حافظ طاہر اسلام عسکری

  • نام : حافظ طاہر اسلام عسکری

نام: طاہر الاسلام عسکری۔

کنیت: ان کی کنیت بڑے بیٹے کے نام پر ابو عمرو ہے۔

اپنے نام کے ساتھ عسکری کا لفط استعمال کرتے ہیں۔اسے تخلص  کہا جاتا ہے لیکن یہ  زیادہ تر شعراء استعمال کرتے ہیں۔لیکن اس کے لیے شاعر ہونا ضروری نہیں ہے اور موصوف شاعر نہیں ہیں۔

تعلیم و تربیت:

 دینی تعلیم کا آغاز حفظ قرآن مجیدسے کیا اپنے والد ماجد کے پاس قرآن کو حفظ کیا جوکہ گوجرانوالا میں پڑھاتے تھے اور کافی عرصہ قرآن کی تعلیم و تدریس میں گزارا تھا۔اس کے بعد جامعہ نصرالعلوم گوجرانوالا سے تجوید پڑھی۔ والدین کا ارادہ ان کوعالم دین بنانے کا تھا اس لیےتجوید کے بعد ان کو درس نظامی کے لیے شیخ الحدیث مولانا محمد الیاس اثری صاحب کے قائم کردہ مدرسہ مرکز العلوم الاثریہ(نوشہر ہ روڑ گوجرانوالا)میں داخل کروایا گیا۔

چندماہ کے بعد ہی انہیں لاہورمنتقل ہونا پڑا تو تعلیم کا سلسلہ موقوفہوگیا۔اس کے بعد طاہرالاسلام نے میٹرک کےامتحان دیے 2000 ء میں اور اس کے کچھ دنوں بعد ان کے والد جامعہ لاہوالاسلامیہ لے آئے اس کے انہوں نے اپنی تعلیم جامعہ لاہورالاسلامیہ میں مکمل کی۔

اساتذہ:

 1 ۔اول ان کے والد ہیں جن سے حفظ القرآن مکمل کیا

2 ۔قاری اسلم صاحب 

3 ۔حافظ محمدامین صاحب محمدی (مہتم مدرسہ نصرالعلوم گوجرانوالا)

4 ۔قاری عزیز صاحب

5 ۔جامعہ رحمانیہ میں بڑے بڑے شیوخ سے تعلیم حاصل کی۔

جن میں عبدالرشیدخلیق صاحب﷾ مولانا عبدالسلام صاحب﷫ اور مولانا رمضان سلفی﷾ صاحب قابل ذکرہیں۔

درس و تدریس:

 طاہرالاسلام صاحب بڑے اچھے خطیب اورمصنف ہیں ایک سہ ماہی مجلہ نظریات کےنام سے شائع ہوتا ہے اس کے مدیرہیں۔

ان کے بارہ میں اتنی ہی معلومات حاصل ہوسکی ہیں۔ ان کا ایک انٹرویو محدث فورم پرموجود ہے وہاں سے مزیدتفصیل ملاحظہ کی جا سکتی ہے۔

حوالہ: محدث فورم

کل کتب 4

  • 1 #864

    مصنف : حافظ طاہر اسلام عسکری

    مشاہدات : 25071

    تبدیلی حالات سے شرعی احکام کی تبدیلی کے تصورات ۔مقالہ ایم فل

    (پیر 11 جون 2012ء) ناشر : شعبہ علوم اسلامیہ جامعہ پنجاب
    #864 Book صفحات: 358

    فی زمانہ نفاذ شریعت کی کوششوں کے ذیل میں یہ سوال سنجیدگی سے سامنے آ رہا ہے کہ جن مسائل سے متعلق قرآن و حدیث میں واضح نصوص موجود ہیں لیکن موجودہ حالات میں ان پر عمل میں دشواریاں پیش آ رہی ہیں تو کیا ان کو بعینہ تسلیم کر لیا جائے یا حالات کے مطابق ان میں ترمیم و اضافہ ممکن ہے؟ اس وقت آپ کے سامنے حافظ طاہر اسلام عسکری صاحب کامل محنت اور جانفشانی کے ساتھ لکھا جانے والا ایم۔فل کا مقالہ ہے۔ جو کہ بنیادی طور پر اسی سوال کو سامنے رکھ کر تیار کیا گیاہے۔ اس سلسلہ میں انھوں نے تعلیم یافتہ مسلمانوں کے تین طبقات کا تذکرہ کیاہے۔ پہلا طبقہ وہ ہے جو قرآن و حدیث کے منصوص احکام کو غیر متبدل مانتے ہیں۔ دوسری طبقہ جدت پسندوں کا ہے جن کے مطابق سیاست، معیشت اور معاشرت سے متعلقہ اسلامی حدود وضوابط کو عصری تقاضوں کے پیش نظر تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ اس سلسلہ میں تیسرا طبقہ ان علما کا ہے جو عقائد و عبادات میں تو کسی تبدیلی کے قائل نہیں ہیں لیکن حالات کے تحت معاملات سے متعلقہ احکام میں تبدیلی کی حمایت کرتے ہیں۔ محترم حافظ صاحب نے اس قسم کے تمام خیالات پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے اجتہاد کا درست تصور اور اس کا دائر...

  • 2 #6452

    مصنف : حافظ طاہر اسلام عسکری

    مشاہدات : 8445

    اسلام کا اقتصادی نظام ( ایم اے علوم اسلامیہ )

    (ہفتہ 14 اگست 2021ء) ناشر : کلیہ عربی و علوم اسلامیہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی
    #6452 Book صفحات: 345

    اسلامی معاشیات ایک ایسا مضمون ہے جس میں معاشیات کے اصولوں اور نظریات کا اسلامی نقطہ نظر سے مطالعہ کیا جاتا ہے۔ اس میں یہ دیکھا جاتا ہے کہ ایک اسلامی معاشرہ میں معیشت کس طرح چل سکتی ہے۔ اس مضمون کے بنیادی موضوعات میں یہ بات شامل ہے کہ موجودہ معاشی قوتوں اور اداروں کو اسلامی اصولوں کے مطابق کس طرح چلایا جا سکتا ہے ۔ اسلامی معیشت کے بنیادی ستونوں میں زکوٰۃ، خمس، جزیہ وغیرہ شامل ہیں۔ اسلامی مالیات اور کاروبار کے بنیادی اصول قرآن وسنت میں  بیان کردئیے گئے ہیں۔ اور  قرآن وحدیث کی روشنی میں  علمائے امت نے   اجتماعی کاوشوں سے جو حل  تجویز کیے  ہیں  وہ سب کے لیے  قابل قبول  ہونے چاہئیں۔کیونکہ قرآن کریم  اور سنت رسول ﷺ کے بنیادی مآخذ کو مدنظر رکھتے ہوئے معاملات میں اختلافی مسائل کےحوالے سے علماء وفقہاء کی اجتماعی سوچ ہی جدید دور  کے نت نئے مسائل سے عہدہ برآہونے کے لیے  ایک کامیاب کلید فراہم کرسکتی  ہے ۔ زیر نظر کتاب’’اسلام کا اقتصادی نظام‘‘ڈاکٹر حافظ طا...

  • 3 #6626

    مصنف : حافظ طاہر اسلام عسکری

    مشاہدات : 13567

    فلسفہ اور علم الکلام ایم اے ( علوم اسلامیہ ) ( یونٹ 1 تا 9) کورس کوڈ :2628

    (پیر 14 فروری 2022ء) ناشر : کلیہ عربی و علوم اسلامیہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی
    #6626 Book صفحات: 285

    لفظ فلسفہ یونانی لفظ فلوسوفی یعنی حکمت سے نکلا ہے۔فلسفہ کا موضوع وجود ہے۔ پس کائنات کی ہر شئی اس علم میں داخل ہے۔  فلسفہ کسی بھی شئ کے متعلق اٹھنے والے بنیادی سوالات کا جواب فراہم کرتا ہے۔ اب اگر وہ دین ہو تو فلسفہ دین، اگر تاریخ ہو توفلسفہ تاریخ، اگر اخلاق ہو تو فلسفہ اخلاق، اگر وجود ہوتو فلسفہ وجود کہا جاتا ہے۔  اسلامی فلسفہ بھی زندگی کے ساتھ منسلک مسائل کی منظم تحقیقات کے طور پر بیان کیا گیا ہے، کائنات، مزید مطالعہ۔۔۔

  • 4 #7423

    مصنف : حافظ طاہر اسلام عسکری

    مشاہدات : 1111

    اسلام میں اختلاف رائے کے اصول و آداب

    (جمعرات 31 اکتوبر 2024ء) ناشر : کلیہ عربی و علوم اسلامیہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی
    #7423 Book صفحات: 252

    انسانی دنیا میں اختلاف کا پایا جانا ایک مسلمہ بات ہے ۔ اور یہ اللہ تعالیٰ کی اپنی مخلوق میں ایک سنت۔ چنانچہ لوگ اپنے رنگ و زبان اور طبیعت و ادراکات اور معارف و عقول اور شکل و صورت میں باہم مختلف ہیں ۔امت محمدیہ آج جن چیزوں سے دوچار ہے ،اور آج سے پہلے بھی دوچار تھی ،ان میں اہم ترین چیز بظاہر اختلاف کا معاملہ ہے جو امت کے افراد و جماعتوں، مذاہب و حکومتوں سب کے درمیان پایا جاتا رہا اور پایا جاتا ہے ۔ اختلاف اساسی طور پر دین کی رو سے کوئی منکر چیز نہیں ہے ،بلکہ وہ ایک مشروع چیز ہے جس پر کتاب و سنت کے بے شمار دلائل موجود ہیں۔اختلافات اگرچہ ختم نہیں ہو سکتے لیکن اسلاف میں اختلاف کا کوئی نہ کوئی ادب و قرینہ موجود رہا ۔ زیر نظر کتاب ’’اسلام میں اختلاف رائے کے اصول و آداب (کورس کوڈ:1904) محترم جناب ڈاکٹر حافظ طاہر اسلام عسکری حفظہ اللہ(فاضل جامعہ لاہور اسلامیہ،لیکچرر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی) کی کاوش ہے ۔موصوف نے یہ کتاب بڑی محنت اور لگن سے بی ایس علوم اسلامیہ کے طلبہ کی نصابی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مرتب کی ہے۔جس میں انہوں نے اختلاف کے معانی و مف...

کل کتب 2

  • 1 #3048

    مصنف : حافظ طاہر اسلام عسکری

    مشاہدات : 5447

    عقیدہ طایفہ منصورہ

    (اتوار 15 نومبر 2015ء) ناشر : منبر التوحید والسنہ، بہاولپور
    #3048 Book صفحات: 65

    اسلام میں ایمان وعقیدہ کی اہمیت محتاجِ بیان نہیں ۔ اعمالِ صالحہ کی قبولیت ، عقیدہ کی صحت اور درستی ہی پر منحصر ہے ۔عقیدے  کی بنیاد توحید باری تعالیٰ ہے اور اسی دعوت توحید کے لیے  اللہ تعالیٰ نے ہر دور  میں انبیاء کو مبعوث کیا  حتی کہ ختم المرسلین محمدﷺ کی بعثت ہوئی ۔عقیدہ توحید کی تعلیم وتفہیم کے لیے   جہاں نبی  کریم ﷺ او رآپ  کے صحابہ کرا م  نے بے شمار قربانیاں دیں اور تکالیف کو برداشت کیا  وہاں علماء اسلام نےبھی دن رات اپنی  تحریروں اور تقریروں میں اس کی اہمیت کو  خوب واضح کیا ۔گزشتہ صدیوں میں  عقیدۂ توحید کو واضح کرنے کے لیے بہت سی جید کتب ورسائل تحریر کیے گئے ہیں۔زیر تبصرہ نظر کتاب  بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے ۔یہ کتاب شیخ عبد المنعم مصطفیٰ  حلیمہ ابوبصیر طرطوسی﷫ کی  عقیدہ کے موضوع پر  ان کےعربی رسالہ’’ ہذہ عقیدتنا وہذا الذی ندعوا الیہ‘‘ کا ترجمہ ہے۔اس کتاب میں  مصنف موصوف نے  ائمہ سلف کےاسلوب ومنہج کوپیش نظر رکھتے ہوئے نہ صرف اساسی عقائد و...

  • 2 #6391

    مصنف : حافظ طاہر اسلام عسکری

    مشاہدات : 4102

    فہم توحید

    (ہفتہ 12 جون 2021ء) ناشر : مجلس التحقیق الاسلامی، لاہور
    #6391 Book صفحات: 179

    اخروی  نجات ہر مسلمان کا مقصدِ زندگی  ہے  جو صرف اور صرف توحید خالص پرعمل پیرا ہونے سے پورا ہوسکتا ہے۔ جبکہ مشرکانہ عقائد واعمال انسان کو تباہی کی راہ پر ڈالتے ہیں۔ لہذا شرک کی الائشوں سے بچنا  ایک مسلمان کے لیے ضروری  ہے اس کے بغیر آخرت کی نجات ممکن ہی نہیں ۔ عقیدہ توحید کی تعلیم وتفہیم کے لیے   جہاں نبی  کریم ﷺ اورآپ  کے صحابہ کرا م ﷢ نے بے شمار قربانیاں دیں اور تکالیف کو برداشت کیا  وہاں  علمائے اسلام نےبھی عوام الناس کوتوحید اور شرک کی حقیقت سےآشنا کرنے کےلیے  دن رات اپنی  تحریروں اور تقریروں میں اس کی اہمیت کو  خوب واضح کیا ۔ہنوز یہ  سلسلہ جاری  وساری ہے۔ زیر نظر کتاب’’فہم  توحید‘‘شیخ عبداللہ بن احمد الحویل کی عربی تالیف  التوحيد الميسر کا اردو ترجمہ ہے شیخ موصوف نے علمائے اسلام کی توحید کے موضوع پر لکھی گئی کتب سے استفادہ کرکے اسے مرتب کیا ہے۔ یہ کتاب اثبات ِتوحید سنت اور...

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 4935
  • اس ہفتے کے قارئین 163467
  • اس ماہ کے قارئین 1682540
  • کل قارئین115574540
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست