#6055.01

مصنف : حافظ محمد ربانی

مشاہدات : 3138

خطبات مولانا محمد حسین شیخوپوری جلد دوم

  • صفحات: 330
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 8250 (PKR)
(جمعہ 10 اپریل 2020ء) ناشر : مکتبہ ربانیہ منڈی عثمان والا قصور

خطابت اللہ تعالیٰ کی عطاکردہ،خاص استعداد وصلاحیت ہے جس  کےذریعے  ایک مبلغ اپنے مافی الضمیر کے اظہار ،اپنے جذبات واحساسات دوسروں تک منتقل کرنے اور عوام الناس کو اپنے  افکار ونظریات  کا قائل بنانے کے لیے  استعمال کرتا ہے ۔ایک قادر الکلام خطیب اور شاندار مقرر مختصر وقت میں ہزاروں ،لاکھوں افراد تک اپنا پیغام پہنچا سکتا ہے  اوراپنے   عقائد ونظریات ان تک منتقل کرسکتا ہے۔ خطباء حضرات  اور مقررین کی سہولت وآسانی کے لیے       اسلامی خطبات  پر مشتمل دسیوں کتب  منظر عام پر آچکی ہیں جن   سے استفادہ کر کے تھوڑا بہت پڑھا ہو ا شخص  بھی  درس  وتقریر اور  خطبہ جمعہ کی تیاری کرکے سکتا ہے ۔خطباء  ومبلغین اور دعاۃِ اسلام کےلیے  زادِراہ ،علمی مواد اور منہج سلف صالحین کےمطابق معلومات کاذخیرہ فراہم کرنا یقیناً عظیم عمل اوردینِ حق کی بہت بڑی خدمت ہے  اور واعظین  ومبلغین کا بطریق احسن  علمی تعاون  ہے۔ اردوزبان میں خطبات کے مجموعات میں اسلامی خطبات، خطباتِ محمدی ،خطبات ِنبوی،  زاد الخطیب،مولانا عبدالمنان راسخ کی کتبِ  خطبات اور بعض اہل علم  کے  ذاتی نام سے (خطبات آزاد ،خطبات  علامہ احسان الٰہی ظہیر ، خطبات یزدانی ،مواعظ طارق وغیر ھم ) خطبات کے مجموعات  قابلِ ذکر ہیں ۔ زیر کتاب’’ خطبات مولانا محمد حسین شیخوپوری ﷫‘‘   خطیب پاکستان  شیخ  القرآن مولانا محمد حسین شیخوپوری ﷫ کے  17؍ م خطبات کا  مجموعہ ہے ۔میاں  حافظ محمد ربانی  نےاسے دو جلدوں میں  مرتب کیا ہے  ہے  پہلی جلد میں 10خطبات ہیں اور دوسری جلد میں 7خطبات ہیں ۔اللہ تعالی مولانا شیخوپوری مرحوم  کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ان کی مرقد پر اپنی رحمت کی برکھا برسائے۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

مقصد تحریر

4

داتا صرف اللہ تعالیٰ

6

معرکہ حق و باطل

37

شیطان کے ہتھکنڈے

112

شیطان کے ہتھکنڈے

168

عجب کی بیماری

205

حالات حاضرہ

239

اصلاح معاشرہ

291

اس کتاب کی دیگر جلدیں

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 88526
  • اس ہفتے کے قارئین 385504
  • اس ماہ کے قارئین 1439004
  • کل قارئین110760442
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست