ابن رشد

  • نام : ابن رشد

کل کتب 3

  • 1 #1019

    مصنف : ابن رشد

    مشاہدات : 48970

    بدایۃ المجتہد ونہایۃ المقتصد

    (اتوار 27 مئی 2012ء) ناشر : دار التذکیر
    #1019 Book صفحات: 1246

    فقہ کی کتب میں ’بدایۃ المجتہد و نہایۃ المقتصد‘ کو جو مقام حاصل ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔ اسے علمی دنیا کی نہایت وقیع کتاب ہونے کا شرف حاصل ہے۔ دنیا کے اکثر مدارس میں یہ کتاب نصاب کا حصہ ہے۔ اس کی بڑی وجہ علامہ ابن رشد کا انداز بیان ہے۔ موصوف سب سے پہلے کسی بھی مسئلے پر تمام فقہا کی آراء اور دلائل پیش کرتے ہیں اس کے بعد سبب اختلاف کا تذکرہ کرتے ہیں اور راجح مؤقف کی طرف اشارہ کر دیتے ہیں۔ اگرچہ بہت سی جگہوں پر انھوں نے صرف دلائل کے ذکر پر اکتفا کیا ہے اور راجح مؤقف کا فیصلہ قاری پر چھوڑ دیا ہے۔ مصنف اگرچہ خود مالکی المسلک ہیں لیکن کسی بھی موقع پر جانبدار نظر نہیں آتے۔ اس مایہ ناز کتاب کا اردو قالب آپ کے سامنے ہے۔ ڈاکٹر عبیداللہ فہد فلاحی نے نہایت جانفشانی کے ساتھ اس کا اردو ترجمہ کیا ہے۔ لیکن پھر بھی بعض جگہوں پر جملے بے ربط سے محسوس ہوتے ہیں۔ یہ کتاب ہر خاص و عام کے لیے لائق مطالعہ ہے۔ یقیناً اس سےدوسرے مسالک کے بارے میں منافرت کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ (ع۔م)
     

  • 2 #4570

    مصنف : ابن رشد

    مشاہدات : 21730

    کتاب النکاح و الطلاق

    (اتوار 18 جون 2017ء) ناشر : دار الکتب السلفیہ، لاہور
    #4570 Book صفحات: 243

    ابن رشد کا پورا نام"ابو الولید محمد بن احمد بن محمد بن احمد بن رشد القرطبی الاندلسی" ہے۔آپ 520 ہجری کو پیدا ہوئے۔آپ نے فلسفہ اور طبی علوم میں شہرت پائی۔آپ نہ صرف فلسفی اور طبیب تھے بلکہ قاضی القضاہ اور کمال کے محدث وفقہی بھی تھے۔نحو اور لغت پر بھی دسترس رکھتے تھے ۔ آپ انتہائی با ادب، زبان کے میٹھے، راسخ العقیدہ اور حجت کے قوی شخص تھے۔آپ جس مجلس میں بھی شرکت کرتے تھے ان کے ماتھے پر وضو کے پانی کے آثار ہوتے تھے۔ان سے پہلے ان کے والد اور دادا قرطبہ کے قاضی رہ چکے تھے۔ انہیں قرطبہ سے بہت محبت تھی۔ ابنِ رشد نے عرب عقلیت پر بہت گہرے اثرات چھوڑے ہیں۔انہوں نے اپنی ساری زندگی تلاش اور صفحات سیاہ کرنے میں گزاری۔بدایۃ المجتہد ونہایۃ المقتصد ابن رشد کی معروف کتاب ہے فقہ کی کتب میں ’اس کتاب کو جو مقام حاصل ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔ اسے علمی دنیا کی نہایت وقیع کتاب ہونے کا شرف حاصل ہے۔ دنیا کے اکثر مدارس میں یہ کتاب نصاب کا حصہ ہے۔ اس کی بڑی وجہ علامہ ابن رشد کا انداز بیان ہے۔موصوف سب سے پہلے کسی بھی مسئلے پر تمام فقہا کی آراء اور دلائل پیش کرتے ہی...

  • 3 #6359

    مصنف : ابن رشد

    مشاہدات : 9089

    انتخاب بدایۃ المجتہد ونہایۃ المقتصد

    (منگل 11 مئی 2021ء) ناشر : آزاد بک ڈپو لاہور
    #6359 Book صفحات: 90

    فقہ مقارن کی  کی کتب میں ’’بدایۃ المجتہد و نہایۃ المقتصد‘‘ ایک معروف کتاب ہے ۔علامہ ابن رشد سب سے پہلے کسی بھی مسئلے پر تمام فقہا کی آراء اور دلائل پیش کرتے ہیں اس کے بعد سبب اختلاف کا تذکرہ کرتے ہیں اور راجح مؤقف کی طرف اشارہ کر دیتے ہیں۔ اگرچہ بہت سی جگہوں پر انہوں نے صرف دلائل کے ذکر پر اکتفا کیا ہے اور راجح مؤقف کا فیصلہ قاری پر چھوڑ دیا ہے۔ مصنف اگرچہ خود مالکی المسلک ہیں لیکن کسی بھی موقع پر جانبدار نظر نہیں آتے۔یہ کتاب چونکہ عربی زبان میں ہے  اور اور  دنیا کے اکثر  جامعات ومدار س میں داخل نصاب ہے۔اردو داں طبقہ کے لیے ڈاکٹر عبید اللہ فہد فلاحی نے ا سے اردو قالب میں ڈھالا ہے ۔ زیر نظر کتاب’’ انتخاب بدایۃ المجتہد ونہایۃ المقتصد‘‘وفاق المدارس سلفیہ  عالمیہ کے نصاب میں شامل بعض ابواب (کتاب  النکاح  والطلاق،کتاب البیوع والاجارات والجعل واالقراض والشرکۃ) کا آسان فہم اردو ترجمہ ہے ۔ ترجمہ وانتخاب کا فریضہ جناب محمد احمد صاحب ا نجام دیا ہے ۔(م۔ا)

کل کتب 0

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 21752
  • اس ہفتے کے قارئین 447242
  • اس ماہ کے قارئین 1647727
  • کل قارئین113255055
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست