#6134

مصنف : محمد بن جمیل زینو

مشاہدات : 4978

شمائل محمدی

  • صفحات: 156
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3900 (PKR)
(اتوار 12 جولائی 2020ء) ناشر : المکتب التعاونی للدعوۃ والارشاد وتوعیۃ الجالیات، ریاض

انسانیت کے انفرادى معاملات سے لے کراجتماعى بلکہ بین الاقوامى معاملات اورتعلقات کا کوئی ایسا گوشہ نہیں کہ جس کے متعلق پیارے پیغمبرﷺ نے راہنمائی نہ فرمائی ہو، کتبِ احادیث میں انسانى زندگی کا کوئی پہلو تشنہ نہیں ہے یعنى انفرادى اور اجتماعی سیرت واخلاق سے متعلق محدثین نے پیارے پیغمبر ﷺ کے فرامین کی روشنى میں ہر چیز جمع فرمادی ہے۔کتب ِ سیرت او رکتب ِ شمائل میں فرق یہ ہے  کہ کتب سیرت میں نبی کریم ﷺ سے متعلق ہر بات خوب وضاحت سے بیان کی جاتی ہے ۔ مثلاً ہجرت جہاد وقتال ،غزوات ، دشمن کی طرف سے مصائب وآلام، امہات المومنین کابیان اور صحابہ کرام ﷢ کے تذکرے وغیرہ ۔جبکہ شمائل وخصائل کی کتب میں صرف آپﷺ  کی ذاتِ بابرکت ہی موضوع ہوتی  ہے ۔ اسی لیے امام ترمذی  نے اس موضوع پر الگ سے کتاب  تصنیف کی  ہیں۔ شمائل ترمذی  پا ک وہند میں  موجو د درسی جامع ترمذی کے آخر میں  بھی مطبوع ہے۔   جسے  مدارسِ اسلامیہ  میں  طلباء کو سبقاً پڑھایاجاتا ہے ۔ اور اسے شمائل محمدیہ کےنام سے  الگ بھی شائع کیا  گیا ہے  علامہ شیخ  ناصر الدین البانی  ﷫  وغیرہ  نے اس پر تحقیق وتخریج  کا کام بھی کیا ہے ۔اور کئی  اہل علم نے اسے  اردو دان طبقہ کے لیے  اردوزبان میں منتقل کیا ہے۔ زیر نظر کتاب’’شمائل محمدیہ‘‘ سعودی عرب کے  معروف عالم   شیخ محمدبن جمیل زینوحفظہ اللہ(مدرس دار الحدیث خیریہ ،مکہ مکرمہ) کی عربی  تصنیف   قطوف من الشمائل المحمديةو الأخلاق النبوية والأداب الإسلامية کا سليس اردو ترجمہ ہے  ۔فاضل مولف نے اس کتاب کو تین حصوں میں تقسیم کیا ہے ۔پہلا حصہ شمائل محمد ی(عادات  وخصائل) سےمتعلق ہے دوسرا حصہ اخلاقیات اور تیسرا آداب سےمتعلق ہے۔الغرض اس کتاب میں نبی کریم ﷺ کی سیرت وکردار کوبہت ہی خوبصورت اسلوب میں مرتب کیاگیا ہے اوررسول اللہﷺ کی زندگی کاتقریبا ہر پہلوموضوع بحث بنایاگیا۔ترجمہ کی سعادت  ابو عدنان محمدطیب السلفی صاحب نےحاصل کی ہے  فاضل مترجم اس  کتاب کے  علاوہ  درجن سے زائد کتب کے مترجم ،مصنف ومرتب ہیں اللہ تعالیٰ ان کی تمام تحقیقی وتصنیفی  اور تبلیغی خدمات کو قبول فرمائے ۔(آمین) قطوف من الشمائل المحمديةوالأخلاق النبوية والأداب الإسلامية  کا زیر تبصرہ ترجمہ مکتب تعاونی  سعودی عرب  کی طرف سے مطبوع ہے پاکستان میں اس کتاب کا ترجمہ  معروف عالم دین مترجم ومصنف کتب کثیرہ  ابو ضیاء محمود احمدغضنفر مرحوم نے کیا جسے  ’’ الفلاح پبلی کیشنز،لاہور نے شائع کیا ہے ۔یہ بھی کتاب وسنت سائٹ پر موجود ہے۔ شمائل نبوی  سے متعلق  امام ترمذی کی  شمائل ترمذی کی شرح  خصائل نبوی(مطبوعہ انصار السنۃ،لاہور) اور شمائل سراج منیر(مطبوعہ مکتبہ قدوسیہ،لاہور ) بھی  انتہائی اہم  اور لائق مطالعہ ہیں (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

عرض مترجم

9

مقدمہ مولف

11

ولادت نبوی ﷺ

13

رسول اللہﷺ کا اسم گرامی ونسب نامہ

14

رسول اللہﷺ کو جیسے تم دیکھ رہے ہو

17

مبارک رسول

19

ام معبد کی زبانی رسول اللہ ﷺ کے اوصاف وکمالات

21

فضائل رسول اللہﷺ

22

رسول اللہﷺ کی مہر نبوت

27

نبی ﷺ کے بدن کی خوشبو

28

رسول کریمﷺ کے سونے کی کیفیت

29

نبیﷺ کا روزہ

32

رسول اللہﷺ کی عبادت

34

رسول اللہﷺ کا اندازہ تکلم

35

حوض رسول اللہﷺ کی کیفیت

37

زہد نبوی رسول اللہﷺ

37

صحابہ اور  رسول اللہﷺ کی فاقہ کشی

40

رسول اللہﷺ کا گذر اوقات

42

رسول اللہﷺ کا رونا

44

خواب میں دیداری نبوی رسول اللہﷺ

46

وفات نبویﷺ

49

اخلاق نبویﷺ

54

احادیث اخلاق

59

اخلاق سنوارنے سے متعلق  رسول اللہﷺ کی دعائیں

63

لڑائی کے وقت در گذر کرنا

65

رسول اللہﷺ کی تواضع

67

احادیث تواضع

70

متکبرین کا حشر

71

حلم نبویﷺ

75

غصہ اور اس کا علاج

76

معجزات نبویﷺ

79

صبر  رسول اللہﷺ

79

رفیق  رسول اللہﷺ کی ایک جھلک

86

رفیق سے متعلق چند احادیث

90

شجاعت  رسول اللہﷺ

92

شفقت  رسول اللہﷺ

94

حیوانوں پر رسول اللہﷺ کارحم

97

رسول اللہﷺ کا انصاف

98

سخاوت  رسول اللہﷺ

99

حیاء  رسول اللہﷺ

101

رسول اللہﷺ کے چند آداب

106

ہدی  رسول اللہﷺ

108

رسول اللہﷺ کی خوش طبعی

110

وہ اشعار جن کو  رسول اللہﷺ بطور استشہاد پڑھتے تھے

112

مدح رسول اللہﷺ بقول حسان

115

مسلم آدمی کا لباس

118

مسلم عورت کا لباس

122

سونے اور انگوٹھی کا استعمال

125

لباس میں زینت اختیار کرنا

128

نمازو اور لوگوں کے واسطے زینت اختیار کرنا

131

نظافت اسلام کا ایک حصہ ہے

133

چند اسلامی آداب

134

مصافحہ نہ کہ بوسہ

137

میں عورتوں سے ہاتھ نہیں ملاتا

139

بال کی سفیدی بدل ڈالو اور سیاہی سے بچو

142

رسول اللہﷺ کے تیئس ہمارے واجبات

145

اخلاق رسول اللہﷺ سے آراستہ ہونا

147

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 36055
  • اس ہفتے کے قارئین 516182
  • اس ماہ کے قارئین 951667
  • کل قارئین107618429
  • کل کتب8810

موضوعاتی فہرست