#6307

مصنف : ابوالاقبال سلفی

مشاہدات : 4117

چار مصلے مٹا دیئے گئے اور ان شاء اللہ چار اماموں کی تقلید بھی ختم کر دی جائے گی

  • صفحات: 34
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1190 (PKR)
(منگل 16 مارچ 2021ء) ناشر : ادارہ دعوۃ الاسلام، مؤناتھ بھنجن، پو پی

ایک زمانہ تھا جب مسجد الحرام میں ایک جماعت کے بجائے 4جماعتیں ہوا کرتی تھیں اور ایک امام کے بجائے 4امام ایک نماز اپنے اپنے فقہ کے پیرو کاروں کو پڑھایا کرتے تھے۔جب حنفی مصلیٰ پر نماز ہوتی تو شافعی اپنے مصلیٰ پر نماز پڑھتے تھے،یعنی بیت اللہ جو وحدت ملت کی علامت تھا اسے چار حصوں میں تقسیم کردیا گیا تھا،اللہ تعالیٰ حکومت سعودیہ کو جزائے خیر دے کہ اس نے چار مصلوں کو ختم کرکے صرف ایک مصلیٰ پر لوگوں کو جمع کردیا۔محترم جناب ابو الاقبال سلفی صاحب نے زیر نظر مختصر کتابچہ  بعنوان ’’چار مصلے مٹادئیے گئے  اور ان   شاء اللہ چار اماموں  کی تقلید بھی ختم کردی جائے گی‘‘ میں اس بات کو واضح کیا ہے کہ جس  طرح  بیت  اللہ میں چار مصلوں  کو ختم کردیا گیا   اسی  طرح ائمہ اربعہ  کی تقلید کو بھی ان شاء اللہ  ختم کردیا جائے گا۔ (م۔ا)

فہرست زیر تکمیل

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 61309
  • اس ہفتے کے قارئین 358287
  • اس ماہ کے قارئین 1411787
  • کل قارئین110733225
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست