#3117

مصنف : عبد المنان راسخ

مشاہدات : 27660

بُستان الخطیب

  • صفحات: 508
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 12700 (PKR)
(جمعہ 18 دسمبر 2015ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور

خطابت اللہ تعالیٰ کی عطاکردہ،خاص استعداد وصلاحیت کا نام ہے جس کےذریعے ایک مبلغ اپنے مافی الضمیر کے اظہار ،اپنے جذبات واحساسات دوسروں تک منتقل کرنے اور عوام الناس کو اپنے افکار ونظریات کا قائل بنانے کے لیے استعمال کرتا ہے ۔ایک قادر الکلام خطیب اور شاندار مقرر مختصر وقت میں ہزاروں ،لاکھوں افراد تک اپنا پیغام پہنچا سکتا ہے اوراپنے عقائد ونظریات ان تک منتقل کرسکتا ہے۔خطابت صرف فن ہی نہیں ہے بلکہ اسلام میں خطابت اعلیٰ درجہ کی عبادت اورعظیم الشان سعادت ہے ۔خوش نصیب ہیں وہ ہستیاں جن کومیدانِ خطابت کے لیے پسند کیا جاتا ہے۔شعلہ نوا خطباء حالات کادھارا بدل دیتے ہیں،ہواؤں کےرخ تبدیل کردیتے ،معاشروں میں انقلاب بپا کردیتے ہیں ۔تاریخ کےہر دورمیں خطابت کو مہتم بالشان اور قابل فخر فن کی حیثیت حاصل رہی ہے اور اقوام وملل او رقبائل کے امراء وزعما کے لیے فصیح اللسان خطیب ہونا لازمی امرتھا۔قبل از اسلام زمانہ جاہلیت کی تاریخ پر سرسری نگاہ ڈالیں تو اس دور میں بھی ہمیں کئی معروف ِ زمانہ فصیح اللسان اور سحر بیان خطباء اس فن کی بلندیوں کو چھوتے ہوئے نظرآتے ہیں۔دورِ اسلام میں فنِ خطابت اپنے اوج کمال تک پہنچ گیا تھا ۔نبی کریم ﷺ خود سحرآفرین اور دلنشیں اندازِ خطابت اور حسنِ خطابت کی تمام خوبیوں سے متصف تھے ۔اللہ تعالیٰ نے ہر دور میں وراثتِ نبوی کے تحفظ اور تبلیغِ دین کےلیے ایسی نابغۂ روز گار اور فرید العصر شخصیات کو پیدا فرمایا کہ جنہوں نے اللہ تعالی کی عطا کردہ صلاحیتوں اور اس کے ودیعت کردہ ملکۂ خطابت سے بھر پور استفادہ کرتے ہوئے پر زور انداز میں دعوت حق کوپیش کیا اور لوگوں کے قلوب واذہان کو کتاب وسنت کے نور سے منور کیا ۔ ماضی قریب میں امام الہند مولانا ابو الکلام آزاد، سیدابو بکر غزنوی، آغا شورش کاشمیری، سید عطاء اللہ بخاری ، حافظ محمد اسماعیل روپڑی،مولانا محمد جونا گڑھی ﷭ وغیرہم کا شمار میدان خطابت کے شہسواروں میں ہوتا ہے ۔اور خطیبِ ملت علامہ احسان الٰہی ظہیر شہید﷫ میدان ِ خطابت کے وہ شہسوار ہیں جنہوں نے اللہ کی توفیق سے ایک نیا طرزِ خطابت ایجاد کیا ۔اور شیخ القرآن مولانا محمدحسین شیخوپوری گلستانِ کتاب وسنت کے وہ بلبل شیدا ہیں کہ دنیا انہیں خطیبِ پاکستان کے لقب سے یاد کرتی ہے۔خطباء ومبلغین اور دعاۃِ اسلام کےلیے زادِراہ ،علمی مواد اور منہج سلف صالحین کےمطابق معلومات کاذخیرہ فراہم کرنا یقیناً عظیم عمل اوردینِ حق کی بہت بڑی خدمت ہے اور واعظین ومبلغین کا بطریق احسن علمی تعاون ہے ۔اس لیے علماء نے ہر دور میں یہ رزیں کارنامہ سرانجام دینے کی کوشش کی ہے تاکہ وہ خطباء ودعاۃ جن کے پاس مصادر ومراجع میسر نہیں یا جن کے پاس وقت کی قلت ہے ان کے لیے خطباء کی تیاری کےلیے آسانی ہوسکے ۔ماضی قریب میں اردوزبان میں خطبات کے مجموعہ جات میں اسلامی خطبات از مولانا عبدالسلام بستوی  ، خطباتِ محمدی از مولانا محمد جونا گڑھی ،خطبات ِنبوی از مولانا محمد داؤد راز اور بعض اہل علم کے ذاتی نام سے (خطبات آزاد ،خطبات علامہ احسان الٰہی ظہیر ، خطبات یزدانی ،مواعظ طارق وغیرہ ) خطبات کے مجموعات قابلِ ذکر ہیں ۔اور عربی زبان میں خطباء واعظین حضرات کے لیے 12 ضخیم مجلدات پر مشتمل ’’نضرۃ النعیم ‘‘انتہائی عمدہ کتاب ہے ۔ فاضل نوجوان مولانا عبد المنان راسخ کی کتب( خوشبوئے خطابت منہاج الخطیب،ترجمان الخطیب ، مصباح الخطیب ، حصن الخطیب ، بستان الخطیب) اسلامی وعلمی خطبات کی کتابوں کی لسٹ میں گراں قدر اضافہ ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’بستان الخطیب‘‘ محترم مولانا ابو الحسن عبدالمنان راسخ ﷾( مصنف کتب کثیرہ) کی مرتب شدہ ہے جوکہ علماء خطبا اورواعظین کےلیے 17 علمی وتحقیقی خطبات کا نادر مجموعہ ہے ۔ کتاب کے آغاز میں خطباء اور واعظین حضرات کے لیے مصنف کا تحریرکردہ’’ خیرخواہی کا چھٹا سبق‘‘کے عنوان سے طویل مقدمہ بھی انتہائی لائق مطالعہ ہے ۔ اس میں انہوں نے خطبائے کرام کے لیے انتہائی قیمتی باتیں سپرد قلم کی ہیں کامیاب اور اچھا خطیب ومبلغ بننے کے لیے ان کا مطالعہ مفید ثابت ہوگا۔ (ان شاءاللہ ) ۔موصوف جامعہ اسلامیہ ،صادق آباد کے فیض یافتہ ہیں اور مولانا حافظ ثناء اللہ زاہدی﷾ کے مایۂ ناز قابل شاگردوں میں شمار ہوتے ہیں ۔تبلیغی واصلاحی موضوعات کے علاوہ علمی وتحقیقی موضوعات کو بیان کرنے اور تحریر کی کامل دسترس رکھتے ہیں۔ موصوف جامعہ اسلامیہ،صادق آبادسے فراغت کےبعد شروع شروع میں مجلس التحقیق الاسلامی ، لاہور میں حافظ عبد الرحمن مدنی﷾ کی زیر نگرانی بھی علمی وتحقیقی خدمات سرانجام دیتے رہے ۔ موصوف ایک اچھے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ بڑے اچھے خطیب ، واعظ اور مدرس بھی ہیں ۔ عرصہ دراز سے فیصل آباد میں خطابت کافریضہ انجام دینے کےساتھ ساتھ تصنیف وتالیف کا کام بھی کرتے ہیں ۔تقریبا دو درجن کتب کےمصنف ہے۔ جن میں سے چھ کتابیں(خشبو ئے خطابت ،ترجمان الخطیب،منہاج الخطیب ، حصن الخطیب،بستان الخطیل) خطابت کے موضوع پر ہیں ۔کتاب ہذا بستان الخطیب کو موصوف نے بہت دلجمعی اور محنت سے مرتب کیا ہے ۔ ہر موضوع پر سیر حاصل مواد کے ساتھ ساتھ تحقیق وتخریج کا وصف بھی حددرجہ نمایا ں ہے ۔ مولانا عبدالمنان راسخ ﷾ کے خطبات حسب ذیل امتیازی خوبیوں کے حامل ہیں۔ منفرد موضوعات کا چناؤ،سب مواد موضوع کےمطابق، قرآنی آیات اور صحیح احادیث پر مشتمل ، تاریخی واقعات کا اہتمام، رسمی گردان بازی سے اجنتاب ، حتی المقدور اعراب کی صحت کا خیال اللہ تعالیٰ ان کی تبلیغی واصلاحی ،تصنیفی خدمات کو شرفِ قبولیت سے نوازے،ان کے علم وعمل اور زور ِقلم میں اضافہ فرمائے ۔اور ان کی تمام کتب کوعوام الناس کےلیےنفع بخش بنائے (آمین)(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

دعا ئے خیر

24

گزارشات راسخ

25

خیر خواہی کا چھٹا سبق

31

وطن عزیز اللہ کی بہت بڑی نعمت

33

ملکی حالات کومد نظر رکھیں

35

قومی اور عالمی مسائل پرپر جچی تلی رائے

36

جہاد کا صحیح تصور پیش کریں

36

علمائے کرام ایک ہوجائیں

37

جدید سکالر حضرات کا علمی تعاقب

38

اپنے حصے کا کام دیانتداری سے کریں

39

مسجد والا کردار باہر بھی

41

نقال ازم کی حوصلہ شکنی کریں

42

مدارس بچوں مفلوج نہ کریں

42

سامعین کوخوش کر نا مقصد نہیں

43

آل رسول اور اہل بیت کی عزت و عظمت کا تذکرہ

44

خطبائے کرام کی ازدواجی زندگی

45

مایوس کو ن ہو تے ہیں؟

47

خطبہ  مسنونہ

50

اللہ کا مومن سے پیار

 

تمہیدی گزارشات

54

چند ایمان افروز احادیث

55

سچی توبہ پر چار انعامات

57

"غفور،ودوداور رؤف " کا معنی و مفہوم

59

دین کی آسانی اللہ کے پیار کی نشانی

60

دیگر عبادات اور روزے میں آسانی کی ایک جھلک

62

صرف  نیت پر پورااجر

63

تہجد کی نیت کرنے پر پوراثواب

64

نماز باجماعت پانے کی نیت پر پورا ثواب

65

عذر کی وجہ سے پورا اجر

65

غزوہ تبوک سے پیچھے رہ جانے والوں کو پورا ثواب

66

شہادت کی سچی نیت پر شہیدوں کا ساتھ

67

بیماری کی وجہ سے پوار اجر

68

ایمان افروز احادیث

69

صرف ایک عمل پر کئی گناثواب

70

ایک کھجور پہاڑ کے برابر

72

اول وقت پر خطبہ کے لیے آنے پر اجر وثواب

73

مومن بندے کو پاکیزہ اور سنہرے موقعے

74

ذکر کرنے والے کا بہت ذکر کرنا

75

سورہ فاتحہ کی قراءت پر اللہ  تعالیٰ کا جواب

76

سورۃ البقرہ کی آخری آیات اور اللہ تعالیٰ کا جواب

77

ذکر توحید پراللہ تعالیٰ کا جواب

78

روز قیامت مومن سے اللہ کاپیار

79

اللہ کی رحمت

 

تمہیدی گزارشات

84

معنی رحمت

85

اعتراف رحمت

86

ذوالقرنین اور اعتراف رحمت

87

غلبہ رحمت

88

وسعت رحمت

89

طلب رحمت

91

حضرت آدم ؑ اور طلب رحمت

91

حضرت نوح ؑ اور طلب رحمت

91

حضرت یعقوب ؑ اور طلب رحمت

92

حضرت یوسف ؑ اور طلب رحمت

92

حضرت سلیمان ؑ اور طلب رحمت

93

اصحاب کہف اور طلب رحمت

94

امام انبیاء ﷺ کو طلب رحمت کا حکم

95

اللہ کے محبوب بندوں کی دعا میں طلب رحمت

96

امید رحمت

98

حصول رحمت

99

قرآن کو توجہ سے سننا

99

تقوی اختیار کرنا

100

استغفار کرنا

100

دکھ ملے تو صبر کرنا

101

احسان کرنا

102

رحم کرنا

105

مشکل کشا کون۔۔؟

108

تمہیدی گزارشات

108

شرک کیاہےَ؟

108

موجودہ حالات اور شرک

109

قبروں کی پوجا

110

لیروں اور جوتوں کی پوجا

111

تصویروں کی پوجا

111

دھاگوں کی پوجا

111

کڑوں کی پوجا

111

مولویوں کی پوجا

112

دو اصولی باتیں یاد رکھیں

113

حضرت آدم ؑ پر مشکلات

114

حضرت نوح ؑ پر مشکلات

115

حضرت ابراہیم ؑ پر مشکلات

117

حضرت لوط ؑ پر مشکلات

119

منوں مٹی تلے جاکر مشکل کشائی کیسے ؟

120

حضرت یعقوب ؑ پر مشکلات

121

حضرت یوسف ؑ پر مشکلات

121

حضرت موسیٰ پر مشکلات

122

حضرت یونس ؑ پر مشکلات

124

مائی مریم ؑ پر مشکلات

126

امام الانبیاءﷺ پر مشکلات

127

سیرت پاک کے پانچ اہم واقعات

128

سیدنا حسن و حسین ؓ پرمشکلات

131

امام عبدالقادر جیلانی پر مشکلات

134

علی ہجویری پر مشکلات

134

پھر مشکل کشا کون؟

137

نیکی کا حسن

139

تمہیدی گزارشات

142

نیکی کا حسم کیا ہے؟

143

نماز کا حسن

145

روزےکا حسن

147

ذکر کا حسن

148

دعا کا حسن

149

دعائیں قبول کیوں نہ ہونے کے تین بنیادی اسباب

150

عدم توجہ

150

عدم یقین

150

عدم اخلاص

151

چھپ کر مانگی ہوئی دعا کا اثر

151

صدقے کا حسن

153

تلاوت قرآن کاحسن

154

نہایت قابل توجہ حدیث

155

دکھلاوے کے تمام فتنوں کا حل

157

پہچان گئی ہر چیز مقام رسولﷺ

159

تمہیدی گزارشات

162

انبیاء ورسل کو رسول ﷺ کی پہچان

164

آسمان کے پاکبازوں کو رسول اللہ ﷺ کی پہچان

165

جنات کو رسول اللہ ﷺ کی پہچان

166

پہاڑوں کو رسول اللہ ﷺ کی پہچان

169

احد پہاڑ کو رسول اللہ ﷺ کی پہچان

171

چٹان کا ریزہ ریزہ ہوجانا

172

پتھر کا رسول اللہ ﷺ کو سلام کرنا

173

درختوں کو رسول اللہ ﷺ کی پہچان

174

کھجور کے تنے کا رسول اللہ ﷺ کی جدائی میں رونا

176

جانوروں کو بھی  رسول  اللہ ﷺ کی پہچان

178

کہاں ہے تو اے انسان۔۔۔

181

عظیم  خوشخبری

183

تمہیدی گزارشات

186

طوبیٰ کا معنی و مفہوم مفسرین کے اقوال کی روشنی میں

187

طوبیٰ صحیح حدیث کی روشنی میں

189

صحابی اور ہر امتی کے لیے عظیم  خوشخبری

191

پر فتن دور میں مکمل اسلام پرچلنے  والے کے لیے عظیم خوشخبری

193

عربی زبان میں غریب کا معنی

194

مجاہد کے لیے عظیم خوشخبری

195

بہت زیادہ استغفار کرنے والے کے لیے عظیم خوشخبری

197

حدیث کے دو مفہوم

197

متوسط ،قناعت پسند مسلمان کے لیے عظیم خوشخبری

198

زبان  قابو میں رکھنے والے کے لیے عظیم خوشخبری

200

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 14268
  • اس ہفتے کے قارئین 172800
  • اس ماہ کے قارئین 1691873
  • کل قارئین115583873
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست