اسلامی تعلیمات کے مطابق نبوت ورسالت کا سلسلہ سیدنا آدم سے شروع ہوا اور سید الانبیاء خاتم المرسلین سیدنا محمد ﷺ پر ختم ہوا اس کے بعد جوبھی نبوت کادعویٰ کرے گا وہ دائرۂ اسلام سے خارج ہے ۔ ختم نبوت ناصرف اسلام کی روح ہے بلکہ وہ بنیادی عقیدہ ہے جس پر تمام امت مسلمہ کا روزِ اول سے اتفاق، اتحاد اوراجماع ہے ۔قادیانیت اسلام کے متوازی ایک ایسا مصنوعی مذہب ہے جس کا مقصد اسلام دشمن سامراجی طاقتوں کی سرپرستی میں ا سلام کی بنیادوں کو متزلزل کرنا ہے۔قادیانیت کے یوم پیدائش سے لے کر آج تک اسلام اور قادیانیت میں جنگ جار ی ہے یہ جنگ گلیوں ،بازاروں سے لے کر حکومت کے ایوانوں اور عدالت کےکمروں تک لڑی گئی اہل علم نے قادیانیوں کا ہر میدان میں تعاقب کیا تحریر و تقریر ، سیاست و قانون اور عدالت میں غرض کہ ہر میدان میں انہیں شکستِ فاش دی ۔مولانا منیر احمد علوی صاحب کی زیر نظر کتاب بعنوان’’احمدیت اسلام کیوں نہیں؟‘‘ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے ۔یہ کتاب دراصل صاحب تصنیف کے ایک سکول وکالج فیلو مسعود احمد اور جماعت احمدیہ کے احباب کے دعوے کا طویل جوابی بیانیہ ہے ۔مولانا منیر احمد علوی نے اپنی اس شاہکار تحقیقی تصنیف میں بڑی در دمندی اور خلوص کے ساتھ قرآنی ونبوی اسلوب میں اسلام کی دعوت دیتے ہوئے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے آبا ء واجداد کے باطل عقائد کی اندھی اور جامد تقلید کو چھوڑ کر غور وفکر اور تحقیق کی کوشش کریں تو اسلام کے نورِ ہدایت سے ان کے قلوب منور ہوجائیں گے۔فاضل مصنف نے اس کتاب میں مناظرانہ انداز کی بجائے داعیانہ اسلوب اختیار کیا ہے۔ قادیانیت کے ردّ میں یہ داعیانہ اسلوب تحریر ناواقفیت کی بناپر قادیانیت سے وابستہ لوگوں کےلیے بہت مفید ہے ۔ یہ کتاب احمدی احباب کےلیے چشم کشا حقائق پر مبنی ایک نہایت اہم تحریر ہے ۔اللہ تعالیٰ مصنف کی اس کاوش کو شرف قبولیت سے نوازے اور اسے قادیانیت واحمدیت سےمنسلق لوگوں کے لیےنفع بخش بنائے ۔ آمین ( م۔ا)
عناوین |
صفحہ نمبر |
رائے گرامی: شیخ الاسلام حضرت مفتی تقی عثمانی صاحب مدظلہ |
10 |
رائے گرامی: شیخ الحدیث حضرت مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر صاحب مدظلہ |
11 |
رائے گرامی: پیر طریقت حضرت حافظ ناصر الدین خاکوانی صاحب مدظلہ |
12 |
رائے گرامی: شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی محمد حسن صاحب مد ظلہ |
14 |
رائے گرامی: شیخ الحدیث حضرت ڈاکٹر سعید عنایت اللہ المکی صاحب مدظلہ |
15 |
رائے گرامی: شیخ الحدیث حضرت مولانا فضل الرحیم صاحب مدظلہ |
17 |
رائے گرامی: نواسہ امیر شریعت حضرت مولانا کفیل شاہ صاحب مدظلہ |
19 |
رائے گرامی: پیر طریقت حضرت خواجہ خلیل احمد صاحب مدظلہ |
23 |
رائے گرامی: حضرت مولانا ڈاکٹر الیاس فیصل صاحب مدظلہ |
24 |
رائے گرامی: شیخ الحدیث حضرت مولانا داؤد احمد صاحب مدظلہ |
26 |
سبب تالیف |
28 |
میں کیا کرتا تھا شیخ راحیل احمد |
30 |
احمدیوں سے اپیل از شیخ راحیل احمد |
31 |
مجھے ضرور پڑھیں |
32 |
احمدی احباب کا ایک اہم سوال |
36 |
عقیدہ توحید اور مرزا صاحب |
37 |
عقیدہ رسالت اور مرزا صاحب |
46 |
ظلی وبروزی نبوت کا کیا مفہوم ہے؟ |
52 |
حضرات صحابہ کرام اور مرزا صاحب |
65 |
قرآن مجید اور مرزا صاحب |
68 |
حرمین شریفن اور مرزاصاحب |
70 |
قابل توجہ بات |
73 |
مسلمانوں کے پیچھے نماز |
76 |
احمدی احباب کے لیے بڑی الجھن |
77 |
اخلاق حسنہ اور مرزا صاحب |
78 |
جماعت احمدیہ مرزا صاحب کی نگاہ میں |
86 |
خاصہ مومن اور مرزا صاحب |
89 |
جماعت احمدیہ میں رائج چندوں کا نظام |
96 |
مرزا صاحب کا اولین کارنامہ ’’براہین احمدیہ‘‘ |
104 |
مرزا صاحب کا انہماک |
107 |
مرزا صاحب اور گورنمنٹ برطانیہ |
111 |
مرزا صاحب کی چند خلاف واقع باتیں |
120 |
مرزا صاحب اور جماعت احمدیہ کا اپنی تعداد کے بارے میں مبالغہ آرائی |
122 |
مرزا صاحب اور ان کے دعوے |
129 |
مرزا صاحب کی علمی حیثیت |
132 |
مرزا صاحب اور ان کے امراض |
133 |
مرزا صاحب اور ان کا دعوی مسیحیت |
140 |
دعوی مسیحیت میں تدریجی پالیسی |
144 |
مرزاصاحب کے تبدیلی عقیدہ پر احمدی احباب کا عذر |
153 |
کیا مرزا صاحب مسیح موعود ہو سکتے ہیں؟ |
156 |
مرزا صاحب کا عجیب وغریب لطیفہ |
176 |
قبر مسیح علیہ السلام کے بارے میں مرزا صاحب کے نظریات |
177 |
حضرت مسیح علیہ السلام کی عمر کے بارے میں مرزا صاحب کے نظریات |
180 |
حضرت مسیح علیہ السلام مرزا صاحب کی نگاہ میں |
181 |
توہین آمیز عبارات پر مربیان سلسلہ کی دفاعی حیثیت |
184 |
احمدی احباب سے میرے سوالات |
194 |
رفع ونزول عیسیٰ علیہ السلام پر چند عقلی اعتراضات |
196 |
مرزا صاحب اور دعوی مہدویت |
200 |
مہدویت کے بارے میں مرزا صاحب کے متضاد ونظریات |
206 |
مرزا صاحب کے اپنے دعوے کے ثبوت میں دلائل |
211 |
مرزا صاحب کی صداقت کی دلیل کسوف وخسوف |
214 |
مرزا صاحب کی صداقت پر ایک اور دلیل |
222 |
احمدیوں کے بارے میں ملت اسلامیہ کے فیصلے کی حیثیت |
225 |
ایک جماعتی مغالطے کی حقیقت |
230 |
میری چند اختتامی گزارشات |
233 |
ماہنامہ ’’البلاغ‘‘ حضرت مفتی محمود اشرف صاحب مدظلہ کا تبصرہ |
236 |