نبی کریم ﷺ کی سیرت مبارکہ کا ایک بہت بڑا حصہ غزوات اور مغازی پر مشمل ہےاسلام اور کفر کے درمیان پہلا معرکہ جنگ بدر کی صورت میں 17؍ رمضان المبارک سن 2ہجری بروزجمعہ لڑا گیا ہے ۔اس غزوہ میں اللہ تعالیٰ کی تائید ونصرت سے کفار کوشکت فاش ہوئی اور مسلمان سرخرو رہے ۔اس جنگ نے مشرکین مکہ کاغرور خاک میں ملاد یا ۔ان کے ستر بڑے بڑے سردار مارے گئے اور تقریبا اتنےہی گرفتار ہوئے۔ چودہ مسلمان بھی خلعت شہادت زیب تن کر کے جنت کے مکیں ہوئے ۔نبی کریم ﷺ نے کفار کی لاشوں کو ایک بڑے گڈھے میں ڈالوادیا شہدائے بدر کو دفن کیا تین دن بدر میں قیام کے بعدبہت سا مال غنیمت حاصل کر کے مدینہ منورہ کو واپس لوٹے ۔بدرکی جنگ میں مشرکین مکہ کو بدترین شکست اور ذلت ورسوائی کا سامنا کرنا پڑا تھااس شکست اور ذلت کاخیال کسی بھی لمحے ان کا پیچھا نہیں چوڑتا تھا۔ پ...