ڈیپارٹمنٹ آف اسلامک سٹڈیز، عبد الولی خان یونیورسٹی، مردان

  • نام : ڈیپارٹمنٹ آف اسلامک سٹڈیز، عبد الولی خان یونیورسٹی، مردان
  • ملک : مردان

کل کتب 2

  • 1 #4522

    مصنف : ڈاکٹر سعید الرحمن بن نور حبیب

    مشاہدات : 6500

    پاک و ہند کے منتخب اردو اسلامی جرائد کی نمایاں خصوصیات اور بنیادی مناہج کا علمی و تجزیاتی مطالعہ ( مقالہ )

    (بدھ 05 اپریل 2017ء) ناشر : ڈیپارٹمنٹ آف اسلامک سٹڈیز، عبد الولی خان یونیورسٹی، مردان
    #4522 Book صفحات: 511

    انسان ازل سے حالات سے باخبر رہنے کا خواہش مند رہا ہے اس کی یہ خواہش مختلف ادوار میں مختلف طریقوں سے پوری ہوتی رہی ہے۔ شروع میں تحریریں پتھروں اور ہڈیوں پر لکھی جاتی تھیں، پھر معاملہ درختوں کی چھال اور چمڑے کی طرف بڑھا۔ زمانہ نے ترقی کی تو کاغذ او رپریس وجود میں آیا۔ جس کے بعد صحافت نے بے مثال ترقی کی۔صحافت ایک امانت ہے۔ صحافت ایک مقدس اور عظیم الشان پیشہ ہے، جس کے ذریعے ملک وملت کی بہترین خدمت کی جاسکتی ہے۔ اسلامی صحافت قوم کے ذہنوں کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ان کی فکری راہ نمائی کا فریضہ انجام دیتی ہے۔ لوگوں کو ظلمات سے نکال کر نور ہدایت کی طرف لاتی ہے، برے کاموں سے روکتی اور اچھے کاموں کی ترغیب دیتی ہے۔ پاکستان وہندوستان کی مختلف دینی ومذہبی جماعتوں نے صحافت کی اس اہمیت کو دیکھتے ہوئے بھرپور انداز میں اس میں حصہ ڈالا ہے اور اردو زبان میں بے شمار رسائل وجرائد اور اخبارات کے ذریعے اصلاح معاشرہ کا عظیم الشان بیڑا اٹھایا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب "پاک وہند کے منتخب اردو اسلامی جرائد کی نمایاں خصوصیات اور بنیادی مناہج کا علمی و تجزیاتی مطالعہ" محت...

  • 2 #6286

    مصنف : حکیم محمد سعید

    مشاہدات : 5143

    طبقات ابن سعد میں مجروح رواۃ کا تقابلی جائزہ ( مقالہ پی ایچ ڈی )

    (جمعرات 18 فروری 2021ء) ناشر : ڈیپارٹمنٹ آف اسلامک سٹڈیز، عبد الولی خان یونیورسٹی، مردان
    #6286 Book صفحات: 409

    طبقات ابن سعد  ابو عبد اللہ محمد بن سعد بن منیع ہاشمی کاتب واقدی کی  عربی کتاب الطبقات الکبریٰ کا اردو ترجمہ ہے ۔یہ کتاب 207ھ اور 227ھ کے درمیان  تقریبا بیس سال کے عرصہ میں لکھی گئی۔یہ کتاب  نبی کریم ﷺ اور صحابہ وتابعین کی سیرت  اور اسلام کی پہلی دو صدیوں کے مشاہیر کے حالات پر مشتمل ایک بے مثال تالیف ہے اور سیرت نبوی کے نہایت قدیم اور قیمتی مصادر و مآخذ میں شمار ہوتی ہے۔ زیر نظر  مقالہ ’’طبقات ابن سعد میں مجروح رُواۃ کا تقابلی جائزہ‘‘ جناب محمدسعید صاحب  کا وہ علمی وتحقیقی مقالہ ہے ۔ جسے انہوں نے  عبد الولی خان یونیورسٹی آف مردان میں پیش کر کے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ۔یہ  مقالہ ایک مقدمہ اور پانچ مفصل ابواب پر مشتمل ہے۔باب اول امام ابن سعد کے احوال وآثارپر مشتمل ہے۔باب دوم میں مشہور ومعروف ائمہ جرح وتعدیل کا مختصر تعارف ہے۔باب سوم میں ضعیف رواۃ کا تذکر ہ ہے۔باب چہارم ناقابل حجت اور مجہول رواۃ  اور باب پنجم  منکر  اور متروک رواۃکے تذکرے پر مشتمل ہے۔باب پنج...

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 36138
  • اس ہفتے کے قارئین 194670
  • اس ماہ کے قارئین 1713743
  • کل قارئین115605743
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست