#6089

مصنف : ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی

مشاہدات : 10903

17 رمضان یوم الفرقان

  • صفحات: 11
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 275 (PKR)
(پیر 11 مئی 2020ء) ناشر : البدر یونانی شفاخانہ اعظم گڑھ انڈیا

نبی کریم ﷺ کی سیرت مبارکہ کا ایک بہت بڑا حصہ غزوات اور مغازی پر مشمل ہے اسلام اور کفر کے درمیان پہلا معرکہ جنگ بدر کی صورت میں 17؍ رمضان المبارک سن 2ہجری بروز جمعہ لڑا گیا ہے ۔اس غزوہ میں اللہ تعالیٰ کی تائید و نصرت سے کفار کو شکت فاش ہوئی اور مسلمان سرخرو رہے ۔ اس جنگ نے مشرکین مکہ کا غرور خاک میں ملا دیا ۔ان کے ستر بڑے بڑے سردار مارے گئے اور تقریبا اتنے ہی گرفتار ہوئے۔ چودہ مسلمان بھی خلعت شہادت زیب تن کر کے جنت کے مکیں ہوئے ۔نبی کریم ﷺ نے کفار کی لاشوں کو ایک بڑے گڈھے میں ڈالوا دیا شہدائے بدر کو دفن کیا تین دن بدر میں قیام کے بعد بہت سا مال غنیمت حاصل کر کے مدینہ منورہ کو واپس لوٹے ۔بدر کی جنگ میں مشرکین مکہ کو بدترین شکست اور ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑا تھا اس شکست اور ذلت کا خیال کسی بھی لمحے ان کا پیچھا نہیں چھوڑتا تھا۔ پورے خطۂ عرب میں کفار کی شہرت خاک میں مل گئی تھی ۔ اور وہ بدلہ لینے کے لیے مرے جا رہے تھے ۔انہوں نے مکہ مکرمہ جا کر اعلان کر دیا تھا کہ بدر کے مقتولین پر نہ تو کوئی روئے اور نہ ان پر مرثیہ خوانی کرے ہم مسلمانوں سے اس کا بدلہ لے کر رہیں گے ۔ سیرت و غزوات النبی ﷺ پر باقاعدہ سینکڑوں مستقل کتب لکھی گئی ہیں اور ہنوز یہ سلسلہ جاری و ساری ہے۔ محترم جناب ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی صاحب (اعظم گڑھ،انڈیا) نے زیر نظر مختصر کتابچہ بعنوان ’’17؍رمضان یوم الفرقان‘‘ میں حق و باطل کے اولین معرکہ بدر کے اسباب، اس کے لیے مسلمانوں کی تیاری، مقام بدر کی طرف سفر،غزوہ بدر کے مکمل احوال کی مختصراً بہترین منظر کشی کی ہے ۔ اسلام اور کفر کے درمیان ’’ یوم الفرقان‘‘ چونکہ 17 رمضان کو پیش آیا اسی مناسبت سے کتابچہ ہذا کو 17 رمضان المبارک کو کتاب و سنت سائٹ پر پبلش کیا گیا ہے ۔(م۔ا)

فہرست موجود نہیں

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 46095
  • اس ہفتے کے قارئین 343073
  • اس ماہ کے قارئین 1396573
  • کل قارئین110718011
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست