#6133

مصنف : مفتی عظمت اللہ سعدی

مشاہدات : 3340

قادیانیوں کا کفر کے اندھیروں سے اسلام کی روشنیوں تک

  • صفحات: 116
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2900 (PKR)
(ہفتہ 11 جولائی 2020ء) ناشر : ادارہ تحقیقات اسلامیہ جامعہ عظمۃ المدارس العربیہ خیبر پختونخواہ

اسلامی تعلیمات کے مطابق نبوت ورسالت کا سلسلہ سیدنا آدم ﷤ سے شروع ہوا اور سید الانبیاء  خاتم المرسلین سیدنا محمد ﷺ پر ختم ہوا اس کے  بعد جوبھی نبوت کادعویٰ کرے گا وہ  دائرۂ اسلام سے خارج ہے  ۔ ختم نبوت ناصرف اسلام کی روح ہے  بلکہ وہ بنیادی عقیدہ  ہے جس پر تمام امت مسلمہ کا روزِ اول سے اتفاق، اتحاد اوراجماع ہے ۔قادیانیت اسلام کے متوازی ایک ایسا مصنوعی مذہب ہے جس کا مقصد اسلام دشمن سامراجی طاقتوں کی سرپرستی میں ا سلام کی بنیادوں کو متزلزل کرنا  ہے۔قادیانیت کے یوم پیدائش سے لے کر  آج تک  اسلام  اور قادیانیت میں جنگ جار ی ہے یہ جنگ گلیوں ،بازاروں سے لے کر حکومت کے ایوانوں اور عدالت کےکمروں تک لڑی گئی اہل علم  نے  قادیانیوں کا ہر میدان میں تعاقب کیا تحریر و تقریر ، سیاست و  قانون اور عدالت میں  غرض کہ ہر میدان  میں انہیں شکستِ فاش دی۔بے شمار لوگ   ایسے  ہیں جو قادیانی   مبلغین سے متاثر ہو  کر مرتد  ہوگئے  تھے لیکن جب قادیانیت کا کفر ان پر واضح ہوا تووہ  قادیانیت پر لعنت بھیج کر دوبارہ  قادیانیت کے کفر کےاندھیروں سے نکل اسلام  کی روشنی میں  آچکے ہیں اللہ انہیں استقامت عطا فرمائے ۔آمین زیر نظر کتاب’’قادیانیت اورمرزائیت  کے اندھیروں سے اسلام کی روشنیوں تک‘‘مولانا مفتی عظمت اللہ سعدی کی تصنیف ہے ۔یہ کتاب سابقہ قادیانیوں ،مرزائیوں اور ہندوؤں کی قبول اسلام کے دل چونکا دینے والی ایمان افروز واقعات اور حیرت انگیز انکشافات مشتمل  ہے۔قادیانی  ملعون مسلمانوں کو کیسے قادیانی کرتے ہیں کیا کیا حربے استعمال کرتے ہیں ۔اور جو قادیانی مسلمان ہونا چاہتے ہیں ان پر کیا کیا ظلم ڈھاتے ہیں یہ سب آپ کو اس کتاب میں ملیں گے ۔ اس کتاب کامطالعہ کریں  اور قادیانیوں کی ہر چال سے  واقفیت حاصل کریں۔  ( م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

حصہ اول

 

انتساب

4

حروف اولیں

5

من الظلمت الی النور

9

دوزخ کی آگ سے کنارہ کشی

20

ندامت کے آنسو

24

میں نے حق کو پالیا

29

مولانا لال حسین اختر کا مرزائیت سے تائب ہونے کا واقعہ

35

سابقہ قادانی مربی کا قبول اسلام اور حیرت انگیز انکشافات

38

مرزا مسرور کا رضاعی بھتیجا، ختم نبوت کا مبلغ جناب شمس الدین صاحب کا بیان

62

سراب کا سحر ٹوٹتا ہے

82

حصہ دوم

 

اسلام قبول کرنے کی پاداش میں ’’حراء‘‘ کو اس کے باپ اور چچا نے زندہ جلا دیا

86

جنا سیٹھ محمد عمر( رام جی لال گیتا) سے ایک ملاقات

98

محترمہ شہناز صاحب(نومسلمہ) سے ایک ملاقات

103

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 73743
  • اس ہفتے کے قارئین 292127
  • اس ماہ کے قارئین 292127
  • کل قارئین111899455
  • کل کتب8872

موضوعاتی فہرست