کل کتب 246

دکھائیں
کتب
  • 1 #5709

    مصنف : احمد شاکر

    مشاہدات : 14064

    آثار حنیف بھوجیانی جلد اول

    dsa (جمعہ 22 فروری 2019ء) ناشر : المکتبہ السلفیہ شیش محل روڈ، لاہور
    #5709 Book صفحات: 458
    مولانا عطاء اللہ حنیف بھوجیانی﷫ (1909۔1987)ضلع امرتسر کے ایک گاؤں’’ بھوجیاں‘‘ میں 1909ءکوپیداہوئے۔ابتدائی تعلیم اپنے والد گرامی میاں صدرالدین حسین اور مقامی علماء  کرام  سے حاصل کی ۔اس کےبعد  پندرہ سولہ برس  کی عمر  میں مدرسہ حمیدیہ ،دہلی میں   داخل ہوئے او روہاں مولانا عبدالجبار کھنڈیلوی اور ابوسعید شرف الدین دہلوی سے   بعض متداول درسی کتب  اور حدیث کا درس لیا ۔بعد ازاں لکھو کے  اور گوندالانوالہ  کے اہل حدیث مدارس میں علوم دینیہ کی تکمیل کی جہاں مولانا عطاء اللہ  لکھوی اور  حافظ محمد گوندلوی ان کے اساتذہ میں  شامل تھے ۔مولانا  نے عملی زندگی  کاآغاز اپنے  گاؤں کے اسی  مدرسہ  فیض الاسلام میں بطور مدرس کیا جس میں  انہوں نے  خود ابتدائی تعلیم حاصل کی  تھی ۔لیکن چند ماہ  قیام کے بعد  گوجرانوالہ تشریف گئے او رمختلف مدارس میں  تدریسی فرائض سرانجام  دیتے رہے ۔سالانہ تعطیلات  گزارنے گاؤں  گئے ہوئے تھے کہ  ہندوستان تقس...
  • 2 #5936

    مصنف : ڈاکٹر حافظ محمد زبیر

    مشاہدات : 9337

    آسان دین

    (جمعرات 14 نومبر 2019ء) ناشر : دار الفکر الاسلامی، لاہور
    #5936 Book صفحات: 56
    عرصہ ہوا کہ فیس بک پر آسان دین کے عنوان سے ایک سلسلہ ہائے مضامین مکمل کیا تھا کہ بہت سے دوستوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ ان مضامین کو یکجا کر کے کسی کتابچے کی صورت شائع کر دیا جائے تو اسی غرض سے یہ کتابچہ مرتب کیا گیا ہے۔ اور مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں ہے کہ آسان دین کے نام سے اس کتابچے میں جو کچھ میں نے لکھا ہے یہ تصویر کا ایک رخ ہے، مکمل تصویر نہیں ہے۔ لیکن یہ تصویر کا وہ رخ ضرور ہے کہ جسے مذہبی حلقوں کی طرف سے لوگوں کے سامنے پیش نہیں کیا گیا لہذا مجھے اس بات کی ضرورت محسوس ہوئی کہ تصویر کے اس رخ کو بھی لوگوں کے سامنے پیش کیا جائے تا کہ دین کی سخت گیری کا جو روایتی تصور اس وقت سوسائٹی میں عام ہو چکا ہے، اس میں اعتدال پیدا ہو۔ اللہ عزوجل ہم سب کی علمی کاوشوں کو شرف قبولیت عطا فرمائے، آمین۔(م۔ا)
  • 3 #866

    مصنف : مرزا عمران حیدر

    مشاہدات : 34943

    احادیث میں تعارض رفع کرنے کے اصول۔مقالہ ایم فل

    (جمعرات 16 فروری 2012ء) ناشر : شعبہ علوم اسلامیہ جامعہ پنجاب
    #866 Book صفحات: 181
    قرآن مقدس کے بعد احادیث نبویہ دین اسلام کا دوسرامعتبر ذریعہ ہے ۔دین اسلام  کے یہ دو اصل بڑے ماخذ ہیں ، اس اہمیت کے پیش نظر صحابہ کرام  ،تابعین و تبع تابعین اور علماء و محدثین جیسے قرآن حکیم کو سینوں میں محفوظ کیا ،اسی طرح ذخیرہ حدیث کوحفظ وتحریر اوردرس و تدریس کے ذریعہ محفوظ و مامون بنایا اور قبول حدیث کے ایسے حتمی اور معتبر اصول وضع  کیے کہ احادیث نبویہ میں اختراع اوروضع احادیث کا خاتمہ ہوگیا ۔پھر علما و محدثین نے فقہ و اجتہاد سے شرعی مسائل مستنبط کیے اور کتاب وسنت کے دلائل سے مسائل اخذ کرنے کے قواعد و ضوابط وضع کیے ،جن کی راہنمائی سے اصل مسئلہ تک رسائی ممکن ہوئی اور علمائے سلف کی ان کاوشوں سے تاویلات وتحریفات اور احادیث نبویہ میں تشکیکات پیدا کرنے والوں کےاہداف متاثر ہوئے اور ایسے فتنہ گروں کو ہر دور میں سخت پسپائی اورندامت کا سامنا کرنا پڑا۔ان متجددین کا اصل ہدف احادیث میں شکوک و شبہات پیداکر کے دین کے اس  دوسرے بڑے ماخذ کو بے اثر کر کے اپنی من مانی تاویلات اور فکری کجی کو ایک باقاعدہ دین کی شکل دینا تھا ۔لیکن نہ یہ بازیگر اپنی اس مہم جوئی میں ماضی میں کامیاب ہوس...
  • 4 #7359

    مصنف : محمد اسحاق بھٹی

    مشاہدات : 20887

    استقبالیہ و صدارتی خطبات

    (پیر 26 اگست 2024ء) ناشر : المکتبہ السلفیہ شیش محل روڈ، لاہور
    #7359 Book صفحات: 371
    قیامِ پاکستان کے بعد مسلک کے عنوان پر سب سے پہلی غیر سیاسی تنظیم مرکزی جمعیت اہل حدیث ہے ۔جس کے تحت سال دو سال کے بعد کسی شہر میں ایک کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا جاتا ۔کانفرنس کی صدارت کے لیے ہر دفعہ ملکی سطح کی کسی اہم علمی اور خاندانی شخصیت کو منتخب کر کے ان کی خدمت میں صدارت قبول کرنے کی درخواست کی جاتی ۔صدارت کا اعزاز قبول کرنے والے حضرات ِ گرامی کانفرنس میں خطبہ صدارت ارشاد فرماتے جس میں وہ مسلک کی حقانیت ، محدثین سے تعلق اور ان کی خدمات کا تذکرہ بھی فرماتے۔جماعت اہل حدیث کی اشاعتی خدمات ، رسائل و جرائد تو تاریخ میں محفوظ ہو چکے ہیں ۔لیکن اس کی تبلیغی خدمات کو محفوظ کرنے کی ضرورت تھی۔ زیر تبصرہ کتاب ’’استقبالیہ و صدارتی خطبات‘‘ میں مولانا محمد اسحاق بھٹی ﷫ نے دعوت و تبلیغ کی غرض سے مرکزی جمعیت کے تحت منعقد کی جانے والی تمام سالانہ کانفرنسوں کے خطبہ ہائے صدارت و استقبالیہ کو جمع کر دیا ہے موصوف نے اولاً ان خطبات کو تلاش کیا مطبوعہ اور غیر مطبوعہ خطبات میں طباعتی اغلاط درست کیں۔ پھر اپنی نگرانی میں ان کو کمپوز کرایا اور دوبارہ سہ بارہ ان کی تصحیح کی تب کہی...
  • 5 #869

    مصنف : حافظ حسین ازہر

    مشاہدات : 23887

    اسلامی اجتماعیت میں خاندان کا کردار۔مقالہ پی ایچ ڈی

    (ہفتہ 18 فروری 2012ء) ناشر : کلیہ معارف اسلامیہ، جامعہ کراچی ، کراچی
    #869 Book صفحات: 349
    اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے ،جوانسان کی دینی و دنیوی ہر معاملہ میں پوری راہنمائی کرتاہے اور انسانی زندگی کا کوئی پہلو تشنہ اور ناقص نہیں چھوڑتا جہاں انسان کی راہنمائی نہ ہو۔اسلام دیگرانسانی اقدار کے تحفظ کے ساتھ خاندانی زندگی کا کامل نظام دیتاہے ،جو انسانی سوچ کا عکاس اوردنیا کا معتدل ترین نظام ہے۔اسلام خاندانی نظام واحد مؤثرنظام ہے ،جوعصمت کا محافظ ، خاندانی کفالت کا بہترین ذمہ دار اور خاندان کے افراد کے حقوق وفرائض کا اصل محافظ ہے۔اسی نظام کو اپنانے سے معاشرتی استحکام پیدا ہو سکتاہے اور معاشرتی ناہمواریوں اور باہمی خاندانی تنازعات کا ازالہ ممکن ہے۔زیر نظر مقالہ میں خاندان کی اہمیت ،معاشرتی حقوق و فرائض اور خاندانی افراد کے حقوق کا مفصل بیان ہے،ان تعلیمات پر عمل کر کے معاشرتی نظام کو مستحکم بنایا جاسکتاہے اور تیزی سے روبہ زوال نظام خاندان کے بگاڑ کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے اور معاشرے میں پھیلی بددلی کا ازالہ کیا جاسکتاہے۔(ف۔ر)  
  • 6 #1407

    مصنف : رفیع الدین ہاشمی

    مشاہدات : 11077

    اقبالیات تفہیم وتجزیہ

    (جمعہ 06 ستمبر 2013ء) ناشر : اقبال اکادمی لاہور پاکستان
    #1407 Book صفحات: 322
    علامہ محمد اقبال کو شاعر مشرق کہا جاتا ہے ۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ اہل مشرق کے جذبات و احساسات کی جس طرح ترجمانی کا حق اقبال مرحوم نے ادا کیا ہے اس طرح کسی دوسرے نے نہیں کیا ۔ ان کی شاعری عروج رفتہ کی صدا ہے ۔ ان کے افکار و نظریات عظمت مسلم کے لئے ایک بہترین توجیہ اور جواز فراہم کرتے ہیں ۔ افکار اقبال کو سمجھنے میں لوگوں نے بہت کوشش کی ہے تاہم اس حوالے سے ایک قابل اعتبار حد تک اعزاز ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی صاحب کو بھی ہے ۔ زیر نظر کتاب ان کے مقالات کا جو تھا مجموعہ ہے اس میں ان کے تیس برس کے مقالات کو یکجا کر دیا گیا ہے ۔ یہ چار بنیادی حصوں میں منقسم ہے ۔ پہلا حصہ اقبال اور اکبر حیدری اور میر انیس اور اقبال کے موضوع پر ہے ۔ دوسرے حصے میں فکر اقبال کے بعض پہلوؤں کی نشان دہی کی گئی ہے ۔ تیسرے اور چوتھے حصے کا تعلق خالصتا اقبالیاتی تحقیق سے ہے ۔ اس کے علاوہ اس کتاب میں ہاشمی صاحب نے فکر اقبال کے بعض ایسے گوشوں کو تفصیل کے ساتھ پیش کیا ہے جنہیں دوسرے نقادوں نے یا تو یکسر نظر انداز کر دیا، یا ان کی طرف معمولی اشارے کر کے آگے نکل گئے ہیں ۔ (ع۔ح)  
  • 7 #6971

    مصنف : عبد اللہ بن محمد بن حمید

    مشاہدات : 2875

    الابداع شرح خطبہ حجۃ الوداع

    (بدھ 12 اپریل 2023ء) ناشر : مکتبہ السنۃ کراچی
    #6971 Book صفحات: 99
    زیر نظر کتاب ’’ الإبداع شرح خطبة حجة الوداع‘‘ فضیلۃ الشیخ عبد اللہ بن محمد بن حمید رحمہ اللہ کی تصنیف ہے ۔ شیخ موصوف نے یہ کتاب اراکین مجلس رابطہ عالم کی خواہش پر 48 سال قبل 1972ء میں تصنیف کی ۔شیخ نے اس کتاب میں خطبۃ حجۃ الوداع کے معانی اور مقاصد جلیلہ کی وضاحت کرتے آسان اسلوب میں واضح فقرات میں خطبہ کی تشریح پیش کی ہے ۔مولانا محمد رفیق اثری حفظہ اللہ (شیخ الحدیث دار الحدیث محمدیہ (جلالپور پیروالہ) نے اردان طبقہ کے لیے آسان فہم انداز میں اس کا سلیس اردو ترجمہ کیا ہے ۔ چالیس سال قبل 1979ء میں دار العلوم محمدیہ ، جلالپور پیروالہ نے پہلی بار اسے شائع کیا ۔ بعد ازاں بیس سال قبل محمد افضل الاثری صاحب کی نظرثانی کے ساتھ مکتبۃ السنۃ،کراچی نے اسے شائع کیا ۔ اللہ تعالیٰ مصنف و مترجم کی اس کاوش کو قبول فرمائے ۔ (آمین)(م۔ا)
  • 8 #7238

    مصنف : صالح بن فوزان الفوزان

    مشاہدات : 1843

    الخطب المنبرية في المناسبات العصرية

    (جمعہ 09 فروری 2024ء) ناشر : نا معلوم
    #7238 Book صفحات: 58
    شیخ صالح بن فوزان الفوزان ( ولادت: 1933ء) ایک جید سعوی عالم دین ہیں اور آپ سعودی عرب میں متعدد اعلیٰ دینی اداروں کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔صالح فوزان کو سعودی عرب میں سلفی تحریک کا سب سے سینئر عالم مانا جاتا ہے۔ شیخ موصوف کئی کتب کے مصنف ہیں شیخ کی تالیفات میں سے دو جلدوں پر مشتمل ایک کتاب ’’الخطب المنبرية في المناسات العصرية‘‘ ہے۔ زیر نظر خطبات ’’ الخطب المنبریۃ‘‘ کی دوسری جلد میں سے 60 خطبات کا اردو ترجمہ ہے۔ جسے کتاب و سنت قارئین کے لیے پبلش کیا گیا ہے ۔(م۔)
  • 9 #664

    مصنف : میمونہ اسلام

    مشاہدات : 28328

    السنن الکبری کی تدوین میں امام بیہقی کا منہج ایک تحقیق جائزہ ( مقالہ ایم فل )

    (اتوار 28 اگست 2011ء) ناشر : علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، اسلام آباد
    #664 Book صفحات: 178
    امام بیہقی ؒ ایک عظیم محدث تھے،جن کی کتاب ’السنن الکبری‘کتب حدیث میں نمایاں مقام رکھتی ہے۔یہ کتاب پانچویں صدی ہجری میں مرتب کی گئی اور ارباب علم ونظر کے ہاں انتہائی اعلیٰ مرتبہ کی حامل ہے۔’السنن الکبریٰ‘میں بے شمار علمی نکات وفوائد موجود ہیں اور اس میں نقد کی روح کارفرما نظر آتی ہے۔اس کا مطالعہ ہر اس شخص کے لیے ضروری ہے  جو تحقیق حدیث میں زیادہ سے زیادہ مسائل کا احاطہ کرنا چاہے یا نقد کے طرق اور باریکیوں سے آگاہی کا متمنی ہو۔زیر نظر مقالہ میں امام بیہقی کے منہج کو اجاگر کیا گیا ہے ،جسے انہوں نے ’السنن الکبریٰ‘کی تدوین وتالیف میں مد نظر رکھا ہے۔آغاز میں  امام بیہقی کا مفصل تعارف کرایا گیا ہے پھر کتب حدیث میں ’السنن الکبریٰ‘کا مقام ومرتبہ اجاگر کیا گیا ہے۔بعد میں ان اصولوں کی وضاحت ہے جنہیں امام صاحب نے پیش نظر رکھا ہے۔روایات کے اخذ وقبول اور جرح ونقد میں جو ضابطے امام بیہقی کے سامنے رہے ہیں ،انہیں بھی بیان کیا گیا ہے۔یہ مقالہ ایم فل کی ڈگری کے حصول کے لیے لکھا گیا ہے ،چنانچہ تحقیق کے باب میں لائق بھروسہ ہے۔(ط۔ا)
  • 10 #7351

    مصنف : سعید بن سالم الدر مکی

    مشاہدات : 591

    الوصايا الشرعية للحياة الزوجية

    (اتوار 18 اگست 2024ء) ناشر : مرکز التربیۃ الاسلامیہ فیصل آباد
    #7351 Book صفحات: 65
    اسلام کے بیان کردہ حقوق و فرائض میں سے ایک مسئلہ حقوق الزوجین کا ہے ۔ اسلام کی رو سے شادی چونکہ ایک ذمہ داری کا نام ہے اس لیے شادی کے بعد خاوند پر بیوی اور بیوی پر خاوند کے کچھ حقوق عائد ہوتے ہیں جنہیں پورا کرنا دونوں پر فرض ہے ۔ میاں بیوی ایک دوسرے کا لباس ہیں ایک دوسرے کی عزت ہیں ایک کی عزت میں کمی دونوں کے لیے نقصان کا باعث ہے ہمارا دین ہمیں یہی سکھاتا ہے۔زوجین اگر دینی تعلیمات کے مطابق ایک دوسرے کے حقوق خوش دلی سے پورے کرنے لگیں تو نہ صرف بہت سے مفسدات اور خرابیوں کا خاتمہ ہو جائے گا۔ حقوق الزوجین کے سلسلے میں قرآن و سنت میں واضح احکام موجود ہیں اور اس موضوع پر کئی اہل علم نے مستقل کتب بھی تصنیف کی ہیں۔ زیر نظر کتاب فضیلۃ الشیخ سعید بن سالم الدر مکی کے رسالہ الوصايا الشرعية للحياة الزوجية کا ترجمہ و تفہیم ہے۔ جسے تحقیقی مقالہ کی صورت میں محمد محبوب چانڈیہ صاحب نے ڈاکٹر محمد منیر اظہر حفظہ اللہ کی نگرانی میں مکمل کر کے مرکز التربیۃ الاسلامیہ،فیصل آباد میں تخصص علوم اسلامیہ سیشن2022ء۔2024ء کے لیے پیش کیا ہے۔اس مقالہ میں کتاب و سنت کی روشنی میں ایسی ہدایات اور سترہ وصیتیں ذکر کی...
  • 11 #6151

    مصنف : حافظ محمد شریف

    مشاہدات : 14089

    امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ اور علم کلام ( ایک تحقیقی و تنقیدی جائزہ مقالہ پی ایچ ڈی )

    (جمعرات 30 جولائی 2020ء) ناشر : شعبہ علوم اسلامیہ جامعہ پنجاب
    #6151 Book صفحات: 339
    شیخ الاسلام والمسلمین امام ابن تیمیہ(661۔728ھ) کی شخصیت محتاجِ تعارف نہیں۔ آپ ساتویں صدی ہجری کی عظیم شخصیت تھے،آپ بہ یک وقت مفکر بھی تھے اور مجاہد بھی ، آپ نے  جس طر ح اپنے قلم سے باطل کی سرکوبی کی۔ اسی طرح اپنی تلوار کو بھی ان کے خلاف خو ب استعمال کیا ۔ اورباطل افکار وخیالات کے خلاف ہردم سرگرم عمل او رمستعد رہے جن کے علمی کارہائے نمایاں کے اثرات آج بھی پوری آب وتاب سے موجود ہیں۔امام صاحب علوم اسلامیہ کا بحر ذخار تھے اور تمام علوم وفنون پر مکمل دسترس اور مجتہدانہ بصیرت رکھتے تھے۔آپ نے ہر علم کا مطالعہ کیا اور اسے قرآن وحدیث کے معیار پر جانچ کر اس کی قدر وقیمت کا صحیح تعین کیااورمتکلمین، فلاسفہ اور منطقیین  کا خوب ردّ کیا ۔امام ابن  تیمیہ کی  حیات وخدمات  کےحوالے سے   عربی زبان میں  کئی  کتب اور یونیورسٹیوں میں ایم فل  ، پی ایچ ڈی  کے  مقالہ جات لکھے جاچکے ہیں ۔ اردو زبان میں  امام صاحب کے حوالے    سے کئی کتب اور  رسائل وجرائد میں  سیکڑوں مضامین ومقالات شائع  ہوچکے ہیں ۔ زیر نظر تحقیقی م...
  • 12 #4019

    مصنف : ابو حنظلہ محمد نواز چیمہ

    مشاہدات : 14442

    انبار نگینہ المعروف مواعظ چیمہ

    (جمعہ 28 اکتوبر 2016ء) ناشر : حنظلہ اکیڈمی مرکز توحید، گوجرانوالہ
    #4019 Book صفحات: 394
    خطابت اللہ تعالیٰ کی عطاکردہ،خاص استعداد وصلاحیت کا نام ہے جس کےذریعے ایک مبلغ اپنے مافی الضمیر کے اظہار ،اپنے جذبات واحساسات دوسروں تک منتقل کرنے اور عوام الناس کو اپنے افکار ونظریات کا قائل بنانے کے لیے استعمال کرتا ہے۔بلاشک وشبہ قدرتِ بیان ایسی نعمت جلیلہ اور ہدیۂ عظمہ ہے جو اللہ تعالیٰ اپنے خاص بندوں کوعطا فرماتا ہے اور خطابت وبیان کے ذریعے انسان قیادت وصدارت کی بلندیوں کوحاصل کرتا ہے ۔ جوخطیب کتاب وسنت کے دلائل وبراہین سے مزین خطاب کرتا ہے اس کی بات میں وزن ہوتا ہےجس کاسامعین کے روح وقلب پر اثر پڑتا ہے۔اور خطبۂ جمعہ کوئی عام درس یا تقریر نہیں بلکہ ایک انتہائی اہم نصیحت ہےجسے شریعتِ اسلامیہ میں فرض قرار دیا گیا ہے ۔ یہی وجہ ہےکہ اس میں بہت سارے وہ لوگ بھی شریک ہوتے ہیں جو عام کسی درس وتقریر وغیرہ میں شرکت نہیں کرتے ۔اس لیے خطبا حضرات کے لیےضروری ہے کہ وہ خطبات میں انتہائی اہم مضامین پر گفتگو فرمائیں جن میں عقائد کی اصلاح ، عبادات کی ترغیب، اخلاقِ حسنہ کی تربیت،معاملات میں درستگی،آخرت کا فکر اورتزکیۂ نفس ہو۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ انبار نگینہ المعروف مواعظ چیمہ ‘‘...
  • 13 #1499

    مصنف : سید محمد ثانی حسنی

    مشاہدات : 11476

    انسانیت آج بھی اسی در کی محتاج ہے

    (بدھ 26 فروری 2014ء) ناشر : سید احمد شہید اکیڈمی بریلی
    #1499 Book صفحات: 48
    اس  دنیا میں  بہت سےبڑے  بڑے  نامور  آدمی   پیدا ہوئے اور انہوں نے  بہت   کارہائے  نمایاں  سر انجام دئیے لیکن ساری دنیا جانتی  ہے  کہ ان میں  ہر ایک کا  دائرہ محدود تھا  او ران میں  کسی  کی زندگی ایسی نہیں تھی  کہ جو ہمیشہ سارے عالم کے انسانوں کے لیے  نمونہ بن سکے  اگر کوئی بہت اچھا فاتح تھا تو ظلم سے  اس کادامن پاک نہ تھا  ،اگر کوئی اچھا مصلح اور معلّم ِاخلاق تھا تو قائدانہ صلاحیت او راخلاقی  جرأت  سے محروم تھا روحانیت کا دلدادہ تھا تو عملی زندگی  سے نا آشنا او ر دنیاکے نشیب وفراز سے بے خبر تھا  ۔صرف نبی کریم ﷺ کی  ایسی ذات ہے کہ  جو عام اجتماعی  دائرہ سےلے کر  زندگی کے چھوٹے  سے چھوٹے  گوشے تک اس میں ہر چیز کے لیے  قیامت کے لیے  رہنمانی  موجود ہے  نبی کریم  ﷺکی سیرت  پر  عہد نبوی سے  لے  کر  آج تک  بے شمار    لکھنے والوں نے  مختلف انداز میں&nb...
  • 14 #7057

    مصنف : حافظ عامر مرتضٰی

    مشاہدات : 16590

    انعام یافتہ تقریریں

    (جمعرات 13 جولائی 2023ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور
    #7057 Book صفحات: 299
    خطابت اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ خاص استعداد و صلاحیت ہے جس کے ذریعے ایک مبلغ اپنے ما فی الضمیر کا اظہار کرتا ہے- اپنے جذبات و احساسات دوسروں تک منتقل کرتا ہے- عوام الناس کو ہم خیال ہم نوا بناتا ہے- قادر الکلام خطیب اور مقرر مختصر وقت میں ہزاروں بلکہ لاکھوں افراد تک اپنا پیغام پہنچا سکتا ہے- دوسرں کو اپنے عقائد و نظریات کا قائل کر سکتا ہے۔ خطباء حضرات اور مقررین کی سہولت و آسانی کے لیے اسلامی خطبات پر مشتمل دسیوں کتب منظر عام پر آچکی ہیں جن سے استفادہ کر کے معمولی علم کا حامل شخص بھی درس و تقریر اور خطبہ جمعہ کی تیاری کر سکتا ہے ۔ خطباء و مبلغین اور دعاۃِ اسلام کے لیے زادِراہ ،علمی مواد اور منہج سلف صالحین کے مطابق معلومات کا ذخیرہ فراہم کرنا یقیناً عظیم عمل ہے- دینِ حق کی بہت بڑی خدمت اور واعظین و مبلغین کا بطریق احسن علمی تعاون ہے۔ زیر نظر کتاب ’’ انعام یافتہ تقریریں‘‘ حافظ عامر مرتضیٰ کی مرتب شد ہ ہے ۔ یہ کتاب ان تقریروں کا مجموعہ ہے جو جامعہ سلفیہ فیصل آباد کے تقریری مقابلوں میں انعام کی مستحق قرار پائیں۔یہ سکول ،کالج و مدارس کے طلباء کے لیے رہنما کتاب ہے۔(م۔ا)
  • 15 #6799

    مصنف : آصف جاوید فاضل جامعہ رحمانیہ

    مشاہدات : 3325

    اہل حدیث فکر تجزیاتی مطالعہ ( مقالہ ایم فل)

    (جمعہ 23 ستمبر 2022ء) ناشر : شیخ زید اسلامک سنٹر، جامعہ پنجاب، لاہور
    #6799 Book صفحات: 302
    مسلک اہل حدیث در اصل  مسلمانوں  کوکتاب وسنت کی بنیاد پر اتحاد کی ایک  حقیقی دعوت  پیش کرنےوالا مسلک ہے ۔ اہل حدیث کے لغوی معنیٰ  حدیث والے  اوراس سے مراد وہ افراد ہیں  جن کے  لیل ونہار،شب وروز،محض قرآن وسنت کےتعلق میں بسر ہوں او رجن کا کوئی قول وفعل اور علم، طور طریقہ اور رسم ورواج قرآن وحدیث سے الگ نہ ہو۔گویامسلک اہل حدیث  سے  مراد وہ دستورِ حیات  ہےجو صرف  قرآن وحدیث سے عبارت ،جس پر رسول اللہﷺ کی مہرثبت  ہو۔ زیرنظرمقالہ بعنوان’’اہل حدیث فکر؛تجزیاتی مطالعہ‘‘پروفیسر ڈاکٹر آصف جاوید صاحب (فاضل جامعہ لاہور الاسلامیہ ، لاہور ) کا  وہ تحقیقی مقالہ ہے جسے انہوں نے   شیخ  زید اسلامک سنٹر   ،پنجاب یونیورسٹی(سیشن 2009۔2011ء) میں پیش کر کے ایم  فل کی ڈگری حاصل  کی ۔مقالہ نگار نے  اپنے اس تحقیقی مقالہ کو  چھ ابواب میں تقسیم کیا ہے باب اول اہل  حدیث  کا تاریخی  پس منظر  پر مبنی ہے ،باب دوم اہل  حدیث کے افکار وعقائد پر مشتمل ہے اور...
  • 16 #377

    مصنف : عبد الملک قاسم

    مشاہدات : 24301

    ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے گھر میں

    (اتوار 26 دسمبر 2010ء) ناشر : دار الابلاغ، لاہور
    #377 Book صفحات: 170
    نبی اکرم ﷺ نے اپنے اخلاق و کردار اور افعال و اقوال سے قلب و فکر کو جس قدر جلابخشی اس میں کوئی دوسرا ان کا شریک نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایک مسلمان کی اخروی و دنیوی فلاح کو صرف اور صرف  اسوہ رسول ﷺ میں ہی پنہاں رکھا گیا ہے۔ فاضل مصنف ’عبدالمالک قاسم‘زیر نظر مختصر سے رسالہ میں عام فہم انداز میں رسول اکرم ﷺ کی زندگی کے ایک دن کے معمولات کو سامنے لائے ہیں۔ کتابچے میں آپ جہاں نبی اکرم ﷺ کے طرز گفتار، اعزہ و اقربا اور ازداوجی زندگی سے متعارف ہوں گے وہیں سرور کائنات ﷺ کے خادمین، طرز گفتار اور اجتماعی زندگی کے مختلف مراحل کی مفید معلومات بھی حاصل ہوں گی۔ کتاب میں بیان کردہ صفات کو اپنا کر ہم ایک اچھے مؤمن کی حیثیت سےزندگی گزار سکتے ہیں۔
  • 17 #6415

    مصنف : فاروق عزیز

    مشاہدات : 4602

    برصغیر میں اسلامی معاشی فکر کا ارتقاء( مقالہ پی ایچ ڈی )

    (بدھ 07 جولائی 2021ء) ناشر : کراچی یونیورسٹی پریس کراچی
    #6415 Book صفحات: 348
    اسلامی مالیات اور کاروبار کے بنیادی اصول قرآن وسنت میں  بیان کردیے گئے ہیں۔ اور  قرآن وحدیث کی روشنی میں  علمائے امت نے   اجتماعی کاوشوں سے جو حل  تجویز کیے  ہیں  وہ سب کے لیے  قابل قبول  ہونے چاہئیں۔کیونکہ قرآن کریم  اور سنت رسول ﷺ کے بنیادی مآخذ کو مدنظر رکھتے ہوئے معاملات میں اختلافی مسائل کےحوالے سے علماء وفقہاء کی اجتماعی سوچ ہی جدید دور  کے نت نئے مسائل سے عہدہ برآہونے کے لیے  ایک کامیاب کلید فراہم کرسکتی  ہے ۔ زیر نظر مقالہ بعنوان’’ برصغیر میں  اسلامی معاشی فکر کا ارتقاء‘‘ فاروق عزیز صاحب وہ تحقیقی مقالہ ہے جسے انہوں نے 2002ء میں کراچی یونیورسٹی میں پیش کرکے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ۔مقالہ نگار نےاس مقالہ کو نو ابواب میں تقسیم کر کے  اس میں برصغیر میں اسلامی معاشی فکر کی ابتداء سے لےکر بیسوی صدی کے اختتام تک مسلم معاشی مفکرین کی فکر کا جائزہ پیش کیا ہے۔(م۔ا)
  • 18 #5795

    مصنف : محمد افضل

    مشاہدات : 6238

    برصغیر کے علمائے اہل حدیث کی کتب فتاویٰ تعارفی و تحقیقی جائزہ ( مقالہ ایم فل )

    (پیر 03 جون 2019ء) ناشر : علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، اسلام آباد
    #5795 Book صفحات: 227
    اسلام میں  فتویٰ نویسی کی تاریخ  اتنی  ہی پرانی  ہے جتنا  کہ  بذات  خود اسلام۔ فتویٰ سے  مراد پیش  آمدہ مسائل اور مشکلات سےمتعلق دلائل کی  روشنی  میں شریعت کا وہ  حکم  ہے  جو کسی سائل کےجواب  میں کوئی عالم دین  اور احکامِ شریعت کےاندر بصیرت رکھنے والاشخص بیان کرے۔فتویٰ پوچھنے اور فتویٰ دینے  کاسلسلہ رسول ﷺکےمبارک دور سے  چلا آرہا ہے  ۔نبی کریم  ﷺ نے  اپنی زبانِ ر سالت  سے   سوال کرنے اور اس سوال کاجواب دینے کےادب آداب بھی سکھلائے ہیں ۔کتب فقہ وحدیث میں  یہ  بحثیں موجود ہیں او رباقاعدہ آداب  المفتی والمستفتی  کے نام سے  کتب بھی  لکھی گئیں ہیں  اب عصر حاضر میں  تو مفتی کورس بھی کروائے جاتے ہیں۔ ہر دور میں فتاویٰ  کےاثرات  دیر پار ہے  ہیں ۔فتاوی کےاثرات کبھی کبھی تاریخ ساز ہوتے ہیں ۔ہندوستان میں شاہ عبد العزیز   محدث دہلوی ﷫کے  فتوےکاہی اثر تھا کہ سید احمد شہید﷫ اور شاہ اسماعیل شہید﷫ کی قیادت میں مجاہد...
  • 19 #3555

    مصنف : ابو یحیٰ

    مشاہدات : 9491

    بس یہی دل

    (اتوار 13 مارچ 2016ء) ناشر : انذار پبلشرز، پاکستان
    #3555 Book صفحات: 256
    انسان کی پیدائش کا مقصد رب العا لمین کی عبادت کرنااور صراط مستقیم پر گامزن رہناہے۔ اور اس مقصد کی تکمیل کے لیے رب العالمین نے روز اول سے ہی ہر دور میں انبیاء کو دنیا میں بھیج کر لوگوں کو رب العالمین کی بندگی اور اطاعت الٰہی کا درس دیا۔ اب چونکہ آپﷺ کی بعثت کے بعد سلسہ نبوت ختم ہوچکاہے، اور معاشرہ کی اصلاح کرنا علماء کی ذمہ داری ہےکہ لوگوں کو اپنا مقصد حیات یاد دلاتے رہیں، پس اسی مقصد حیات کی تذکیر کے لیے زیرہ تبصرہ کتاب ’’بس یہی دل‘‘ میں فاضل مصنف ابو یحی نے اس موضوع کو قلم بند کیا ہے، جوکہ دراصل ان کے لکھے ہوئے مختلف مضامین پر مشتمل ہے، اور ا ن مضامین کو کتابی شکل میں لکھنے سے ان کا مقصد لوگوں کے اندر ایسی شخصیت کو پیداکرنا ہے جس کے لیے خدا کی ذات،صفات اور اس کی ملاقات زندگی کا سب سے اہم موضوع بن جائے اور جو بد ترین حالات میں بھی امید کے ساتھ جینا سیکھ لے۔ یہی وہ صفات ہیں جو کسی شخصیت کو اللہ تعالیٰ کی مطلوب شخصیت بناتی ہیں۔ یہی وہ شخصیت ہے جسے قرآن قلب سلیم کہتاہے اور جس کا بدلہ جنت کی ختم نہ ہونے والی ابدی زندگی ہے۔ آخر میں ہم اللہ رب العزت سے دعا کرتے ہیں کہ...
  • 20 #3117

    مصنف : عبد المنان راسخ

    مشاہدات : 26005

    بُستان الخطیب

    (جمعہ 18 دسمبر 2015ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور
    #3117 Book صفحات: 508
    خطابت اللہ تعالیٰ کی عطاکردہ،خاص استعداد وصلاحیت کا نام ہے جس کےذریعے ایک مبلغ اپنے مافی الضمیر کے اظہار ،اپنے جذبات واحساسات دوسروں تک منتقل کرنے اور عوام الناس کو اپنے افکار ونظریات کا قائل بنانے کے لیے استعمال کرتا ہے ۔ایک قادر الکلام خطیب اور شاندار مقرر مختصر وقت میں ہزاروں ،لاکھوں افراد تک اپنا پیغام پہنچا سکتا ہے اوراپنے عقائد ونظریات ان تک منتقل کرسکتا ہے۔خطابت صرف فن ہی نہیں ہے بلکہ اسلام میں خطابت اعلیٰ درجہ کی عبادت اورعظیم الشان سعادت ہے ۔خوش نصیب ہیں وہ ہستیاں جن کومیدانِ خطابت کے لیے پسند کیا جاتا ہے۔شعلہ نوا خطباء حالات کادھارا بدل دیتے ہیں،ہواؤں کےرخ تبدیل کردیتے ،معاشروں میں انقلاب بپا کردیتے ہیں ۔تاریخ کےہر دورمیں خطابت کو مہتم بالشان اور قابل فخر فن کی حیثیت حاصل رہی ہے اور اقوام وملل او رقبائل کے امراء وزعما کے لیے فصیح اللسان خطیب ہونا لازمی امرتھا۔قبل از اسلام زمانہ جاہلیت کی تاریخ پر سرسری نگاہ ڈالیں تو اس دور میں بھی ہمیں کئی معروف ِ زمانہ فصیح اللسان اور سحر بیان خطباء اس فن کی بلندیوں کو چھوتے ہوئے نظرآتے ہیں۔دورِ اسلام میں فنِ خطابت اپنے اوج کمال تک پہنچ گیا...
  • 21 #7374

    مصنف : محمد ابوبکر صدیق

    مشاہدات : 666

    بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے حالیہ واقعات

    (منگل 10 ستمبر 2024ء) ناشر : فیکلٹی آف سوشل سائنسز اینڈ ہیومینٹیز رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی فیصل آباد
    #7374 Book صفحات: 159
    معاشرہ میں بہت سی برائیاں رواج پاتی جا رہی ہیں جن میں ایک گھناؤنا عمل جنسی زیادتی بھی ہے۔ زیادتی کا یہ عمل نوجوان لڑکیوں کے جنسی استحصال سے شروع ہوا بعد ازاں نوجوان لڑکے بھی اس کا بری طرح شکار ہوئے اور اب نوبت یہاں تک آن پہنچی ہے کہ پاکستانی معاشرہ میں بچوں پر جنسی استحصال کے کیسز بہت بڑھتے جا رہے ہیں۔ لیکن معاشرہ میں بڑھتی ہوئی اس سماجی برائی کے بہت سے اسباب و محرکات بھی ہیں اور ان اسباب کا جائزہ لینا بہت ضروری ہے تاکہ اس گھناؤنے جرم پر قابو پانے کی راہ نکالی جا سکے۔معاشرتی برائیوں کے سدباب کے لئے جزا و سزا کا مکمل فلسفہ اسلام نے سکھلایا۔ ان اصول و مبادی پر عمل ہی کی بدولت آج کے دور میں جنسی استحصال جیسے گھناؤنے جرم پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ زیر نظر مقالہ بعنوان ’’ بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے حالیہ واقعات :اسباب، محرکات اور شریعت اسلامیہ کی روشنی میں سدباب‘‘ محترم محمد ابوبکر صدیق صاحب کا وہ تحقیقی مقالہ ہے جسے انہوں نے رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی فیصل آباد کیمپس میں پیش کر کے ایم فل کی ڈگری حاصل کی ۔مقالہ نگار نے اپنے اس تحقیقی مقالہ کو تین ابواب میں تقسیم کیا ہے...
  • 22 #763

    مصنف : حافظہ عائشہ مدنی

    مشاہدات : 19989

    بیسویں صدی میں حقوق نسواں کی تعبیر نو۔مقالہ پی ایچ ڈی

    (منگل 01 نومبر 2011ء) ناشر : مجلس التحقیق الاسلامی، لاہور
    #763 Book صفحات: 660
    عورت چھپانے کی چیز ہے اور یہ جس قدر پردہ اور چادر چار دیواری کا اہتمام کرے گی اور پردہ کے متعلق جس شدت سے اسلامی احکام کی پابندی کرے گی ۔اپنی عزت وعصمت کو اتنا ہی محفوظ سمجھے گی ۔اس کی عزت اور شخصی وقار میں اتنا ہی اضافہ ہوگا۔کیونکہ عورت کی عصمت وعفت کے تحفظ کے لیے جو نقطہ نظر پیش کیا ہے اور جو قوانین وضوابط مقرر کیے ہیں۔اس سے بہترین قوانین کا نفاذ ناممکن ہے ۔پھر ان قوانین وضوابط سے انحراف اور شمع محفل بننے کے شوق سے عورت کی جو تذلیل وتحقیر ہوئی ہے اور بے شرمی وبے حیائی کا جو طوفان بدتمیزی برپا ہوا ہے ۔(الامان والحفیظ)ازل سے ابلیس لعین کی یہی منشا رہی ہے کہ مردوزن کا اختلاط ہو ،جنسی بےراہ روی کے سوتے پھوٹیں اور ہر شخص ضمیر کا مجرم ٹھہرے ۔اس شیطانی وار سے نظریات کمزور پڑتے ،عقائد میں لچک پیدا ہوتی اور مذہبی قوانین میں ترامیم کا بے ہودہ سلسلہ شروع ہوتا یعنی شیطان کی مراد پوری ہو جاتی ہے کہ انسان کا تعلق اللہ تعالیٰ سے ٹوٹے اور وہ خواہشات کا اسیر ہو کر شیطان کا کارندہ بن جائے۔اسی مناسبت سے شیطان کا سب سے زیادہ زور بےپردگی پر ہے کہ عورت گھر کی زینت بننے کے بجائے شمع محفل اور دل لگی کا ساما...
  • 23 #6108

    مصنف : حافظ صلاح الدین

    مشاہدات : 6429

    تاریخ و عقائد منکرین حدیث

    (ہفتہ 30 مئی 2020ء) ناشر : شعبہ علوم اسلامیہ جامعہ پنجاب
    #6108 Book صفحات: 376
    قرآن  کریم  تمام شرعی دلائل کا مآخذ  ومنبع ہےقرآن مجید نے سنت نبویہ کو شریعت ِاسلامیہ کا مصدرِ ثانی مقرر کیا ہے ۔  قرآن مجید کےساتھ سنت نبویہ کوقبول کرنےکی تاکید وتوثیق کے لیے قرآن مجید میں بے  شمار قطعی دلائل موجود ہیں۔لیکن بعض گمراہ  ا و رگمراہ گر  حضرا ت(منکرین حدیث) حدیث کی حجیت  واہمیت کومشکوک بنانے کی ناکام کوششوں میں دن رات مصروف  ہیں او رآئے دن   حدیث کے متعلق طرح طرح کے شکوک شبہات پیدا کرتے  رہتے ہیں ۔ لیکن الحمد للہ  ہر  دور میں علماء نے  ان گمراہوں کاخوب تعاقب کیا  اور ان کے بودے  اور تارِعنکبوت سےبھی کمزور اعتراضات کے خوب مدلل ومسکت جوابات دیے  ہیں ۔منکرین کےرد میں  کئی  کتب اور بعض مجلات کے  خاص نمبر  ز موجود ہیں ۔ زیر نظر کتاب’’تاریخ وعقائد ومنکرین حدیث ‘‘حافظ صلاح الدین  صاحب    کا   وہ علمی وتحقیقی مقالہ ہے جسے انہوں نے  انہوں نے گومل یونیورسٹی،ڈیرہ غازی خاں میں پیش کر کے  پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل&nbs...
  • 24 #864

    مصنف : حافظ طاہر اسلام عسکری

    مشاہدات : 24166

    تبدیلی حالات سے شرعی احکام کی تبدیلی کے تصورات ۔مقالہ ایم فل

    (پیر 11 جون 2012ء) ناشر : شعبہ علوم اسلامیہ جامعہ پنجاب
    #864 Book صفحات: 358
    فی زمانہ نفاذ شریعت کی کوششوں کے ذیل میں یہ سوال سنجیدگی سے سامنے آ رہا ہے کہ جن مسائل سے متعلق قرآن و حدیث میں واضح نصوص موجود ہیں لیکن موجودہ حالات میں ان پر عمل میں دشواریاں پیش آ رہی ہیں تو کیا ان کو بعینہ تسلیم کر لیا جائے یا حالات کے مطابق ان میں ترمیم و اضافہ ممکن ہے؟ اس وقت آپ کے سامنے حافظ طاہر اسلام عسکری صاحب کامل محنت اور جانفشانی کے ساتھ لکھا جانے والا ایم۔فل کا مقالہ ہے۔ جو کہ بنیادی طور پر اسی سوال کو سامنے رکھ کر تیار کیا گیاہے۔ اس سلسلہ میں انھوں نے تعلیم یافتہ مسلمانوں کے تین طبقات کا تذکرہ کیاہے۔ پہلا طبقہ وہ ہے جو قرآن و حدیث کے منصوص احکام کو غیر متبدل مانتے ہیں۔ دوسری طبقہ جدت پسندوں کا ہے جن کے مطابق سیاست، معیشت اور معاشرت سے متعلقہ اسلامی حدود وضوابط کو عصری تقاضوں کے پیش نظر تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ اس سلسلہ میں تیسرا طبقہ ان علما کا ہے جو عقائد و عبادات میں تو کسی تبدیلی کے قائل نہیں ہیں لیکن حالات کے تحت معاملات سے متعلقہ احکام میں تبدیلی کی حمایت کرتے ہیں۔ محترم حافظ صاحب نے اس قسم کے تمام خیالات پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے اجتہاد کا درست تصور اور اس کا دائرہ ک...
  • 25 #3837

    مصنف : ظہیر احمد عبد الاحد

    مشاہدات : 25206

    تحفۃ الواعظین کتاب و سنت کی روشنی میں

    (اتوار 08 مئی 2016ء) ناشر : الفرقان ایجو کیشنل اینڈ اسلامک ریسرچ اکیڈمی، نئی دہلی
    #3837 Book صفحات: 992
    دعوت وتبلیغ ، اصلاح وارشاد انبیائی مشن ہے۔ اس کے ذریعہ بندگان اٖلہ کی صحیح رہنمائی ہوتی ہے صحیح عقیدہ کی معرفت اور باطل عقائد وخیالات کی بیخ کنی ہوتی ہے ۔شریعت اور اس کے مسائل سے آگاہی اور رسوم جاہلیت نیز اوہام وخرافات کی جڑیں کٹتی ہیں۔ دعوت وتبلیغ ، اصلاح وارشاد کے بہت سے و سائل واسالیب ہیں انہیں میں سے ایک مؤثر ذریعہ دروس و خطابت کا ہے۔ خطابت اللہ تعالیٰ کی عطاکردہ، خاص استعداد وصلاحیت کا نام ہے جس کے ذریعے ایک مبلغ اپنے مافی الضمیر کے اظہار، اپنے جذبات واحساسات دوسروں تک منتقل کرنے اور عوام الناس کو اپنے افکار ونظریات کا قائل بنانے کے لیے استعمال کرتا ہے۔ بلاشک وشبہ قدرتِ بیان ایسی نعمت جلیلہ اور ہدیۂ عظمیٰ ہے جو اللہ تعالیٰ اپنے خاص بندوں کوعطا فرماتا ہے اور خطابت وبیان کے ذریعے انسان قیادت و صدارت کی بلندیوں کوحاصل کرتا ہے۔ جوخطیب کتاب وسنت کے دلائل وبراہین سے مزین خطاب کرتا ہے اس کی بات میں وزن ہوتا ہےجس کا سامعین کے روح وقلب پر اثر پڑتا ہے۔ اور خطبۂ جمعہ کوئی عام درس یا تقریر نہیں بلکہ ایک انتہائی اہم نصیحت ہے جسے شریعتِ اسلامیہ میں فرض قرار دیا گیا ہے ۔ یہی وجہ ہےکہ اس میں بہت...
< 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 >

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 39529
  • اس ہفتے کے قارئین 39529
  • اس ماہ کے قارئین 785693
  • کل قارئین105656814
  • کل کتب8780

موضوعاتی فہرست