#6359

مصنف : ابن رشد

مشاہدات : 6061

انتخاب بدایۃ المجتہد ونہایۃ المقتصد

  • صفحات: 90
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3150 (PKR)
(منگل 11 مئی 2021ء) ناشر : آزاد بک ڈپو لاہور

فقہ مقارن کی  کی کتب میں ’’بدایۃ المجتہد و نہایۃ المقتصد‘‘ ایک معروف کتاب ہے ۔علامہ ابن رشد سب سے پہلے کسی بھی مسئلے پر تمام فقہا کی آراء اور دلائل پیش کرتے ہیں اس کے بعد سبب اختلاف کا تذکرہ کرتے ہیں اور راجح مؤقف کی طرف اشارہ کر دیتے ہیں۔ اگرچہ بہت سی جگہوں پر انہوں نے صرف دلائل کے ذکر پر اکتفا کیا ہے اور راجح مؤقف کا فیصلہ قاری پر چھوڑ دیا ہے۔ مصنف اگرچہ خود مالکی المسلک ہیں لیکن کسی بھی موقع پر جانبدار نظر نہیں آتے۔یہ کتاب چونکہ عربی زبان میں ہے  اور اور  دنیا کے اکثر  جامعات ومدار س میں داخل نصاب ہے۔اردو داں طبقہ کے لیے ڈاکٹر عبید اللہ فہد فلاحی نے ا سے اردو قالب میں ڈھالا ہے ۔ زیر نظر کتاب’’ انتخاب بدایۃ المجتہد ونہایۃ المقتصد‘‘وفاق المدارس سلفیہ  عالمیہ کے نصاب میں شامل بعض ابواب (کتاب  النکاح  والطلاق،کتاب البیوع والاجارات والجعل واالقراض والشرکۃ) کا آسان فہم اردو ترجمہ ہے ۔ ترجمہ وانتخاب کا فریضہ جناب محمد احمد صاحب ا نجام دیا ہے ۔(م۔ا)

اس کتاب کی فہرست موجود نہیں ہے

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 46140
  • اس ہفتے کے قارئین 314427
  • اس ماہ کے قارئین 1114068
  • کل قارئین98179372

موضوعاتی فہرست