عقیدہ طایفہ منصورہ

  • صفحات: 65
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1625 (PKR)
(اتوار 15 نومبر 2015ء) ناشر : منبر التوحید والسنہ، بہاولپور

اسلام میں ایمان وعقیدہ کی اہمیت محتاجِ بیان نہیں ۔ اعمالِ صالحہ کی قبولیت ، عقیدہ کی صحت اور درستی ہی پر منحصر ہے ۔عقیدے  کی بنیاد توحید باری تعالیٰ ہے اور اسی دعوت توحید کے لیے  اللہ تعالیٰ نے ہر دور  میں انبیاء کو مبعوث کیا  حتی کہ ختم المرسلین محمدﷺ کی بعثت ہوئی ۔عقیدہ توحید کی تعلیم وتفہیم کے لیے   جہاں نبی  کریم ﷺ او رآپ  کے صحابہ کرا م  نے بے شمار قربانیاں دیں اور تکالیف کو برداشت کیا  وہاں علماء اسلام نےبھی دن رات اپنی  تحریروں اور تقریروں میں اس کی اہمیت کو  خوب واضح کیا ۔گزشتہ صدیوں میں  عقیدۂ توحید کو واضح کرنے کے لیے بہت سی جید کتب ورسائل تحریر کیے گئے ہیں۔زیر تبصرہ نظر کتاب  بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے ۔یہ کتاب شیخ عبد المنعم مصطفیٰ  حلیمہ ابوبصیر طرطوسی﷫ کی  عقیدہ کے موضوع پر  ان کےعربی رسالہ’’ ہذہ عقیدتنا وہذا الذی ندعوا الیہ‘‘ کا ترجمہ ہے۔اس کتاب میں  مصنف موصوف نے  ائمہ سلف کےاسلوب ومنہج کوپیش نظر رکھتے ہوئے نہ صرف اساسی عقائد وتصورات کوواضح کیا ہے ، بلکہ عصر  حاضر کے ان افکار ونظریات پر بھی گفتگو کی ہے  جوفکر  وعقیدہ کے موضوع سےتعلق رکھتے ہیں ۔ چنانچہ جمہوریت، سیکولرازم اور خودساختہ قوانین  بھی اس کتاب میں زیر بحث آئے ہیں۔یہ کتابچہ بلاشبہ عقیدہ طحاویہ کےبعد عقائد اہل سنت کی معرفت کےلیے ایک معیاری متن کی حیثیت رکھتا ہے۔اس رسالہ کا  سلیس  ورواں ترجمہ کی سعادت  حافظ طاہر اسلام عسکری﷾ (فاضل جامعہ لاہور اسلامیہ )نے  حاصل کی ہے۔ مترجم موصوف نےاس  کتابچہ کو فقرات میں تقسیم کر کے نمبر ز لگا دیے ہیں  او رعناوین کابھی اضافہ کیا ہے۔ تاکہ مباحث کی تفہیم میں آسانی رہے۔ اور احادیث مبارکہ کےحوالےبھی درج کردیے ہیں۔اللہ تعالیٰ مصنف ، مترجم  وناشرین کی اس کاوش  کو شرف ِقبولیت سے  نوازے اور اسے عوام الناس کےلیے نفع بخش بنائے (آمین) (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

گفتار مترجم

5

عقیدہ طایفہ منصورہ

8

صفات باری تعالیٰ

9

معبود برحق

10

حکمت تخلیق جن وبشر

11

حاکمیت الٰہی

13

اقسام توحید

15

ختم نبوت

17

عصمت پیغمبر ﷺ

20

تارک نماز

30

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 11067
  • اس ہفتے کے قارئین 169599
  • اس ماہ کے قارئین 1688672
  • کل قارئین115580672
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست