#660

مصنف : محمد بشیر الطیب بن عطاء اللہ

مشاہدات : 7502

بخشش کی راہیں

  • صفحات: 320
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 11200 (PKR)
(پیر 27 جنوری 2014ء) ناشر : مکتبہ حسین محمد بادامی باغ لاہور

بند ہ مومن خطاکار  تو ہے ہی  ،لیکن اسلامی تعلیمات کے مطابق  بہترین خطا کار وہ  ہوتا ہے  جو اپنی  خطاؤں کو اللہ تعالیٰ سے  معاف کروانے کے  لیے  ہر دم فکر مند رہتاہے اور اس  کے لیے  عملی طور  پر جدوجہد بھی   کرتا ہے  تاکہ  اس کے گناہ مٹ جائیں  او راللہ اس پر راضی ہوجائے ۔مومن جب اپنی  خطاؤں کی طرف دیکھتا ہے او ردوسری طرف اسے اللہ کے عذاب کا ڈر بھی  ہوتاہے  تو  وہ  اللہ   تعالیٰ کی طرف  رجوع کرتا ہے  او ر ان نیک اعمال کو بجا لاتا ہے جو اس  کے گناہوں کاکفارہ بن جاتے ہیں  ،کیونکہ نیک اعمال ہی وہ چیز ہیں جنہیں  اخلاص ومحبت کے ساتھ سرانجام دیا جائے  تواللہ  تعالیٰ ان کے ذریعے  خطا کار انسان کی خطاؤں کو معاف فرمادیتا ہے  فرمان الٰہی  ہے  ( ان الحسنات یذهبن  السیات) (هود:114)زيرنظر کتاب  ’’بخشش کی راہیں ‘‘ اسی موضو ع  کے متعلق آیات واحادیث کا گراں قدر مجموعہ ہے،  جس میں مسلم معاشرہ میں  سرزد ہونے والے گناہوں کی نشاندہی کرنے کے ساتھ ساتھ  توبہ او راعمال صالحہ کے ذریعے انہیں  معاف کروانے  کا  حل بھی  پیش کیا گیا ہے۔  فاضل مصنف نے  پچاس کے قریب ایسے اعمال ذکر کئے ہیں  جو کتاب وسنت کی روشنی میں   گناہوں کاکفارہ بن سکتے ہیں۔  اس کتاب کی خوبی یہ ہے کہ یہ قرآن وسنت کے دلائل سے مزین ہے  اوراپنے  موضوع کے اعتبار  سے بہت اہم ہے ۔ عوام وخواص کے لیے  یکساں مفید ہے۔  اسے ہر دردمند مسلمان کے پاس ہونا  چاہیے۔  اللہ تعالیٰ  مصنف کی اس کوشش کو دنیا میں شرف قبولیت سے نوازے  اور ان کے لیے  سرمایہ آخرت  بنائے۔ (آمین)(م۔ا)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

تقریظ

 

11

پیش لفظ

 

17

ارکان اسلام

 

31

مکفرات الذنوب

 

41

التوبہ

 

46

الوضوء

 

46

مسجد کی طرف نماز کے لیے جانا

 

50

اذان کے بعد دعا

 

57

فرض نماز

 

59

جمعۃ المبارک کی نماز

 

62

رات کا قیام

 

63

نماز کے بعد ذکر

 

73

مال کی زکوۃ اور صدقہ و خیرات

 

77

فرضی و نفلی روزے

 

80

حج و عمرہ

 

82

علم سیکھنا

 

85

قرآن مجید کی تلاوت

 

89

تقویٰ اختیار کرنا

 

96

اللہ تعالیٰ کے ڈر سے رونا

 

103

اللہ تعالیٰ کے لیے محبت کرنا

 

109

والدین کی تابعداری

 

117

اخلاق حسنہ

 

124

بچپن میں اولاد کا فوت ہونا

 

133

زبان کی آفتوں سے بچنا

 

141

شرم و حیا کا ہونا

 

159

متفرق اعمال حسنہ کا بیان

 

168

قرآنی دعائیں

 

189

جنت اور اس کی حقیقت

 

200

جنت کی جانی قیمت

 

213

جنت کی مالی قیمت

 

221

کبیرہ گناہ

 

235

بدفال اور بدشگونی لینا شرک ہے

 

242

چوری کرنا

 

244

ناحق  قتل کرنا

 

250

غیراللہ کی قسم کھانا

 

254

زکوۃ ادا نہ کرنا

 

259

سود خوری

 

269

ناپ تول میں کمی کرنا

 

276

خود کشی کرنا

 

284

ماہ رمضان میں جان بوجھ کر روزہ ترک کردینا

 

292

غیبت کرنا

 

296

بیوی کا اپنے خاوند کی نافرمانی کرنا

 

300

عورتوں کا بے پردہ اور بن سنور کر نکلنا

 

305

مفاسد اور خرابیاں

 

308

صغیرہ گناہ

 

309

المراجع المصادر

 

319

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 89610
  • اس ہفتے کے قارئین 89610
  • اس ماہ کے قارئین 713318
  • کل قارئین112320646
  • کل کتب8872

موضوعاتی فہرست