ابو حمدان اشرف فیضی

  • نام : ابو حمدان اشرف فیضی

کل کتب 2

  • 1 #7094

    مصنف : ابو حمدان اشرف فیضی

    مشاہدات : 2983

    جنتی عورت ( فیضی )

    (ہفتہ 19 اگست 2023ء) ناشر : جامعہ محمدیہ عربیہ رائید رگ اننت پور انڈیا
    #7094 Book صفحات: 154

    اسلام نے تقسیم کاری کے اصول پر مرد اور عورت کا دائرہ عمل الگ الگ کر دیا ہے۔ عورت کا فرض ہے کہ وہ گھر میں رہتے ہوئے اولاد کی سیرت سازی کے کام کو پوری یکسوئی اور سکونِ قلب کے ساتھ انجام دے۔ اور مرد کا فرض ہے کہ وہ معاشی ذمہ داریوں کا بار اپنے کندھوں پر اٹھائے۔ مسلمان عورت کے لیے یہ جاننا انتہائی ضروری ہے کہ اس کے لیے تمام لوگوں سے زیادہ شوہر کا مقام و مرتبہ ہے اور وہی اس کی توجہ کا سب سے زیادہ حق دار ہے۔ بیوی کو شوہر کی اطاعت گزار ہونا چاہیے ۔ لیکن ایک امر اچھی طرح سمجھ لینا چاہیے کہ عورت پر اپنے شوہر کی اطاعت سے اہم اور مقدم اپنے خالق کی اطاعت ہے لہذا اگر کوئی شوہر اللہ تعالی کی معصیت کا حکم دے یا اللہ کے عائد کئے ہوئے کسی فرض سےباز رکھنے کی کوشش کرے تو اس کی اطاعت سے انکار کر دینا عورت پر فرض ہے۔اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں جنتی عورتوں کی بہت سی صفات بیان فرمائی ہیں، جن میں بہت سی تو ایسی ہیں کہ اللہ تعالیٰ اہل ایمان کے لیے بطور انعام خصوصی، وہ صفتیں ان کے اندر ودیعت فرمائے گا جس کی تفصیل قرآن کریم اور احادیث صحیحہ...

  • 2 #7285

    مصنف : ابو حمدان اشرف فیضی

    مشاہدات : 1623

    نوِشتہ قلم

    (جمعرات 02 مئی 2024ء) ناشر : جامعہ محمدیہ عربیہ رائید رگ اننت پور انڈیا
    #7285 Book صفحات: 370

    زیر نظر کتاب ’’ نوشتۂ قلم‘‘ ابو حمدان اشرف فیضی صاحب کے 15 دینی و اصلاحی مضامین کا مجموعہ ہے جو مختلف رسائل و مجلات میں شائع ہوئے ۔ان مضامین کی افادیت کے پیش نظر ابو حمدان صاحب نے تصویب و تنقیح اور نظرثانی کے بعد ان مضامین کو کتابی صورت میں مرتب کیا ہے۔ مضمون نگار نے پوری کوشش کی ہے کہ ہر مضمون زیادہ سے زیادہ قرآن و آیات اور احادیث مبارکہ سے مزین ہو۔اصلاح عقیدہ،اصلاح معاشرہ اور اصلاح اعمال میں عوام و خواس کے لیے یکساں مفید ہے۔(م۔ا)

کل کتب 0

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 16009
  • اس ہفتے کے قارئین 174541
  • اس ماہ کے قارئین 1693614
  • کل قارئین115585614
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست