#4066

مصنف : سید سبطین شاہ نقوی

مشاہدات : 15116

خطبات اہل حدیث

  • صفحات: 436
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 10900 (PKR)
(جمعہ 25 نومبر 2016ء) ناشر : ادارہ تحقیقات سلفیہ، گوجرانوالہ

خطابت اللہ تعالیٰ کی عطاکردہ،خاص استعداد وصلاحیت کا نام ہے جس کےذریعے ایک مبلغ اپنے مافی الضمیر کے اظہار ،اپنے جذبات واحساسات دوسروں تک منتقل کرنے اور عوام الناس کو اپنے افکار ونظریات کا قائل بنانے کے لیے استعمال کرتا ہے۔بلاشک وشبہ قدرتِ بیان ایسی نعمت جلیلہ اور ہدیۂ عظمہ ہے جو اللہ تعالیٰ اپنے خاص بندوں کوعطا فرماتا ہے اور خطابت وبیان کے ذریعے انسان قیادت وصدارت کی بلندیوں کوحاصل کرتا ہے ۔ جوخطیب کتاب وسنت کے دلائل وبراہین سے مزین خطاب کرتا ہے اس کی بات میں وزن ہوتا ہےجس کاسامعین کے روح وقلب پر اثر پڑتا ہے۔اور خطبۂ جمعہ کوئی عام درس یا تقریر نہیں بلکہ ایک انتہائی اہم نصیحت ہےجسے شریعتِ اسلامیہ میں فرض قرار دیا گیا ہے ۔ یہی وجہ ہےکہ اس میں بہت سارے وہ لوگ بھی شریک ہوتے ہیں جو عام کسی درس وتقریر وغیرہ میں شرکت نہیں کرتے ۔اس لیے خطبا حضرات کے لیےضروری ہے کہ وہ خطبات میں انتہائی اہم مضامین پر گفتگو فرمائیں جن میں عقائد کی اصلاح ، عبادات کی ترغیب، اخلاقِ حسنہ کی تربیت،معاملات میں درستگی،آخرت کا فکر اورتزکیۂ نفس ہو۔ زیر تبصرہ کتاب ’’خطبات اہل حدیث‘‘عوامی اجتماعات میں عوامی انداز میں علمی گفتگو کرنے والے عصر حاضر کے نامور خطیب سید سبطین شاہ نقوی﷾ کے19 علمی خطبات کا مجموعہ ہےسید صاحب کے خطبات میں دلائل کا سمند ر موجزن ہے۔جو ایمان کو تازگی روح کو پاکیزگی، عقائد کوپختگی اور عمل کوبیدار بخشتا ہے۔ جس کی موجیں عقائد باطلہ اور نظریات فاسدہ کوبہالے جاتی ہیں۔ شاہ صاحب کےخطبات خالصتاً علمی ، اصلاحی اور دعوتی حقائق پر مبنی ہیں۔کتاب کےمرتب جناب محمد طیب محمدی ﷾ مصنف ومرتب کتب کثیرہ نے سبطین شاہ نقوی صاحب کے تقریباً تیس خطبات کی کیسٹیں سن کر انہیں مرتب کیا ہے ۔شاہ صاحب نےتقریر میں جس حدیث سےاستنباط کیا ہے مرتب نے اس حدیث کو اصل کتاب سے دیکھ کر مکمل لکھ دیا ہےتاکہ پڑھنے والا کسی قسم کی تشنگی محسوس نہ کرے اوراستنباط کی حقیقت تک پہنچ جائے ۔اس کتاب میں تقریر کی چاشنی کے ساتھ ساتھ تحریر کالطف بھی موجود ہے۔(م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

فضیلۃ الشیخ سید سبطین شاہ نقوی

 

5

انتساب

 

10

کتاب کا حسن

 

11

خطبات کا نام خطبات اہلحدیث کیوں

 

13

اہل حق کی نشانیاں

 

17

مسلک اہل حدیث صحیح بخاری کی روشنی میں

 

55

توحید اور عالم غیب

 

82

آمد مصطفٰی ﷺ کا مقصد

 

118

12 ربیع الاول صحابہ کے غم اور ہماری خوشیاں

 

149

صحیح عقیدہ اور بشریت رسولﷺ

 

180

عظمت صحابہ ؓ

 

226

شان صحابہؓ پر خاص دلائل

 

259

اہلحدیث اور حضرت عمرؓ

 

269

صدیق اکبرؓ

 

290

خلافت صدیقؓ

 

309

اسلام اور ماتم

 

331

امہات المومنین ؓ

 

358

حجیت حدیث

 

377

اہمیت حدیث

 

393

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 90725
  • اس ہفتے کے قارئین 90725
  • اس ماہ کے قارئین 714433
  • کل قارئین112321761
  • کل کتب8872

موضوعاتی فہرست