#6320

مصنف : ڈاکٹر عبد العزیز القاری

مشاہدات : 2686

سنن القراء ومناہج المجودین

  • صفحات: 202
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 7070 (PKR)
(پیر 29 مارچ 2021ء) ناشر : کلیۃ القرآن الکریم والتربیۃ الاسلامیہ قصور

علم تجوید قرآن مجید کو ترتیل اور درست طریقے سے پڑھنے کا نام ہے علم تجوید کا وجوب کتاب وسنت واجماع امت سے ثابت ہے ۔اس علم کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے ہوتا ہے کہ آنحضرت ﷺ خود صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین کو وقف و ابتداء کی تعلیم دیتے تھے جیسا کہ حدیث ابن ِعمرؓ سے معلوم ہوتا ہے۔فن تجوید قرآنی علوم کے بنیادی علوم میں سے ایک ہے ۔ اس علم کی تدوین کا آغاز دوسری ہجری صدی کے نصف سے ہوا۔ متقدمین علماء کے نزدیک علم تجوید پر الگ تصانیف کا طریقہ نہیں تها متاخرین علماء نے اس علم میں مستقل اور تفصیلی کتابیں لکھیں ہیں ، ائمہ قراءت اور علماء امت نے اس فن  بھی پر ہر دور میں مبسوط ومختصر کتب کے تصنیف کی ۔ ائمۂ حدیث وفقہ کی طرح تجوید وقراءات کے ائمہ کی بھی  ایک طویل فہرست ہے  اور تجوید وقراءات کے موضوع    پرماہرین تجوید وقراءات  کی بے شمار کتب موجود ہیں ۔   جن سے استفادہ کرنا اردو دان طبقہ کے لئے اب  نہایت سہل اور آسان ہو گیا ہے ۔ عرب قرّاء کی طرح برصغیر پاک وہند کے علماء  کرام اور  قراءعظام  نے  بھی  علم تجوید قراءات  کی اشاعت وترویج کےلیے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں ۔پاکستان میں دیوبندی قراء کرام کےعلاوہ  سلفی قراء عظام  جناب قاری یحییٰ رسولنگری مرحوم، قاری محمداریس العاصم ،قای محمد ابراہیم میرمحمدی  حفظہم اللہ اور ان کےشاگردوں کی  تجوید قراءات کی نشرواشاعت میں  خدمات  قابل ِتحسین ہیں  ۔مذکورہ قراء کی تجوید وقراءات کی کتب کے  علاوہ  جامعہ لاہور الاسلامیہ،لاہور  کے کلیۃ القرآن ومجلس التحقیق الاسلامی ،لاہور  کے زیر نگرانی شائع ہونے  والے  علمی مجلہ ’’ رشد ‘‘کےعلم ِتجویدو  قراءات  کے موضوع پر تین ضخیم  جلدوں  پر مشتمل قراءات نمبر  اپنے  موضوع  میں انسائیکلوپیڈیا کی حیثیت رکھتے ہیں ۔جس میں  مشہور قراء کرام کے   تحریر شدہ مضامین ، علمی  مقالات  اور حجیت  قراءات پر    پاک وہند کے  کئی  جیدمفتیان کرام کے فتاوی ٰ جات بھی شامل ہیں اور اس میں  قراءات کو عجمی فتنہ قرار دینے والوں کی  بھی خوب خبر لیتے ہوئے  ان کے  اعتراضات کے  مسکت جوابات دیئے گئے ہیں۔ زیر نظر کتاب’’سنن القرّءا ومناہج المجوّدین ‘‘ ڈاکٹر عبد العزیز القاری حفظہ اللہ کی تصنیف ہے ۔فاضل مصنف نے اس کتاب میں  بہت ہی عمدگی اور شائستگی سے انتہائی علمی  انداز میں علم قراءات کےمختلف موضوعات پر سیر حاصل بحث کی ہے اور دلائل وبراہین کے ذریعے  احسن انداز میں  الشیخ بکرابو زید رحمہ اللہ  کی کتاب  بدع القراء کا علمی محاسبہ بھی کیا ہے۔کتاب ہذا کے مترجم جناب احمدصدیق حفظہ اللہ (فاضل جامعہ لاہور الاسلامیہ،لاہور،فاضل مدینہ  یونیورسٹی،مدرس کلیۃ القرآن الکریم والتربیۃ الاسلامیہ البدر، پھولنگر) نے سلیس ترجمہ کرنے کے علاوہ  چند مقامات پر مسائل کی ضروری وضاحت بھی کردی ہے ۔اللہ تعالیٰ مصنف ، مترجم وناشرین کی کاوش کو قبول فرمائے ۔ (آمین(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

عرض مترجم

7

تمہید

14

القرآن الکریم

14

باب 1:قراتِ قرآن سیکھنےاورسکھانےمیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کاطریقہ

 

العرض والسماع:سنانااورسننا(گردان کرنا،دورکرنا)

23

اسنادِ قراءت کےسلسلہ کی انتہا

27

قرآن مجید سےعلم وعمل کاحصول

29

قرآن مجید کی مختلف قراءت کوسیکھنا

32

قراءات کوجمع کرنا

36

جمع کی کیفیت میں شیوخ کےمذاہب

40

دوسرامذہب وقف کےساتھ جمع کرنا

41

قرآن مجید کوباضابطہ قراء سےسیکھنا

43

بچوں کوقرآن کی تعلیم دینا

48

عورت بھی قرآن مجید حفظ کرے

51

قرآن کی تعلیم پراجرت لینا

55

باب 2:نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قراءت کی کیفیت

62

ترتیل قراءت

62

حدر

64

قرآن مجید کوخوبصورت پڑھنےکی سنت

70

ترنم کےساتھ پڑھنا

86

فصل

99

قرآن مجید کی تجوید کاحکم

101

قراءت میں غلطی کاحکم

109

پہلی صورت کی مثال

112

دوسری صورت کی مثال

113

وقف واتمام کاخیال رکھنا

118

فتح اورامالہ

125

قرآن کےحزب(حصے بنانا)

128

قرآن مجید کتنی دیر میں ختم کرناچاہیے؟

129

فصل:جورات کواپنےحزب کی تلاوت کیے بغیر سوجائے

135

قیام اللیل میں تلاوت کرنا

135

قراءت کےدوران غوروفکرکرنا

141

قرآن پڑھتےوقت رونا

146

جب توکسی صورت کی تلاوت کرےتواسےپوراکیاکر

156

جمعہ کی نماز فجر

171

حالت سفرکی میں فجر کی نماز کوہلکاپڑھنا

171

ظہر اورعصر کی نماز

173

طویل نماز کی مقدارکیاہے؟

174

نماز مغرب

175

نماز عشا

178

امام کوکسی آیت میں ترددہوتوکیاکرے؟

180

نماز جمعہ وعیدین اوروترمیں قراءت

181

نماز کسوف

182

دویادوسےزیادہ سورتوں کوجمع کرنا

182

ایک جیسی سورتوں کی قراءت

183

کیاایک جیسی سورتوں کوملانانفلی نماز کےساتھ خاص ہےیاکہ فرضی میں بھی جائز ہے؟

185

ختم قرآن کےوقت تکبیر کہنا

186

دعائے ختم قرآن اورحال ومرتحل

197

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 29907
  • اس ہفتے کے قارئین 455397
  • اس ماہ کے قارئین 1655882
  • کل قارئین113263210
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست