#3945.01

مصنف : ڈاکٹر محمود الحسن عارف

مشاہدات : 3366

مقالات پروفیسر عبد القیوم جلددوم

  • صفحات: 417
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 10425 (PKR)
(بدھ 28 ستمبر 2016ء) ناشر : المکتبہ السلفیہ شیش محل روڈ، لاہور

پروفیسر عبد القیوم﷫ علمی دنیا خصوصاً حاملین علو م اسلامیہ و عربیہ کے حلقہ میں محتاج تعارف نہیں ۔ موصوف 1909ء کولاہور میں پیدا ہوئے۔پروفیسر مرحوم کےخاندان کی علمی اور دینی یادگاروں میں مسجد مبارک کی تاسیس اور اس کی تعمیر وترقی میں نمایاں حصہ لینابھی شامل ہے ۔ جس میں پروفیسر صاحب کے والد محترم او رنانا مولوی سلطان دونوں کابڑا حصہ ہے ۔آپ کےخاندان کی نیک شہرت کا اندازہ اس ا مر سے لگایا جاسکتا ہے کہ آپ کےہاں متعدد اہل علم ، مثلاً مولانا قاضی سلیمان سلمان منصورپوری، مولانا سید سلیمان ندوی ، شیخ الاسلام مولانانثاء اللہ امرتسری﷭آمدورفت رکھتے تھے۔پروفیسر صاحب نے ابتدائی عمر میں قرآن مجیدناظرہ پڑھنے کےبعد اپنی تعلیم کا آغاز منشی فاضل کےامتحان سےکیا۔1934ء میں اوری اینٹل کالج سے ایم عربی کا امتحان پاس کیا۔اور پھرآپ نے1939ء سے لے کر1968ء تک تقریباتیس سال کا عرصہ مختلف کالجز میں عربی زبان وادب کی تدریس اور تحقیق میں صرف کیا ۔ لاہور میں نصف صدی سے زیادہ انہوں نےتعلیم وتعلم کی زندگی گزاری۔ ان کے سیکڑوں شاگرد تعلیم تدریس اورتحقیق کے میدان میں مصروف عمل ہیں ۔علمی زندگی کے ساتھ ساتھ ان کی توجہ محبت اور خدمت کا مرکز کالج کی سرگرمیاں ، مقالات نویسی اور مسجد مبارک تھی جس کی وہ بے لوث خدمت کرتے رہے ۔اور مختلف ادوار میں انہوں نے علمی وتحقیقی مقالات بھی تحریر کیے ۔پروفیسر صاحب تقریباً دس سال تک جامعہ پنجاب کی عربک اینڈ پرشین سوسائٹی کےسیکرٹری رہے اور انہوں نے متعد کانفرنسوں میں اعلیٰ تخلیقی وتحقیقی مقالات پیش کیے ۔اور لسان العرب کا ایسا اشاریہ تیار کیا جسے اندروں وبیرون ملک کے ماہرین نےبے حد سراہا۔ ۔ زیر تبصرہ کتاب’’ مقالات پروفیسر عبدالقیوم ‘‘ پروفیسر عبدالقیوم ﷫ کے تحریر کردہ علمی وتحقیقی مقالات کا مجموعہ ہے ۔ان مضامین کو موصوف نے خودہی مرتب کرنے کا آغاز کیا تھا لیکن زندگی نے وفا نہ کی آپ چار ماہ بستر پر گزار کر 8ستمبر1989ء کو اپنے خالق حقیقی سے جاملے ۔بعد ازاں ان کےبیٹے میجر زبیرقیوم بٹ کے شوق وتعاون سے پرو فیسر موصوف کے شاگرد ڈاکٹر محمودالحسن عارف نے پروفیسر مرحوم کے بکھرے ہوئے مضامین اور بعض غیر مطبوعہ مقالات کو دو جلدو ں میں مرتب کیا۔ایک جلد علمی وتحقیقی مقالات اور دو سری جلد عام مضامین وخطبات پر مشتمل ہے۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

فہرست عنوانات

3

پیش لفظ

7

تعلم الحدیث نامور محدثین

9

تاجدار اقلیم حدیث حافظ ابن حجر العسقلانی ﷫

11

حافظ سخاوری نویں صدی ہجری کاایک نامور مصری مورخ محدث

58

شاہ ولی اللہ دہلوی کی علمی اجتماعی اورتعلیمی خدمات کاجائزہ

78

شیخ علی الہائمی ایک نامور محدث وفقیہ

95

برصغیر پاک ہند کی سیاسی علمی اورمعاشرتی تاریخ

101

برصغیر پاک وہند میں سرمایہ علم حدیث

103

برصغیر پاک وہند میں اشاعت حدیث

113

برصغیر پاک وہند میں 1958ءسے 1972ء تک کاوور

121

پاکستان کانصاب تعلیم ایک جائزہ

164

مسلمان طلبہ اروتحریک آزادی

167

سیدابو الاعلی مودودی شخصیت اورکارنامے

167

مولنا روحی چند باتیں  یادیں

180

آہ شیخ محمد اشرف مرحوم

185

تصوف اورصوفیا کرام

189

تصوف صوفیہ کی نظر میں

191

اندلس کے صوفی مفکر ابن عربی

197

سلطان ابراہیم بن ادھم ایک نامور صوفی

204

شیخ جلال الدین بخارسیس

209

خواجہ محمد باقی باللہ ایک نامور عالم اورصوفی

213

خواجہ محمدمعصوم

217

خواجہ محمد سعید

222

مسلک اہل حدیث اوران کی خدمات

227

مسلک اہل حدیث اورانکی دینی خدمات

229

اہل حدیث علماء کی خدمات

241

بنگال میں اہل حیدث مسلک کی تبلیغ

250

علامہ الدھر نواب صدیق حسن خان  قنوجی

253

مولاا ابو لاوفا ثناءاللہ امرتسری

258

مولنا بخش صاحب ندوی

263

مولانا عبدالرحیم صاحب محمدی

265

مولانا  عبداللہ صاحب ندوی

267

مولانا محیی الدین خان سلفی

269

مسجد مبارک کی تعمیر تایسس

271

مسجد مبارک میں مولانا حنیف ندوی کاعہد مبارک

276

ریڈیو ویگر مواقع کی گئی تقاریر قرآن سنت کی مختصر تشریحات

283

قرآنی اصطلاح فلاح اوراس کامفہوم

285

قرآنی اصطلاح امت وسطا اوراس کامفہوم

291

اسلام  ایک مکمل ضابطہ حیات ہے

298

مسجد کی عسکری اہمیت

304

حصول تقوی خشیت الہی

309

خوف خدا

316

تقوی

321

رشوت لینے اوردینے والے کاحکم

316

بچوں کے اسلامی نام رکھنا

329

انسانی صلاحیتوں کاجائز استعمال

321

اسلام میں عیادت مریض ارواس کی اہمیت

339

حرص وطمع

342

نماز عید ادا کرنےکاطریقہ

345

فلسفہ دعا

354

صبر ذاستقامت

363

اسلامی برداری ایک امت ہے

367

حقیقت صوم

306

عدل واحسان

375

دوبابرکت کلمے

380

سفر نامے یورپ حرمین

383

سفر نامہ یورپ حرمین الشرفین

385

تبصرہ کتاب

399

امام غزالی کی کتاب الاربعین فی اصول الدین کا اجمالسی جائزہ

401

سیرۃ النبی از مولنا شبلی نعمانی سید سلمان ندوی

407

اس کتاب کی دیگر جلدیں

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 8111
  • اس ہفتے کے قارئین 8111
  • اس ماہ کے قارئین 1682062
  • کل قارئین113289390
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست