#4649

مصنف : محمد بن ابراہیم الحمد

مشاہدات : 15165

اسلام میں توبہ کی اہمیت و فضیلت اور اس کا طریقہ

  • صفحات: 80
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3600 (PKR)
(پیر 07 اگست 2017ء) ناشر : المکتب التعاونی للدعوۃ والارشاد وتوعیۃ الجالیات، ریاض

انسان   کی خصلت  ہے کہ  وہ  نسیان  سے محفوظ نہیں رہ سکتا۔ اس کے تحت  وہ دانستہ یا نادانستہ گناہ کر بیٹھتا ہے ۔ بہترین انسان وہ ہے جسے  گناہ کے بعد یہ احساس ہو جائے  کہ اس سے غلطی ہوگئی ہے ۔ اگر اس نے  توبہ نہ کی تویہ غلطی اس کے خالق ومالک کو اس سے ناراض کردے گی۔ اس سےاپنے  معبود ومالک   کی ناراضگی  کسی صورت بھی برداشت نہیں ہوتی۔ اسی لیے وہ فوری طور پر اللہ  کریم  کے دربار میں  حاضر ہوکر گڑگڑاتا ہے اور وہ آئندہ ایسے گناہ نہ کرنے  کا پکا عزم کرتےہوئے  توبہ کرتا ہے کہ اے  مالک الملک اس مرتبہ معاف کردے  آئندہ میں ایسا کبھی نہ کروں گا۔گناہ کے بعد ایسے  احساسات اور پھر توبہ کے لیے پشیمانی وندامت پر مبنی یہ عمل  ایک خوش نصیب انسان کےحصہ میں آتا ہے۔ جب کہ اس جہاںمیں  کئی ایسے بدنصیب سیاہ کار بھی ہیں جن کوزندگی بھر یہ احساس نہیں ہوتا کہ ان کا مالک ان سے ناراض ہوچکا ہے اور وہ  ہیں کہ دن رات گناہ کرتے چلےجاتےہیں اور رات کوگہری نیند سوتے ہیں یا مزید گناہوں پر مبنی  اعمال میں مصروف رہ کر گزار دیتے ہیں۔جبکہ اللہ کریم  اس وقت پہلے آسمان پر آکر دنیا والوں کوآواز دیتا ہے کہ: اے  دنیاوالو! ہےکوئی  جو مجھ سے اپنے گناہوں کی  مغفرت طلب کرے ... ہے  کوئی توبہ کرنے  والا میں اسے  ا پنی  رحمت سے بخش دوں۔ زیر نظر کتاب ’’ اسلام میں توبہ کی اہمیت وفضیلت اور اس  کا طریقہ‘‘ شیخ محمد بن ابراہیم الحمد حفظہ اللہ کی تالیف  الطريق الي التوبة  کا اردو ترجمہ ہے ۔اس کتاب میں  توبہ کی فضیلت بیان کرنے کے ساتھ  ساتھ  قرآن وحدیث کی روشنی میں   اس بات کو ثابت کیا ہے کہ توبہ کا دروازہ بلاتفریق پوری انسانیت کے  چوبیس گھنٹہ کھلا ہے۔ او ران غلطیوں کی نشاندہی  کر تے ہوئے نہایت  ہی جامع  انداز میں ان کا علاج بھی پیش کیا ہےکہ جن  غلطیوں کے اکثر لوگ توبہ کے تعلق سے شکار ہو جایا کرتے ہیں ۔الغرض یہ کتابچہ   طریقہ توبہ کے تمام شکلوں  وصورتوں پر مشتمل ہے۔(م۔ا)

فہرست کمپوز ہو رہی ہے۔

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 25097
  • اس ہفتے کے قارئین 450587
  • اس ماہ کے قارئین 1651072
  • کل قارئین113258400
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست