#4712

مصنف : عبد المنان راسخ

مشاہدات : 14487

میزان الخطیب

  • صفحات: 443
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 11075 (PKR)
(بدھ 09 اگست 2017ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور

خطابت اللہ تعالیٰ کی عطاکردہ،خاص استعداد وصلاحیت کا نام ہے جس کےذریعے ایک مبلغ اپنے مافی الضمیر کے اظہار ،اپنے جذبات واحساسات دوسروں تک منتقل کرنے اور عوام الناس کو اپنے افکار ونظریات کا قائل بنانے کے لیے استعمال کرتا ہے ۔ایک قادر الکلام خطیب اور شاندار مقرر مختصر وقت میں ہزاروں ،لاکھوں افراد تک اپنا پیغام پہنچا سکتا ہے اوراپنے عقائد ونظریات ان تک منتقل کرسکتا ہے۔خطابت صرف فن ہی نہیں ہے بلکہ اسلام میں خطابت اعلیٰ درجہ کی عبادت اورعظیم الشان سعادت ہے ۔خوش نصیب ہیں وہ ہستیاں جن کومیدانِ خطابت کے لیے پسند کیا جاتا ہے۔شعلہ نوا خطباء حالات کادھارا بدل دیتے ہیں،ہواؤں کےرخ تبدیل کردیتے ،معاشروں میں انقلاب بپا کردیتے ہیں ۔تاریخ کےہر دورمیں خطابت کو مہتم بالشان اور قابل فخر فن کی حیثیت حاصل رہی ہے اور اقوام وملل او رقبائل کے امراء وزعما کے لیے فصیح اللسان خطیب ہونا لازمی امرتھا۔قبل از اسلام زمانہ جاہلیت کی تاریخ پر سرسری نگاہ ڈالیں تو اس دور میں بھی ہمیں کئی معروف ِ زمانہ فصیح اللسان اور سحر بیان خطباء اس فن کی بلندیوں کو چھوتے ہوئے نظرآتے ہیں۔دورِ اسلام میں فنِ خطابت اپنے اوج کمال تک پہنچ گیا تھا ۔نبی کریم ﷺ خود سحرآفرین اور دلنشیں اندازِ خطابت اور حسنِ خطابت کی تمام خوبیوں سے متصف تھے ۔اللہ تعالیٰ نے ہر دور میں وراثتِ نبوی کے تحفظ اور تبلیغِ دین کےلیے ایسی نابغۂ روز گار اور فرید العصر شخصیات کو پیدا فرمایا کہ جنہوں نے اللہ تعالی کی عطا کردہ صلاحیتوں اور اس کے ودیعت کردہ ملکۂ خطابت سے بھر پور استفادہ کرتے ہوئے پر زور انداز میں دعوت حق کوپیش کیا اور لوگوں کے قلوب واذہان کو کتاب وسنت کے نور سے منور کیا ۔ ماضی قریب میں امام الہند مولانا ابو الکلام آزاد، سیدابو بکر غزنوی، آغا شورش کاشمیری، سید عطاء اللہ بخاری ، حافظ محمد اسماعیل روپڑی،مولانا محمد جونا گڑھی ﷭ وغیرہم کا شمار میدان خطابت کے شہسواروں میں ہوتا ہے ۔اور خطیبِ ملت علامہ احسان الٰہی ظہیر شہید﷫ میدان ِ خطابت کے وہ شہسوار ہیں جنہوں نے اللہ کی توفیق سے ایک نیا طرزِ خطابت ایجاد کیا ۔اور شیخ القرآن مولانا محمدحسین شیخوپوری گلستانِ کتاب وسنت کے وہ بلبل شیدا ہیں کہ دنیا انہیں خطیبِ پاکستان کے لقب سے یاد کرتی ہے۔خطباء ومبلغین اور دعاۃِ اسلام کےلیے زادِراہ ،علمی مواد اور منہج سلف صالحین کےمطابق معلومات کاذخیرہ فراہم کرنا یقیناً عظیم عمل اوردینِ حق کی بہت بڑی خدمت ہے اور واعظین ومبلغین کا بطریق احسن علمی تعاون ہے ۔اس لیے علماء نے ہر دور میں یہ رزیں کارنامہ سرانجام دینے کی کوشش کی ہے تاکہ وہ خطباء ودعاۃ جن کے پاس مصادر ومراجع میسر نہیں یا جن کے پاس وقت کی قلت ہے ان کے لیے خطباء کی تیاری کےلیے آسانی ہوسکے ۔ماضی قریب میں اردوزبان میں خطبات کے مجموعہ جات میں اسلامی خطبات از مولانا عبدالسلام بستوی  ، خطباتِ محمدی از مولانا محمد جونا گڑھی ،خطبات ِنبوی از مولانا محمد داؤد راز اور بعض اہل علم کے ذاتی نام سے (خطبات آزاد ،خطبات علامہ احسان الٰہی ظہیر ، خطبات یزدانی ،مواعظ طارق وغیرہ ) خطبات کے مجموعات قابلِ ذکر ہیں ۔اور عربی زبان میں خطباء واعظین حضرات کے لیے 12 ضخیم مجلدات پر مشتمل ’’نضرۃ النعیم ‘‘انتہائی عمدہ کتاب ہے ۔ فاضل نوجوان مولانا عبد المنان راسخ کی کتب( خوشبوئے خطابت منہاج الخطیب،ترجمان الخطیب ، مصباح الخطیب ، حصن الخطیب ، بستان الخطیب،معراج الخطیب ، میزان الخطیب) اسلامی وعلمی خطبات کی کتابوں کی لسٹ میں گراں قدر اضافہ ہے ۔ زیرتبصرہ کتاب ’’میزان الخطیب ‘‘ وطن عزیز پاکستان کے مشہور ومعروف ہر دلعزیز خطیب مولانا عبد المنان راسخ ﷾ (مصنف کتب کثیرہ) کے تحریر کردہ پندرہ علمی واصلاحی مضامین کا حسین گلدستہ ہے ۔ان مضامین میں اللہ کے معاملے میں غیرت، رسو ل اللہ ﷺ کے معاملے میں غیرت ، آوارہ نظر کی تباہ کاریاں، کامیابی کا راز ،ایمان کی مٹھاس کیسے ملتی ہے ؟، رمضان ایسا کہ روزہ نہ لگے ،جنتی دروازے ،مومن جنت کے دروازوں پر ،خوشبوئے جنت کسے ملے گی؟ جنت تو درکنار خوشبو تک نہ ملے گی؟ کسی کا حق مارنا بربادی ہی بربادی ، بہتر کی تلاش، علماء طلباء اور مدارس کی شان، خطبہ عید ا لفطر ، خطبہ عید الاضحیٰ جیسے عنوانات شامل ہیں کتاب ہذا کے مصنف مولانا ابو الحسن عبد المنان راسخ ﷾ جامعہ اسلامیہ،صادق آبادسے فراغت کےبعد شروع شروع میں جامعہ لاہور الاسلامیہ ،لاہور میں تدریس کے ساتھ ساتھ مجلس التحقیق الاسلامی ، لاہور میں حافظ عبد الرحمن مدنی﷾ کی زیر نگرانی بھی علمی وتحقیقی خدمات سرانجام دیتے رہے ۔ موصوف ایک اچھے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ بڑے اچھے مدرس ، خطیب اور واعظ بھی ہیں ۔ عرصہ دراز سے فیصل آباد میں خطابت کافریضہ انجام دینے کےساتھ ساتھ تصنیف وتالیف کا کام بھی کرتے ہیں ۔تقریبا دو درجن کتب کےمصنف ہیں ۔ جن میں سے آٹھ کتابیں(خشبو ئے خطابت ،ترجمان الخطیب،منہاج الخطیب ، حصن الخطیب، بستان الخطیب ، مصباح الخطیب، معراج الخطیب، میزان الخطیب) خطابت کے موضوع پر ہیں۔ اللہ تعالیٰ مصنف کی تمام مساعی حسنہ کو قبول فرمائے اور اسے عوام الناس کے لیے نفع بخش بنائے ( آمین) (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

گزارشات راسخ

23

دعائے خیر

29

خیرخواہی کاساتواں سبق

30

فتنوں کادور

32

فتنہ عجب

33

فتنہ ناصبیت

35

دیدہ دلیری یاگستاخی

41

فتنہ تکفیر

43

فتنہ تحقیر

46

فتنہ تشہیر

50

فتنہ الحاد

56

دل کےجذبات

58

مسنون خطبہ

60

تمہیدی گزارشات

64

اللہ کی ہتک  کیسے ہوتی ہے

65

گانوں اورفلموں کےذریعے

65

قوالی کےذریعے

65

کرسمس ڈے میں شرکت کےذریعے

66

شرکیہ جملوں کےذریعے

66

اللہ کےالقابات غیروں کودینے کےذریعے

67

اللہ ہی اعلی اوربلند وبالا ہے

69

حضرت ابوبکر ﷜ کی افضیلت پر لطیف نکتہ

70

جیسے ’’کلا‘‘اللہ ‘‘چاہے

72

دونوں صرف اللہ کی نشانیاں ہیں

73

رسول اللہ ﷺ اللہ کےمعاملے میں حددرجہ حساس

74

غیب اکیلااللہ جانتاہے

75

سجدہ صرف اکیلے اللہ کاحق ہے

76

انصاری صحابی کےاونٹ کاواقعہ

77

کیاتومیری قبرپر سجدہ کرےگا؟

70

کعب بن مالک ﷜ سےپچاس دن تک بائیکاٹ

80

اگرفاطمہ ؓنےبھی چوری کی ہوتی تو

81

انتقام  صرف اللہ کےلیے

81

امام معاذبن جبل ﷜ کی غیرت

83

صحابہ کرام ﷢ اورتلاوت قرآن کاشوق

85

رسول اللہ ﷺ کےمعاملے میں غیرت

87

تمہیدی گزارشات

90

ہم امتی کی طرف نسبت کیوں نہیں کرتے؟

91

ہمارے دین ودنیا اورجنت کاامام

93

رسول اللہ ﷺ کےمعاملے میں اللہ کی غیرت

94

حضرت زبیر ﷜ اورانصاری صحابی کاواقعہ

96

سیدہ زینب ؓکواللہ تعالی کادوٹوک جواب

98

حضر ت جلیبیب ﷜ کاواقعہ

99

رسول اللہ ﷺ کاخود غیرت میں آنا

100

غیرت میں آکر بھتجیے سےبول چال بندکردی

101

عبداللہ بن عمر ؓ کی غیرت

102

اتباع میرےباپ کی ہوگی یاامام الانبیاء ﷺ کی ؟

104

امام ابن مسعود ﷜ کی غیرت

105

عمران بن حصین ﷜ کی غیرت

106

سائنس کےطلباء کےلیے لمحہ فکریہ

107

کعب بن عجرہ ﷜ کی غیرت

108

عمارہ بن روبیہ ﷜ کی غیرت

109

اللہ کی قسم میں اسے نہیں اٹھاؤں گا

111

صحابہ کرام﷢ کاانگوٹھیوں کوپھینکنا

111

حضرت حذیفہ ﷜ کاپیالے کو پھینکنا

112

تواس قابل ہےکہ تجھے قیدکر دیاجائے

112

میری مجلس سےاٹھ جاؤ

113

آوارہ نظر کی تباہ کاریاں

115

تمہید ی گزارشات

118

آنکھ اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے

118

آنکھ سےاللہ کی قدرت پہ غور کریں

119

سعودی عرب کےمفتی امام ابن باز کی خواہش

120

مردہ خواتین کو الگ الگ حکم

121

’’ازکی ‘‘کی تفسیر

122

رسول اللہ ﷺ کاحکم

123

غیرمحرم کی طرف دوبارہ نہ دیکھ

123

گلی بازار میں نگاہ کوجھکاکےرکھو

124

آنکھ نکال دے توکوئی حرج نہین

125

آنکھوں کازنا

126

نظرکی حفاظت کےفوائد

127

اللہ تعالیٰ سےرابطہ

127

فتنوں سےپاک زندگی

130

حضرت یوسف ﷤ کی عفت وعصمت

132

مٹھاس بھری زندگی

133

توفیق اورنور کےسب دروازوں کاکھلنا

35

آخرت کاروشن ہونا جنت کاحاصل ہونا

136

جہنم کی آگ حرام

138

جنت کی ضمانت

139

آوارہ نظرکی تباہ کاریاں

141

بہت بڑا نافرمان

141

اسلام کےاصل مقصد کافوت ہونا

143

حسرت وشہوت کاکباڑخانہ

145

ہرگناہ کرجانے کاہروقت خطرہ

147

اعمال کی بربادی

148

اللہ تعالیٰ سےدوری

149

کامیابی کاراز نفل نماز

153

تمہید ی گزارشات

156

ہراہم موقع پر نوافل

157

قبروالے کےہاں نوافل کی اہمیت

157

فجر کی دورکعات اوران کامقام

158

قرب الہیٰ کاذریعہ

158

شکرگزاری کی اعلیٰ صورت

161

ہرمشکل کاحل

162

واقعہ حضرت ابراہیم ﷤

164

واقعہ حضرت جریج ﷫

165

واقعہ بنی اسرائیل

167

’’خلاسی‘‘کسےکہتےہیں

167

واقعہ حضرت انس ﷜

168

فرائض کی کمی کونوافل سےپوراکرنا

169

دواہم نکات

169

بخشش کاخزانہ

170

ملکہ زبیدہ رحمہااللہ کاخواب میں آنا

173

رسول اللہ ﷺ کی شفاعت

174

نفل نماز اورجنت میں سب سےآگے

176

تین اہم نکات

176

جنت میں رسول اللہ ﷺ کاساتھ

181

تین اہم باتیں

182

نفل نماز تنہائی میں پڑھیں

182

طول القنوت

182

رضاورحمت کااحساس

183

ایمان کی مٹھاس کیسےملتی ہے

185

تمہید گزارشات

188

جادوگروں کاایمان کےبعد فرعون کو للکار نا

191

امام ابن تیمیہ ﷫ کی نہایت قابل توجہ بات

193

کفرکو سخت ناپسند کرنےوالا

194

حضرت عبداللہ بن حذافہ ﷜کاایمان افروز واقعہ

195

حضرت بلال ﷜ سےصدیق اکبر﷜ نےپوچھا

197

عیسائی بادشاہ کاسوال

198

تقدیر پر مکمل ایمان رکھنے والا

200

مسئلہ تقدیر نہایت حساس ہے

201

حضرت ابی بن کعب ﷜ کاتقدیر کےمتعلق موقف

202

تقدیر کےمنکرین پر عذاب

203

اللہ اوررسول اللہ  ﷺ سےسب سےزیادہ محبت کرنےوالا

203

اگر ہم محبت مین سچے ہیں تو

204

حضرت خبیب ﷜ کےواقعہ کی طرف اشارہ

205

دوسروں سےاللہ کےلیے محبت کرنےوالا

206

حضرت ادریس خولانی ﷫ کاایمان افروز واقعہ

207

اللہ تعالیٰ کو اپنا رب محمد ﷺ کو اپنانبی اوراسلام کو اپنا دین مان کو خوش ہونےوالا

209

خوشی کےچندتقاضے

210

جس نےتین کام کیے اس نےایمان کاذائعہ چکھ لیا

210

امام حسن بصری ﷫ کاایمان افروز وقول

211

امام ابن تیمیہ ﷫اورایمان کی حلاوت

211

رمضان ایساکہ روزہ نہ لگے

213

تمہیدی گزارشات

216

لوگوں کی باتیں اوراصل حقیقت

217

سب سے پہلی بات

218

اللہ تعالیٰ کاانداز بےمثال

218

امت مسلمہ کوسحری کاتحفہ

220

دوسری بات

222

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 37976
  • اس ہفتے کے قارئین 463466
  • اس ماہ کے قارئین 1663951
  • کل قارئین113271279
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست