ریاض الحق ایڈووکیٹ

  • نام : ریاض الحق ایڈووکیٹ

کل کتب 4

  • 1 #6380

    مصنف : ریاض الحق ایڈووکیٹ

    مشاہدات : 3659

    اللہ کا پیغام بندوں کے نام

    (جمعرات 03 جون 2021ء) ناشر : شفیق پریس
    #6380 Book صفحات: 253

    نماز دین ِ اسلام کا   دوسرا رکن ِ عظیم ہے اور دین کا ستون ہے۔نماز جنت کی کنجی ،مومن کی معراج ،مومن  کی آنکھوں کی ٹھنڈک ،قرب الٰہی کا بہترین ذریعہ ہے۔ پریشانیوں اور بیماریوں سے نجات کا ذریعہ ہے۔    قرآن  وحدیث میں  نماز کو بروقت  اور باجماعت  اداکرنے  کی  بہت زیاد ہ تلقین ہے  ۔نماز کی ادائیگی  اور  اس کی اہمیت اور فضلیت اس قد ر  اہم ہے   کہ  سفر وحضر  ، میدان ِجنگ اور بیماری میں بھی  نماز ادا کرنا ضروری  ہے ۔نماز کی اہمیت  وفضیلت کے  متعلق بے شمار  احادیث ذخیرۂ  حدیث میں موجود  ہیں او ر  بیسیوں اہل  علم نے  مختلف  انداز میں اس پر  کتب تالیف کی ہیں ۔ زیر نظر کتاب’’ اللہ کا پیغام بندوں کےنام ‘‘ کی تصنیف ہے فاضل مصنف نے اس کتاب میں  اذان اور نمازکا  اردوترجمہ وتفسیربیان کرنے کےعلاوہ اس میں  وضو کی اہمیت  ،باوضو رہنے کے فوائد اورآخرت میں اس کا...

  • 2 #6381

    مصنف : ریاض الحق ایڈووکیٹ

    مشاہدات : 4083

    کسی خاص فرد یا واقعہ پر نازل ہونے والی آیات قرآنی

    (جمعہ 04 جون 2021ء) ناشر : شفیق پریس
    #6381 Book صفحات: 411

    قرآن کریم کے فہم  کے لیے جن علوم کی ضرورت پڑتی ہے ان میں سے ایک اہم علم قرآن کریم کی مخصوص آیات کے شان نزول اوران کےمتعلق قصص واقعات کاجاننا  بھی  ہے قرآن کریم  کی بعض آیات ایسی  ہیں جن میں شان نزول کوجانے بغیر درست تفسیر ممکن ہی  نہیں اور مفسر کوآیت کے صحیح معانی جاننے کے لیے شان نزول کو جانے  بغیر چارۂ کار نہیں ہوتا۔ زیر نظر نطرکتاب’’کسی خاص فرد یاواقعہ پر نازل ہونےوالی آیات قرآنی‘‘ جناب ریاض الحق ایڈووکیٹ کی تالیف ہے۔فاضل مؤلف نے اس کتاب میں  قرآن کریم میں ایسی آیات کی نشاندہی  کرنے کے ساتھ ساتھ اس  کا پس منظر و پیش منظر بھی تحریرکیا ہے  جو کسی خاص موقعے یا پس منظر میں نازل ہوئیں ۔اللہ  تعالیٰ صاحب  کتاب کی اس کاوش کو قبول فرمائے اوران کے میزان حسنات میں اضافہ کا ذریعہ بنائے ۔آمین(م۔ا)

  • 3 #6826

    مصنف : ریاض الحق ایڈووکیٹ

    مشاہدات : 14279

    قرآنی واقعات آیات و احادیث کی روشنی میں

    (ہفتہ 22 اکتوبر 2022ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور
    #6826 Book صفحات: 553

    قرآن حکیم  میں  بیان شدہ واقعات وقصص تین اقسام مشتمل ہیں۔انبیاء ورسل کے  واقعات  کہ جو انہیں اہل ایمان کے ہمراہ کافروں کے ساتھ پیش  آئے تھے۔اور دوسری قسم  ان واقعات کی  ہے   جو عام لوگوں یا جماعتوں ،قوموں سے متعلق ہیں ۔تیسری قسم  نبی کریم ﷺ کی حیات طیبہ  میں پیش آمدہ واقعات اور قوموں کاذکر ہے ۔قرآنی واقعات بالکل سچے اور حقیقی قصص ہوتے ہیں  یہ کوئی خیالی اور تمثیلی کہانیاں نہیں ہوتیں۔اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں  انبیائے کرام﷩کے واقعات بیان کرنے کامقصد خودان  الفاظ  میں واضح اور نمایا ں فرمایا ’’اے  نبیﷺ جونبیوں کے واقعات ہم آپ  کے سامنے بیان کرتے ہیں ان سے ہمارا  مقصد آپ  کے  دل  کو ڈھارس دینا ہے اور آپ کے  پاس حق پہنچ چکا ہے اس میں مومنوں کے لیے  بھی نصیحت وعبرت ہے‘‘ ۔اور ان  واقعات  کا ایک بہت بڑا مقصد اہل ایمان کی ہمت کوبندھانا اور انہیں اللہ کی راہ میں جوغم ،دکھ اور مصیبتیں پہنچی ہیں ان کے بارے  ...

  • 4 #7108

    مصنف : ریاض الحق ایڈووکیٹ

    مشاہدات : 3507

    قرآنی دعائیں اور ان کا پس منظر

    (اتوار 03 ستمبر 2023ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور
    #7108 Book صفحات: 203

    قرآن مجید میں انبیائے کرام علیہم السلام کے واقعات کے ضمن میں انبیاء کی دعاؤں اور ان کے آداب کا تذکرہ ہوا ہے ۔ قرآن مجید میں ان دعاؤں کو نہایت خوبصورت اور دلکش انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ ان دعاؤں میں ندرت کا ایک پہلو یہ بھی ہے کہ ہر قسم کی ضرورت کے بہترین عملی اور واقعاتی نمونے بھی ہماری راہنمائی کے لیے فراہم کر دیئے گئے ہیں ۔  زیر نظر کتاب ’’ قرآنی دعائیں اور ان کا پس منظر‘‘محترم جناب ریاض الحق ایڈووکیٹ صاحب کی تصنیف ہے ۔اس کتاب میں قرآن مجید میں مذکور انبیاء علیہم السلام اور مقربین کی دعاؤں کا تذکرہ ہے۔فاضل مصنف نے اس کتاب میں محض قرآنی دعاؤں کو نقل کرنے پر اکتفا نہیں کیا بلکہ دعاؤں کے ساتھ ساتھ ان دعاؤں کا پس منظر بھی واضح کرنے کی کوشش کی ہے، نیز اس کتاب میں دعا کرنے والے تمام نبیوں اور ان کی قوموں کے حالات نیز قوم کا نبی کے ساتھ رویہ تفصیل کے ساتھ بیان کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ (م ۔ا)

کل کتب 0

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 48277
  • اس ہفتے کے قارئین 345255
  • اس ماہ کے قارئین 1398755
  • کل قارئین110720193
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست