پروفیسر ڈاکٹر احمد بن سعد حمدان الغامدی

  • نام : پروفیسر ڈاکٹر احمد بن سعد حمدان الغامدی

کل کتب 4

  • پرسکون علمی مباحثہ

    (پیر 25 مئی 2020ء) ناشر : نا معلوم
    #6103 Book صفحات: 504

    صحابہ کرام کی  مقدس جماعت  ہی وہ پاکیزہ جماعت  ہے جس کی  تعدیل قرآن نے بیان کی ہے ۔ متعدد آیات میں ان کے  فضائل ومناقب پر زور دیا ہے  اوران کے اوصاف حمیدہ کو ’’اسوہ‘‘ کی حیثیت سے پیش کیا ہے ۔  اوران  کی راہ  سے انحراف کو غیر سبیل المؤمنین کی اتباع سے تعبیر  کیا ہے ۔ الغرض ہر جہت سے صحابہ کرا م﷢ کی عدالت وثقاہت پر اعتماد کرنے  پر زور دیا ہے۔ اور علماء امت نے قرآن  وحدیث کےساتھ  تعامل ِ صحابہؓ کو بھی شرعی حیثیت سے پیش کیا ہے ۔اور محدثین نے ’’الصحابۃ کلہم عدول‘‘  کے قاعدہ کےتحت رواۃ حدیث پر جرح وتعدیل کا آغاز  تابعین سے کیا ہے۔اگر صحابہ پر کسی پہلو سے  تنقید جائز ہوتی توکوئی وجہ نہ تھی  کہ محدثین اس سے صرفِ نظر کرتے ۔ لہذا تمام صحابہ کرام کی شخصیت ،کردار، سیرت اور عدالت بے غبار ہے اور قیامت تک بے غبار رہے گی ۔ لیکن مخالفینِ اسلام نے جب کتاب وسنت کو مشکوک بنانے کے لیے  سازشیں کیں تو انہوں نے سب سے پہلے ...

  • شیعیت آغاز ، مراحل ، ارتقاء

    (جمعرات 03 ستمبر 2020ء) ناشر : نا معلوم
    #6165 Book صفحات: 377

    تاریخ اسلام کے مطالعہ سے یہ افسوسناک حقیقت سامنے آتی ہے کہ اسلام کو خارجی حملوں سے کہیں زیادہ نقصان اس کے داخلی فتنوں ،تحریف وتاویل کے نظریوں ،بدعت وتشیع ،شعوبیت وعجمیت اور منافقانہ تحریکوں سے پہنچا ہے،جو اس  سدا بہار وثمر بار درخت کو گھن کی طرح کھوکھلا کرتی رہی ہیں ،جن میں سر فہرست شیعیت اور رافضیت کی خطرناک اور فتنہ پرور تحریکیں ہیں ۔جس نے ایک طویل عرصے سے اسلام کے بالمقابل اور متوازی ایک مستقل دین ومذہب کی شکل اختیار کر لی ہے۔زیر نظر کتاب’’شیعیت آغاز، مراحل و ارتقاء‘‘علامہ ڈاکٹر احمد حمدان الغامدی رحمہ اللہ کی  مشہور عربی  تالیف التشيع تاريخه ومراحل تكوينه‘‘ کا اردو ترجمہ ہے۔یہ کتاب اپنے باب میں ایک شاندار اضافہ ہے۔مصنف موصوف نے اس کتاب  میں اپنے شاندار اور دل لبہاتے اسلوب میں شیعہ کی تاریخ اور ان کے ارتقائی مراحل  پر بحث کر کے  حقائق سے پردہ...

  • اثنا عشری گروہ کے ساتھ اصول میں عقلی گفتگو

    (ہفتہ 07 نومبر 2020ء) ناشر : نا معلوم
    #6225 Book صفحات: 97

    اثنا عشریہ اہل تشیع (یعنی شیعہ) کا سب سے بڑا گروہ ہے۔ تقریباً80 فیصد شیعہ اثنا عشریہ اہل تشیع ہیں۔ ایران،آذربائیجان، لبنان، عراق اور بحرین میں ان کی اکثریت ہے۔ اس کے علاوہ دوسرے ممالک میں بھی ہیں۔پاکستان کی مسلم آبادی میں اہل سنت کے بعد اثنا عشریہ اہل تشیع کا تناسب سب سے زیادہ ہے۔ اثنا عشریہ کی اصطلاح بارہ ائمہ کرام کی طرف اشارہ کرتی ہے، جن کا سلسلہ نبی کریم ﷺکے چچا زاد اور داماد سیدنا علی بن ابی طالب   سے شروع ہوتا ہے۔ یہ خلافت پر یقین نہیں رکھتے بلکہ یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ حضرت محمد ﷺ کے بعد ان کے جانشین  سیدنا علی بن ابی طالب ہیں  اور کل بارہ امام ہیں۔ اثنا عشریہ اہل تشیع بارہ ائمہ پر اعتقاد کے معاملہ میں  خصوصی شہرت رکھتے ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’ اثنا عشری گروہ کے ساتھ اصول میں عقلی گفتگو ‘‘ اہل تشیع  کے معروف فرقہ اثنا عشریہ کے متعلق پروفیسر  ڈاکٹر احمد بن سعد  بن حمدان  الغامدی ﷾ (مکہ مکرمہ )  کی ایک...

  • اسلام دین حق

    (بدھ 12 جنوری 2022ء) ناشر : دار المعرفہ لاہور، پاکستان
    #6595 Book صفحات: 285

    اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے عقائد، معاملات، عبادات، نکاح و طلاق، فوجداری قوانین، عدالتی احکام، خارجی اور داخلی تعلقات جیسے جملہ مسائل کا جواب اُصولاً یا تفصیلاًاس میں موجود ہے۔اور دین اسلام ان بیسیوں بلکہ سیکڑوں دلائل پر مشتمل ہے جو ثاتب کرتے ہیں کہ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل کردہ دین  ہے ،لیکن یہ دلائل متفرق اور بکھرے ہوئے ہیں ،اس بات کی سخت ضرورت ہےکہ انہیں ترتیب دیکر جمع کیا جائے ،تاکہ ان کے متلاشی کی ان تک رسائی ایک ہی جگہ پر آسان ہوجائے ۔فضیلۃ  الشیخ احمد بن سعد حمدان رحمہ   الله نے   کو شش  کی ہےکہ    زیر نظر کتاب  ’’اسلام دین حق ‘‘میں  ان دلائل کے کچھ پہلو اور جوانب جمع کیے ہیں ،جو وہ بطور نمونہ اس دین کی حقیقت بیان کرنے کےلیے کافی ہوجائیں۔ کتاب  ہذا شیخ موصوف کی کتاب الإسلام الدين الحق کا  اردو ترجمہ ہےیہ کتاب  چونکہ  عربی زبان تھی افادۂ عام کے لیے  محترم ابو یحییٰ محمد زکریا زاہد حفظہ اللہ(مصنف  ومترجم کتب کثیرہ) نے...

کل کتب 0

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 7508
  • اس ہفتے کے قارئین 166040
  • اس ماہ کے قارئین 1685113
  • کل قارئین115577113
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست