#6374

مصنف : ڈاکٹر محمد فتحی عثمان

مشاہدات : 3781

قرآن کے تصورات ایک موضوعاتی مطالعہ

  • صفحات: 311
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 10885 (PKR)
(جمعہ 28 مئی 2021ء) ناشر : زکوٰۃ فاؤنڈیشن انڈیا

قرآن کریم اللہ کہ وہ مقدس کتاب ہے جس کی خدمت باعثِ خیر وبرکت اور ذریعۂ بخشش ونجات ہے ۔یہی وجہ ہےکہ  قرونِ اولیٰ سے  عصر حاضر  تک علماء ومشائخ کے  علاوہ مسلم معاشرہ کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے  اصحاب بصیرت نے حصول برکت کی خاطر اس کی  کسی نہ کسی صورت خدمت کی کوشش کی  ہے ۔اہل علم نے  اگر اس کے الفاظ ومعانی ،مفاہیم ومطالب ،تفسیر وتاویل ،قراءات ولہجات اور علوم قرآن کی صورت میں کام کیا ہے  تو دانشوروں نے اس کے مختلف زبانوں میں تراجم ،کاتبوں نے  مختلف خطوط میں اس کی کتابت کی ،ادیبوں اور شاعروں نےاس کے محامد ومحاسن کواپنے  الفاظ میں بیان کر کے  اس کی خدمت کی  اور واعظوں اور خطیبوں نے  اپنے وعظوں اور خطبات سے اس کی تعریف اس شان سے  بیان کی کہ ہر مسلمان کا دل ا س کی تلاوت ومطالعہ   کی جانب مائل ہواا ور امت مسلمہ ہی نہیں غیر مسلم بھی اس کی جانب راغب ہوکر اس سے منسلک ہوگئے ۔ بعض اہل علم وقلم نے اس کے موضوعات ومضامین پر  قلم اٹھایا ااور بعض نے اس کی انڈیکسنگ اور اشاریہ بندی کی جانب توجہ کی ۔ مختلف اہل علم نے اس حوالے سے كئی کتب تصنیف کی ہیں زیرنظر کتاب’’قرآن کےتصورات ایک موضوعاتی مطالعہ‘‘ ڈاکٹر محمد فتحی  عثمان مصری رحمہ اللہ کی انگریزی تصنیف      ATopical Study-Concepts Of Quran:Translation  كا اردو ترجمہ ہے۔ڈاکٹر فتحی عثمان کی یہ تصنیف قرآن کےپیغام کو اورقرآن میں انسانی زندگی کے جملہ پہلوؤں کےبارے میں کیا کچھ بتایا گیا ہےاس کوسمجھنے میں بہت مفید کتاب ہے۔بالخصوص جدیدتعلیم یافتہ طبقہ کےلیے  اس میں دل چسپی اور اپنے ایمان ویقین کو تازہ کرنے کا کافی سامان موجود ہے۔فاضل مصنف نے بہت عام فہم اور سلیس انداز میں قرآنی پیغام کی وضاحت کی ہے ۔حسب ضرورت قدیم اورجدید مفسرین  کےحوالے دیے ہیں  اور سائنسی معلومات سے بھی  استفادہ کیا ہے۔زکوٰۃ فاؤنڈیشن ،انڈیا نےاس کتاب کی افادیت کے پیش نظر اس  کا ترجمہ کروا کر شائع کیا ہے۔’’کانسپیٹس آف قرآن‘‘ کا مکمل اردو ترجمہ تین جلدوں میں ہے یہ پہلی جلد ہےجوکہ اصل کتاب کےابتدائی تین ابواب پر مشتمل ہے۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

پیش لفظ

13

تعارف

15

عرض مترجم

18

دیباچہ

21

باب اول ابتداء الفاتحہ

39

باب دوم عقیدہ

42

تخلیق کائنات تک

42

کائنات

45

حیات غیر انسانی

45

بنی نوع انسان

83

انسانی دسترس سے ماوراء مخلوق

143

باب سوم عقیدہ 2

200

باب چہارم عقیدہ 3

225

پیغام الٰہی

235

اللہ کا عام پیغام

250

اللہ کے رسول اور انبیاء

255

تمام پیغمبروں کا ایک ہی پیغام اللہ کی بندگی

275

باب پنجم عبادت

265

قرآن میں عبادت کا تصور

266

عمومی تعلیمات

275

صلوٰۃ ( نماز)

280

زکوۃ

288

روزے

292

حج

296

عبادت کے لیے دوسرے اعمال

301

باب ششم اخلاقی قدریں اور آداب

306

باب ہفتم شریعت

308

باب ہشتم شریعت 2

310

باب نہم دعائیں

311

ضمیمہ

312

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 7486
  • اس ہفتے کے قارئین 7486
  • اس ماہ کے قارئین 1681437
  • کل قارئین113288765
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست