قیامِ پاکستان کے بعد مسلک کے عنوان پر سب سے پہلی غیر سیاسی تنظیم مرکزی جمعیت اہل حدیث ہے ۔جس کے تحت سال دو سال کے بعد کسی شہر میں ایک کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا جاتا ۔کانفرنس کی صدارت کے لیے ہر دفعہ ملکی سطح کی کسی اہم علمی اور خاندانی شخصیت کو منتخب کر کے ان کی خدمت میں صدارت قبول کرنے کی درخواست کی جاتی ۔صدارت کا اعزاز قبول کرنے والے حضرات ِ گرامی کانفرنس میں خطبہ صدارت ارشاد فرماتے جس میں وہ مسلک کی حقانیت ، محدثین سے تعلق اور ان کی خدمات کا تذکرہ بھی فرماتے۔جماعت اہل حدیث کی اشاعتی خدمات ، رسائل و جرائد تو تاریخ میں محفوظ ہو چکے ہیں ۔لیکن اس کی تبلیغی خدمات کو محفوظ کرنے کی ضرورت تھی۔ زیر تبصرہ کتاب ’’استقبالیہ و صدارتی خطبات‘‘ میں مولانا محمد اسحاق بھٹی نے دعوت و تبلیغ کی غرض سے مرکزی جمعیت کے تحت منعقد کی جانے والی تمام سالانہ کانفرنسوں کے خطبہ ہائے صدارت و استقبالیہ کو جمع کر دیا ہے موصوف نے اولاً ان خطبات کو تلاش کیا مطبوعہ اور غیر مطبوعہ خطبات میں طباعتی اغلاط درست کیں۔ پھر اپنی نگرانی میں ان کو کمپوز کرایا اور دوبارہ سہ بارہ ان کی تصحیح کی تب کہیں جا کر یہ تاریخی دستاویز تیار ہوئی ہیں۔( م۔ا)
عناوین |
|
صفحہ نمبر |
کلمہ ناشر |
|
7 |
حرفے چند |
|
9 |
خطبہ استقبالیہ |
|
15 |
خطبہ صدارت |
|
34 |
دوسری کانفرنس خطبہ استقبالیہ |
|
51 |
خطبہ صدارت |
|
68 |
تیسری کانفرنس خطبہ استقبالیہ |
|
78 |
خطبہ صدارت |
|
85 |
چوتھی کانفرنس خطبہ استقبالیہ |
|
114 |
خطبہ صدارت |
|
124 |
پانچویں کانفرنس خطبہ استقبالیہ |
|
187 |
چھٹی کانفرنس |
|
234 |
ساتویں کانفرنس |
|
250 |
آٹھویں کانفرنس |
|
267 |
نویں کانفرنس |
|
288 |
دسویں کانفرنس |
|
307 |
گیارہویں کانفرنس |
|
328 |
تئیسویں کانفرنس |
|
355 |
جمعیت اہل حدیث پنجاب کانفرنس جہلم |
|
365 |