#6214

مصنف : ابو عدنان محمد طیب السلفی

مشاہدات : 4299

قرآن وسنت کی نظر میں ملعون کون ؟

  • صفحات: 139
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4865 (PKR)
(پیر 26 اکتوبر 2020ء) ناشر : نا معلوم

لعنت  دھتکار اور پھٹکار کا عربی نام ہے  اور لعنت ایک بدعا ہے اس کا معنیٰ  اللہ کی رحمت سے دور ہونے اور محروم ہونے کے ہیں۔ جب کوئی کسی پر لعنت کرتا ہے  توگویا وہ اس کے  حق میں بدعا کرتا ہے  کہ تم اللہ کی رحمت سے محروم ہو جاؤ رسول  کریم ﷺ نے   کسی پر لعنت کرنے کو بڑی  سختی سے  منع کیا فرمایا ہے یہاں تک کہ   بے جان چیزوں پر بھی  لعنت کرنے سے منع کیا ہے  ۔ لعنت اور  ناشکری   جہنم میں جانے کا باعث بن سکتے ہیں جیسے کہ  نبی ﷺ نے  فرمایا’’ اے  عورتو! صدقہ کیا کرو میں نےجہنم میں دیکھاکہ  اس  میں عورتوں کی تعدادزیادہ ہے عورتوں نےعرض کیا یارسول اللہﷺ اس کی  کیاوجہ  ہے؟ آپ نے  ارشاد فرمایا کہ  ’’تم لعنت زیادہ کرتی ہو اور اپنے شوہر کی ناشکری  کرتی  ہو ‘‘۔ جس شخص  پر اللہ  اور اس کے رسول  ﷺ کی لعنت ہو اس کی دینوی اخروی ذلت ورسوائی میں قعطا کوئی شک وشبہ نہیں او روہ خسارے ہی خسارے میں ہے۔بحیثیت مسلم ہم سب مسلمانوں پر لازم ہےکہ ہم ملعون کام کرنا تودرکنار  ن کی طرف دیکھنا بھی برداشت نہ کریں ۔ کیوں کہ جن اعمال واشیاء اور حرکات سے اللہ اوراس کے رسول ﷺ کو نفرت  ہے  اس سے نفرت کرنا ہم سب پر فرض ہے اور جزو ایمان ہونے کے ساتھ ساتھ تکمیل ایمان کے لیے شرط ہے۔ایسی برائیوں اور خامیوں کا جاننا جو اللہ  تعالیٰ کی لعنت اور غضب کاباعث ہیں ہر مسلمان مرد وعورت کےلیے ضرروری ہےکیوں کہ ان کی خطرناکیاں انتہائی اہم  ہیں ۔ زیر نظر کتاب’’ قرآن وسنت  کی نظر میں معلون کون؟‘‘ ابو عدنان محمد طیب  السلفی صاحب   کی مرتب شدہ ہے ۔ فاضل مرتب نے اس کتاب میں  وہ تمام قرآنی آیات جمع کردی ہیں جوملعون مردوں اور عورتوں سے متعلق ہیں۔اور وہ تمام  صحیح احادیث  مبارکہ بھی بیان کردی ہیں جس میں یہ اشارہ ملتا ہےکہ لعنت کےحقدار کون لوگ ہیں ۔ نیز   سلف صالحین سے منقول کچھ آثار بھی بیان کیے ہیں ۔اور اہل علم نے لفظ لعنت کا جو معنیٰ کیا ہے وہ بھی  بیان کیا ہے۔اور ساتھ یہ بھی ذکر کیا ہے کہ کن کی لعنت جائز ہے  اور کن کی  نہیں  اور یہ کہ اس کائنات ارضی وسماوی کاسب سے پہلا معلون کون  ہے۔الغرض فاضل مصنف نے قرآن وحدیث  کی روشنی  میں  حتی الوسع ان تمام برائیوں کو جمع کرنے کی کوشش کی ہے جو لوگوں کے لیے اللہ کی لعنت  اور پھٹکار باعث بن سکتی ہیں ۔ اللہ تعالیٰ مصنف  کی تمام تدریسی  ، تحقیقی وتصنیفی کاوشوں کو شرفِ قبولیت سے نوازے۔آمین (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

مقدمہ

5

لفظ لعنت کالغوی اورشرعی معنی

9

کس کی لعنت کرناجائز ہے اورکس کی نہیں

10

سب سے پہلا ملعون کون؟

18

اللہ اوراس کےرسول کواذیت پہنچانے والاملعون ہے

22

علم چھپانے والاملعون ہے

24

جھوٹ بولنے والاملعون ہے

28

مسلمان کوناحق قتل کرنےوالا ملعون ہے

35

ظلم کرنے والاملعون ہے

39

بھولی بھالی پاکدامن والی عورت پربدکاری کی جھوٹی تہمت لگانے والا ملعون ہے

49

کافرملعون ہے

53

عہد الہی کوتوڑنے والا،قطع رحمی کرنے والااورزمین میں فتنہ وفساد برپاکرنے والاملعون ہے

57

غیراللہ کےنام پرذبح کرنےوالا ملعون ہے

62

زمین کی حد بندیوں کوبدل دینے والاملعون ہے

63

ماں باپ کولعن وطعن کرنے والاملعون ہے

65

بدعتی یامجرم کوپناہ دینے والاملعون ہے

70

رشوت لینےاوردینے والاملعون ہے

71

سودخورملعون ہے

73

مصنوعی بال لگانے والی اورلگوانے والی،گودنے والی اورگودوانے والی عورت ملعون ہے

78

چوری کرنے والاملعون ہے

82

چہرہ نوچنے والا،گریبان چاک کرنے والی اورواویلا مچانے والی عورت ملعون ہے

87

جنس مخالف کی شمابہت اختیار کرنے والامردوعورت ملعون ہے

90

شراب پینے پلانے والا،بیچنے اورخریدنے والاسب ملعون ہے

95

یہودونصاری ملعون ہیں

98

عورت کی غیر فطری جگہ میں جماع کرنے والا ملعون ہے

102

حلالہ کرنے اورکروانیوالا دونوں ملعون ہیں

107

صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کوبرابھلا کہنے والاملعون ہے

112

عمربن حبیب رحمہ اللہ کاصحابہ کرام کےلئے دفاع

116

چہرہ میں داغنے والا ملعون ہے

119

راستوں اورسایہ دارجگہوں میں پیشاب وپاخانہ کرنے والا ملعون ہے

121

زکاۃ ادانہ کرنے والاملعون ہے

125

لواطت (اغلام بازی)کرنےوالاملعون ہے

126

جانوروں سے بدفعلی کرنےوالاملعون ہے

128

تارک سنت ملعون ہے

129

مسلمانوں پرہتھیار اٹھانے والاملعون ہے

131

ذخیرہ اندوزی کرنے والاملعون ہے

132

اپنے باپ یامالک کےعلاوہ کسی اورکی طرف اپنی نسبت کرنے والا ملعون ہے

133

کسی زندہ جانورکوباندھ کرنشانہ بنانے والا ملعون ہے

135

مولف کی دیگر تصانیف وتراجم

139

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 37324
  • اس ہفتے کے قارئین 462814
  • اس ماہ کے قارئین 1663299
  • کل قارئین113270627
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست