#5640.02

مصنف : ابی الخیر محمد بن الجزری

مشاہدات : 3521

کشف النظر ( ترجمہ و شرح اردو ) کتاب النشر فی القراآت العشر جلد سوم

  • صفحات: 1128
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 28200 (PKR)
(اتوار 09 دسمبر 2018ء) ناشر : ادارہ کتب طاہریہ، ملتان

قرآن مجید     نبی کریم ﷺپر نازل کی جانے والی   آسمانی کتب میں سے  آخری  کتاب ہے۔آپﷺ نے  اپنی زندگی میں    صحابہ کرام ﷢ کے سامنے  اس کی مکمل تشریح وتفسیر  اپنی  عملی زندگی ،  اقوال  وافعال اور اعمال کے  ذریعے پیش فرمائی اور صحابہ کرام ﷢کو مختلف قراءات میں  اسے پڑھنا  بھی سکھایا۔ صحابہ کرام   ﷢ اور ان کے بعد آئمہ  فن اور قراء نے  ان قراءات کو آگے منتقل کیا۔  کتبِ احادیث میں  اسناد احادیث کی طرح  مختلف قراءات کی اسنادبھی موجود ہیں ۔ بے شمار اہل   علم اور قراء نے   علوم ِقراءات کے موضو ع پرسیکڑوں کتب تصنیف فرمائی ہیں  اور ہنوز یہ سلسلہ جاری وساری ہے ۔حجیت قراءات  وفاع قراءات  کےسلسلے میں ’’ جامعہ لاہور الاسلامیہ ، لاہور  کے ترجما  ن مجلہ   ’’ رشد‘‘ کے  تین جلدوں میں خاص نمبر  گراں قد ر علمی ذخیرہ  ہے اور اردو زبان میں اس نوعیت کی اولین علمی کاوش ہے ۔اللہ  تعالیٰ   قراءات   کے  موضوع پر  اس  ضخیم علمی  ذخیرہ کےمرتبین وناشرین کی اس عمدہ کاوش کو قبول فرمائے ۔آمین زیر نظر  کتاب ’’کشف النظر  ترجمہ النشر فی القراءات  العشر‘‘قراءات کے مشہور ومعروف  امام  محمد بن  محمد  الجزری﷫ کی فن تجوید  وقراءات پر  کتاب ’’ النشر فی القراءات العشر‘‘ کا اردوترجمہ وشرح ہے۔امام جزری  ﷫ نے یہ  عظیم کتاب  کل نو ماہ میں مکمل  کی ۔ یہ کتاب فنِّ تجوید  وقراءات کی ضروری وقابل احتیاج ابحاث و مہمات کی جامع ہےاور اپنے موضوع پر بیش بہا خزانہ ہے۔یہ کتاب قراء عشرہ سےمتعلق نوسو بیاسی قوی طرق کا حامل دفتر ہےیہ کتاب  علم مخارج الحروف والصفات، علم الوقوف والابتداء ،ادغام کبیر وصغیر کی مباحث ، ہمزات  ویاآت کے احکام وقواعد ، فتح وامالہ اور رسم  الخط اور ابتداء وختم  قرآن کے مباحث واصول او ران کے علاوہ بہت سے ان علو م ومضامین پر مشتمل ہے جن کی طرف  ہر قاری کو احتیاج  ہو۔ قراءات  عشرہ کی اس اہم کتاب اردو ترجمہ  وشرح کا فریضہ قاری محمد طاہر رحیمی نے انجام دیا ہے ۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

باب دوازدہم

 

ادغام صغیر کے اختلافی احکام کےبیان میں ادغام صغیر جائز کی دوقسمیں ،جزئی ،کلی ادغام صغیر جائز کی ایک تیسری الحاقی قسم

29

پہلی فصل: اذ کی ذال (ساکنہ کےادغام اظہار کابیان

30

دوسری فصل:قدکی دال(ساکنہ کےادغام واظہار کابیان

31

تیسری فصل:تانیث کی تا(ساکنہ کےادغام واظہار کےبیان

33

چوتھی فصل: ہل اوربل کےلام ساکنہ(کےادغام واظہار کےبیان میں

37

باب سیزدہم

 

دیگرآٹھ قریب المخرج حروف کے اس ادغام صغیر کےبیان میں جوسترہ کلمات میں ہوتاہے

41

پہلاکلمہ :ہائے ساکنہ کافامیں

41

دوسرا کلمہ: باءساکنہ کامیم میں (ویعذب من یشآء

43

تیسرا کلمہ: باءساکنہ کامیم میں(ارکب معنا)

45

دوشاذ انفرادی روایات

47

چوتھا کلمہ:نخسف بہم

47

پانچواں کلمہ:راءساکنہ کالام میں جیسے واصطبرلعبادتہ

48

چھٹا کلمہ: لام ساکنہ کاذال میں یہ یفعل ذلک میں ہے

48

ساتواں کلمہ: دال ساکنہ کاثا میں ومن یردثواب

49

آٹھواں کلمہ: ثاءساکنہ کاذال میں یلہث ذلک

49

نواں کلمہ:ذال ساکنہ کاتامیں اتخذتم العجل

52

دسواں کلمہ: ذال ساکنہ کاتامیں فنبذتہا

53

گیارہواں کلہ:ایضاذال کاتامیں عذت بربی

53

بارہواں کلمہ: ثاءساکنہ کاتا میں لبثتم

54

تیراہواں کلمہ :ایضاثاءساکنہ کاتامیں اورثتموہا

54

چودھواں کلمہ :دال ساکنہ کاذال میں کھیٰعیص ذکر

54

پندرہواں کلمہ: نون ساکنہ کاواؤ میں یٰسین والقرآن

54

تنبیہ)مثلین ومتجانسین کےادغام صغیر واجب متفق علیہ کےمتعلق ایک قاعدہ کلیہ مع مستثنیات بعض دیگر تفصیلات الف قاعدہ کلیہ

59

ادغام واجب کےدو مخصوص کلمات پر مفصل بحث پہلاکلمہ )الم نخلقکم

60

دوسرا کلمہ:مالیہ صلک

63

اتفاقی ادغام صغیر سےمتعلق دوشاذ وضعیف روایات

65

باب چہاردہم

 

نون ساکن اورتنوین کےاحکام کےبیان میں

66

پہلاحکم اظہار

66

دوسرا حکم ادغام

68

فائدہ

71

میم میں نون ساکن کےادغام مع الغنہ میں یہ غنہ نون مدغم کاہے یامیم مدغم فیہ کا

73

تیسراحکم قلب یااقلاب

73

چوتھاحکم اخضاء

75

ناقص کےلیے نون کےثابت فی الرسم ہونےکی تقیید

80

چوتھی تنبیہ: نون ساکنہ میں ادغام ناقص کی تقد یرپر سوسی کےلیے لن نومن لک وغیرہ میں ادغام کامل بلاغنہ ضروری ہے

80

پہلی حدیث: دوسری حدیث:تیسری حدیث

84

امالہ اصل ہےیافتح کی فرع

85

اسباب امالہ (تفصیلی وجزوی) اسباب

86

وجودہ امالہ :مناسبت ومجاورث اشغار وعلام

90

فائدہ امالہ: امالہ برجہ یا امالہ کرنےوالے قمراءاروامالہ والے مقامات

91

اس کتاب کی دیگر جلدیں

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 67962
  • اس ہفتے کے قارئین 364940
  • اس ماہ کے قارئین 1418440
  • کل قارئین110739878
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست