#5640.01

مصنف : ابی الخیر محمد بن الجزری

مشاہدات : 3738

کشف النظر ( ترجمہ و شرح اردو ) کتاب النشر فی القراآت العشر جلد دوم

  • صفحات: 628
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 15700 (PKR)
(ہفتہ 08 دسمبر 2018ء) ناشر : ادارہ کتب طاہریہ، ملتان

قرآن مجید     نبی کریم ﷺپر نازل کی جانے والی   آسمانی کتب میں سے  آخری  کتاب ہے۔آپﷺ نے  اپنی زندگی میں    صحابہ کرام ﷢ کے سامنے  اس کی مکمل تشریح وتفسیر  اپنی  عملی زندگی ،  اقوال  وافعال اور اعمال کے  ذریعے پیش فرمائی اور صحابہ کرام ﷢کو مختلف قراءات میں  اسے پڑھنا  بھی سکھایا۔ صحابہ کرام   ﷢ اور ان کے بعد آئمہ  فن اور قراء نے  ان قراءات کو آگے منتقل کیا۔  کتبِ احادیث میں  اسناد احادیث کی طرح  مختلف قراءات کی اسنادبھی موجود ہیں ۔ بے شمار اہل   علم اور قراء نے   علوم ِقراءات کے موضو ع پرسیکڑوں کتب تصنیف فرمائی ہیں  اور ہنوز یہ سلسلہ جاری وساری ہے ۔حجیت قراءات  وفاع قراءات  کےسلسلے میں ’’ جامعہ لاہور الاسلامیہ ، لاہور  کے ترجما  ن مجلہ   ’’ رشد‘‘ کے  تین جلدوں میں خاص نمبر  گراں قد ر علمی ذخیرہ  ہے اور اردو زبان میں اس نوعیت کی اولین علمی کاوش ہے ۔اللہ  تعالیٰ   قراءات   کے  موضوع پر  اس  ضخیم علمی  ذخیرہ کےمرتبین وناشرین کی اس عمدہ کاوش کو قبول فرمائے ۔آمین زیر نظر  کتاب ’’کشف النظر  ترجمہ النشر فی القراءات  العشر‘‘قراءات کے مشہور ومعروف  امام  محمد بن  محمد  الجزری﷫ کی فن تجوید  وقراءات پر  کتاب ’’ النشر فی القراءات العشر‘‘ کا اردوترجمہ وشرح ہے۔امام جزری  ﷫ نے یہ  عظیم کتاب  کل نو ماہ میں مکمل  کی ۔ یہ کتاب فنِّ تجوید  وقراءات کی ضروری وقابل احتیاج ابحاث و مہمات کی جامع ہےاور اپنے موضوع پر بیش بہا خزانہ ہے۔یہ کتاب قراء عشرہ سےمتعلق نوسو بیاسی قوی طرق کا حامل دفتر ہےیہ کتاب  علم مخارج الحروف والصفات، علم الوقوف والابتداء ،ادغام کبیر وصغیر کی مباحث ، ہمزات  ویاآت کے احکام وقواعد ، فتح وامالہ اور رسم  الخط اور ابتداء وختم  قرآن کے مباحث واصول او ران کے علاوہ بہت سے ان علو م ومضامین پر مشتمل ہے جن کی طرف  ہر قاری کو احتیاج  ہو۔ قراءات  عشرہ کی اس اہم کتاب اردو ترجمہ  وشرح کا فریضہ قاری محمد طاہر رحیمی نے انجام دیا ہے ۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

پہلی فصل،تبصرہ قراءت اورتعارف علم قرآت معہ حل اشکلات وازالہ شبہات متعلقہ علم قراآۃ

53

امراول اختلاف قراءت کی وجہ اختلاف لغاب عرب (الف)علم قراءت کی تعریف کاحاصل

53

ب)لغت کی تعریف(ج)مختلف لغات اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت اورقدرت کی نشانی ہیں

54

د)واضع وموجدلغت(ھ)مختلف زبانیں کب اورکس طرح پیداہوئیں(و،)سب سے پہلی زبان کون سی ہے؟

55

عربی زبان کی وسعت مختلف اقوال لغویین کی روشنی میں

56

امردوم قرآن میں سبعہ احرف ولغات کی اجازت کےمتعلق مرفوع روایات واحادیث

57

بعض فروشی وجزئی اختلافات قراءت کےبارےمیں جزوی ومخصوص روایات

58

تشریح سبعہ احرف کےمتعلق اقوال مختلفہ کابیان

59

دوشبہات مع جوابات حکمت سبعہ احرف سہولت وتخفیف ہے

60

ختلاف قراءت کےپانچ اہم اوربنیادی فوائد (1)سہولت وآسانی(2)

61

قرآن کےچیلنج کاعام کرنا

62

ایک مقصد کوکئی عبارتوں سے بیان کرنا (3)دومختلف حکموں کوجمع کردینا بعض اقوال علماء کی ترجیح وتقویبت

63

امرسوم ازالہ شبہات شبہ اولی۔حضرت عثمانؓ نےلغت قریش کےعلاوہ تمام لغات منسوخ فرمادئےتھے اس شبہ کےدواجمالی جوابات 1۔غیرتسلیمی 2۔تسلیمی

64

شبہ اولی پرتفصلی کلام ازرسالہ حفاظ ومحافظین قرآن تمہید جواب

65

اصل جواب مع دلائل وشواہد

67

فائدہ مصاحف عثمانیہ میں قریش کے سوااورلغات کےبالکیہ منسوخ نہ نےپر چند شواہد ودلائل

70

شبہ ثانیہ لغات تو سات ہیں اورقراءت مورجہ دس ہیں توسات اوردس میں تعارض ہوااس شبہ کاجواب

73

ائمہ قراءت کااجمالی خاکہ

74

اس کتاب کی دیگر جلدیں

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 40641
  • اس ہفتے کے قارئین 466131
  • اس ماہ کے قارئین 1666616
  • کل قارئین113273944
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست