کل کتب 256

دکھائیں
کتب
  • 226 #3945

    مصنف : ڈاکٹر محمود الحسن عارف

    مشاہدات : 5867

    مقالات پروفیسر عبد القیوم جلد اول

    dsa (منگل 27 ستمبر 2016ء) ناشر : المکتبہ السلفیہ شیش محل روڈ، لاہور
    #3945 Book صفحات: 422
    پروفیسر عبد القیوم﷫ علمی دنیا خصوصاً حاملین علو م اسلامیہ و عربیہ کے حلقہ میں محتاج تعارف نہیں ۔ موصوف 1909ء کولاہور میں پیدا ہوئے۔پروفیسر مرحوم کےخاندان کی علمی اور دینی یادگاروں میں مسجد مبارک کی تاسیس اور اس کی تعمیر وترقی میں نمایاں حصہ لینابھی شامل ہے ۔ جس میں پروفیسر صاحب کے والد محترم او رنانا مولوی سلطان دونوں کابڑا حصہ ہے ۔آپ کےخاندان کی نیک شہرت کا اندازہ اس ا مر سے لگایا جاسکتا ہے کہ آپ کےہاں متعدد اہل علم ، مثلاً مولانا قاضی سلیمان سلمان منصورپوری، مولانا سید سلیمان ندوی ، شیخ الاسلام مولانانثاء اللہ امرتسری﷭آمدورفت رکھتے تھے۔پروفیسر صاحب نے ابتدائی عمر میں قرآن مجیدناظرہ پڑھنے کےبعد اپنی تعلیم کا آغاز منشی فاضل کےامتحان سےکیا۔1934ء میں اوری اینٹل کالج سے ایم عربی کا امتحان پاس کیا۔اور پھرآپ نے1939ء سے لے کر1968ء تک تقریباتیس سال کا عرصہ مختلف کالجز میں عربی زبان وادب کی تدریس اور تحقیق میں صرف کیا ۔ لاہور میں نصف صدی سے زیادہ انہوں نےتعلیم وتعلم کی زندگی گزاری۔ ان کے سیکڑوں شاگرد تعلیم تدریس اورتحقیق کے میدان میں مصروف عمل ہیں ۔علمی زندگی کے ساتھ ساتھ ان کی توجہ محبت اور خ...
  • 227 #2248

    مصنف : عبد المنان راسخ

    مشاہدات : 24410

    منہاج الخطیب

    (پیر 26 جنوری 2015ء) ناشر : دار القدس پبلشرز لاہور
    #2248 Book صفحات: 466
    خطابت اللہ تعالیٰ کی عطاکردہ،خاص استعداد وصلاحیت کا نام ہے جس  کےذریعے  ایک مبلغ اپنے مافی الضمیر کے اظہار ،اپنے جذبات واحساسات دوسروں تک منتقل کرنے اور عوام الناس کو اپنے  افکار ونظریات  کا قائل بنانے کے لیے  استعمال کرتا ہے ۔ایک قادر الکلام خطیب اور شاندار مقرر مختصر وقت میں ہزاروں ،لاکھوں افراد تک اپنا پیغام پہنچا سکتا ہے  اوراپنے   عقائد ونظریات ان تک منتقل کرسکتا ہے۔خطابت  صرف فن ہی نہیں ہے  بلکہ اسلام میں خطابت اعلیٰ درجہ کی عبادت اورعظیم الشان سعادت ہے ۔خوش نصیب ہیں وہ ہستیاں جن کومیدانِ خطابت کے لیے  پسند کیا جاتا ہے۔شعلہ نوا خطباء حالات کادھارا بدل دیتے ہیں،ہواؤں کےرخ تبدیل کردیتے  ،معاشروں میں انقلاب بپا کردیتے ہیں ۔تاریخ کےہر دورمیں خطابت کو  مہتم بالشان اور قابل فخر فن کی حیثیت حاصل رہی ہے  اور اقوام وملل او رقبائل کے امراء وزعما کے لیے  فصیح اللسان خطیب ہونا  لازمی امرتھا۔قبل از اسلام زمانہ جاہلیت کی تاریخ پر سرسری نگاہ ڈالیں تو اس دور  میں بھی ہمیں کئی معروف ِ زمانہ فصیح اللسان اور ...
  • 228 #4166

    مصنف : محمد زکریا روپڑی

    مشاہدات : 7463

    مواعظ حسنہ ( محمد زکریا روپڑی )

    (جمعرات 05 جنوری 2017ء) ناشر : ادارہ ترجمان القرآن والسنہ فیصل آباد
    #4166 Book صفحات: 482
    مولانا زکریا روپڑی ﷫ خاندان روپڑیہ  کےفیض یافتہ  منجھے ہوئے عالم دین، صاحب فکر ودانش ، دینی  ودنیاوی علم سےبہرہ ور اور روشن فکر کےحامل  تھے ۔انہوں نےاپنے حلقۂ اثر میں  مسلسل 30 خطابت کی ۔مولانا اپنی  خطابتی ذمہ داریاں ادار کرتے ہوئے   اپنے بیان کیے گئے خطابات کو اپنی خاص ڈائری  میں
  • 229 #3919

    مصنف : عبد الرب گونڈوی

    مشاہدات : 30544

    مواعظ حسنہ حصہ اول

    dsa (جمعرات 21 جولائی 2016ء) ناشر : مکتبہ بیت السلام، مؤناتھ بھنجن، یو پی
    #3919 Book صفحات: 496
    خطابت اللہ تعالیٰ کی عطاکردہ، خاص استعداد وصلاحیت کا نام ہے جس کے ذریعے ایک مبلغ اپنے مافی الضمیر کے اظہار، اپنے جذبات واحساسات دوسروں تک منتقل کرنے اور عوام الناس کو اپنے افکار ونظریات کا قائل بنانے کے لیے استعمال کرتا ہے۔ بلاشک وشبہ قدرتِ بیان ایسی نعمت جلیلہ اور ہدیۂ عظمہ ہے جو اللہ تعالیٰ اپنے خاص بندوں کوعطا فرماتا ہے اور خطابت وبیان کے ذریعے انسان قیادت وصدارت کی بلندیوں کوحاصل کرتا ہے۔ جوخطیب کتاب وسنت کے دلائل وبراہین سے مزین خطاب کرتا ہے اس کی بات میں وزن ہوتا ہےجس کاسامعین کے روح وقلب پر اثر پڑتا ہے۔ اور خطبۂ جمعہ کوئی عام درس یا تقریر نہیں بلکہ ایک انتہائی اہم نصیحت ہے جسے شریعتِ اسلامیہ میں فرض قرار دیا گیا ہے۔ یہی وجہ ہےکہ اس میں بہت سارے وہ لوگ بھی شریک ہوتے ہیں جو عام کسی درس وتقریر وغیرہ میں شرکت نہیں کرتے۔ اس لیے خطبا حضرات کے لیےضروری ہے کہ وہ خطبات میں انتہائی اہم مضامین پر گفتگو فرمائیں جن میں عقائد کی اصلاح، عبادات کی ترغیب، اخلاقِ حسنہ کی تربیت، معاملات میں درستگی، آخرت کا فکر اورتزکیۂ نفس ہو۔ زیر تبصرہ کتاب ’’مواعظ حسنہ‘‘ مولانا عبد الرب گ...
  • 230 #4069

    مصنف : عطا اللہ طارق

    مشاہدات : 6979

    مواعظ طارق جلد اول و دوم

    dsa (منگل 29 نومبر 2016ء) ناشر : مکتبہ اصحاب الحدیث لاہور
    #4069 Book صفحات: 437
    خطابت اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطاکردہ،خاص استعداد وصلاحیت کا نام ہے، جس کےذریعے ایک مبلغ اپنے مافی الضمیر کے اظہار ،اپنے جذبات واحساسات  کودوسروں تک منتقل کرنے اور عوام الناس کو اپنے افکار ونظریات کا قائل بنانے کے لیے استعمال کرتا ہے ۔ایک قادر الکلام خطیب اور شاندار مقرر مختصر وقت میں ہزاروں ،لاکھوں افراد تک اپنا پیغام پہنچا سکتا ہے اوراپنے عقائد ونظریات ان تک منتقل کرسکتا ہے۔خطابت صرف فن ہی نہیں ہے بلکہ اسلام میں خطابت اعلیٰ درجہ کی عبادت اورعظیم الشان سعادت ہے ۔خوش نصیب ہیں وہ ہستیاں جن کومیدانِ خطابت کے لیے پسند کیا جاتا ہے۔شعلہ نوا خطباء حالات کادھارا بدل دیتے ہیں،ہواؤں کےرخ تبدیل کردیتے ،معاشروں میں انقلاب بپا کردیتے ہیں ۔تاریخ کےہر دورمیں خطابت کو مہتم بالشان اور قابل فخر فن کی حیثیت حاصل رہی ہے اور اقوام وملل او رقبائل کے امراء وزعما کے لیے فصیح اللسان خطیب ہونا لازمی امرتھا۔قبل از اسلام زمانہ جاہلیت کی تاریخ پر سرسری نگاہ ڈالیں تو اس دور میں بھی ہمیں کئی معروف ِ زمانہ فصیح اللسان اور سحر بیان خطباء اس فن کی بلندیوں کو چھوتے ہوئے نظرآتے ہیں۔دورِ اسلام میں فنِ خطابت اپنے اوج ک...
  • 231 #7011

    مصنف : نائلہ طفیل ملک

    مشاہدات : 2253

    موجودہ تحریک فہم قرآن کا جائزہ ( مقالہ ایم اے )

    (جمعرات 25 مئی 2023ء) ناشر : شعبہ علوم اسلامیہ جامعہ پنجاب
    #7011 Book صفحات: 192
    قرآنِ مجید پوری انسانیت کے لیے کتاب ِہدایت ہے اور اسے یہ اعزاز حاصل ہے کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتاب ہے ۔ اسے پڑھنے پڑھانے والوں کو امامِ کائنات نے اپنی زبانِ صادقہ سے معاشرے کے بہترین لوگ قرار دیا ہے اور اس کی تلاوت کرنے پر اللہ تعالیٰ ایک ایک حرف پر ثواب عنایت کرتے ہیں ۔ دور ِصحابہ سے لے کر عصر حاضر تک بے شمار اہل علم نے اس کی تفہیم و تشریح اور ترجمہ و تفسیر کرنے کی خدمات سر انجام دیں اور ائمہ محدثین نے کتبِ احادیث میں باقاعدہ ابواب التفسیر کے نام سے باب قائم کیے ۔ اور بے شمار ائمہ مفسرین نے عربی زبان میں مستقل بیسیوں تفاسیر لکھیں ہیں جن میں سے کئی تفسیروں کے اردو زبان میں تراجم بھی ہوچکے ہیں ۔ زیر نظر مقالہ بعنوان ’’ موجودہ تحریک فہم قرآن کا جائزہ ‘‘ محترمہ نائلہ طفیل ملک صاحبہ کا وہ تحقیقی مقالہ ہے جسے انہوں نے ڈاکٹر حمید اللہ عبد القادر ﷾ کی نگرانی میں مکمل کر کے 2003 ء میں جامعہ پنجاب میں پیش کیا اور ایم اے اسلامیات کی ڈگری حاصل کی ۔ مقالہ نگار نے اس مقالے کو پانچ ابواب میں تقسیم کیا ہے ۔ باب اول میں قرآن اور فہم قرآن کا معنیٰ و مفہوم ، ا...
  • 232 #5843

    مصنف : ڈاکٹر ریحانہ ضیا صدیقی

    مشاہدات : 20876

    مولانا اشرف علی تھانوی کی تفسیر بیان القرآن کا تحقیقی و تنقیدی مطالعہ

    (اتوار 28 جولائی 2019ء) ناشر : الندوہ ٹرسٹ لائبریری چھتر اسلام آباد
    #5843 Book صفحات: 247
    مولانا اشرف علی تھانوی ﷫ تھانہ بھون ضلع اترپردیش  میں 1863ء کوپیداہوئے   ابتدائی تعلیم میرٹھ میں ہوئی فارسی کی ابتدائی کتابیں یہیں پڑھیں اور حافظ حسین مرحوم دہلوی سے کلام پاک حفظ کیا پھر تھانہ بھون آکر حضرت مولانا فتح محمد صاحب سے عربی کی ابتدائی اور فارسی کی اکثر کتابیں پڑھیں ذوالقعدہ 1295ھ میں آپ بغرض تحصیل وتکمیل علوم دینیہ دارالعلوم دیوبند تشریف لے گئے اور پانچ سال تک یہاں مشغول تعلیم رہ کر 1301ھ میں فراغت حاصل کی اس وقت آپ کی عمر تقریباً19سال تھی زمانہ طالب علمی میں حضرت میل جول سے الگ تھلگ رہتے اگر کتابوں سے کچھ فرصت ملتی تو اپنے استاد خاص حضرت مولانا محمد یعقوب کی خدمت میں جابیٹھتے۔ تکمیل تعلیم کے بعد والد اور اساتذہ کرام کی اجازت سے آپ کانپور تشریف لے گئے اور مدرسہ فیض عام میں پڑھانا شروع کر دیا چودہ سال تک وہاں پرفیض کو عام کرتے رہے،1315ھ میں کانپور چھوڑکر آپ آبائی وطن تھانہ بھون تشریف لائے اور یہاں حاجی امداد اللہ مہاجر مکی کی خانقاہ کو نئے سرے سے آباد کیا اور مدرسہ اشرفیہ کے نام سے ایک درسگاہ کی بنیاد رکھی جہاں آخر دم تک تدریس،تزکیہ نفوس اور اصلاح معاشرہ جیسی...
  • 233 #5116

    مصنف : ڈاکٹر حافظ محمد زبیر

    مشاہدات : 18314

    مکالمہ جلد۔1

    (ہفتہ 23 ستمبر 2017ء) ناشر : دار الفکر الاسلامی، لاہور
    #5116 Book صفحات: 213
    راقم کی یہ کوشش رہی ہے کہ روزانہ فیس پر کسی علمی، تحقیقی اور فکری مسئلے میں کوئی مختصر تحریر شیئر کر دی جائے۔ اس طرح تین سال کے عرصے میں کافی ساری تحریریں جمع ہو گئیں کہ جن میں سے اکثر تحریریں مختلف دوستوں کے سوالات کے جوابات میں تھیں۔ ان میں سے اکثر موضوعات اس قابل تھے کہ انہیں کتابی صورت دی جاتی تو ان تحریروں میں سے منتخب تحریروں کی تہذیب وتنقیح کے بعد انہیں “مکالمہ” کے عنوان سے ایک کتاب کی صورت میں جمع کیا گیا ہے۔ بعض دوستوں نے اس بات کا ذکر کیا کہ وہ میری فیس بک تحریریں کاپی کر کے اپنے پاس کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ وغیرہ میں محفوظ کر لیتے ہیں کہ وہ انہیں اچھی لگتی ہیں اور وہ دوسروں کو بھی فارورڈ کرتے رہتے ہیں۔ تو اس سے یہ احساس پیدا ہوا کہ خود سے ہی ان تحریروں کو جمع کر کے ایک کتابی صورت دے دی جائے۔ پھر یہ بھی ہوا کہ بعض ویب سائیٹس مثلاً “دلیل” وغیرہ پر بعض تحریریں کالموں کی صورت میں جب شائع ہوئیں تو بعض کالموں کے ویورز کی تعداد پچاس ہزار کو بھی پہنچ گئی اور ان کو شیئر کرنے والوں کی تعداد ہزاروں میں ہو گئی۔ تو اس سے بھی توجہ ہوئی کہ کچھ تحریروں میں جان ہے اور موضوع...
  • 234 #4712

    مصنف : عبد المنان راسخ

    مشاہدات : 14862

    میزان الخطیب

    (بدھ 09 اگست 2017ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور
    #4712 Book صفحات: 443
    خطابت اللہ تعالیٰ کی عطاکردہ،خاص استعداد وصلاحیت کا نام ہے جس کےذریعے ایک مبلغ اپنے مافی الضمیر کے اظہار ،اپنے جذبات واحساسات دوسروں تک منتقل کرنے اور عوام الناس کو اپنے افکار ونظریات کا قائل بنانے کے لیے استعمال کرتا ہے ۔ایک قادر الکلام خطیب اور شاندار مقرر مختصر وقت میں ہزاروں ،لاکھوں افراد تک اپنا پیغام پہنچا سکتا ہے اوراپنے عقائد ونظریات ان تک منتقل کرسکتا ہے۔خطابت صرف فن ہی نہیں ہے بلکہ اسلام میں خطابت اعلیٰ درجہ کی عبادت اورعظیم الشان سعادت ہے ۔خوش نصیب ہیں وہ ہستیاں جن کومیدانِ خطابت کے لیے پسند کیا جاتا ہے۔شعلہ نوا خطباء حالات کادھارا بدل دیتے ہیں،ہواؤں کےرخ تبدیل کردیتے ،معاشروں میں انقلاب بپا کردیتے ہیں ۔تاریخ کےہر دورمیں خطابت کو مہتم بالشان اور قابل فخر فن کی حیثیت حاصل رہی ہے اور اقوام وملل او رقبائل کے امراء وزعما کے لیے فصیح اللسان خطیب ہونا لازمی امرتھا۔قبل از اسلام زمانہ جاہلیت کی تاریخ پر سرسری نگاہ ڈالیں تو اس دور میں بھی ہمیں کئی معروف ِ زمانہ فصیح اللسان اور سحر بیان خطباء اس فن کی بلندیوں کو چھوتے ہوئے نظرآتے ہیں۔دورِ اسلام میں فنِ خطابت اپنے اوج کمال تک پہنچ گیا...
  • 235 #1939

    مصنف : ڈاکٹر حافظ حسن مدنی

    مشاہدات : 12751

    نبی اکرم ﷺ کے عدالتی فیصلے ( مقالہ )

    (بدھ 24 ستمبر 2014ء) ناشر : شعبہ علوم اسلامیہ جامعہ پنجاب
    #1939 Book صفحات: 630
    کسی بھی قوم کی نشوونما اور تعمیر  وترقی کےلیے  عدل وانصاف ایک بنیادی ضرورت ہے  ۔جس سے مظلوم کی نصرت ،ظالم کا قلع  قمع اور جھگڑوں کا  فیصلہ کیا جاتا ہے  اورحقوق کو ان کےمستحقین تک پہنچایا جاتاہے  اور  دنگا فساد کرنے والوں کو سزائیں دی جاتی ہیں  ۔تاکہ معاشرے  کے ہرفرد کی جان  ومال ،عزت وحرمت اور مال واولاد کی حفاظت کی جا  سکے ۔ یہی وجہ ہے  اسلام نے ’’قضا‘‘یعنی قیام عدل کاانتہا درجہ اہتمام کیا ہے۔اوراسے انبیاء ﷩ کی سنت  بتایا ہے۔اور نبی کریم ﷺ کو اللہ تعالیٰ نے  لوگوں میں فیصلہ کرنے کا  حکم  دیتےہوئے  فرمایا:’’اے نبی کریم ! آپ لوگوں کےدرمیان اللہ  کی  نازل کردہ ہدایت کے مطابق فیصلہ کریں۔‘‘نبی کریمﷺ کی  حیات مبارکہ مسلمانوں کے لیے دین ودنیا کے تمام امور میں مرجع کی حیثیت رکھتی ہے ۔ آپ کی تنہا ذات میں حاکم،قائد،مربی،مرشد اور منصف  اعلیٰ کی تمام خصوصیات جمع تھیں۔جو لوگ آپ کے فیصلے پر راضی  نہیں ہوئے  ا ن کے بارے  میں اللہ...
  • 236 #857

    مصنف : عرفان صدیقی

    مشاہدات : 25375

    نقش خیال

    (ہفتہ 15 اکتوبر 2011ء) ناشر : خزینہ علم وادب لاہور
    #857 Book صفحات: 405
    محترم عرفان صدیقی کا شمار پاکستان کے ان نامور کالم نگاروں میں ہوتا ہے جن کا کالم مذہبی، سیاسی اور علمی حلقوں میں یکساں مقبولیت رکھتا ہے۔ وہ جب کاغذ پر قلم رکھتے ہیں تو موج دریا ٹھہر سی جاتی ہے اور الفاظ دست بستہ ان کی خدمت میں حاضر نظر آتے ہیں۔ ان کا کالم جہاں معلومات کا بحر بے کنار ہوتا ہے وہیں ادب کی چاشنی بھی لیے ہوتا ہے۔ 2001ء وہ خون آشام سال تھا جس میں ایک فوجی ڈکٹیٹر نے امریکہ کی ایک دھمکی پر اپنا سب کچھ نچھاور کرنے کا پیمان کر لیا۔ اس کے بعد افغانستان میں جو کچھ ہوا وہ سب کچھ اس کتاب میں رقم کر دیا گیا ہے۔ ’نقش خیال‘ در اصل ان کالموں کا مجموعہ ہے جو طالبان، افغانستان اور امریکی یلغار کے تناظر میں لکھے گئے اور روزنامہ ’نوائے وقت‘ میں شائع ہوتے رہے۔ افغانستان اور طالبان کے حوالے سے ہمارے ہاں بہت سے شبہات پائے جاتے ہیں اس کتاب کے مطالعے کے بعد افغانستان کی شفاف تصویر سامنے آ جائے گی۔ عرفان صدیقی صاحب کے کالم کی پسندیدگی کی ایک یہ بھی ہے کہ انھوں نے کالم کے معیار کو مستقلاً برقرار رکھا اور اس کی دلکشی میں کوئی کمی نہیں آنے دی۔ انھوں نے کالم میں شعر و ادب کی چ...
  • 237 #3798

    مصنف : عبد المجید سوہدروی

    مشاہدات : 7105

    نقوش ابو الکلام و مقالات آزاد

    (ہفتہ 16 جولائی 2016ء) ناشر : مسلم پبلیکیشنز لاہور
    #3798 Book صفحات: 194
    مولانا ابو الکلام11نومبر1888ء کو پیدا ہوئے اور 22 فروری1958ءکو وفات پائی۔مولانا ابوالکلام آزاد کا اصل نام محی الدین احمد تھا۔آپ کے والد بزرگوارمحمد خیر الدین انہیں فیروزبخت (تاریخی نام) کہہ کر پکارتے تھے۔ آپ میں مکہ معظمہ میں پیدا ہوئے۔ والدہ کا تعلق مدینہ سے تھا ۔سلسلہ نسب شیخ جمال الدین سے ملتا ہے جو اکبر اعظم کے عہد میں ہندوستان آئے اور یہیں مستقل سکونت اختیار کرلی۔1857ء کی جنگ آزادی میں آزاد کے والد کو ہندوستان سے ہجرت کرنا پڑی کئی سال عرب میں رہے۔ مولانا کا بچپن مکہ معظمہ اور مدینہ میں گزرا ۔ابتدائی تعلیم والد سے حاصل کی۔ پھر جامعہ ازہرمصر چلے گئے۔ چودہ سال کی عمر میں علوم مشرقی کا تمام نصاب مکمل کر لیا تھا۔مولانا کی ذہنی صلاحتیوں کا اندازہ اس سے ہوتا ہے کہ انہوں نے پندرہ سال کی عمر میں ماہوار جریدہ لسان الصدق جاری کیا۔ جس کی مولانا الطاف حسین حالی نے بھی بڑی تعریف کی۔ 1914ء میں الہلال نکالا۔ یہ اپنی طرز کا پہلا پرچہ تھا۔ ترقی پسند سیاسی تخیلات اور عقل پر پوری اترنے والی مذہبی ہدایت کا گہوارہ اور بلند پایہ سنجیدہ ادب کا نمونہ تھا۔آپ ایک سنی المسلک انسان تھے ۔آپ کا قادیانیت یا مرزا...
  • 238 #6027

    مصنف : ابوعمار عمر فاروق سعیدی

    مشاہدات : 6340

    نونہال اسلامی خطبات

    (بدھ 19 فروری 2020ء) ناشر : دار الابلاغ، لاہور
    #6027 Book صفحات: 210
    خطابت اللہ تعالیٰ کی عطاکردہ،خاص استعداد وصلاحیت کا نام ہے جس  کےذریعے  ایک مبلغ اپنے مافی الضمیر کے اظہار ،اپنے جذبات واحساسات دوسروں تک منتقل کرنے اور عوام الناس کو اپنے  افکار ونظریات  کا قائل بنانے کے لیے  استعمال کرتا ہے ۔ایک قادر الکلام خطیب اور شاندار مقرر مختصر وقت میں ہزاروں ،لاکھوں افراد تک اپنا پیغام پہنچا سکتا ہے  اوراپنے   عقائد ونظریات ان تک منتقل کرسکتا ہے۔خطابت  صرف فن ہی نہیں ہے  بلکہ اسلام میں خطابت اعلیٰ درجہ کی عبادت اورعظیم الشان سعادت ہے ۔خوش نصیب ہیں وہ ہستیاں جن کومیدانِ خطابت کے لیے  پسند کیا جاتا ہے۔شعلہ نوا خطباء حالات کادھارا بدل دیتے ہیں،ہواؤں کےرخ تبدیل کردیتے  ،معاشروں میں انقلاب بپا کردیتے ہیں ۔تاریخ کےہر دورمیں خطابت کو  مہتم بالشان اور قابل فخر فن کی حیثیت حاصل رہی ہے  اور اقوام وملل او رقبائل کے امراء وزعما کے لیے  فصیح اللسان خطیب ہونا  لازمی امرتھا۔قبل از اسلام زمانہ جاہلیت کی تاریخ پر سرسری نگاہ ڈالیں تو اس دور  میں بھی ہمیں کئی معروف ِ زمانہ فصیح اللسان اور ...
  • 239 #7285

    مصنف : ابو حمدان اشرف فیضی

    مشاہدات : 1641

    نوِشتہ قلم

    (جمعرات 02 مئی 2024ء) ناشر : جامعہ محمدیہ عربیہ رائید رگ اننت پور انڈیا
    #7285 Book صفحات: 370
    زیر نظر کتاب ’’ نوشتۂ قلم‘‘ ابو حمدان اشرف فیضی صاحب کے 15 دینی و اصلاحی مضامین کا مجموعہ ہے جو مختلف رسائل و مجلات میں شائع ہوئے ۔ان مضامین کی افادیت کے پیش نظر ابو حمدان صاحب نے تصویب و تنقیح اور نظرثانی کے بعد ان مضامین کو کتابی صورت میں مرتب کیا ہے۔ مضمون نگار نے پوری کوشش کی ہے کہ ہر مضمون زیادہ سے زیادہ قرآن و آیات اور احادیث مبارکہ سے مزین ہو۔اصلاح عقیدہ،اصلاح معاشرہ اور اصلاح اعمال میں عوام و خواس کے لیے یکساں مفید ہے۔(م۔ا)
  • 240 #1013

    مصنف : محمد اسماعیل سلفی

    مشاہدات : 26584

    نگارشات - جلد1

    dsa (بدھ 23 مئی 2012ء) ناشر : ام القریٰ پبلی کیشنز، گوجرانوالہ
    #1013 Book صفحات: 705
    حضرت مولانا اسماعیل سلفی رحمۃ اللہ علیہ کثرت مشاغل کے سبب بہت تھوڑا لکھ سکے لیکن جتنا لکھا ہزاروں صفحات پر بھاری تھا کہ ہر قدر شناس نے اس کا خیر مقدم کیا اور ان کی تحریرات کو سلفی منہج و فکر کے احیا کے لیے نعمت غیر مترقبہ قرار دیا گیا۔ زیر نظر مجموعہ میں حضرت سلفی کی تمام مطبوعہ منتشر تحریرات جمع کی گئی ہیں، جس میں ان کے تحریرفرمودہ کتب و رسائل، مضامین و مقالات، فتاویٰ، مکاتیب، مقدمات اور تعلیقات و حواشی شامل ہیں۔ ان مضامین میں جماعت اہل حدیث کی تاریخی خدمات کا بخوبی تجزیہ و تعارف کرایا گیا ہے اور مختلف حوادث و واقعات کے تناظر میں اس طائفہ کی کثیر الجہت جہود و مساعی کو نمایاں کیا گیا ہے۔ سلفی فکر اور منہج اہل حدیث کو ایک دلنشیں اسلوب میں متعارف کرایا گیا ہے۔ مختلف گروہوں کی جانب اس گروہ پر لگائے جانے والے الزامات کی حقیقت کی نقاب کشائی کی گئی ہے۔ اس مجموعہ میں 40 نگارشات شامل ہیں۔ ان میں سے کچھ عربی میں شائع ہوئے تھے جن کو اردو ترجمہ کے ساتھ پیش کیا جا رہا ہے۔ (ع۔م)  
  • 241 #5725

    مصنف : ڈاکٹر محمد حمید اللہ

    مشاہدات : 6820

    نگارشات ڈاکٹر محمد حمید اللہ جلد اول

    dsa (جمعرات 14 مارچ 2019ء) ناشر : بیکن بکس لاہور
    #5725 Book صفحات: 691
    ڈاکٹر محمد حمید اللہ (پیدائش: 9فروری 1908ء، انتقال: 17 دسمبر 2002ء) ڈاکٹر حمید اللہ ﷫ ایک بلند پایا عالم دین ، مایہ ناز محقق، دانشور اور مصنف تھے  جن کے قلم  سے علوم قرآنیہ ، سیرت نبویہ اور فقہ اسلام پر  195 وقیع کتابیں اور 937 کے قریب مقالات نکلے ۔ڈاکٹر صاحب قانون دان اور اسلامی دانشور تھے اور بین الاقوامی قوانین کے ماہر سمجھے جاتے تھے۔ تاریخ ،حدیث پر اعلٰی تحقیق، فرانسیسی میں ترجمہ قرآن اور مغرب کے قلب میں ترویج اسلام کا اہم فریضہ نبھانے پر آپ کو عالمگیر شہرت ملی۔ آپ جامعہ عثمانیہ سے ایم۔اے، ایل ایل۔بی کی ڈگریاں حاصل کرنے کے  بعد  اعلیٰ تعلیم و تحقیق کے لیے یورپ پہنچے۔ بون یونیورسٹی (جرمنی)  سے ڈی فل اور سوربون یونیورسٹی (پیرس)سے  ڈاکٹریٹ کی  ڈگری  حاصل کی ۔ ڈاکٹر صاحب کچھ عرصے تک جامعہ عثمانیہ حیدر آباد میں پروفیسررہے۔ یورپ جانے کے بعد جرمنی اور فرانس کی یونیورسٹیوں میں بھی تدریسی خدمات انجام دیں۔ فرانس کے نیشنل سنٹر آف سائینٹیفک ریسرچ سے تقریباً بیس سال تک وابستہ رہے۔ علاوہ ازیں یورپ اور ایشیا کی کئی یونیورسٹیوں میں آپ کے توسیعی خطبات کا...
  • 242 #3577

    مصنف : سید ابو الحسن علی ندوی

    مشاہدات : 11767

    پاجا سراغ زندگی

    (جمعہ 25 مارچ 2016ء) ناشر : مجلس نشریات اسلامی کراچی
    #3577 Book صفحات: 187
    کسی بھی چیزکی فضیلت وشرافت کبھی اس کی عام نفع رسانی کی وجہ سے ظاہر ہوتی ہے اور کبھی ا سکی شدید ضرورت کی وجہ سے سامنے آتی ہے۔ انسان کی  پیدائش کے فورا بعد اس کے لئے  سب سے پہلے علم کی ہی ضرورت کو محسوس کیا گیا۔اور علم ہی کے بارے میں اللہ فرماتا ہے:"تم میں سے جو لو گ ایمان لائے اور جنہیں علم عطاکیا گیا اللہ ان کے درجات کوبلند کر ے گا"۔پھر اللہ کے نزدیک علم ہی تقویٰ کامعیار بھی ہے ۔نبی کریم نے فرمایا: علم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد اور عورت پر فرض ہے۔قرآن وحدیث میں جس علم کی فضیلت واہمیت بیان کی گئی ہے وہ دینی علم یا دین کا معاون علم ہے۔زیر تبصرہ کتاب"پاجا سراغ زندگی"مفکر اسلام مولانا سید ابو الحسن علی ندوی﷫ کے ان خطبات پر مشتمل ہے جو انہوں نے دار العلوم  ندوۃ العلماء کے طلباء کے سامنے  مختلف مواقع اور اکثر تعلیمی سال کے آغاز پر پیش کئے۔ان خطبات کا مرکزی خیال ایک ہی تھا کہ ایک طالب علم کی نگاہ کن بلند مقاصد پر رہنی چاہئے اور اپنے محدود ومخصوص ماحول میں رہ کر بھی وہ کیا کچھ بن سکتا ہے اور کیا کچھ کر سکتا ہے۔ان خطبات میں انہوں نے خاص طور پر طلبائے علوم ن...
  • 243 #4522

    مصنف : ڈاکٹر سعید الرحمن بن نور حبیب

    مشاہدات : 6527

    پاک و ہند کے منتخب اردو اسلامی جرائد کی نمایاں خصوصیات اور بنیادی مناہج کا علمی و تجزیاتی مطالعہ ( مقالہ )

    (بدھ 05 اپریل 2017ء) ناشر : ڈیپارٹمنٹ آف اسلامک سٹڈیز، عبد الولی خان یونیورسٹی، مردان
    #4522 Book صفحات: 511
    انسان ازل سے حالات سے باخبر رہنے کا خواہش مند رہا ہے اس کی یہ خواہش مختلف ادوار میں مختلف طریقوں سے پوری ہوتی رہی ہے۔ شروع میں تحریریں پتھروں اور ہڈیوں پر لکھی جاتی تھیں، پھر معاملہ درختوں کی چھال اور چمڑے کی طرف بڑھا۔ زمانہ نے ترقی کی تو کاغذ او رپریس وجود میں آیا۔ جس کے بعد صحافت نے بے مثال ترقی کی۔صحافت ایک امانت ہے۔ صحافت ایک مقدس اور عظیم الشان پیشہ ہے، جس کے ذریعے ملک وملت کی بہترین خدمت کی جاسکتی ہے۔ اسلامی صحافت قوم کے ذہنوں کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ان کی فکری راہ نمائی کا فریضہ انجام دیتی ہے۔ لوگوں کو ظلمات سے نکال کر نور ہدایت کی طرف لاتی ہے، برے کاموں سے روکتی اور اچھے کاموں کی ترغیب دیتی ہے۔ پاکستان وہندوستان کی مختلف دینی ومذہبی جماعتوں نے صحافت کی اس اہمیت کو دیکھتے ہوئے بھرپور انداز میں اس میں حصہ ڈالا ہے اور اردو زبان میں بے شمار رسائل وجرائد اور اخبارات کے ذریعے اصلاح معاشرہ کا عظیم الشان بیڑا اٹھایا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب "پاک وہند کے منتخب اردو اسلامی جرائد کی نمایاں خصوصیات اور بنیادی مناہج کا علمی و تجزیاتی مطالعہ" محترم سعید الرحمن صاحب کی کاوش ہے...
  • 244 #6434

    مصنف : عطاء اللہ علوی

    مشاہدات : 5181

    پاکستان میں خلاصۃ القرآن کے عنوان سے لکھی جانے والی کتب کا تحقیقی وتجزیاتی مطالعہ ( مقالہ ایم فل )

    (پیر 26 جولائی 2021ء) ناشر : علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، اسلام آباد
    #6434 Book صفحات: 192
    خلاصۃ القرآن سےمراد قرآن مجید کی آیات اور سورتوں سے مستنبط ہونے والے احکام اور پیغامات الٰہی کوانتہائی مختصر اندازمیں بیان کرناکہ کم وقت میں زیادہ سے زیادہ استفادہ ممکن ہو ۔یعنی قرآن مجید کے متعدد پاروں اور سورتوں میں بکھرے ہوئے مضامین کو عامۃ الناس کی آسانی کے لیے جمع کرنے کا نام خلاصہ ہے۔ارض ِپاک وہند   میں ہماری مادری زبان عربی نہیں اس لیے   ہم  رمضان المبارک میں امام کی تلاو ت سنتے تو ہیں  لیکن  اکثر احباب قرآن کریم   کے معنیٰ اور مفہوم سےنابلد ہوتےہیں  جس کی وجہ سے   اکثر لوگ  اس  مقدس کتاب  کی تعلیمات اور احکامات  سے محروم رہتے  ہیں۔تو اس ضرورت کے پیش نظر بعض مساجد میں اس بات کا اہتمام کیاجاتا ہے کہ قراءت کی جانے  والی آیات کا خلاصہ بھی اپنی زبان میں بیان  کردیا جائے ۔ بعض اہل علم  نے  اس کو تحریر ی صورت میں مختصراً مرتب کیا ۔ تاکہ ہر کوئی قرآن کریم  سنے اور سمجھے اور اس کے دل میں  قرآن  مجید  کو پڑھنے  اور اس پر عمل  کرنے کاشوق پیدا ہو۔ زیرنظر مق...
  • 245 #6855

    مصنف : ڈاکٹر قاری محمد طاہر

    مشاہدات : 2532

    پاکستان میں علم تجوید و قراءت ماضی حال اور مستقبل ( مقالہ پی ایچ ڈی ) جلد اول

    (منگل 29 نومبر 2022ء) ناشر : شعبہ علوم اسلامیہ جامعہ پنجاب
    #6855 Book صفحات: 822
    علم تجوید قرآن مجید کو ترتیل اور درست طریقے سے پڑھنے کا نام ہے علم تجوید کا وجوب کتاب وسنت واجماع امت سے ثابت ہے ۔اس علم کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے ہوتا ہے کہ آنحضرت ﷺ خود صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین کو وقف و ابتداء کی تعلیم دیتے تھے جیسا کہ حدیث ابن ِعمرؓ سے معلوم ہوتا ہے۔فن تجوید قرآنی علوم کے بنیادی علوم میں سے ایک ہے ۔ اس علم کی تدوین کا آغاز دوسری ہجری صدی کے نصف سے ہوا۔جس طرح حدیث وفقہ پر کام کیا گیا اسی طرح قرآن مجید کے درست تلفظ وقراءت کی طرف توجہ کی گئیعلمائے اسلام نے ہر زمانہ میں درس وتدریس اور تصنیف وتالیف کے ذریعہ اس علم کی دعوت وتبلیغ کو جاری رکها ، متقدمین علماء کے نزدیک علم تجوید پر الگ تصانیف کا طریقہ نہیں تها بلکہ تجوید علم الصرف کا ایک نہایت ضروری باب تها ، متاخرین علماء نے اس علم میں مستقل اور تفصیلی کتابیں لکھیں ہیں ، محمد بن مکی﷫ کی کتاب   اَلرِّعایَةاس سلسلہ کی پہلی کڑی ہے ، جوکہ چوتهی صدی ہجری میں لکهی گئی۔ علم قراءت بھی ایک الگ فن ہے ائمہ قراءت اور علماء امت نے اس فن  بھی پر ہر دور میں مبسوط ومختصر کتب کے تصنیف کی ۔ ائمۂ حدیث وفقہ کی طرح تجوید...
  • 246 #6461

    مصنف : ڈاکٹر عبد الرحمن خان

    مشاہدات : 3054

    پاکستان میں متفرق فقہی مذاہب کی موجودگی میں مشترکہ فقہی مسائل کی قانون سازی ( پی ایچ ڈی )

    (منگل 24 اگست 2021ء) ناشر : شعبہ اسلامک لرننگ فیکلٹی آف اسلامک سٹڈیز جامعہ کراچی
    #6461 Book صفحات: 342
    علم فقہ محض کوئی فرضی مباحثِ قانون کا مجموعہ ہی نہیں بلکہ اسلامی تعلیمات کی روح ہے، جو خاص اصول و ضوابط سے قرآن کریم اور سنت رسول (ﷺ) میں موجود احکام مستنبط کرنے کا نام ہے۔-مجتہدین کرام نے قرآن و حدیث میں غوطہ زنی کر کے نہ صرف اس وقت میں درپیش مسائل کے حوالے سےقانونی بلکہ قرآن و سنت کی روشنی میں ایسے فقہی اصول متعارف کروائے جن کے ذریعے امت مستقبل میں درپیش مسائل حل کر سکتی ہے۔تمام فقہی مذاہب نے اصول و ضوابط متعین کئے جو باقاعدہ طور پر آپس میں منضبط اور باہم دگر ہم آہنگ ہیں اور قرآن و سنت کے عمومی پیغام سے پیوستہ بھی ہیں۔اسی زمانے میں فقہ کو فن کی حیثیت حاصل ہوئی زیرنظر تحقیقی مقالہ  بعنوان ’’ پاکستان میں متفرق فقہی مذاہب کی موجودگی میں مشترکہ فقہی مسائل کی قانون سازی مشکلات اور ان کا حل‘‘عبد الرحمن  خان کاوہ تحقیقی مقالہ ہے جسے انہوں نے 2016ء  میں  جامعہ کراچی میں پیش کر کے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ۔مقالہ نگار نے اس مقالہ کو پانچ ابواب میں تقسیم کیا ہے ۔باب اول میں قیام پاکستان کی سیاسی ومذہبی تاریخ کا مطالعہ ،باب ثانی میں پاکستان کے فقہی مذاہ...
  • 247 #3387

    مصنف : سید محمد کفیل بخاری

    مشاہدات : 8205

    پاکستان میں کیا ہوگا

    (ہفتہ 27 فروری 2016ء) ناشر : بخاری اکیڈمی ملتان
    #3387 Book صفحات: 116
    مولانا سيد عطاءالله شاه بخاری ﷫اردو زبان کے عظیم خطیب، مجلس احرار اسلام کے بانی، تحریک ختم نبوت کے قائد اور سامراج كے خلاف برسر پیكارایک سپاہی اور جرنیل تهے۔آپ ایک ہمہ گیر اور پہلو دار شخصیت کے مالک تھے۔آپ نے ہندوستان کی آزادی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور انگریز کو ہندوستان سے بھگانے می بنیادی کردار ادا کیا۔آپ نے اپنے پرجوش خطبات کے ذریعے پوری ہندوستان میں آزادی کی آگ لگا دی۔آپ جب تلاوت قرآن پاک كرتے تو ایک سماں بندھ جاتا تھا۔ شاعر مشرق علامہ اقبال آپ كی تلاوت سنتے تو ان کے آنسؤوں كا سيلاب رواں ہوجاتا۔آپ کی نس نس ميں محبت رسول ﷺ اور انگ انگ ميں سامراج كی نفرت بھری ہوئی تهی۔آپ نے ساری زندگی مرزائيوں كے خلاف علمی اور عملی كام كيا۔آپ فرمايا کرتے تھے کہ  جس دين ميں ابوبكر، عمر، عثمان اور علی  كی قدر نہيں وه دين سچا نہيں ہوسكتا۔ زیر تبصرہ کتاب"پاکستان میں کیا ہوگا؟" محترم محمد کفیل بخاری صاحب کی تصنیف ہے، جوامیر شریعت سید عطاء اللہ شاہ بخاری﷫ کے خطبات پر مشتمل ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائ...
  • 248 #6574

    مصنف : ریاض احمد سعید

    مشاہدات : 4197

    پاکستانی جامعات میں سامی اور غیر سامی مذاہب ( مقالات کا شماریاتی جائزہ )

    (بدھ 22 دسمبر 2021ء) ناشر : نا معلوم
    #6574 Book صفحات: 28
    سامی مذاہب سے مراد وہ مذاہب ہیں جو سام بن نوح کی اولادسے نکلے ہوں انہیں الہامی مذاہب بھی کہتے ہیں۔ انہیں الہامی مذاہب کہنے کی وجہ یہ ہے کہ ان تینوں مذاہب کی بنیاد الہام الہٰی یا وحی الہٰی پر ہے۔ یہودیت، مسیحیت اور اسلام اہم بڑے سامی مذاہب ہیں۔ غیر سامی مذاہب سے مراد وہ مذاہب ہیں جن کا تعلق سام بن نوح کی اولاد سے نہیں ہے۔ دوسرے الفاظ میں ہم یوں کہہ سکتے ہیں کہ یہودیت، عیسائیت اور اسلام کے علاوہ باقی مذاہب غیرسامی مذاہب میں شمار ہوتے ہیں۔ زیر تحقیقی مضمون’’ پاکستانی جامعات میں سامی مذاہب پر علوم اسلامیہ کے(ایم فل، پی ایچ ڈی) اردو سندی مقالات کا اشاریہ وشماریاتی جائزہ‘‘ محترم جناب ریاض احمد سعید، محترم جناب سعید الرحمٰن، محترم جناب رؤف احمد کا مشترکہ تحقیقی مضمون ہے۔ مرتبین نےاس تحقیقی مضمون میں پاکستان بھر کی جامعات کے زیر اہتمام سامی مذاہب پرلکھے جانے والے مقالات کا اشاریہ اور شماریاتی جائزہ پیش کیا ہے۔ اس مقالے میں پاکستان کی سرکاری وغیر سرکاری38؍جامعات کے شعبہ علوم اسلامیہ اور شعبہ علوم اسلامیہ اور شعبہ تقابل ادیان ومذاہب سے 2020ء تک مکمل ہونے والے یا زیر...
  • 249 #865

    مصنف : حافظہ ہاجرہ مدنی

    مشاہدات : 21665

    پاکستانی عورت کے معاشی مسائل اور کردار۔مقالہ ایم فل

    (بدھ 15 فروری 2012ء) ناشر : علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، اسلام آباد
    #865 Book صفحات: 356
    دین کامل ہے ،جس میں زندگی کے تمام معاملات کامکمل احاطہ ہے اور معاملات زندگی کا کوئی پہلو ایسا نہیں جس کی اسلام نے مکمل راہنمائی نہ دی ہو۔لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم احکام دین کے بار ے میں ضروری معلومات سے بہرہ ور ہوں اور اسلامی تعلیمات کو عملا اپنی زندگیوں پر لاگو کریں۔انسانی زندگی میں معاشی معاملات کی گتھیوں کو سلجھانا اورمعاشی ضروریات پوری کرنا ایک پیچیدہ مسئلہ ہے اور معاشیات کے حل اور اس کی ذمہ داری کے متعلق اکثر لوگ دینی تعلیمات سے نابلد ہیں ۔پھر یہ بہت بڑا ظلم ہے کہ کسب معاش کے نام پر عورت کو مردوں کے اداروں میں گھسیٹ دیا اور عورتوں کی بے تو قیری کا اسلام کش ایسا سنگین سلسلہ شروع ہے کہ اسلام نے مردو زن کےاس آزادانہ اختلاط اور فحاشی و عریانی کے اس سلسلہ کو معاشرے کی تباہی قراردیا ہے۔صنف نازک معاشی ذمہ داریوں کی کس   قدر مکلف ہے اور کن حالات میں اورکن ذمہ داریوں کی مجاز ہے ،مقالہ ہذا میں اس بحث پر اچھی روشنی ڈالی گئی ہےاور اسلام سے قبل دیگر مذاہب میں حوا کی بیٹی پر جو ظلم روا تھے ان کی قلعی کھولی گئی ہےاور اسلام نے عورت کو جو مقام ومرتبہ عطا کیا ہے ،مذاہب باطلہ میں اس کی...
  • 250 #6372

    مصنف : عظمیٰ بیگم

    مشاہدات : 8264

    پہلی صدی ہجری میں خواتین کی دینی خدمات ( مقالہ پی ایچ ڈی )

    (بدھ 26 مئی 2021ء) ناشر : نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز اسلام آباد
    #6372 Book صفحات: 483
    عورت جو قبل از اسلام مرتبۂ انسانیت سے گرادی گئی تھی ۔ محسنِ انسانیت جناب رسول اللہ  ﷺ  نے  انسانی سماج پر احسان ِعظیم فرمایا عورتوں کو ظلم ،بے حیائی ، رسوائی اور تباہی کے گڑھے سے نکالا انہیں تحفظ بخشا ان کے  حقوق اجاگر کیے ۔اسلام نے عورت کو ہر لحاظ سے مقام  ومرتبہ دیا اور اسلامی نقظۂ نگاہ سے عورت سوسائٹی میں وہی  ومقام رکھتی ہے  جو ایک مرد کو حاصل ہے۔اسلام نے عورت کو اس کے حقوق سے آشناء کیا،اسے علم کی دولت سے مالا مال کیا اور تہذیب وشائستگی وسلیقہ مندی کی بدولت نہ صرف مقتدر طبقہ بلکہ پورے معاشرے میں اسے خاصا اثر ورسوخ حاصل ہوگیا ۔ زیر نظر  مقالہ ’’پہلی صدی ہجری میں خواتین کی دینی خدمات ‘‘  محترمہ عظمی ٰ بیگم  صاحب کا تحقیقی مقالہ ہے جسے انہوں نے   نیشنل یونیورسٹی  میں  آف ماڈرن لینگوئجز،اسلام آباد میں پیش کر کے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ۔ مقالہ نگار نےاس مقالے  کو سات ابواب میں تقسیم کر کے  اس میں  خواتین کی علمی ،مذہبی ،معاشرتی ،جہادی  اور اخلاقی خدمات کو اصل مصادر  سے...
< 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 >

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 17193
  • اس ہفتے کے قارئین 237995
  • اس ماہ کے قارئین 2388870
  • کل قارئین116280870
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست