اقبال اکادمی لاہور پاکستان

  • نام : اقبال اکادمی لاہور پاکستان

کل کتب 5

  • 1 #1407

    مصنف : رفیع الدین ہاشمی

    مشاہدات : 11568

    اقبالیات تفہیم وتجزیہ

    (جمعہ 06 ستمبر 2013ء) ناشر : اقبال اکادمی لاہور پاکستان
    #1407 Book صفحات: 322

    علامہ محمد اقبال کو شاعر مشرق کہا جاتا ہے ۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ اہل مشرق کے جذبات و احساسات کی جس طرح ترجمانی کا حق اقبال مرحوم نے ادا کیا ہے اس طرح کسی دوسرے نے نہیں کیا ۔ ان کی شاعری عروج رفتہ کی صدا ہے ۔ ان کے افکار و نظریات عظمت مسلم کے لئے ایک بہترین توجیہ اور جواز فراہم کرتے ہیں ۔ افکار اقبال کو سمجھنے میں لوگوں نے بہت کوشش کی ہے تاہم اس حوالے سے ایک قابل اعتبار حد تک اعزاز ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی صاحب کو بھی ہے ۔ زیر نظر کتاب ان کے مقالات کا جو تھا مجموعہ ہے اس میں ان کے تیس برس کے مقالات کو یکجا کر دیا گیا ہے ۔ یہ چار بنیادی حصوں میں منقسم ہے ۔ پہلا حصہ اقبال اور اکبر حیدری اور میر انیس اور اقبال کے موضوع پر ہے ۔ دوسرے حصے میں فکر اقبال کے بعض پہلوؤں کی نشان دہی کی گئی ہے ۔ تیسرے اور چوتھے حصے کا تعلق خالصتا اقبالیاتی تحقیق سے ہے ۔ اس کے علاوہ اس کتاب میں ہاشمی صاحب نے فکر اقبال کے بعض ایسے گوشوں کو تفصیل کے ساتھ پیش کیا ہے جنہیں دوسرے نقادوں نے یا تو یکسر نظر انداز کر دیا، یا ان کی طرف معمولی اشارے کر کے آگے نکل گئے ہیں ۔ (ع۔ح)
     

  • 2 #1743

    مصنف : طاہر حمید تنولی

    مشاہدات : 5945

    جوئے رواں

    (جمعرات 03 جولائی 2014ء) ناشر : اقبال اکادمی لاہور پاکستان
    #1743 Book صفحات: 474

    اقبال پر جتنا علمی ،تحقیقی او رتخلیقی کام  ہوا ۔ اتنا  شاید ہی کسی اور شاعر او رادیب پر ہوا ہو۔ لیکن ا  ن کے فکرو شعرکا کوئی جامع اشاریہ  موجود نہیں تھا اقبال  اکامی  نے  بڑی عمدگی  کے ساتھ کلیات اقبال کاجامع اشاریہ شائع کیا ہے ۔زیرنظر کتاب ’’جوئے رواں‘ جسے  طاہر حمید تنولی نے  مرتب کیا ہے۔یہ  شاعر مشرق علامہ اقبال کی اردو شاعری کا ایک ایسا اشاریہ  ہے  جس نے قارئین اقبال کے لیے  مطلوبہ شعر تک پہنچنا آسان  بنادیا ۔اس اشاریے  کو مرتب کرتے وقت قاری کی سہولت کے پیش نظر کلیات کے ان نسخوں کواشاریے  کی بنیاد بنایا گیا ہے  جو عام طور قارئین  کے زیر استعمال ہوتے ہیں اور ان کا متن بھی  قابل اعتماد ہے ۔اس اشاریے میں  میں کلیات اقبال  کے  شیخ غلام علی اینڈ سنز او راقبال اکادمی ،پاکستان  کے شائع شدہ  قدیم نسخوں کےصفحات نمبر درج کردیے گئے ہیں۔ان کے  نسخوں کے لیے بالترتیب ،غ ع اوراکادمی کے ل  مخففات استعمال کیے گیے ہیں۔...

  • 3 #1754

    مصنف : سید قاسم محمود

    مشاہدات : 6805

    پیام اقبال بنام نوجوانان ملت

    (جمعرات 10 جولائی 2014ء) ناشر : اقبال اکادمی لاہور پاکستان
    #1754 Book صفحات: 364

    علامہ محمد اقبالؒ ہماری قوم کے رہبر و رہنما تھے،آپ کو شاعر مشرق کہا جاتا ہے ۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ اہل مشرق کے جذبات و احساسات کی جس طرح ترجمانی کا حق اقبال مرحوم نے ادا کیا ہے اس طرح کسی دوسرے نے نہیں کیا ہے ۔شاعری کسی فکرونظریہ کودوسروں تک پہنچانے کاموثرترین طریقہ ہے ۔شعرونظم سے عموماً عقل کی نسبت جذبات زیادہ متاثرہوتے ہیں،یہی وجہ ہے کہ وحی الہیٰ کے لیے شعرکواختیارنہیں کیاگیا۔تاہم اگرجذبات کی پرواز درست سمت میں ہوتوانہیں ابھارنا بجائے خودمقصودہے ۔۔ ان کی شاعری عروج رفتہ کی صدا ہے ۔ ان کے افکار و نظریات عظمت مسلم کے لئے ایک بہترین توجیہ اور جواز فراہم کرتے ہیں،اوراسلام کی انقلابی ،روحانی اوراخلاقی قدروں کاپراثرپیغام ہے ۔ان کی شاعری میں نری جذباتیت نہیں بلکہ وہ حرکت وعمل کاایک مثبت درس ہے ۔اس سے  انسان میں خودی کے جذبے پروان چڑھتے ہیں اورملت کاتصورنکھرتاہے ۔بنابریں یہ کہاجاسکتاہے کہ اقبال نے اسلامی تعلیمات کونظم میں بیان کیاہے۔تاہم یہ بات بھی ملحوظ خاطررکھناضروری ہے کہ علامہ عالم دین نہ تھے ہمارے ملی شاعرتھے اوربس ۔فلہذاتعبیردین میں ان کوسندخیال کرناقطع...

  • 4 #5233

    مصنف : محمد سہیل عمر

    مشاہدات : 5403

    حرف بہ حرف

    (منگل 23 جنوری 2018ء) ناشر : اقبال اکادمی لاہور پاکستان
    #5233 Book صفحات: 379

    نام نہاد فکری  سور ماؤں نے انسانی زندگی کو مسائل اور پیچیدگیوں سے پاک اور امن وسکون کا گہوارہ بنانے کی جتنی کوششیں کی ہیں۔ان میں انہیں شکست فاش کا ہی سامنا کرنا پڑا ہے۔انہوں نے مسائل کو سلجھانے کی جتنی تدبیریں کیں، ان تدبیروں نے مسائل کو نہ صرف مزید الجھا دیا بلکہ ان میں کئی گنا اضافہ بھی کر دیاہے۔اس ناکامی کا بدیہی سبب یہ ہے کہ یہ حضرات بالعموم اپنی کوششوں کی بنیاد اسی الحاد اور مادہ پرستی پر رکھتے ہیں جو سارے بگار کی اصل جڑ ہے۔حقیقت یہ ہے کہ انسانیت کو موجودہ فکری بحران، سماجی انتشار اور اخلاقی پستی سے نجات دلانا مقصود ہے تو پھر سب سے پہلے اس کفر والحاد پر کاری ضرب لگانی ہو گی جس کی بنیاد پر موجودہ تہذیب کی عمارت کھڑی کی گئی ہے۔اسلام ہی وہ حقیقی بنیاد ہے جس پر عمل کرنے انسانیت اپنے مسائل حل کر سکتی  ہے، اور دنیا وآخرت دونوں جہانوں میں کامیابی سے ہمکنار ہو سکتی ہے۔
    زیر تبصرہ کتاب ’’ حرف بہ حرف‘‘ محمد سہیل عمر کی کاوش ہے۔ جس میں مغربی تہذیب کی وضاحت کرتے ہوئے  اسلام اور مغرب کی چیلنجز، مذہب اور سائنس، جدیدیت، ا...

  • 5 #5265

    مصنف : ڈاکٹر سید سلطان محمود حسین

    مشاہدات : 7647

    اقبال کی ابتدائی زندگی

    (پیر 12 مارچ 2018ء) ناشر : اقبال اکادمی لاہور پاکستان
    #5265 Book صفحات: 466

    علامہ محمد اقبالؒ ہماری قوم کے رہبر و رہنما تھے،آپ کو شاعر مشرق کہا جاتا ہے ۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ اہل مشرق کے جذبات و احساسات کی جس طرح ترجمانی کا حق اقبال مرحوم نے ادا کیا ہے اس طرح کسی دوسرے نے نہیں کیا ہے ۔شاعری کسی فکرونظریہ کودوسروں تک پہنچانے کاموثرترین طریقہ ہے ۔شعرونظم سے عموماً عقل کی نسبت جذبات زیادہ متاثرہوتے ہیں،یہی وجہ ہے کہ وحی الہیٰ کے لیے شعرکواختیارنہیں کیاگیا۔تاہم اگرجذبات کی پرواز درست سمت میں ہوتوانہیں ابھارنا بجائے خودمقصودہے ۔۔ ان کی شاعری عروج رفتہ کی صدا ہے ۔ ان کے افکار و نظریات عظمت مسلم کے لئے ایک بہترین توجیہ اور جواز فراہم کرتے ہیں،اوراسلام کی انقلابی ،روحانی اوراخلاقی قدروں کاپراثرپیغام ہے ۔ان کی شاعری میں نری جذباتیت نہیں بلکہ وہ حرکت وعمل کاایک مثبت درس ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ اقبال کی ابتدائی زندگی‘‘ ڈاکٹر سید سلطان محمود حسین کی تصنیف ہے۔ جس میں ڈاکٹر محمد علامہ اقبال کے خاندان کا تعارف اور ان کی ساری زندگی کو بیان کیا گیا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ مصنف کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور...

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 10712
  • اس ہفتے کے قارئین 169244
  • اس ماہ کے قارئین 1688317
  • کل قارئین115580317
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست