : فیروز سنز، لاہور۔ کراچی

بچے‘ جنت کے پہول‘تتلیاں‘ آنکھوں کی ٹھنڈک‘ دل کا سرور اور زندگی کا نور ہیں۔ اسی لیے والدین اپنے پیارے بچوں کی چھوٹی چھوٹی خواہشیں بھی دل وجان سے پورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ کسی بھی قوم کی بڑی ذمہ داریوں میں سے ایک ذمہ داری اپنی نئی نسل کی تربیت ہے۔ امت مسلمہ کے لیے یہ کام اور بھی زیادہ اہم ہے۔ جو غیر مسلم قومیں مادہ پرستانہ نقطۂ نظر رکھتی ہیں‘ ان کے لیے نئی نسلوں کی تربیت نسبتاً آسان ہے کیونکہ انہوں نے اسلامی تعلیمات کے مطابق نہیں چلنا ہوتا‘ اس کے برعکس امت مسلمہ کے لیے دنیا کو  ایک عارضی  مرحلہ سمجھ کر بچوں کی تربیت کرنا ہوتی ہیں اور زندگی کے ہر شعبے میں اسلامی تعلیمات کی بھی پیروی کرنا ہوتی ہیں اور بچوں کے اخلاق وکردار سنوارنے کے لیے ان میں دینی تعلیمات سے لگاؤ پیدا کرنا بہت ضروری ہے۔ زیرِ تبصرہ کتاب  میں   بچوں کی رہنمائی کے لیے نبیﷺ کے فرامین کو آسان اور مختصر انداز میں اس طرح پیش کیا گیا ہے کہ ان کی روشنی میں بچوں کو اپنی سیرت اور کردار سنوارنے میں سہولت ہو گی۔ اور یہ کتاب خاص طور پر بچوں کے لیے مرتب کی گئی ہے۔ اس میں نبیﷺ کی پیاری پیاری باتوں اور اچھے اچھے کاموں کو پیش کیا گیا ہے اور نبیﷺ کی سبق آموز باتوں سے ساری دنیا  کے انسانوں نے فائدہ اُٹھایا ہے۔ زندگی سنوارنے کے لیے اِن باتوں  سے بہتر اور کہیں کہنے سننے میں نہیں آئیں۔ یہ کتاب’’ بچوں کے لیے حدیث ‘‘ ڈاکٹر عبد الرؤف کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی اور کتب بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)( ح۔م۔ا )

عناوین

صفحہ نمبر

حدیث اور بچّے

11

پیارے نبیؐ کی پیاری باتیں اور نیک کام

11

حدیث کی قسمیں

12

حدیث کے 23 برس

12

حدیث کی اشاعت کا ابتدائی دَور

13

پیارے نبیؐ کی زندگی میں حدیثوں کے مجموعے

13

خلافتِ راشدہ میں حدیثوں کے مجموعے

14

خلیفہ عمر بن عبد العزیز ؓ کی خدمات

14

اِمام مالک کی کتاب مؤطا

16

اِمام حنبل کی کتاب مُسند

17

حدیث کے چھ مشہور مجموعے

17

حدیث کے دوسرے مجموعے

20

مِشکوٰۃ المصابیح

21

حدیث کے دو حِصّے

21

بچوں کے لیے حدیث پڑھنے کے فائدے

22

اس کتاب کے حصّے اور ترتیب

25

بچے بھی اور بڑے بھی

26

پہلا باب ہمارا ایمان

28

دوسرا باب زندگی کے آداب

33

سلام کہنا

34

آپس میں ہاتھ ملانا

42

خندہ پیشانی

46

تیسرا باب علم کی اہمیت

49

چوتھا باب صحت ، صفائی اور پاکیزگی

53

پیشاب پاخانہ

54

دانتوں کی صفائی

56

غسل اور پاکیزگی

57

پانچواں باب کھانا پینا اور مہماں نوازی

62

کھانا شروع کیے کیا جائے ؟

63

کھانے کے بعد

68

پانی پینے کے آداب

71

ضیافت اور مہماں نوازی

74

چھٹا باب لباس اور شکل و صورت

77

اچھا لباس

78

شکل و صورت

81

ساتواں باب خوش اخلاقی

85

اچھا اخلاق

86

نیک نیتی اور فراخ دلی

90

خوش کلامی اور حق گوئی

93

تَدبّر اور میانہ روی

95

آٹھواں باب والدین کا احترام اور ان کی خدمت

97

جنّت ماں کے قدموں میں ہے

98

ماں اور باپ کا مقام

101

والدین سے گالی گلوچ اور ان کی نافرمانی

106

نواں باب بہن بھائی ،رشتہ دار ، دوست اور ہمسائے

110

بہن بھائی اور رشتہ دار

111

دوست اور ہمسائے

113

دسواں باب اخوّت اور شفقت

116

اخوّتِ اسلامی

117

رحم اور شفقت

120

گیارہواں با ب زبان کی بُرائیاں

126

جھوٹ اور فضول گوئی

127

بد گوئی اور لعن طعن

131

نقّالی اور چغل خوری

133

بارہواں باب بّرا اخلاق اور بّر کردار

136

بد گمانی اور حسد

137

غرور اور تکبّر

138

غصّہ

142

باہمی رنجش

144

فتنہ و فساد

147

ظلم و ستم

149

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 8809
  • اس ہفتے کے قارئین 167341
  • اس ماہ کے قارئین 1686414
  • کل قارئین115578414
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست